مشیر خان شفایاب ،اسپتال سے رخصت

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کا کووِڈ۔19 رِپورٹ منفی آنے کے بعد انہیںکٹراہسپتال سے رخصت کردیا گیا ۔ڈاکٹروں نے مشیرفاروق خان کو پوسٹ کووِڈپروٹوکال پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔مشیر خان گزشتہ دو روز سے کٹرا کے ایس ایم وی ڈی نارائن ہسپتال میں زیر علاج تھے۔اُنہوںنے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر ہسپتال میں پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ ڈاکٹروں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے ایس ای ایم وی ڈی ایس بی کے سی ای او کا بھی تہیہ دِل سے شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے لوگوں ،رفقاء اور کنبے کے ممبروں کا بھی شکریہ اَدا کیا جنہوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔  

ریل سے آنے والے مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے | چیف سیکریٹری نے کووِڈ ۔19وَبا کی روکتھام کیلئے اِنتظامات کا جائزہ لیا

جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے کووِڈ 19وَباکی روکتھام اور جاری کوششوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم ،صوبائی کمشنر جموں، اودھمپور، ریاسی ، سانبہ اور کٹھوعہ کے ضلع ترقیاتی کمشنران اور نیشنل صحت مشن ( این ایچ ایم ) کے مشن ڈائریکٹر نے شرکت کی۔ریلوے کی سہولیات متوقع طور دوبارہ شروع ہونے کے پیش نظر تمام باہر سے آنے والے مسافروں کا ریپڈ انٹی جن ٹیسٹ کرنے کے اِنتظامات کا دوران میٹنگ جائزہ لیا اور کٹھوعہ ، سانبہ، جموں ، ادھمپور اور کٹرا ریلوے سٹیشنوں پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔چیف سیکرٹری نے تمام مسافروں کی ٹیسٹنگ کیلئے ریلوے سٹیشنوں پر اَفرادی قوت کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا اور مختلف کووِڈ احتیاطی تدابیر اور پالیسیو ں کیلئے مدد کی فراہمی پر بھی غور وخوض ہوا ۔ ریلوے سٹیشنوں پر ٹیسٹ کے بعد کووِڈ مثبت عل

پونچھ میں حدمتارکہ پر تعینات فوجی کا انتہائی اقدام

جموں //پونچھ مین حدمتارکہ پر تعینات ایک سپاہی نے مبینہ طور اتوار کواپنی ہی سروس بندوق سے اپناخاتمہ کیا۔مہلوک کی شناخت حوالدارراجندرکمار کے طور ہوئی ہے ۔اُس نے سالوتری علاقہ مین اتوار صبح8بجکر25منٹ پرخودکو اپنی ہی بندوق سے گولی مار دی۔اُسے دیگر ساتھیوں نے فوری طوراسپتال پہنچایا جہاں اُس نے 10بجکر05منٹ پر دم توڑ دیا۔حکام کے مطابق  حوالدار راجندر کمار کے اس انتہائی قدم کے پیچھے محرکات کاپتہ ابھی نہیں چلاہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔بتادیں کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی طرف سے خودکشی کرنے کے رجحان میں کئی تدابیر اپنانے کے باوجود بھی کوئی تفاوت دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ

ثالثی کی تربیت عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے لازمی: چیف جسٹس

جموں//جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی ثالثی و مصالحتی کمیٹی نے جموں،کشمیر اور لداخ کے جوڈیشل افسران کے لئے منعقدہ چالیس گھنٹے طویل آن لائن ثالثی تربیتی سیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ ،جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا متل نے جوڈیشل افسروں کے لئے ثالثی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عدالتی نظام مزید مؤثر اور مفید بنایاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ عدالتی کام کاج محض ذہانت اور علم سے انجام نہیں دیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے عقل ، عالمانہ شعور اور احکامات کا جامع علم اور انصاف پسندی کی بھی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تربیت نہ صرف مختلف حقائق سے روشناس کراتی ہے بلکہ اسے جج صاحبان کی شخصیات کو بھی نکھارتی ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ تربیت سے علم میں اضافہ ہوتا ہے اور افسران اور ریسورس افراد کے مابین تبادلہ خیال س

