تازہ ترین

جموں میں کراس ایل او سی فائرنگ ، چار فوجی اہلکار زخمی

سرینگر// ضلع جموں کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر گذشتہ شب بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ہوئی گولہ باری کے تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اکھنور سیکٹر کے کیری باتل علاقے میں ایل او سی پر گذشتہ شب پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے جواب میں بھارتی افواج نے بھی گولیاں چلائیں ۔  فائرنگ اور گولہ باری کے اس تبادلے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔  

ہنرمندی اور روزگار کے مواقع کو بڑھاوادینے کا مقصد

 جموں// طلباء اور عملہ کی ہنری مندی اور روزگار کے مواقع کو بڑھاوا دینے کے سلسلے میں محکمہ سکل ڈیولپمنٹ جموں وکشمیر نے انڈین اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) جموں سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین گنائی اور ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموںپروفیسر منوج ایس گور کے مابین پرنسپل سیکرٹری سِکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹراصغر حسن سامون کی موجودگی میں اس مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ اِس تعاون کا مقصد آئی آئی ٹی جموں کے ساتھ مل کر پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی سیکٹر کی  بحالی ہے اور بطور پیشہ ورانہ تربیتی کورسوں کو نئے مخصوص تربیت کی مہارت کے ساتھ تبدیل کرنا ہے  تاکہ ٹنلوں ، ریلوے ، بجلی کے منصوبے ، کولڈ سٹوریج ، ریفریجریشن جیسے آئندہ منصوبوں میں مہارت کی طلب کومد نظر رکھتے ہوئے۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی