حکومت تمام علاقوں کی ترقی کیلئے وعدہ بند

 لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل چیئرمین اورسابق وزراء ،و دیگر منوج سنہا سے ملاقی جموں //لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل ،کے چیئرمین ،سابق وزیرالطاف بخاری وارکارن قانون ساز،ضلع ترقیاتی کونسل ارکان نے یہاں راج بھون میں لیفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی۔ چیف ایگزیکٹو کونسلر لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل ( ایل اے ایچ ڈی سی ) کرگل ، فیروز احمد خان نے لفٹینٹ گورنر کو سکاسٹ جموں /کشمیراور جموں کشمیر کی دیگر یونیورسٹیوں میں کرگل اور لہیہ کے طلاب کیلئے نشستیں مخصوص رکھنے ، جموں کشمیر کے پیرا میڈکل کالجوں میں نشستیں مخصوص رکھنے ، سرینگر میں کرگل کے طلاب کیلئے بوائیزو گرلز ہوسٹلوں کی سہولت بہم رکھنے اور لداخ کے ملازمین کے التواء میں پڑے جی پی فنڈ کی واگذاری سے متعلق مسائل اور مانگوں کی ایک یاداشت پیش کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے فیروز خان کو یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مسائل کا بغور جائیزہ

روہت کنسل کا محکمہ بجلی کے فیلڈ عملے کے تحفظ پر زور

جموں//پرنسپل سیکریٹری محکمہ بجلی اور اطلاعات عامہ روہت کنسل نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ کے ددران محکمہ کے فیلڈ عملے کی حفاظت پر زور دیا ۔روہت کنسل نے اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ عملے بشمول ڈیلی ویجروں جو پاورسٹیشنوں اورترسیلی  لاینوں کی دیکھ ریکھ کے کام سے وابستہ ہیں ،کی حفاظت کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل پیرا رہنے سے حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور پی پی ای اور دیگر حفاظتی سازو سامان کے اِستعمال سے بھی فیلڈ عملے کا تحفظ یقینی بن سکے گا۔پرنسپل سیکریٹری نے افسروں کو فیلڈ عملے کے تحفظ کے لئے لازمی اِقدامات کرنے کی تلقین کی جس کے لئے حکومت معقول رقومات فراہم کرے گی جس میں حفاظتی سازو سامان میں تمام فیڈروں پر آئیسولیٹروں کی تنصیب ، ارتھ راڈس اور سیفٹی کٹ جیسے بیلٹ، ہیلمٹ، جوتے اور ربر کے دستانے وغیرہ شامل ہیں ۔ پرنسپل سیکریٹری ن

گورنمنٹ پالی تکنیک کے زیر اہتمام میگاروزگار میلے کا اِنعقاد

 جموں//سِکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پالی تکنیک بکرم چوک جموں کے زیر اہتمام میگا روزگار میلے کا اِفتتاح کیا۔پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے زائد از 1200 طلاب نے اِس پروگرام میں ڈپلوماپالی تکنیک اور آئی ٹی آئی طلباء کی خدمات حاصل کرنے کے لئے لگ بھگ 35 ملٹی نیشنل کمپنیوں اور مقامی صنعتوں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ سجاد حسین گنائی ،ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر ایم وائی پیرزادہ ،ڈائریکٹر صنعت و حرفت انو ملہوترا ،پرنسپل گورنمنٹ پالی تکنیک جموں ارون بنگوترا ، ڈائریکٹر ٹولاس انسٹی چیوٹ دہرا دون اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈاکٹر سامون نے کووِڈ وبا ئی مرض کے دوران پالی تکنیک کالج کی اِنتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے میگا روزگار میلے کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے روزگار کے حصول میں ایک طالب علم کو درپیش مت

ضلع ادھمپور کی21سالہ طالبہ آٹو چلا کر علیل والد کا ہاتھ بٹاتی ہے

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور سے تعلق رکھنے والی ایک 21 سالہ طالبہ نے آٹو رکشا چلا کر اپنے علیل والد کا بٹانا شروع کیا ہے اور ضلع کی پہلی خاتون آٹو ڈرائیور بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ ضلع ادھمپور کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی بنجیت کور آٹو چلا کر گھر کی آمدنی بھی بڑھا رہی ہیں اور شام کے وقت پڑھائی کرکے بی کام کی ڈگری بھی کر رہی ہیں۔ بنجیت کور کا کہنا ہے کہ جب کورونا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاو¿ن کے باعث اُن کے والد، جو ایک نجی اسکول کی گاڑی چلاتے ہیں، بے روزگار ہوگئے تو اُس نے آٹو چلا کر گھر میں روزی روٹی کا بند وبست کرنا شروع کیا۔  