سرینگرجموںشاہراہ پر سیکورٹی میں اضافہ، گاڑیوں کی چیکنگ تیز

جموں// نگروٹہ میں بن کے مقام پر مسلح جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین مقابلے کے ایک روز بعد جموں سرینگر اور جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے کٹھوعہ، سانبہ اور جموں اضلاع سے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ تیز کردی جبکہ تحقیقاتی اداروں نے گذشتہ روز سے ٹرک کے مفرور ڈرائیورکی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کررکھی ہے۔ایس ڈی پی او نگروٹہ پروپکار سنگھ نے اس حوالے سے بتایا’’ڈرائیور ابھی بھی فرار ہے ، ہمیں پتہ چلا ہے کہ ٹرک جو جنگجوئوں کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہواتھا، کا جعلی رجسٹریشن نمبر تھا‘‘۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات آگے بڑھ رہی ہے اورسیکورٹی ایجنسیاں شاہراہ پر مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہیںجبکہ تفتیشی ایجنسیاں کشمیر میں مقیم سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہم آہنگی پر بھی کام کر رہی ہیں۔اس دوران م

سرینگر اور جموں میں ڈیجٹل ٹیکسیوں کی شروعات

جموں//جموں کشمیرمیں ڈجٹل ٹیکسی سروس شروع کرنے کیلئے چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں مکانات وشہری ترقی وٹرانسپورٹ کے انتظامی سیکریٹری، جموں اورکشمیرکے صوبائی کمشنر ،جموں اور سرینگر کے ڈپٹی کمشنراورآرٹی اوجموں شریک تھے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے میٹنگ کو بتایا کہ کوئی بھی کمپنی ،کمپنیرایکٹ کے تحت جوپارٹنرشپ قانون کے تحت رجسٹر ہو،اس کیلئے درخواست دے سکتی ہے،تاہم محکمہ جموں کشمیرکے  آئی ٹی پیشہ وروں کی رجسٹرڈ کمپنی/فرم کو ترجیح دے گا۔مشتہرقواعدکے تحت درخواست دہندوں کیلئے لازمی ہے کہ انہیں تین سال کاتجربہ ہو،ان کے پاس مستندجی ایس ٹی اور پین کے علاوہ کم سے کم 50ٹیکسیاں/آٹو ہوں ،چوبیسوں گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول روم یا ویب پورٹل یا موبائیل ایپ ہو۔اس  کے علاوہ رجسٹرڈ دفتر اور آڈٹ شدہ مالی بیانات ہو۔ ا س سلسلے میں منظور کی گئی لائسنس

پاکستانی ڈرون کی دراندازی

جموں//پاکستان کی طرف سے جمعہ کی شام ایک ڈرون سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے اندر 500سے700 میٹر کے فاصلے پر داخل ہوا جس سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔انسپکٹر جنرل بی ایس ایف جموں فرنٹیئراین ایس جموال نے بتایا’’مستعدبی ایس ایف اہلکاروں نے ڈرون کو دیکھا لیکن اندھیرے کی وجہ سے اسے مناسب طریقے سے نہیں دیکھا جاسکتا تھا، جب بین الاقوامی سرحد پر سانبہ میں یہ قریب 500سے700 میٹر کے فاصلے پر تھا‘‘۔جموال نے بتایا کہ اہلکاروں نے ڈرون پر فائر کیا، جیسے ہی ڈرون آیاتو سیکورٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے اور علاقے کی گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ماضی میں اسی طرح کے ڈرونز نے کٹھوعہ ضلع میں ہند پاک سرحد عبور کی تھی جبکہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں اسلحہ گرنے کا ایک اور واقعہ بھی پیش آیاتھا۔  

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحدپر گولہ باری سے خاتون زخمی

جموں//کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے منیاری، سپوال اور کرول کرشنا علاقوں میں بدھ کی شام دیر گئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی جس کا سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی طرف سے کی جانے والی اس گولہ باری سے منیاری علاقے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ وہاں موجود بھارتی فوجی جوانوں نے حملوں کا بھرپور جواب دیا۔انہوں نے بتایا کہ گولہ باری سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر منگل اور بدھ کی شب بھی اسی علاقے میں گولہ باری کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر آر پار گولہ باری، خاتون زخمی

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے منیاری، سپوال اور کرول کرشنا علاقوں میں بدھ کی شام دیر گئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی جس کا سلسلہ جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فورسز کی طرف سے کی جانے والی اس گولہ باری سے منیاری علاقے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

خصوصی پوزیشن کی بحالی کے حق میں جموں میں احتجاج | کشمیر معاملے پر ہندوستان کو پاکستان سے بات چیت کرناچاہئے :شیخ عبدالرحمن

