بجبہاڑہ میں خندق سے زہریلی گیس کا اخراج

اننت ناگ//بجہباڑہ اننت ناگ میں پیر کی شام اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک پر اسرار حادثہ میں باپ بیٹا اور دو بھائی سمیت 4افراد لقمہ اجل بن گئے۔ یہ واقعہ ٹائون سے دو کلو میٹر دور تلہ کھن میں پیش آیا۔ اس دلدوز حادثہ کے بارے میں بتایا گیا کہ کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس کا اخراج ہوا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مزدور نہیں تھے بلکہ ان میں سے دو بھائی کروڑ پتی تھے۔سوشل میڈیا اور بجبہاڑہ ایس ڈی ایم کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ تلہ کھن بجہباڑہ میں پیش آئے واقعہ کے 4متاثرین کو سب ڈسڑکٹ اسپتال بجہباڑہ لایا گیا تاہم وہ دم توڑ چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ غالباً دم گھٹنے یا زہریلی گیس کے اخراج سے انکی موت ہوئی ہے۔مہلوکین کی شناخت عبدالرشید ڈار عرف رشید ژوٹ اور اسکا بھائی نذیر احمد ڈار پسران غلام حسن ڈار ساکنان تلہ کھن اور 45 سالہ ارشد حسین وانی ولد عبدالرشید و

پانپور اور ڈورو میں 2جنگجو گرفتار

پلوامہ +اننت ناگ // پانپور میں 15روز قبل جنگجوئوں کی صف میں شامل ہونے والا جنگجو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ڈورو میں بھی ایک جنگجو کو حراست میں لیا گیا اور چاڑورہ میں اسلحہ بر آمد کیا گیا۔ اونتی پورہ پولیس نے کونہ بل پانپور سے حالیہ دنوں لشکر طیبہ میں شامل ہونے والے جنگجو کو گرفتار کرلیاہے ۔ پولیس کے مطابق  50آر آر ، سی آر پی ایف او ر اونتی پورہ پولیس نے فیصل احمد ڈار ساکن خانقاہ باغ پانپور کو حراست میں لیا ۔ پولیس کے مطابق فیصل 11ستمبرکو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا اور 13ستمبر کو اس نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو پیغام میں عسکری صفوں میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا تھا ۔ اسکے خلاف پہلے ہی پانپور پولیس تھانے میں کیس زیر نمبر 79/2020 درج کیا گیا ہے۔ادھراننت ناگ میں  فورسزنے پولیس کیساتھ مشترکہ کارروائی کے دوان ایک جنگجو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بر

مژھل اور نوشہرہ سیکٹروں میں گولہ باری

 کپوارہ +نوشہرہ// حد متارکہ پرمژھل سیکٹر میں ہند پاک افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورز ی کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ پیر کے روز کپوارہ کے مژھل سیکٹر میںگولہ باری کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پیربعد دوپہر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کی۔ادھرنوشہرہ کے کلسیاں سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پیر کے روز پاکستانی فوج نے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں کلسیاں اور بھوانی علاقوں کو نشانہ بنایااور شدید گولہ باری کی ۔دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیوندر آنند نے بتایا کہ پیر کے روز سہ پہر 03بج کر 45 منٹ پرپاکستانی فوج نے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر گولہ باری کی جس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔دریں اثنا،

دیہی ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیاجائے

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے دیہی ترقی او رپنچایتی راج محکموںکے حکام کو دیہی ترقی سکیموں کی مؤثر عمل آوری یقینی بنانے کے لئے کہا اور مکانات ، روزگار کے مواقع پید ا کرنے ، ترقیاتی اور دیگر کاموں سے متعلق سکیموں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے  کی تلقین کی۔ مشیر موصوف نے یہ ہدایات دیہی ترقی پنچایتی راج محکموں کی جائزہ میٹنگ کے دوران دیں۔ میٹنگ میں صوبہ کشمیر میں مختلف سکیموں ، پروگراموں اور پالیسوں کی عمل آوری کا مفصل جائزہ لیا گیا اور جن ابھیان ، ایم جی نریگا ، 14ویںمالی کمیشن ، 15ویں مالی کمیشن کے ڈرافٹ پلان، پردھان منتری آواس یوجنا گرامین، آدھار سیڈنگ ، گرہ پرویش تحفہ جات اور جیو ٹیگنگ کے تحت ہاتھ میں لئے گئے کاموں اور واجبات کی ادائیگی پر بھی دوران میٹنگ غور و خوض ہوا ۔ مشیر بصیر خان نے اَفسران کو بلاکوں کا دورہ کر کے ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری رکھنے

