گاندربل ضلع میں قائم بجلی پروجیکٹوں کی صلاحیت میں کمی واقع | کنگن کے بیشتر علاقوں میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے

کنگن// ضلع گاندربل میں جہاں 142میگاواٹ صلاحیت والے پن بجلی پروجیکٹ قائم ہیں وہاں بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میںلوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں ۔محکمہ کا کہنا ہے کہ ان بجلی پروجیکٹوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے صلاحیت کم ہو کر صرف 39میگاواٹ رہ گئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس وقت ضلع میں بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہے اور بیشتر علاقوں میں ترسیلی لائنیں کھمبوں کے بجائے درختوں سے لٹکی ہوئی ہیں جس کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع میں اس وقت 142میگاواٹ صلاحیت والے تین پن بجلی پروجیکٹ قائم ہیں جن میں سے گاندربل پاور پروجیکٹ ملشاہی باغ کنال کی مرمت کی وجہ سے گزشتہ نو ماہ سے بند پڑا ہے ۔محکمہ میں موجود ذرائع نے بتایا کہ ان بجلی پروجیکٹوں میں 105میگاواٹ جی صاحب کنگن بجلی پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کو 2002میں کمیشن کیا گیا تاکہ ضلع میں بجلی کے حوا

سیلو ڈانگرپورہ سڑک کی حالت نا گفتہ بہ | لوگوں کو عبورومرور میں مشکلات، حکام سے توجہ کی اپیل

سوپور //شمالی قصبہ سوپور میں سیلو ڈانگر پورہ سڑک کی حالت کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ تین کلومیٹر سڑک ضلع کپوارہ کو سوپور کے علاقہ زینہ گیر سے ملاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کو آج تک نظر انداز کیا گیا ہے جس کے باعث اب اس کی حالت اس قدر تباہ ہے کہ معمولی بارشوں کے دوران یہ جھیل کا منظر پیش کرتی ہے جس سے راہگیروںاور ٹرانسپورٹروں کوگوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑک پرگہرے کھڈ بننے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے اب مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی ہے۔اس سلسلے میں سیلوکے ایک سماجی کارکن مظفر احمد نے بتایا کہ گزشتہ 25 برسوں میں اس سڑک پر صرف ایک بار تار کول بچھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی کشادگی اور مرمت کے لئے دو سال قبل کام شروع کیا گیا مگر نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس پر کام شروع ہوتے ہی بن

پینے کے پانی کی عدم دستیابی | درد ہرے کرالہ پورہ گوناگوں مشکلات سے دوچار

کپوارہ// کپوارہ ضلع میں جہاں لوگ برفباری کی وجہ سے پریشان ہیں وہیں ضلع کے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہو لیات کا فقدان ہے اور لوگوں کو طرح طرح کے مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔درد ہرے کے دانہ محلہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ آ بادی گزشتہ 4روز سے پینے کے پانی سے محروم ہے ۔آ بادی کا کہنا ہے کہ 4روز قبل درد ہرے کے دانہ محلہ کو سپلائی کر نے والی پائپ لائن بند ہو گئی اور متعلقہ عملہ کومطلع کرنے کے با وجود بھی پائپ لائن کو ٹھیک نہیں کیا گیا ۔انہو ں نے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بستی کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے فیلڈ عملہ کو جوابد ہ بنائیں تاکہ موسم سر ما میں لوگو ں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ بجلی کے حوالے سے بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ فیس ادا کرنے کے با جود بھی صارفین کو بہتر بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے

بانڈی پورہ میں ہولناک آگ،4رہائشی مکانات خاکستر

بانڈی پورہ//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں سوموار کی شب شام دیر گئے آگ کی ایک ہولناک واردات میں4رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے ۔قصبہ کے وارڈ نمبر3میں ناگہ مسجد کے متصل فاروق احمد میر کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئیجس نے آناً فاناًمزید3 مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے ۔فائر سروس محکمہ اور مقامی لوگوں نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پرقابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کی اس واردات میں 4 رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے۔ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔    

کھریو پانپور بنیادی سہولیات سے محروم | فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں کی صحت کو خطرات

پانپور//کھریو پانپوراس جدید دور میںبھی حکام کی نظروں سے اوجھل ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کوطرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں رابستہ سڑکیں خستہ حال ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو عبورر مرور میںدقتوںکاسامنا کرنا پڑ تا ہے جبکہ علاقے میں پینے کے پانی کی بھی سخت قلت پائی جا رہی ہے ۔لوگوںکا کہنا ہے کہ علاقے میں فیکٹریوں کی موجودگی سے  آلودگی نے لوگوں کو مختلف امراض میں مبتلا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں دیرینہ مطالبات کے بعد ایک بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا لیکن ابھی تک اسے شروع نہیں کیا گیا جس کے باعث بستی میںبجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں قائم طبی مرکز  کا چند سال قبل درجہ بڑھایا گیا تاہم اس طبی مرکز میں کوئی بھی سہولت دستیاب نہیں ہے ۔لوگوں نے سرکار سے ہسپتال میں طبی و نیم طبی عملے کی فوری دستیابی ک