جموں میں اقدام قتل کے کیس میں5افرادگرفتار

سرینگر//پولیس نے بتایا کہ جموں میں اقدام قتل کے ایک کیس میں پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ جموں کے باغ بہو پولیس تھانے میں پروندر سنگھ نامی ایک شہری نے شکایت درج کرائی تھی کہ اُس پر پانچ افراد نے حملہ کیا ۔شکایت کنندہ نے رسوندر سنگھ،روندر سنگھ،سرجیت سنگھ،پوندیپ سنگھ اور امرجیت سنگھ کو ملزم بناتے ہوئے کہا تھا کہ اُس پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے اُسے مارنے کی کوشش کی گئی۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا تھا کہ اس واقعہ میں ایک سکارپیو گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور جموں اور کٹھوعہ کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔اس چھاپہ ماری کے دوران پولیس کے مطابق پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں استعمال کیا گیا ایک پستول بھی بر آمد کیا گیا ہے۔  

خوانچہ فروشوں کی بااختیاری

جموں//پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی دھیرج گپتا نے وزیر اعظم ایس وی اے نِدھی سکیم سے متعلق معاملات پر غور و خوض کیلئے سول سیکرٹریٹ میں میٹنگ طلب کی ۔ دوران میٹنگ پرنسپل سیکرٹری نے آف لائین درخواستوں کی آن لائین طریقہ کار کے تحت تیز تر اپ لوڈنگ کی ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف آن لائین اندراجات کو ہی اعداد و شمار کیلئے مستند مانے جائیں گے ۔ وزیر اعظم سٹریٹ وینڈرز آتم نربھر نِدھی ، وزیر اعظم ایس وی اے نِدھی خوانچہ فروشوں کو بااختیار بنانے کیلئے شروع کی گئی ہے ۔ سکیم کے تحت انہیں قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے اور اُن کی کلہم ترقی اور معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ دھیرج گپتا نے کہا کہ سکیم کے تحت اندراجات اور سفارش نامے جاری کرنے میں سرعت لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام التوا میں پڑے منظور کے گئے معاملات اور اندراجات کو اگلے ہفتے تک

جنگلات میں رہائش پذیر قبائلوںکے دعوے

سرینگر//حقوقِ جنگلات قانون کے تحت حق جنگلات کمیٹیاں جموں کشمیر میں قبائلیوں اور جنگلات میں رہائش پذیر لوگوں سے جنگلاتی اراضی کے دعوئوں کو15جنوری سے تسلیم کریں گی۔ جموں کشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلے بار ہو رہا ہے کہ5 اگست2019کے بعد آئینی تبدیلیوں کے بعد مرکزی زیر انتظام والے اس خطے میں حقوق جنگلات قانون کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جموں کے جنگلات سے قبائلیوں کو جنگلاتی اراضی سے بے دخل کرنے کا معاملہ ایک سیاسی تنازعہ بن گیا ہے،جہاں کئی محکموں کی جانب سے مبینہ طور پر من پسند طرز عمل اپنانے پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔ حقوق جنگلات قانون کے تحت قبائلیوں اور جنگل میں رہائش پذیر دیگر لوگوں کو انکے زیر قبضہ جنگلاتی اراضی کے دعوئوں کیلئے حقوق جنگلات کمیٹیوں یا گرام سبھائوں کے پاس رجوع کرنا ہے۔جموں کے میونسپل علاقوں میں تاہم حقوق جنگلات کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ا

یومیہ اُجرت پر کام کرنے والوں کی مستقلی | ’جعلی نوٹیفیکشن‘ کے پس پردہ افسروں کے خلاف کارروائی کا امکان | کیا بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نظر اندازکریں:حکام

جموں// محکمہ خزانہ نے جموں وکشمیرمیں آٹھ محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ورکروں کومستقل بنانے کے ’جعلی نوٹیفیکشن ‘ کاسنجیدہ نوٹس لیا ہے۔ 11 جنوری 2021 کی محکمہ خزانہ کی نوٹیفیکشن کا سوشل میڈیا پرزبردست چرچاتھا جس میں کہاگیا تھاکہ تیسری ایمپاورمنٹ کمیٹی کی5دسمبر2020کو ہوئی میٹنگ میں آٹھ محکموں میں کام کررہے یومیہ اُجرت پرکام کرنے والے ورکروں کو مستقل کیا گیا ہے جس کی فہرست 28 جنوری 2021سے پہلے منظر عام پرآئے گی ۔ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے ۔اس کے پیچھے جولوگ ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ہم ایسے حکام کے خلاف ایکشن لیں گے جو سیکریٹریٹ میں کورپشن کے عمل کوجاری رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والوں کی کثیر تعداد کاچوردروازے سے تقرر کیا گیا تھا اسلئے جن حکام نے ایسی تقرریاں کیں تھی ،حکومت کے