کوکر ناگ اور بجبہاڑہ سڑک حادثات میں زخمی نوجوان اور بچی زندگی کی جنگ ہارگئے

اننت ناگ+گول+رام بن//کوکر ناگ اور بجبہاڑ ہ میں سڑک حادثوں میں زخمی ہوئے نوجوان اور کمسن لڑکی نے اسپتال میں دم توڑ بیٹھے۔ادھر سنگلدان اور رام بن میں الگ الگ سڑک حادثات میں ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا جبکہ 4افراد زخمی ہوئے۔گنائی پورہ بجبہاڑہ کی سولہ برس کی فضا جان دختر بشیراحمدالٰہی گزشتہ روزسڑک حادثے میں شدیدزخمی ہوئی تھی،جس کے بعد بچی کو نازک حالت میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیاتھاجہاں سوموار کو بچی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔اس کی لاش جب آبائی گائوں پہنچائی گئی تووہاں کہرام مچ گیا۔ادھر گوہن کوکر ناگ میں سنیچر کو تین گاڑیوں کی آپسی ٹکر سے جو تین افراد زخمی ہوئے تھے ،اُن میں ایک اورزخمی نوجوان جاوید احمد ولد نذیر احمدساکن بدہارڈ ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔نوجوان کی موت کی خبر پھیلتے ہی اُس کے آبائی گائوں میں صف ماتم بچھ گیا۔قابل ذکر ہے کہ ا

سرینگرجموں شاہراہ پر بلا وجہ چیکنگ سے تاجر پریشان

سرینگر //اخروٹ صنعت سے وابستہ کشمیری کاشتکاروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مال کو بیرون ممالک کی منڈیوں تک پہنچانے میں اُن کی مدد کی جائے کیونکہ شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے نتیجے میں انہیں سخت دقتوں کا سامنا رہتا ہے ۔ جموں وکشمیر والنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی بہادر خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کشمیر وادی میں اِن دنوں اخروٹ کی گری کی خرید وفروخت کا سیزن جوبن پر ہے لیکن مال کو بیرون منڈیوں تک پہنچانے میں ان کو کافی دقتیں پیش آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر بنا کسی جواز کے گاڑیوں کو روک دیا جاتا ہے پھر ٹیکس کے نام پر تاجروں سے بھاری جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں تاجر سے محکمہ ٹیکسز کے اہلکاروں نے شاہراہ کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کو روک کر ان پر جرمانہ عائد کیا جس سے تاجر کافی پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کووِڈ-   19کے بیچ یہاں پر اس صنعت سے واب

مالی پیکیج دینے میں جموں وکشمیر امیتاز کا شکار: کمال

 سرینگر//نیشنل کانفرنس نے عالمی یوم سیاحت پر جموں وکشمیرمیں سیاحت کے شعبے کی ابتری پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں پارٹی کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے مسلسل نامساعد حالات ،کووِڈ- 19کی عالمگیر وباء اورتباہ کن برف باری کیو جہ سے سیاح کشمیرنہیں آسکے۔اس وجہ سے اس شعبے سے وابستہ تاجر،دکاندار،شوروم والے،دستکار،ہاوس بوٹ مالکان ، ٹرانسپورٹر اوردیگر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیںاورلاکھوں لوگوں کی روزی روٹی متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اگرچہ موجوہ حالات میں مرکزی حکومت نے دیگرریاستوں کے صنعت کاروں ،تاجروں اور مزدوروں کو مالی پیکیج سے نوازالیکن جموں کشمیرکو ہرسطح پرنظرانداز کیا گیا،خا ص طور سے سیاحت سے وابستہ افراد کو۔انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹر فاروق نے1996میں زمام اقتدار سنبھالی توانہوں نے سب سے پہلے دستکاروں اور سیاحت سے وابستہ تاجروں کیلئے

