تازہ ترین

بھارت کو مشرقی سرحد پرسہ سرخی چیلنج کا سامنا

ادھم پور//شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ چیف ، لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی ناردرن کمانڈ کو مشرقی سرحد میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے خلاف آپریشنل فائدے کی پوزیشن حاصل ہے۔، شمالی کمان سربراہ نے ادھم پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا’’شمالی کمان اب آپریشنل فائدے کی پوزیشن پر قائم ہے اور پی ایل اے سے برابری کی حیثیت سے بات چیت کر رہی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’مشرقی لداخ میںموسم اور جغرافیائی خدو خال کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ تاہم ، ہندوستانی فوج نے چین کوباہمی اتحاد سے مقابلہ کرنے اور ان کو موزوں جواب دینے کے لئے بے حد حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔فوجی ڈے کے موقع پر ، شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے دھرووا وار میموریل میں پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے ہندوستانی فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستا

حکومت تمام علاقوں کی ترقی کیلئے وعدہ بند

 لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل چیئرمین اورسابق وزراء ،و دیگر منوج سنہا سے ملاقی جموں //لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل ،کے چیئرمین ،سابق وزیرالطاف بخاری وارکارن قانون ساز،ضلع ترقیاتی کونسل ارکان نے یہاں راج بھون میں لیفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی۔ چیف ایگزیکٹو کونسلر لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل ( ایل اے ایچ ڈی سی ) کرگل ، فیروز احمد خان نے لفٹینٹ گورنر کو سکاسٹ جموں /کشمیراور جموں کشمیر کی دیگر یونیورسٹیوں میں کرگل اور لہیہ کے طلاب کیلئے نشستیں مخصوص رکھنے ، جموں کشمیر کے پیرا میڈکل کالجوں میں نشستیں مخصوص رکھنے ، سرینگر میں کرگل کے طلاب کیلئے بوائیزو گرلز ہوسٹلوں کی سہولت بہم رکھنے اور لداخ کے ملازمین کے التواء میں پڑے جی پی فنڈ کی واگذاری سے متعلق مسائل اور مانگوں کی ایک یاداشت پیش کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے فیروز خان کو یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مسائل کا بغور جائیزہ

روہت کنسل کا محکمہ بجلی کے فیلڈ عملے کے تحفظ پر زور

جموں//پرنسپل سیکریٹری محکمہ بجلی اور اطلاعات عامہ روہت کنسل نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ کے ددران محکمہ کے فیلڈ عملے کی حفاظت پر زور دیا ۔روہت کنسل نے اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ عملے بشمول ڈیلی ویجروں جو پاورسٹیشنوں اورترسیلی  لاینوں کی دیکھ ریکھ کے کام سے وابستہ ہیں ،کی حفاظت کو ترجیح دی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل پیرا رہنے سے حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور پی پی ای اور دیگر حفاظتی سازو سامان کے اِستعمال سے بھی فیلڈ عملے کا تحفظ یقینی بن سکے گا۔پرنسپل سیکریٹری نے افسروں کو فیلڈ عملے کے تحفظ کے لئے لازمی اِقدامات کرنے کی تلقین کی جس کے لئے حکومت معقول رقومات فراہم کرے گی جس میں حفاظتی سازو سامان میں تمام فیڈروں پر آئیسولیٹروں کی تنصیب ، ارتھ راڈس اور سیفٹی کٹ جیسے بیلٹ، ہیلمٹ، جوتے اور ربر کے دستانے وغیرہ شامل ہیں ۔ پرنسپل سیکریٹری ن

گورنمنٹ پالی تکنیک کے زیر اہتمام میگاروزگار میلے کا اِنعقاد

 جموں//سِکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پالی تکنیک بکرم چوک جموں کے زیر اہتمام میگا روزگار میلے کا اِفتتاح کیا۔پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے زائد از 1200 طلاب نے اِس پروگرام میں ڈپلوماپالی تکنیک اور آئی ٹی آئی طلباء کی خدمات حاصل کرنے کے لئے لگ بھگ 35 ملٹی نیشنل کمپنیوں اور مقامی صنعتوں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ سجاد حسین گنائی ،ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر ایم وائی پیرزادہ ،ڈائریکٹر صنعت و حرفت انو ملہوترا ،پرنسپل گورنمنٹ پالی تکنیک جموں ارون بنگوترا ، ڈائریکٹر ٹولاس انسٹی چیوٹ دہرا دون اور محکمہ کے دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈاکٹر سامون نے کووِڈ وبا ئی مرض کے دوران پالی تکنیک کالج کی اِنتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے میگا روزگار میلے کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے روزگار کے حصول میں ایک طالب علم کو درپیش مت