تازہ ترین

کمبائنڈ کمپٹیٹوامتحانات ضابطوں میں ترمیم

جموں//حکومت نے جموں کشمیر کمبائنڈ کمپٹیٹو امتحانات کے ضابطوں میں ترمیم کے بعد انہیں مشتہر کیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ،’’دفعہ309کے تحت حاصل اختیارات کی رو سے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کمبائنڈ کمپٹیٹوامتحانات2018 کے ضابطوں میں مندرجہ ذیل ترامیم کی ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ نمبردو کی شق ) 1)کو مرکزی زیرانتظام علاقہ سے بدل دیاجائے گا جس کا مطلب مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں کشمیر ہے۔ضابطہ6کے لفظ ’’ALC‘‘کے بعد الفاظ ،انٹرنیشنل بارڈر(1B)،اقتصادی طور پسماندی طبقہ(EWS)اورپہاڑی بولنے والے لوگ(ُPSP) شامل کئے جائیں گے۔ دوسرے شرط کے ضابطہ7،میں  "& ALC"الفاظ اور نشان کیلئے  الفاظALC،انٹرنیشنل بارڈر(IB)،اقتصادی طور پسماندہ(EWS)اورپہاڑی بولنے والے لوگ(PSP) سے بدل دیئے جائیں گے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ض

نوین چودھری نے کٹھوعہ میں کسان میلے کا افتتاح کیا

کٹھوعہ//پرنسپل سیکرٹری زرعی پیداوار و بہبودِ کساناں نوین کمار چودھری نے برنوٹی کٹھوعہ میں ایک روزہ کسان میلے و نمائش کا افتتاح کیا ۔ مہمانِ خصوصی نے دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں جن میں باغبانی ، پشو پالن ، ابریشم ، ماہی پالن ، کے وی کے کٹھوعہ شامل تھے ، کی جانب سے قائم کئے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا جن میں کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف سکیموں اور پروگراموں سے متعلق جانکاری فراہم کی جا رہی تھی ۔ میلے میں زرعی ساز و سامان اور حیاتیاتی مصنوعات کی تجارت سے وابستہ نجی اداروں نے بھی اپنے سٹال قائم کئے تھے ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کسانوں کو آتم نربھر بھارت سی ایس ایس اور کیپکس کے تحت سکیموں سے استفادہ کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کسانوں کو جدید طریقہ کار بشمول مربوط کھیتی باڑی اختیار کرکے اپنی آمدن کو دوگنا کرنے کیلئے کہا انہوں

امر ناتھ یاترا 2021 کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

جموں// لیفٹنٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ نتیشور کمار نے راج بھون میں بورڈ کے افسران کی میٹنگ طلب کر کے شری امر ناتھ جی یاترا 2021 کیلئے کی جا رہی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ ایڈیشنل سی ای او ایس اے ایس بی نے میٹنگ میں  یاتریوں کیلئے دستیاب کیمپ وار سہولیات اور اُن سہولیات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں سی ای او کو تفصیل دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پہلگام میں مختلف کاموں کیلئے ٹینڈر طلب کئے گئے ہیںجبکہ بال تل کے کاموں کیلئے ٹینڈر طلب کرنے کا عمل جاری  ہے ۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ محکمہ تعمیراتِ عامہ کی جانب سے بال تل میں راستوں کو کھولنے کے بعد کام شروع کئے جائیں گے جبکہ پہلگام میں یہ راستہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کھولنا ہے ۔ دورانِ میٹنگ مزید بتایا گیا کہ پائین گپھا اور براری مرگ کیمپ تک یاتریوں

ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نے جموں سمارٹ سٹی منصوبوں کا جائزہ لیا

جموں//لیفٹنٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے راج بھون میں جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی ۔ دورانِ میٹنگ سی ای او جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ نے مکمل کئے گئے منصوبوں سے متعلق مفصل پرذنٹیشن پیش کی ۔ انہوں نے انٹی گریٹڈ کمان اور کنٹرول سنٹر، سمارٹ کھمبوں ، ایڈ پینلوں ، آئی ٹی ایم ایس ، سمارٹ کارڈ ، ڈسپلے پینل اور شہری سہولیات کیلئے ای بل ادائیگی جیسے منصوبوں پر جاری پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے جاری سمارٹ سٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بین محکمہ جاتی تال میل پر زور دیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو شہر میں نئے پارکنگ مقامات کے قیام کے امکانات کو تلاش کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے حال ہی میں چالو کئے گئے کثیر السطحی کار پارکنگ و کمرشل کمپلیکس کے باہر سمارٹ ڈسپلے نصب کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔ جس میں دستیاب پارکنگ سلاٹ سے متع