شیری نارواو میں کورونا جانچ کیلئے دوبارہ مہم کاآغاز

بارہمولہ //محکمہ صحت بارہمولہ نے ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر مین بازار شیری نارواو میں کورونا ٹسٹنگ مہم کا دوبارہ آغاز کیا۔ منگل کو مین مارکیٹ شیری میں بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او) ڈاکٹر شیخ فاروق کی نگرانی میں اس مہم کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام دکانداروں ، ٹرانسپورٹروں اور دیگر مسافروں کی جانچ کی گئی۔ لوگوں سے اپل کی گئی کہ وہ ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔اس مہم میں بلاک شیری کے ڈاکٹر طارق احمد اور محکمہ صحت سے وابستہ دیگر ملازمین نے کیا۔اس موقع پر نائب تحصیلدار نارواو اور شیری پولیس کی ٹیم بھی موجود تھی۔  

ورلڈ اینٹی بائیوٹک آگاہی ہفتہ | آرینز انسٹچوٹ میں فورٹس کے زیر اہتمام ویبنار

سرینگر //ورلڈ اینٹی بائیوٹک آگاہی ہفتہ کے اختتام پر فورٹس اسپتال موہالی کے ساتھ مل کرآرینز کالج آف فارمیسی اور آرینز انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ نے ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ ، چیئرمین آرینز گروپ نے ویبنار کی صدارت کی۔اس موقع پرڈاکٹر جونیجا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس عام طور پر بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کے لئے استعمال ہوتے ہیں ، لیکن عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے بارے میں عوام میں شعور اور آگاہی کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹک کے بارے میں عالمی تعلیم کو فروغ دینے ، ان کا استعمال کس طرح کیا جانا چاہئے اور اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے بڑھتے ہوئے خطرات کو فروغ دینے کے لئے ہر نومبر میں عالمی اینٹی بائیوٹک آگاہی کا ہفتہ منایا جاتا ہے۔طالب علموں کے شکوک و شبہات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کسی کو ان کی ضرورت نہ ہو تو اینٹی بائیوٹ

ترال میں حمام تپانے کے دوران نوجوان جھلس گیا

ترال/ ترال میں حمام تپانے کے دوران ایک نوجوان سحران احمد نائیک ولد محمد عبد اللہ نائیک ساکن شیر آباد بری طرح جھلس گیا ۔مذکورہ نوجوان کو فوری طورقصبے میں قائم فوجی یونٹ کے ہیڈ کواٹر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعداُسے سب ضلع ہسپتال ترال منتقل کیا  ۔42آر آرکے ایک افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سحران 50سے60فیصد جھلس گیا تھاجس دوران افراد خانہ نے اسے فوری طور بجونی فوجی کیمپ پہنچایا جہاں موجود فوج کے طبی عملہ نے اُسے ابتدائی علاج کے بعد ایس ڈی ایچ منتقل کیا۔ایس ڈی ایچ ترال میں موجود ڈاکٹروں نے جھلسے نوجوان کو مزید علاجہ ومعالجہ کیلئے سرینگر منتقل کیا۔  

ڈاکٹر فاروق کا اشفاق جبار سے اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لار گاندربل کی سیاسی شخصیت خواجہ شیخ غلام محی الدین کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً پارٹی لیڈر وضلع صدر شیخ اشفاق جبار کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم شیخ اشفاق جبار کے چچا تھے۔ دونوں لیڈران نے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے۔ پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ، جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران میاں الطاف احمد، ایڈوکیٹ محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، محمد سعید آخون اور تنویر صادق نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔    

معروف شیعہ عالم قلبِ جاوید اور صوفی اجمل کی الطاف بخاری سے ملاقات | شیعہ وقف بورڈ کے قیام اورخانقاہوں پر معقول انتظامات کیلئے اپنی پارٹی کی مداخلت طلب