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر سرنگ دریافت

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک سرنگ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے بوبیان گاو¿ں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کی ایک پارٹی نے بدھ کی صبح ایک آپریشن کے دوران ایک سرنگ کا سراغ لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سرنگ سرحد پار سے جنگجوو¿ں کی طرف سے در اندازی کرنے کے لئے کھودی گئی ہے۔  

لیفٹنٹ گورنر سے سابق وزراء اور عوامی وفد ملاقی

 جموں//سابق وزیر اور جموں و کشمیر اَپنی پارٹی کے رہنما چودھری ذوالفقار علی کی قیادت میں راجوری کے ایک عوامی وفد نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔وفد نے قبائلی طبقے کی بہتری کے لئے فارسٹ رائٹس ایکٹ پر عمل درآمد شروع کرنے پر یوٹی حکومت کی تعریف کی۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو راجوری کے مختلف ترقیاتی معاملات سے آگاہ کیا جن میں بینکنگ سہولیات کو بڑھانا ، صحت سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے کے علاوہ عوامی اہمیت کے دیگر امور بھی شامل تھے۔اِسی طرح سابق وزیر عبدالغنی کوہلی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور گوجر سکاؤٹ کی تشکیل سمیت گجر بکروال طبقے کے فلاحی امور ،ماڈل اکلاویا مراکز کا قیام،خانہ بدوش اَفراد کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے متعلق مطالبات کی یادداشت پیش کی۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے گوجر بکروا ل طبقے کی جامع ترقی کے لئے متعدد اِقدامات اُٹھانے پر لیفٹیننٹ گورنر ک

جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی 178ویں بورڈ میٹنگ کا اِنعقاد

جموں//جموںوکشمیر بھرتی بورڈ نے 178 ویں بورڈ میٹنگ بورڈ کے چیئرمین خالد جہانیگر کی صدارت میں منعقد کی جس میں اِلتوأ میں پڑی سفارشات ، عدالتی معاملات ، اُمیدواروں کے منتخب کی منسوخی اور مختلف اسامیوں کے لئے سلیکن لسٹ کو جاری کرنے کے معاملات پر غور و خوض ہوا۔ میٹنگ میں بورڈ کے ممبران جن میں محمد شفیق چک ، نذیر احمد خواجہ ، پریتم لال اتری ، ہرویندر کور اور عاشق حسین للی ، کنٹرولر امتحانات ، مشیر احمد مرزا اور سیکرٹری سچن جموال شامل تھے ، شرکت کی جبکہ سپیشل سیکرٹری قانون جنگ بہادر ، ڈپٹی سیکرٹری وینے کھوسلا اور دیگر اَفسران نے بھی میٹنگ میں بورڈ کی معاونت کی۔میٹنگ میں جموں/ کشمیر کے ڈویژنل کیڈروں کے مختلف معاملات کی سفارشات کو تعطل میں رکھنے ، ڈسٹرکٹ جموںوکشمیر اور پی ایم پیکیج مائیگرنٹس ، چند اسامیوں کے لئے اِلتوا ٔمیں پڑے سلیکشن لسٹ ، متعلقہ محکموں کو ان اَسامیوں کو واپس کرنا ،مختلف عدال

سامون نے آئی ٹی آئی اودھمپور میں روزگارمیلے کا اِفتتاح کیا

اودھمپور//گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی چیوٹ اودھمپور کی جانب سے ایک بڑے روزگار میلے کا انعقاد آئی ٹی آئی کالج اودھمپور کے احاطے میں ہوا۔  پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے یو ٹی ڈاکٹر اصغرحسن سامون مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جاب میلے کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ویلڈر ، الیکٹریشن ، پلمبر ، سی او پی اے ، سٹینوگرافی ، ایم ایم وی ، فیشن ڈیزائن ٹیکنالوجی ، سلائی ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر ایپلیکیشن کے مختلف ٹریڈس کے 250 سے زیادہ پاس آؤٹ ٹرینیوںنے پلیسمنٹ میلے میں شرکت کی۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ حکومت نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے تمام امکانات کو تلاش کررہی ہے۔ تاہم تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے آکر خود روزگار یونٹ قائم کرنے چاہیئے تاکہ وہ نہ صرف باعزت طور اپنے لئے روزی روٹی کما سکے بلکہ قومی معیشت کے لئے بھی معاونت کرسکے۔اُنہوں نے