جموں//جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیس موومنٹ کے بینر تلے مختلف تنظیموں کے لیڈران اور کارکنوں نے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی واپسی کے حق میں احتجاج کیا۔مظاہرین نے پریس کلب کے قریب نمائش گراؤنڈ پر اکٹھا ہوکربینر اٹھارکھے تھے جن پر’ریاست کا درجہ بحال کرو‘، ’ہندو عیسائی سکھ مسلمان سب سے پہلے ہیں انسان‘، ’فرقہ پرستو خبر دار ہم ہیں امن کے پہرے دار‘ کے نعرے درج تھے۔مظاہرین فرقہ وارانہ بھائی چارہ کے حق میں اور ملازمتوں اور زمین کا تحفظ فراہم کرنے کے نعرے لگارہے تھے۔اس دوران سینئر رہنماشیخ عبدالرحمن نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا’’ہندوستان کوتنازعہ کشمیر کے خاتمے اور جموں وکشمیر میں سرحدوں پر امن لانے کے مقصد سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے‘‘۔انہوں نے کہا’’دونوں جوہری ممالک کے مابین کوئی جنگی معاہدہ نہیں ہونا چاہئے، ج

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر گولہ باری

جموں// کٹھوعہ ضلع کے ستپال، منیاری، کرول کرشنا اور گرنام علاقوں میں بین الاقومی سرحد پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کچھ رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا اور چند مویشی بھی زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر کے کٹھوعہ میں بین الاقومی سرحد پر ستپال، منیاری، کرول کرشنا اور گرنام علاقوں میں منگل کی شب قریب ساڑھے نو بجے گولہ باری شروع کر دی جو بدھ کی صبح قریب ساڑھے چار بجے تک جاری رہی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملوں کا بھر پور جواب دیا۔ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری سے کئی رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا اور چند مویشی بھی زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ گولہ باری سے بستیوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے احتراز کر رہے ہی

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولہ باری

سرینگر//بھارت اور پاکستان کی افواج نے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔یہ واقعہ ضلع کے ہیرا نگر میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے گذشتہ رات گولہ باری کا آغاز کرتے ہوئے ستپال،منیاری،کرول کرشنا اور گرنام علاقوں میں بھارت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی فورسز نے بھی اس کا جواب دیا۔طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ آج صبح ساڑھے چار بجے تک جاری رہا۔ اطلاعات میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس واقعہ میں کچھ رہائشی مکانوں کو نقصان ہوا ہے اور سرحد کے قریب رہنے والے لوگ رات بھر تشویش میں مبتلاءرہے ۔ انہوں نے پوری رات زیر زمین بنکروں میں گذاری۔    

جموں خطے میں کاغذات نامزدگی | کئی حلقوں میں این سی، کانگریس اور پی ڈی پی ایک دوسرے کے خلاف

راجوری//گپکار اعلامیہ کے تحت سیاسی جماعتوں کی جانب سے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات متحد ہوکر لڑنے کے دعوے کئی حلقوں میں صرف کاغذوں تک ہی محدود نظر آتے ہیں اور زمینی سطح پر صورتحال بالکل اس کے برعکس ہے جہاں تینوں بڑی پارٹیوں نیشنل کانفرنس ، کانگریس اور پی ڈی پی کے امیدوار ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں ۔ابھی تک جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی سے سے پتہ چلتاہے کہ کئی مقامات پر اتحادی امیدوار ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں ۔متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ اضلاع کے متعدد انتخابی حلقوں میں پی اے جی ڈی کے درمیان آپسی مقابلہ ہے۔انہوں نے بتایا’’سرنکوٹ کے بفلیاز حلقہ میں کانگریس کے ایک سینئر رہنما آزاد حیثیت سے انتخابی میدان میں شامل ہوئے ہیں جبکہ مینڈھر میں کانگریس کے ایک سینئر لیڈر کااین سی امیدوار کے ساتھ مقابلہ ہے اور یہی معاملہ لورن میں بھی ہے جہاں کانگریس اور پی ڈی پی

ضلع ترقیاتی کونسل چناؤ| بھاجپانے تیسری فہرست جاری کردی،سابق کابینہ وزیراوردوممبران سمبلی بھی شامل