سرینگر// لکھنو سے معروف شیعہ عالم دین مولانا قلبی جاوید نقوی کی قیادت میں اسکالروں اور کارکنوں کے ایک وفد نے اپنی پارٹی صدرسید محمد الطاف بخاری سے اُن کی رہائش گاہ واقع شیخ باغ سرینگر میں ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ تفصیلی ملاقات کے دوران مولانا موصوف نے جموں وکشمیر میں شیعہ برادری سے متعلق کئی اہم مسائل ومعاملات کو اُجاگرکرتے ہوئے اُن کے حل کے لئے اپنی پارٹی صدر سے مداخلت کی گذارش کی۔ مولانا جاوید جوکہ مجلس علماء  ہند کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، کا تعلق ایک ایسے کنبہ سے ہے جنہیں ’خاندان ِ اجتہاد‘کے نام سے جاناجاتا ہے اور ملک بھر کے اندر شیعہ برادری میں اُن کا اچھا خاصا اثر رسوخ ہے۔ جموں وکشمیر میں شیعہ طبقہ کو درپیش مسائل کو اُجاگر کرتے ہوئے مولانا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں طبقہ کے باوقار ،متقی وپرہیز گار شخصیات پر مشتمل شیعہ وقف بورڈ قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے شیعہ ب

بلاک ڈیولپمنٹ اور ضلع ترقیاتی انتخابات | ڈی سی سرینگر کی امیدواروںکے ساتھ میٹنگ | مختلف امور پر غورو خوض، ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے پر زور

سرینگر //ڈسٹرک الیکشن آفیسر( ڈپٹی کمشنر) سرینگر ڈاکٹر شاہر اقبال چودھری نے منگل کو مختلف سیاسی جماعتوں اور ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے سے متعلق مختلف امور پر غور وخوض کیا گیا ۔ میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کے شوکت احمد میر، انڈین نیشنل کانفرنس کے قدفین چودھری، اپنی پارٹی کے نور محمد شیخ، بھارتہ جنتا پارٹی کے عاصف معسود، پیپلز مومنٹ کے شوکت احمد بٹ، پینتھرس پارٹی کے عارف احمد اور آزاد اُمید وار مجید گلکار شامل ہیں۔ میٹنگ کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کو ضلع سرینگر میں ڈی ڈی سی کونسل، پنچایت اور اربن لوکل باڈیز انتخابات کو صاف و شفاف کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی جانکاری دی۔ مختلف پارٹی کے نمائندوں کو کورونا وائرس کے پیش نظرکئے گئے اقدامات اور قوائد و ضوابط پر

سیاسی جماعتوں کے گمراہ کن نعرؤں نے نوجوانوں میں نفرت کو جنم دیا | ہمارا موقف ہی وقت کے ساتھ صحیح ثابت ہوا:بخاری

بارہمولہ//اپنی پارٹی کے صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ بدقسمتی سے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے گمراہ کن نعرؤں نے ڈبویا، جس کی وجہ سے وہ موجودہ نظام سے خفا اور مایوسی کا شکار ہیں۔ بارہمولہ میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوان باصلاحیت ہیں لیکن اُن کی توانائی کو مثبت طریقہ سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا’’ موجودہ نظام جس میں کئی خامیاں ہیں، سے ہمارے نوجوان لاتعلق اور مایوس ہیں ، لیکن کیا یہ حقیقت نہیں کہ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتیں ہمارے نوجوانوں کے اِس حال کیلئے ذمہ دار ہیں‘‘۔ بخاری نے کہاکہ دہائیوں پرانی سیاسی جماعتوں کی طرف سے دیئے گئے طلسماتی نعرؤں نے نوجوانوں کو جیلوں اور قبرستان پہنچا دیا۔اپنی پارٹی صدر نے کہاکہ جموں وکشمیر کے نوجوان سمجھتے ہیں کہ اُ ن کی خوا

ضلع گاندربل میں رنگ روڑ کی تعمیر | کاشتکاروں کا سروے رپورٹ پر غور وغوص کرنے کا مطالبہ

گاندربل//گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مقامی شہریوں نے رنگ روڈ کی سروے رپورٹ پر سوال اٹھائے ہیں ۔مقامی لوگوں نے سروے رپورٹ کو من مانے طریقے سے مرتب کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ سروے سے رنگ روڈ بچی کھچی ملکیتی اراضی سے بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔گالندر سے نارہ بل اور نارہ بل سے گاندربل منیگام تک 60 کلو میٹر پر مشتمل 2100 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی رنگ روڈ کے خلاف، تولہ مولہ ،لار سن، کھرانیہامہ،ریپورہ،واتل باغ سے تعلق رکھنے والے مقامی شہریوں نے احتجاج کیا ،اور موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ رنگ روڈ تعمیر کا منصوبہ یا تو بند کردیا جائے یا پھر اسے نالہ سندھ کے کناروں سے ہوتے ہوئے منیگام بائی پاس سے منسلک کردیا جائے۔لارسن کے مقامی شہری محمد مقبول نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ’’رنگ روڑ بننے سے مکینوں کی ایک بڑی تعداد کو بے گھر ہونے کا خدشہ ہے ،کیون