جموں میں کمسن بچی کی مبینہ عصمت دری، دو گرفتار

سرینگر//جموں میںپولیس نے منگل کو کہا کہ اُنہوں نے ایک کمسن بچی کی مبینہ عصمت دری کے معاملے کو لیکر دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ بلبیر کمار اور راہل کمار ساکنان جموں کی گرفتاری بچی کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔ اس سے قبل بچی کی ماں نے پولیس کے پاس شکایت درج کی کہ مذکورہ افراد نے اُس کی بیٹی کو اغوا کیا اور اس کی عصمت ریزی کی۔ شکایت کے فوراً بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکیا۔  

میونسپل سربراہان وفد ، ڈی ڈی سی ممبر لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

 جموں//جموں صوبے کے میونسپل سربراہان کا ایک وفد یہاں راج بھو ن میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقی ہوا۔وفد کے ارکان نے راجندسنگھ چب کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر کو مانگوں اور مسائل کی ایک یاد داشت پیش کی جن میں اِنجینئرنگ شعبے سے متعلق معاملات ، تمام میونسپل کمیٹیوں ، کونسلوں میں صفائی کرمچاریوں کی تنظیم نو،اِختیارات کی تفویض اور دیگر متعلقہ معاملات و مسائل شامل تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کی جانب سے مانگیں اور اُٹھائے گئے مسائل کو بغور سنا اور کہا کہ یوٹی حکومت حال ہی میں تشکیل دئیے گئے میونسپل اِداروں اور مسائل کے ازالہ کے لئے جامع اِقدامات اُٹھا رہی ہیں۔ایک اور میٹنگ کے دوران سری نگر کے منتخب ڈی ڈی سی رُکن اِنجینئر اعجاز احمد بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملے اور  حکومت کا جموں و کشمیر کے لئے حالیہ اعلان کردہ نئی صنعتی ترقیاتی سکیم بالخصوص نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے شکریہ اَ

مشیر بصیر خان کا دورہ ٔستراین

 جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آر ایس پورہ کا مفصل دورہ کیا اور وہاں محکمہ بجلی اور دیہی ترقی کے مختلف سکیموں کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیااور لوگوں کی شکایات کی شنوائی کی۔اُنہوں نے محکمہ دیہی ترقی کے اَفسروں کو تمام ترقیاتی کاموں کی رفتار میں سرعت لانے کے لئے کہا تاکہ پروجیکٹ معین مدت کے اندر مکمل کئے جاسکیں ۔ستراین کے دُورے کے دوران مشیر نے کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور پنچایت ورکس پروگرام کے بارے میں تفصیل طلب کی اور متعلقہ اَفسروں کو جاری کاموں کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔اُنہوںنے کاموں کی باقاعدہ نگرانی کرنے کے لئے بھی کہا۔مشیر کو جانکاری دی گئی کہ سی ڈی پنچایت کے تحت 210کاموں میں سے 206 کاموں کو پہلے ہی مکمل کئے جاچکے ہیں ۔اُنہیں پی ایم اے وائی ،ایم جی نریگااور بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت دیگر پروجیکٹوں کے کام کے بارے میں بھی تفصیل دی گئی۔مشیر نے پائیدار دیہی

گپکار الائنس میں شامل پارٹیاں ایکدوسرے سے چھٹکارا پانے کے فراق میں: بخاری

  جموں //اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘میں شامل سیاسی جماعتیں  جموں وکشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بعد ایکدوسرے سے چھٹکار ہ پانے کے راستے تلاش کر رہی ہیں۔موصوف پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں انڈین سسٹم میڈیسن(آئی ایس ایم)سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر روہت گپتا نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اُن کا جماعت میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ گپکار الائنس میں شامل سیاسی جماعتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بعد سچائی سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا’’گپکار الائنس لیڈران ضلع ترقیاتی کونسل الیکشن کے بعد ایکدوسرے سے چھٹکارا پانے کے لئے راستے تلاش کر رہے ہیں، انہوں نے عوام کو گمراہ کرنے کے لئے ایک دھندلی تصویر پیش کی تھی لیکن اب

لیفٹیننٹ گورنر سے سابق وزیر بالی بھگت ملاقی | درج ِفہرست زمرے کے لوگوں کے مسائل کی جانکاری دی

