تازہ ترین

جموں میں اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کے الزام میں بانڈی پورہ کے 2افراد گرفتار

سرینگر//جموں میں پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ انہوں نے اے ٹی ایم گارڈ کے قتل کیس میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور وہ دونوں وادی کشمیر کے بانڈی پورہ کے رہنے والے ہیں۔اے ٹی ایم گارڈ کو گذشتہ رات جموں کے نانک نگر علاقے میں اے ٹی ایم چیمبر میں مردہ پایا گیا تھا۔مہلوک راجو شرما ولد گلو رام کا تعلق نیو پلاٹ جموں سے تھا۔ نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ایس ایس پی جموں شریدھر پٹیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ قتل کے اس کیس میں بانڈی پورہ کے کیف لون اور وقاص لون نامی دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو اے ٹی ایم لوٹنے کی غرض سے گئے تھے لیکن گارڈ نے مزاحمت کی جس کے بعد دونوں نے اُسے قتل کیا۔  پولیس کے مطابق کیف اور وقاص جموں کے نانک نگر علاقے میں کرایہ کے کمرے میں رہتے تھے۔دونوں کو حراست میں لیکر کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس سے قبل آج صبح مہلوک گارڈ کے رشتہ داروں نے ا

جموں میں مہلوک اے ٹی ایم گارڈ کے اہلخانہ کا احتجاج

جموں// ضلع جموں کے نانک نگر میں گذشتہ شب مبینہ طور پر قتل کئے گئے ایک اے ٹی ایم محافظ کے رشتہ داروں اور ہمسایوں نے جمعہ کے روز احتجاج درج کیا۔ احتجاجی سرکارسے قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ نانک نگر کے سیکٹر 13 میں گذشتہ شب قریب دس بجے ایک اے ٹی ایم محافظ کو گارڈ کمرے میں مردہ پایا گیاتھا۔  

فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم کی صدارت میں میٹنگ

جموں//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں حال ہی میں شروع کی گئی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ، ایس ای ایچ اے ٹی سکیم کی عمل آوری اور کارکردگی کا جائیزہ لینے کیلئے متعلقہ حکام کی ایک میٹنگ طلب کی ۔ ڈولو نے متعلقہ حکام کو طبی اداروں میں زیادہ سے زیادہ داخل مریضوں کو سکیم کے دائرے میں لانے کیلئے مشن طریقہ کار پر کام کرنے کیلئے کہا ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ، پرنسپل میڈیکل کالج جموں ، ایم ڈی میڈیکل سپلائیز کارپوریشن ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، ڈی جی پلاننگ صحت و طبی تعلیم ، سٹیٹ ڈرگ کنٹرولر اور محکمہ صحت کے دیگر افسران اور بیمہ کمپنیوں کے نمائندگان موجود تھے ۔ پرنسپل جی ایم سی سرینگر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، دیگر میڈیکل کالجوں کے پرنسپل ، ڈپٹی کمشنران اور چیف میڈیکل افسران نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ فائنانش