 جموں//بی جے پی نے  ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کیلئے ایک سابق کابینہ وزیر اور دو سابق ممبران اسمبلی سمیت 33 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی جو مرکز کے زیرانتظام علاقے میں ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس فہرست کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر دیویندر کمار منیال نے پارٹی کے جموں و کشمیر صدر رویندر رینہ، جنرل سکریٹری اشوک کول اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں کی مشاورت سے حتمی شکل دی اورامیدواروں کو چھٹے، ساتویں اور آٹھویں مرحلے کے لئے مینڈیٹ دیا گیاہے۔امیدواروں کی تیسری فہرست میں بی جے پی نے سچیت گڑھ سے شام لال چودھری کو ڈی ڈی سی انتخابات لڑنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔ چودھری پی ڈی پی۔ بی جے پی اتحادی حکومت میں پی ایچ ای وزیر تھے۔دریں اثنا، بی جے پی کی تیسری فہرست میں آر ایس پورا ڈی ڈی سی حلقہ سے سابق ایم ایل اے پروفیسر گارو رام بھی شامل ہیں اور ساب

محبوبہ مفتی کا پاکستان کیلئے پیار پھر سے جاگ اٹھا ہے: کویندر گپتا

جموں// بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے سینئر لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا ہے کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا پاکستان کے لئے پیار پھر سے جاگ اٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحرمہ مفتی کا ایل او سی پر گولہ باری کے تناظر میں دیا گیا بیان ملک مخالف تھا جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔کویندر گپتا نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے: 'محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومت کو مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ ایک بچگانہ بیان ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا پاکستان کے تئیں پیار پھر سے جاگ اٹھا ہے۔ وہ بھارت کا کھاتی ہیں اور پاکستان کے گن گاتی ہیں۔ یہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا'۔ان کا مزید کہنا تھا: 'جب بھارت کے فوجی شہید ہوتے ہیں تو ان کے منہ سے کوئی لفظ نہیں نکلتا ہے۔ جب پاکستان کے فوجی مارے جاتے ہیں تو اس پر ٹوئٹ

آئی ایس ایم جے کے نے دھنونتری جینتی منا یا | آیوروید کو مستحکم بنانے کیلئے حکومت اِقدامات کر رہی ہے: اَتل ڈولو

جموں//صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اَتل ڈولو نے کہا کہ حکومت جموں وکشمیر میں اِنڈین سسٹم آف میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی کومستحکم بنانے کیلئے متعدد اِقدامات کر رہی ہے۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار جمعہ کو ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی جموںاینڈ کشمیر کے ذریعہ منائے جانے والے دھنونتری جینتی کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس سال کے آیورویدڈے کا موضوع ’’ کووِڈ ۔ 19 کے اِنتظام میں آیوروید کا کردار‘‘ تھا۔فائنانشل کمشنر جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجو د تھے،نے کہا کہ آیورویدک سسٹم آف میڈیسن کووِد۔19 کے نظم و نسق میں کافی حد تک مؤثر رہا ہے اور مدافعت کو بڑھانے کیلئے ادویات کی زیادہ مانگ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آیورویدک نظام صحت کی روکتھام اور ترویج پر مرکوز ہے اور اس کے طویل مدتی فوائد ہیں جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ اُنہوں نے

دیوالی حق پرباطل کے فتح کی علامت | چیف سیکریٹری اور ایل جی کے مشیروں کی مبارکباد

جموں کشمیرکے چیف سیکریٹری اور لیفٹینٹ گورنر کے صلاح کاروں نے عوام کو دیوالی کے موقعہ پر مبارکباد دی ہے۔ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ تہوار برائی کی اچھائی پر فتح پر منایا جاتا ہے اور دیانت داری سچائی اور نیکی کے اعلیٰ اصولوں کو اختیار کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔اُنہوںنے اُمید ظاہرکی کہ روشنیوں کا یہ تہوار بھائی چارے کے رشتے کومزید مضبوط بنایا گا اور خوشحالی کا ایک نیا دور شرو ع ہوگا۔ انہوں نے لوگوں کو تہوار کے دوران کووَڈ کی مناسبت سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ارہنے کے لئے کہا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرراجیو رائے بھٹناگر نے روشنیو ںکے تہوار دیوالی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے عوام کو مبارک باد پیش کی ۔اپنے تہنیتی پیغام میں مشیر نے کہا کہ روشنیوں کا تہوار حق کی باطل پر فتح کی علامت ہے اور یہ تہوار ملک کی تہذیبی تاریخ کے اعلیٰ اقدار کو اُجاگر کرتا ہے ۔اُ