بجبہاڑہ میں غر قآب بچی کی لاش 103روز بعد بر آمد

اننت ناگ//بجہبارڈہ مرہامہ میں 16جون کو دریائے جہلم میں غرق آب ہوئی 13سالہ کمسن لڑکی کی لاش پیر کو دریا سے بر آمد کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق13سالہ نگہت جان اپنی ماں کے ہمراہ 16جون کو گائوں سے گذرنے والی ندی کے کنارے کپڑے دھو رہی تھی جس دوران وہ پانی میں اچانک گر گئی جس کے بعد ماں نے بچی کو بچانے کے لئے ندی میں چھلانگ لگائی ، تاہم اس بیچ دونوں ماں بیٹی غرق آب ہوگئیں ،اگر چہ ماں کی نعش اُسی دن دریا سے برآمد کی گئی تاہم بیٹی کی نعش باز یاب نہیں ہو پائی تھی ،اورسوموار کو 103روز کے بعد ندی سے ریت نکالنے کے دوران بچی کی بوسیدہ لاش بر آمد ہوئی ۔  

زلزلوں کے لحاظ سے حساس جموں وکشمیر

سرینگر//زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک 4 اور 5 زون میں آنے والے جموں وکشمیر میں ان دنوں زلزلے کے جھٹکوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گذشتہ 6روز کے دوران جموں وکشمیر میں  5بارزلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔سوموار کی صبح ایک مرتبہ پھر لوگوںمیں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ سسما لوجی کے مطابق جموں کشمیر میں سوموار کی صبح 10بجکر 42منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ کا مرکز 22ستمبر سے 28ستمبر تک جموں وکشمیر میں  5بارزلزلے کے جھٹکے آئے ۔ 22ستمبر کو زلزلے کا ایک زور دار جھٹکا سرینگر میں محسوس کیا گیا جس کے نتیجے میں لوگوں میں افرتفری پھیل گئی اس دوران مکمل طور پر محکمہ موسمیات یہ پتہ لگانے میں ناکام رہا تھا کہ یہ زلزلہ ہے ی

ویری ناگ بازار میں بیت الخلاء ناقابل استعمال

اننت ناگ//سیاحتی مقام ویری ناگ کے بازار میں سرکاری بیت الخلاء ناقابل استعمال ہے اور بدبو نزدیکی مکینوں کے لئے سوہان روح ثابت ہورہی ہے۔سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے ویری ناگ بازار میں اکثر لوگوں کا رش لگا رہتا ہے تاہم بازار میں موجود سرکاری بیت الخلاء ناقابل استعمال بن گئے ہیں ۔بیت الخلاء کی عدم دستیابی کے سبب راہگیروںبالخصوص خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔جامع مسجد ویری ناگ اوربس اسٹینڈ کے نزدیک 3بیت الخلاء انتہائی خستہ حالی کا شکارہیں ۔ میونسپل کمیٹی نے کئی سال قبل جنرل بس اسٹینڈ میں بیت الخلاء تعمیر کیا تاہم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آج تک پختہ ڈرین کو تعمیر نہیں کیا جاسکا جس کے باعث بستی کا سارا گندہ پانی بیت الخلاء میں داخل ہورہا ہے اور لاکھوں روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے بیت الخلاء کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔ محمد امین نامی ایک  شہری نے کہا کہ بازار میں بیت الخلاء

