تازہ ترین

۔133سب انسپکٹرترقیاب ،پولیس سربراہ کی مبارکباد

 جموں //پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایگزیکیٹو پولیس کے 133سب انسپکٹرو ں کوترقی دے کر انسپکٹر بنایا ہے۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی سربراہی میں محکمانہ ترقی کمیٹی کی میٹنگ پولیس ہیڈکوارٹر میں 12جنوری کو منعقد ہوئی،جس میں ایگزیکیٹو پولیس کے133 سب انسپکٹروں کو 35900-113500 کے پے اسکیل میں ترقی دے کر انسپکٹر وں کے طور ترقی دینے کاحکم صادر کیاگیا۔پولیس سربراہ نے ترقی پانے والے سب انسپکٹروں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ تن دہی اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں گے  

سیول انتظامیہ میں پھیر بدل

 سرینگر// جموں کشمیرانتظامیہ نے سیول ایڈمنسٹریشن میں 13اعلیٰ افسران کا پھیر بدل کردیا ہے ۔4آئی اے ایس افسران اور6ضلع ترقیاتی کمشنروں سمیت13 افسران کے تبادلے اور انکی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ عمومی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق قومی صحت مشن کے،مشن ڈائریکٹر بوپندر کمار کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ تعینات کیا گیا ہے،جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمد یاسین کو تبدیل کرکے نیشنل ہیلتھ مشن کا،مشن ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔ صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شری کانت بالا صاحب کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان کے بطور تعینات کیا گیا۔احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر رام بن ناظم زئی خان کو تبدیل کرکے نا ظم صنعت و حرفت کشمیر جبکہ ڈپٹی کمشنر