تازہ ترین

ضلع ریاسی کے رام لیلا میدان میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے رام لیلا میدان میں بدھ کی صبح ایک ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے رام لیلا میدان میں پون ہنس چاپر، جو جموں سے کشتواڑ جاریا تھا، نے کسی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس ہیلی کاپٹرمیں جموں و کشمیر دیہی ترقیاتی و پنچایتی راج کے سینئر عہدیدار سوار تھے۔  

اکھنور فائرنگ رینج میں حادثہ

جموں //اکھنور سیکٹر میں فوج کی فائرنگ رینج میں تربیتی مشق کے دوران حادثاتی واقعہ میں ایک سپاہی ہلاک جبکہ 2دیگر زخمی ہوئے۔مہلوک اہلکار کی شناخت آرٹلری رجمنٹ کے سپاہی سیان گوش کے طور پر ہوئی ہے جو رجمنٹ میں بطور گنر کام کررہا تھا۔جموں میں وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ میں اسکے دو دیگر ساتھی بھی شدید زخمی ہوئے اور جب تینوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تو گنر سیان گوش زخمیوں کی تاب نہ  لا کر پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیوندر آنندنے بتایا کہ یہ حادثہ صبح ساڑھے دس بجے اُس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار معمول کی مشق کے سلسلے میں فیلڈ فائرنگ رینج میں موجود تھے۔جس دوران ابتدائی  تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تربیتی فائرنگ مشق کے دوران 105ایم ایم  بندوق کا بیرل پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی موت

محکمہ بجلی کے فیلڈ عملے کے پُرخطر حالات

جموں//محکمہ بجلی کے فیلڈ عملے کی دیکھ بال ، کام کے دوران اموات اور زخمی ہونے پر روک لگانے کے مقصد سے ان کی حفاظت پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اس مقصد سے محکمہ نے جموں اور کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشنوں کو یو ٹی میں ہر11 کے وی فیڈر کیلئے آیسولیٹر اور ارتھنگ راڈ فراہم کرنے کیلئے کہا ہے ۔یہ ہدایات پرنسپل سیکریٹری محکمہ بجلی روہت کنسل نے محکمہ کے فیلڈ عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جاری کی ہیں ۔جموں وکشمیر میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ فیلڈ عملہ کیلئے اس طرح کے اقدامات کئے گے ہیں ،کیونکہ محکمہ پاور ڈویلپمنٹ نے ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای) اور دیگر حفاظتی آلات کی خریداری کے لئے تقریبا 5 کروڑ روپے مختص رکھے ہیں ،تاکہ فیلڈ عملہ چوبیس گھنٹے کام بغیر کسی ڈر کے کام کر سکے اور صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بن سکے ۔ان حفاظتی آلات میں دیگر حفاظتی آلات کے ساتھ ساتھ سر کی چوٹ سے بچنے ک

۔26جنوری لال قلعہ تشدد معاملہ

  جموں// یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعے میں ہونے والے تشدد میں مبینہ کردارادا کے لئے ایک کسان رہنما سمیت دو افراد کی گرفتاری کے بعد مشتعل مظاہرین نے ستواری میں جموں پٹھان کوٹ شاہراہ بلاک کردی۔ستواری کے چٹھہ کے جموں کشمیر یونایٹیڈ کسان فرنٹ کے چیئر مین موہندر سنگھ (45) اور جموں کے گول گوجرال کے مندیپ سنگھ (23) کو کل رات جموں سے دہلی پولیس نے پکڑا۔دلی پولیس کے مطابق دونوں لال قلعہ پر تشدد میں ’’کلیدی شرکاء اور سازشی ‘‘ ہیں۔دونوں کی گرفتاری دلی پولیس کی کرائم برانچ نے گذشتہ رات عمل میں لائی اور دونوں کو پوچھ تاچھ کیلئے دلی منتقل کیا گیا۔ دلی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس کاروائی میں جموں کشمیر پولیس بھی شر یک تھی۔عینی شاہدین نے ان کی گرفتاری کے بعد ، بڑی تعداد میں لوگوں نے گھروں سے باہر آکر کل رات احتجاج کیا اور آج صبح احتجاج پھر شروع ہوا۔ایک

ریت وبجری کی کان کنی پر عائد پابندی ہٹائی جائے:اپنی پارٹی

 جموں//اپنی پارٹی نے جموں میں ریت وبجری کی کان کن پر عائد لگاتار پابندی کی وجہ سے تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں ہوئے بے تحاشہ اضافے پر گہر ی تشویش ظاہر کی ہے۔ محمد اشرف چوہدری نے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، صوبائی صدرخواتین ونگ نمرتہ شرما، ریاستی کارڈی نیٹر او بی سی مدن لال چلوترہ اور صوبائی صدر یوتھ ونگ گورو کپور وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر بولتے ہوئے سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے کہاکہ معدنیات ریت وبجری کی نکاسی پر عائد پابندی ہٹائی جائے۔انہوں نے کہاکہ جموں، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع میں جن لوگوں کا اِس کاروبارپر انحصار ہے، وہ بے روزگارہوگئے ہیں۔اِس بندش نے لوگوں سے روزی روٹی کمانے کا حق چھین لیا ہے اور اِس کاروبار میں غیر مقامی افراد کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جوکہ انتہائی قابل ِ اعتراض ہے۔انہوں نے کہا’’چند مقامات جہاں پر سے پابندی ہٹائی

سرنا گاؤں میں جے کے بینک آسان بینکنگ مرکزکا افتتاح

جموں//جموں و کشمیر یو ٹی کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں تک آسان طرز کی بینکنگ سہولیات پہنچانے کی غرض سے جموں و کشمیر بینک نے  ضلع سانبہ کے سرنا گاؤںمیں ایک آسان بینکنگ سہولیت مراکز(EBU)کا افتتاح کیا ۔ جموں و کشمیر بینک کے پریزیڈنٹ آشوتوش سرین اس EBUکو صحت وطبی تعلیم کے سابق وزیرڈاکٹر دویندر کمار منیال کی موجودگی میں عوام کے نام وقف کیا ۔ اس موقع پر کئی بینک افسراں، سرپنچ ، پنچ اور علاقے کے دیگر ذی عزت شہری بھی موجود تھے۔ آشوتوش سرین نے کہا کہ جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر کی قابل قیادت میں جموں و کشمیر بینک اپنی یونین ٹیریٹری کے اُن تمام مقامات پر بینکنگ سہولیات پہنچانے کا آرزو مند ہے جہاں اس قسم کا فقدان ہے۔ اس آسان بینکنگ مرکز کے قیام سے اب جے کے بینک کے ایسے مراکز(EBUs) کی تعداد71تک پہنچ گئی ہے۔