بنک میں این پی اے کیلئے متعلقہ افسران کو جوابدہ بنایا جائے: نوین چودھری

 سرینگر //پرنسپل سیکریٹری امداد باہمی ، پشو ، بھیڑ ، ماہی پالن نوین کمار چودھری نے آج بنک میں ہر نان پرفارمنگ ایسٹ کیلئے متعلقہ افسروں کو جوابدہ بنانے کیلئے کہا ۔ یہ ہدایات انہوں نے جموں سنٹرل کواپریٹو بنک لمٹیڈ کی چھٹی بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ کے دوران دئے ۔ میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں ، ڈپٹی کمشنر جموں ، جنرل منیجر جے سی سی بی اور بنک کی ڈائریکٹر موجود تھیں جبکہ بنک کے دیگر افسران اور ملازمین نے جموں سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ نوین چودھری جو کہ بنک کے چئیر مین بھی ہیں ، نے افسروں کو بنک کی جانب سے فراہم کئے گئے قرضہ جات کی تفاصیل پیش کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے بنک افسروں کو بنک کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کا جائیزہ لینے اور ترجیحی شعبوں کیلئے قرضے فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی جو کہ امدادِ باہمی بنکوں کے قیام کا مقصد ہے ۔ انہوں نے بنک حکام کو بنک کی بحا

مزید خبرں

موجودہ حکومت نے میوہ صنعت کو مکمل نظراندازکیا سابق وزیرعبدالغنی وکیل کاالزام سرینگر//سابق وزیرعبدالغنی وکیل نے الزام لگایا ہے کہ موجودہ حکومت نے میوہ صنعت کوبالکل نظراندازکیا ہے حالانکہ میوہ اُگانے والے کافی مالی دشواریوں سے دوچار ہیں۔ایک بیان میں عبدالغنی وکیل نے کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے حالیہ سپیشل پیکیج میں میوہ صنعت کاکہیں نام ونشان نظرنہیںآتا ۔انہوں نے کہا کہ میوہ اُگانے والے گزشتہ دوبرسوں سے خسارے کاسامنا کررہے ہیں جس کی وجہ موسمی حالات،امن وقانون کی ابترصورتحال اورموجودہ کووِڈ بیماری ہے۔وکیل نے کہا کہ پھربھی سرکار نے میوہ صنعت کے فروغ کو مکمل نظراندازکیا ہے حالانکہ میوہ صنعت لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کررہی ہے اورجموں کشمیرکے اقتصادیات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔عبدالغنی وکیل نے مرکزی سرکاراور جموں کشمیرحکومت پرزوردیا کہ وہ میوہ اُگانے والوں کی اقتصادی

کپوارہ کے متعدد دیہات پینے کے صاف پانی سے محروم

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں امسال خشک سالی کی وجہ سے پینے کے پانی کا سخت بحران ہے ۔ ضلع کے متعدد دیہات میںپینے کے پانی کی عدم دستیابی سے لوگ مشکلات سے دوچار ہیں۔ضلع کے اہم نالو ں میں ابھی تک پانی کی سطح اگرچہ برابر ہے لیکن جل شکتی محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے کئی دیہات کی واٹر سپلائی سکیمیں بیکار پڑی ہیں ۔ڈھامہ رامحال کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ اُن کے گائوںمیں پینے کے پانی کی سخت قلت ہے اور واٹر سپلائی سکیم بیکار پڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی خواتین کو ایک کلو میٹر دور نالہ کہمل سے پینے کا پانی حاصل کرنا پڑتا ہے ۔ادھر ضلع کے دیدی کوٹ ،آئورہ ،منون ،میر مقام ،ویلگام ،الاچی ذب ،ابدر ہامہ ،درگمولہ اور دیگر دیہات بھی پینے کے پانی کے لئے ترس رہے ہیں ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کنوے بھی خشک ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس معاملہ کو جل شکتی محکمہ کی نو ٹس میں بھی لایا گیا اور

دہی علاقوں میں سڑک رابطوں کی ناگفتہ بہہ حالت | کانسپورہ بارہمولہ سڑک کی نظر انداز | آر اینڈ بی محکمہ گہری نیند میں