جموں// سابق وزری بالی بھگت نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔سابق وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر کو یوٹی کے درجہ فہرست زُمرے کے تحت آنے والے سرکاری ملازمین کے مسائل سے ایل جی کو آگاہ کیا جن میں ملازمتوں میں ترقیوں کو ریزرویشن کے فوائد کو بحال کرنا شامل ہے ۔اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کی جے کے اے ایس افسروں کے سینیارٹی سے متعلق معاملات اور ان کاآئی اے ایس کیڈ ر میں شامل کئے جانے کی طرف توجہ دِلائی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر حکومت یکسان ترقی کے حصول پر کام کر رہی ہے اور سماج کے ہرطبقے کے حقوق،بہبودی اور تحفظ کے لئے وعدہ بند ہے ۔ گورنر نے بالی بھگت کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے اُٹھائے گئے جائز مسائل کو بغور جائزہ لے کر ان کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر سینئر ایڈوکیٹ اور جے اینڈ کے بی جے پی کے ترجمان اعلیٰ سنیل

نوادرات، مسودات اورمصوری کو سائنسی خطوط پر محفوظ کیا جائے | مبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس کے دورہ کے دوران مشیر بصیر خان کی ہدایت

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے شاہی ڈوگرہ تاریخ کی علامت مُبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا اور قدیم مسودات کے تحفظ کے علاوہ جاری بحالی اور تزئین و آرائش کاموں کامعائینہ کیا۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مُبارک منڈی ہیرٹیج سوسائٹی دیپکا شرما ، صدر ڈوگرہ سبھا کے صدرگل چین سنگھ چاڈک اور دیگراَفسران موجود تھے۔ مشیر نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے اَپنے حالیہ کمپلیکس دُورے کے دوران دی گئی تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ تمام کام جلد سے جلد مکمل کئے جاسکیں۔مشیر نے بحالی اور تحفظ کے کام کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے ڈوگرہ آرٹ میوزیم ، ماسٹر سنسارسرچند گیلری ، آثار قدیمہ گیلری سمیت کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کاموں کی پیش رفت کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ذخیرہ مواد کے تحفظ کے لئے جوش و جذبے سے کام کریں۔ اُنہوں نے ڈوگرہ آرٹ م

ایل جی سے ایڈوکیٹ جنرل اور سابق وزیر ملاقی

 جموں//جموں کشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینہ کی قیادت میں لاء افسران کی ایک ٹیم جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ، ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل شامل تھے نے،راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات لفٹینٹ گورنر کو مختلف فورموں میں التوا میں پڑے مختلف اہم قانونی معاملات سے متعلق تفصیل دی گئی جن میں بھارتیہ سپریم کورٹ اور جموں کشمیر کے ہائی کورٹ اور دیگر ٹریبنلوں میں التوا میں پڑے معاملات شامل ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے نادار اور ضرورتمندوں کیلئے فوری انصاف کے حصول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لاء افسروں کو معاملات کو نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ۔لاء افسروں کو غریبوں کیلئے بہتر قانونی امداد فراہم کرنے کا بھی لفٹینٹ گورنر نے مشورہ دیا ۔ ایڈووکیٹ جنرل نے لاء افسروں کی جانب سے لفٹینٹ گورنر کو یقین دلایا کہ اُن کی ہدایات پر من و عن عمل ہو گا ۔ دریں اثنا سابق

پسماندہ طبقوں کی بااختیاری و فلاح

جموں//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم میٹنگ میں شرکت کی جس کی صدارت مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و بااختیاری ، تھاور چند گہلوٹ نے نئی دہلی سے کی ۔ اس ورچول میٹنگ کا انعقاد درجہ فہرست ذاتوں کیلئے پوسٹ میٹرک سکالر شپ سکیم ، درجہ فہرست ذاتوں و قبائل پر مظالم کے خلاف ایکٹ کی عمل آوری اور ٹرانسڈ زنڈر افراد کی بہبودی کا جائیزہ لینا تھا ۔ مرکزی وزیر مملکت رتن لال کٹاریا ، کرشن پال گُجر اور رام داس اٹھاولے ، وزراء اور مختلف ریاستوں کے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں بذریعہ ورچول طریقہ کار شرکت کی ۔ دوران میٹنگ مرکزی وزیر نے مرکزی و ریاستی تال میل میٹنگ میں تمام متعلقین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی وزارت سماج کے پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود ، اُن کیلئے سماجی انصاف اور انہیں بااختیار بنانے کی ذمہ دار ہے ۔ وزیر نے کہا کہ اُن کی وزارت نے مرکز اور

تازہ ترین