لیفٹیننٹ گورنر ، ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کے دیوالی پرتہنیتی پیغامات

جموں //لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے جموں کشمیرکے لوگوں کودیوالی کے موقعہ پرمبارکباد دی ہے۔ایک پیغام میں انہوں نے کہا’’دیوالی کے مقدس موقعہ پرمیں جموں کشمیرکے لوگوں کو نیک تمنائیں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ دیوالی جموں کشمیرکونئے عزم کے ساتھ سرنو تعمیر کرنے میں امید کی روشن کرن ثابت ہو‘‘۔ انہوں نے کہا’’دیوالی کو مختلف مذاہب اور فرقے مناتے ہیں اورروشنیوں کا یہ تہوارہمیں سماج کیلئے کام کرنے پرآمادہ کرتا ہے ،یہ تہوارجموں کشمیر کے ہرگھر کیلئے خوشیوں،امن اور بہبودی کاسامان لے آئیں ‘‘۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہاکہ ہمیں محبت،ہمدردی اورامن کے چراغوں کوروشن کرنا ہوگااورمستقبل کی نسلوں کیلئے خوشحال جموں کشمیرکی تعمیر کرنی چاہیے۔ادھر نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ  نے ملک خصوصاً جموں وکشمیر کے تینوں خطوں میں رہائش پذیر

پنچایتی نظام کو مستحکم بنانے کا عمل،پنچایت سطح پر کار گزار کمیٹیا ں تشکیل

جموں//پنچایتوں کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف محکموں اور پنچایتوں کے مابین قریبی تال میل یقینی بنانے کے لئے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج نے پنچایتی سطح پر پانچ کار گزار کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جن میں کمیٹی برائے انتظام قدرتی وسائل کے اِنتظام ، انسانی وسائل ، روزگار پیدا کرنے ، خزانہ اور تعمیراتی کاموں کی کمیٹیاں شامل ہیں۔قدرتی وسائل کے لئے انتظام و انصرا م کی کمیٹی کوسطحی او رزیر زمین پانی کے تحفظ کا کام سونپا جائے گا جوپانی کے ترسیلی کاموں کا انتظام سنبھالے گی اور پانی کو بچانے کے لئے اقدامات کرے گی ۔آبی ذخائر کے کناروں سے ناجائز تجاوزات ہٹانے اور جنگلات کا تحفظ کا کام سونپا جائے گا ۔کمیٹی کی سربراہی متعلقہ سرپنچ بحیثیت کمیٹی کے چیئرمین انجام دے گا ۔کمیٹی کے ارکان میں فارسٹ گارڈ ، محکمہ صحت عامہ کا نمائندہ ، انٹگریٹیڈ واٹرشید منیجمنٹ پروگرام کا نمائندہ ، اور رہبر زراعت ہوں گے ۔انسانی

جموں کشمیربین الاقوامی ثالثی مرکزکی ثالثی کمیٹی کی دوسری میٹنگ

جموں//جموں کشمیر ہائیکورٹ کی چیف جسٹس ،جسٹس گیتا متل جوجموں کشمیرکے بین الاقوامی ثالثی مرکزکی سرپرست اعلیٰ بھی ہیں،نے جموں کشمیربین الاقوامی ثالثی مرکزکی ثالثی کمیٹی کی دوسری میٹنگ کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صدارت کی ۔میٹنگ کے دوران جموں کشمیر بین الاقوامی ثالثی مرکزکی ثالثی کمیٹی کے تمام ممبران موجودتھے۔ جموں کشمیربین الاقوامی ثالثی مرکز کے چیئرپرسن جسٹس سندھو شرما،ممبر جسٹس رجنیش اوسوال،ممبرجسٹس جاویداقبال وانی،ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ،وشال شرمااسسٹنٹ سالسٹر جنرل جموں ونگ ہائی کورٹ،طاہرمجیدشمسی اسسٹنٹ سالسٹر جنرل سرینگر ونگ ہائی کورٹ، سینئرایڈوکیٹ گوروپچندا، ابھینوبھوشن، جنوبی ایشیا کے علاقائی ڈائریکٹروغیر ہ نے ورچیول طریقے سے میٹنگ میں حصہ لیا۔چیف جسٹس نے میٹنگ کے دوران مختلف معاملات کواجاگر کیا۔جموں کشمیرکے بین الاقوامی ثالثی مرکز کوزمینی سطح پرفعال بنانے کیلئے نیتی سچدیوا، سیکریٹری