جموں کشمیر آئین ساز اسمبلی کے واحد حیات ممبر کرشن دیو سیٹھی کا انتقال

سرینگر//جموں کشمیر آئین ساز اسمبلی کے ابھی تک واحد زندہ رکن کرشن دیو سیٹھی جمعرات کی صبح جموں میں اپنی رہائش گاہ پرانتقال کرگئے۔ سیٹھی93برس کے تھے ۔ سیٹھی اُس کمیٹی کے واحد زندہ رکن تھے جس نے سابق ریاست جموں کشمیر کا آئین تیار کیا تھا۔ سیٹھی اسمبلی نے حلقہ انتخاب نوشیراکی بھی نمائندگی انجام دی ہے۔انہوں نے اپنے پیچھے ایک بیٹے اور بیٹی کو چھوڑا۔ ذرائع کے مطابق سیٹھی کی آخری رسومات آج دن کے ایک بجے جوگی گیٹ جموں میں انجام دی جائیں گی۔  

انتظامی نظام شفاف ، ذمہ دار اور جوابدہ

جموں//عوامی شکایات ازالہ نظام میں اصلاحات لانے کی جموں کشمیر حکومت کی پہل کو جاری رکھتے ہوئے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے عوامی شکایات شنوائی ۔ ایل جیز ملاقات کا چوتھا دور سول سیکرٹریٹ میں منعقد کیا ۔ دو گھنٹہ طویل لائیو پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے22 درخواست دہندگان کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تبادلہ خیال کیا اور اُن کی شکایات و مسائل کا موقعہ پر جائیزہ لیا ۔ آج کی ملاقات ایل جی ملاقات پروگرام کی تازہ ترین کڑی تھی جو ہر ماہ یو ٹی میں منعقد ہوتی ہے اور جس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر لوگوں کی شکایات و مسائل کا موقعہ پر ہی ازالہ کر کے شکایات کے ازالہ نظام کو موثر اور فعال بناتے ہیں ۔  ملاقات چند درخواست دہندگان کیلئے سود مند ثابت ہوئی جب لیفٹیننٹ گورنر نے اُن کے مسائل کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا جبکہ باقی ماندہ مسائل کے حل کیلئے مدت مقرر کی گئی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زکائتی ازا

سکل ڈیولپمنٹ محکمہ کا کیپیکس بجٹ

جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ محکمہ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے کیپکس بجٹ 2020-21 کے تحت کاموں ، منصوبوں کی طبعی و مالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین گنائی، ڈائریکٹر فائنانس  (ایس ڈی ڈی)، چیف انجینئر آر اینڈ بی جموں اور محکمہ کے دیگراَفسران شرکت کی جبکہ  چیف انجینئر آر اینڈ بی کشمیر، پرنسپلوں / پالی تکنیک / آئی ٹی آئی کے سپرانٹنڈنٹ اور ایگزیکٹیو انجینئروںنے بذریعہ یڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں کیپکس بجٹ 2020-21 کے تحت ہاتھ میں لئے گئے سول کاموں کی طبعی و مالی حصولیابیوں کا مفصل جائزہ لیا گیا جن میں نشاندہی کئے گئے سرکاری پالی تکنیک کالج اور آئی ٹی آئی ادارے شامل ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ محکمہ نوجوانوں کو باہنر بنا نے میں اہم کردار اداکر رہا ہے

محبوبہ مفتی ایک ہفتے کے دورے پر جموں پہنچ گئیں

جموں //پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی بدھوار کو ایک ہفتہ کے دورہ پرجموں پہنچ گئیں جس دوران وہ پارٹی کے سینئررہنمائوں کے ساتھ اہم سیاسی اموراورمستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گی ۔یہ سابق وزیراعلیٰ کا گزشتہ سال نومبر دسمبر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بعد جموں کا پہلا دورہ ہوگا۔ان انتخابات میں عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ جس کی پی ڈی پی بھی ایک اکائی ہے،نے 280نشستوں میں سے110نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے فتح حاصل کی تھی۔پی ڈی پی کے ترجمان فردوس ٹاک نے بتایا کہ محبوبہ مفتی جموں پہنچ گئیں ہیں ۔وہ ایک ہفتہ تک یہاں پارٹی رہنمائوں اور اراکین سے پارٹی معاملات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر غور کریں گی۔دورے کے دوران محبوبہ مفتی پونچھ اورراجوری اضلاع بھی جائیں گی اورخطہ چناب کابھی دورہ کریں گی جہاں وہ پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کریں گی ۔وہ سابق وزیرسردار رفیق خان کے لوا

تازہ ترین