بارہمولہ// شمالی قصبہ بارہمولہ کے چک کانسپورہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جس کے نتیجے میںٹر انسپورٹروں ،مسافروں اور طلاب کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ چک کانسپورہ اور سنگھ پورکے لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کو گزشتہ کئی برسوں سے نظر انداز کیا گیا اوراس کی مرمت کی خاطر کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے ۔ ایک مقا می باشندے رمیض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چک کانسپورہ اور سنگھ پورہ کی سڑکوں کی موجودہ حالت اس قدر خستہ ہے کہ اس پر اب ٹریفک سروس جاری رہنا دشوار بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشوں کے دوران یہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے۔مقامی آبادی کے مطابق اگر چہ ضلع میں اکثر سڑکوں پرمیکڈم بچھایاگیا تاہم اس سڑک کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیا گیا ۔انہوںنے محکمہ آر اینڈ بی پر غفل

۔ 30کلو میٹر سفر کیلئے150روپئے کرایہ وصول | ویری ناگ میں وین ڈرائیوروں کے وارے نیارے

اننت ناگ//ویری ناگ سے بانہال جانے والی وین سروس مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بن چکی ہے اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے رہنما خطوط کو بالائے طاق رکھ کر گاڑیوں میں پچاس کے بجائے سو فیصد سواریاں بٹھائی جاتی ہیں وہیں کرایہ میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافر وں کو پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ویری ناگ سے بانہال تک تقریباََ30کلو میٹر کاسفر ہے ۔کووڈ19- سے قبل ویری ناگ سے بانہال تک 70روپئے کرایہ مقرر تھا ۔ایک طرف انتظامیہ کے حکمنامہ کے حکمنامہ پر کوئی عمل نہیں کیا جارہا ہے تو دوسری طرف مسافروں سے 30کلو میٹر کے اس سفر کیلئے 150روپئے کرایہ وصول کیا جارہا ہے،جس کی وجہ سے اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں میں سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔مسافروں نے پولیس و انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔  

بارہمولہ میں عطیہ خون کا کیمپ

سرینگر//حیدربیگ فوجی کیمپ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے اشتراک سے عطیہ خون کا ایک کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر سید مقصود اور جی ایم سی بارہمولہ نے کیا۔ کیمپ میں عام شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عطیہ خون پیش کیا۔ خون عطیہ کرنے کے لئے کووڈ- 19پروٹوکول کو برقرار رکھنے کیلئے ابتدائی طور پر تمام عطیہ دینے والے افرادکاریپڈ ٹیسٹ کیا گیا ۔ عطیہ خون کے اس کیمپ میں 35یونٹ خون پیش کیا گیا۔  

کشتواڑاورکوکرناگ میں سڑک حادثات | خاتون سمیت 2لقمۂ اجل | رام بن میں مشکوک حالت میں ٹرک ڈرائیورمردہ پایا گیا

اننت ناگ+ کشتوار+ رام بن//ککرناگ اور کشتوار میں الگ الگ سڑک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک اوردوزخمی ہوگئے جبکہ رام بن میں ایک ڈرائیور کو ٹرک میں مشکوک حالت میں مردہ پایاگیا۔کوکر ناگ میں موٹر بائیک ،وین اور لوڈ کیریئر کے بیچ زوردار ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گوہن وائیلو کے نزدیک موٹر بائیک زیر نمبرJK03-7704،وین JK01T-7479اورنامعلوم لوڈ کیریئرکے درمیان زوردار ٹکر ہوئی،جس کے نتیجے میں سجاداحمدڈیکاولدفیاض احمد،بلال احمدڈیکاولدثناء اللہ ڈیکاساکنان ڈیسوڈکسم اور جاویداحمد ولدنذیراحمدساکنہ بدہارڈکوکر ناک شدیدزخمی ہوگئے جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیاجہاں سجاداحمدڈیکا زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔لوڈ کیریئرجائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا،تاہم پولیس نے کیس درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔/سنیچر کی دوپہر سب ڈویژن چھاتر

عالمی یومِ سیاحت | سیاحتی شعبہ سے منسلک لوگوں کے چہروں پر بدستور مایوسی

سرینگر // اتوار کو پوری دنیا میں عالمی یوم سیاحت منایا گیا۔محکمہ سیاحت نے اس سلسلے میں اگرچہ کشمیر وادی میں بھی تقریبات کا اہتمام کر کے شکارا اور سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی تاہم اس دن پر اس شعبہ کے ساتھ منسلک لوگوں کے چہروں پر مایوسی برقرار تھی کیونکہ کشمیر کی اقتصادیا ت کیلئے ریڑھ کی ہڈی تصور کئے جانے والا سیاحتی شعبہ گزشتہ ایک برس ٹھپ پڑا ہے اور اس صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد نان شبینہ کے محتاج ہیں ۔شہر کے مشہور جھیل ڈل کے سینکڑوں شکارے کناروں پر کھڑے ہیں ، ہاوس بورڈ بھی ویران پڑے ہیں ،ہوٹلوں پر اُلو بول رہے ہیں ،سیاحتی مقامات کی سیر کو بھی کوئی نہیں آرہا ہے ۔ٹراول ایجنٹ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ، گھوڑے والے اور ٹرانسپوٹر بھی سیاحوں کے انتظار میںہیں، لیکن ان کا یہ انتظار ختم نہیں ہو رہا ہے ۔ معلوم رہے کہ 2019میں اگست کے مہینے سے قبل ساڑھے 3لاکھ کے قریب سیاح وادی کی سیر کوآئ

گرلز ہا ئرا سکینڈری سکول ترہگام بد نظمی کا شکار | ناظم تعلیم نے پرنسپل کو عملہ سمیت آج دفتر طلب کیا

کپوارہ//ناظم تعلیم کشمیرنے ترہگام گرلز ہائراسکینڈری اسکول کے پرنسپل کو آج اپنے دفتر میں عملہ سمیت طلب کیا ہے ۔  ترہگام کا گرلز ہائراسکینڈری اسکول رواں برس کے آغاز سے ہی مبینہ بدنظمی کا شکار ہے اوراس وجہ سے ناظم تعلیم نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے پرنسپل کو عملہ سمیت اپنے دفتر طلب کیا ہے۔مذکورہ اسکول کی انتظامیہ پر مالی بے ضابطگیوں اور طالبات سے اضافی فیس وصول کرنے کاالزام ہے۔ طالبات نے الزام لگایا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے داخلہ کے دوران ان سے 450روپے اضافی فیس  وصول کیا جبکہ اسکول فیس صرف 1650 روپے تھا اوراسکول انتظامیہ نے طالبات سے 2050 روپے بطور فیس وصول کئے،جس کے بعد یہ معاملہ ناظم تعلیم کی نوٹس میں آیااورانہوں نے اس کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے اپنی تحقیقات میں اس الزام کو درست میں پایا۔بتایا جاتا ہے کہ اسکول میں اس معاملے پر رسہ کشی آج تک جاری ہے جس

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل | ہمارے بیٹے کو واپس گھر بھیج دیا جائے

سرینگر//سوشل میڈیاپر وائرل ایک ویڈیو میں ترال کے لاپتہ نوجوان کے والدین نے اُن لوگوں جن کے پاس ان کا بیٹا ہے،سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کو واپس گھر بھیج دیاجائے۔کے این ایس کے مطابق سب ضلع ترال کے نئی بھُگ گائوں کاایک نوجوان وارث احمد بٹ 25اگست کو لاپتہ ہواہے۔والدین کے مطابق وہ اُس روزگھر سے جوتا لانے کی غرض سے نکلااور جب وہ شام تک واپس نہیں آیا تو پریشان والدین نے اُسے فون کیا جو بندآرہاتھا۔اس دوران لاپتہ نوجوان کے غم سے نڈھال والدین کاایک ویڈیو گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے جس میں نوجوان کے والدین اُن لوگوں جن کے پاس اُن کا بیٹا ہے ،سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو واپس گھر بھیج دیا جائے ۔38سکینڈ کے ویڈیو میں نوجوان کی والدہ اُن سے اپیل کرتی ہے کہ ہمارے گھر کے حالات خراب ہیں اورہم سبھی افراد خانہ بیمار ہیں،میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ میرے بیٹے کو واپس بھیج دیاجائے ۔&

تازہ ترین