مزید خبریں

امریکی سفارتخانے کے وفد کی راناسے ملاقات جموں//دہلی میں امریکی سفارت خانے کے وفد نے منگل کونیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا سے ملاقات کی اور مشترکہ مفاد کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکہ کے سفارتخانے  میں سیاسی امور کے منسٹر کونسلر گراہم مائر اور سینئر سیاسی مشیر اے سکیش نے ماحولیات، سیاحت، تعلیم اورنظریات کی تقسیم جیسے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد عالمگیر بھائی چارہ، ہم آہنگی اور امن و سکون کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے متوازن ماحول، صحت اور حفظان صحت، خواندگی کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر اقدامات کو یقینی بنانے میں معاشرتی شمولیت کی اہم ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔رانا نے کہا کہ پارٹی کے بانی شیخ محمد عبد اللہ نے ایک مضبوط، خوشحال اور سیکولر جموں و کشمیر کا تصور پیش کیا جو ان کے مشہور چارٹر’نیا جموں و کشمیر‘ میں لکھا ہوا ہے۔انہوں نے مزی

کولگام کے شہری کا پی ایس اے کالعدم قراردیا

سرینگر//گزشتہ برس اپریل میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے کولگام کے ایک شہری کی نظر بندی کو عدالت عالیہ نے کالعدم قرار دیا۔جسٹس علی محمد ماگرے ،نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ  گلزار احمد گنائی ولدعلی محمد گنائی ساکن آرہ ضلع کولگام کو فوری طوراحتیاطی نظر بندی سے رہا کرے۔گنائی نے ضلع مجسٹریٹ کے8اپریل2019کے  اُسے نظر بندرکھنے کے حکم کوچیلنج کیاتھا۔گنائی کے وکیل محمداشرف وانی اورسرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے کہا کہ نظر بند کو حکام کی طرف سے وہ مواد فراہم نہیں کیا گیا جن کی بنیاد پر ضلع مجسٹریٹ نے انہیں نظر بند رکھنے کا حکم دیاتھا ۔  

ایوانِ صحافت میں قرآن خوانی کی مجلس

سرینگر// وادی میں امسال عہد جوانی میں جاں بحق ہوئے نوجوان صحافیوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کی جانب سے سوموار کو ایوان صحافت کشمیر میںقرآن خوانی اور دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا،جس کے دوران فوت شدہ صحافیوں کو اشکبار آنکھوں سے یاد کیا گیا۔ بعد دوپہر منعقدہ تقریب میں صحافیوں کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے بھی جاں بحق صحافیوں کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کی گئی۔ بعد میں دعائیہ مجلس کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں گریٹر کشمیر سے وابستہ نواجوان صحافی مدثر علی، رائزنگ کشمیر سے وابستہ نامہ نگار جاوید احمد اور خبر رساں ایجنسی جی این ایس سے وابستہ تنویراحمد کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی،جبکہ مرحومین کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انجمن اُردو صحافت کے صدر ریاض احمد ملک نے جاں بحق ساتھیوں

برفانی تودوں کے گرآنے کی وارننگ

سرینگر//بالائی اور میدانی علاقوں میں تازہ برف باری کے بیچ صوبائی انتظامیہ نے وادی کے 6اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرآنے کاانتباہ جاری کیا ہے ۔برفانی تودوں اوربرفانی طوفان سے متعلق الگ الگ وارننگ جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات اورصوبائی انتظامیہ کشمیر نے کہاہے کہ کپوارہ کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرآنے کازیادہ خطرہ لاحق رہے گاجبکہ بانڈی پورہ ،بارہمولہ ،اننت ناگ ،کولگام اورگاندربل اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھی برفانی تودے گرآنے کاامکان ہے ۔اتوار کے بعدسوموار کوجاری کی گئی وارننگ میں بتایاگیاہے کہ بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کواپنی نقل وحمل میں اگلے کچھ دنوں کے دوران احتیاط برتنی ہوگی ۔حکام نے بتایاکہ رواں موسمی صورتحال میں جنگلوں کے نزدیک رہنے والے لوگ کسی بھی کام سے جنگلوں کارُخ نہ کریں ،کیونکہ برف باری اوربارشیں ہونے کے بعدکوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتاہے ۔ &n

۔26نومبر تک موسم جوں کا توں رہیگا : لوٹس

 سرینگر /اشفاق سعید /محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ جموں وکشمیراورلداخ میں بارشوں اوربرف باری کارواں سلسلہ26نومبر تک جاری رہے گا ۔محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہاہے کہ کشمیروادی ،چناب ویلی ،خطہ پیرپنچال اورلداخ میں موسمی صورتحال25نومبرتک جوں کی توں رہنے کاامکان ہے ۔انہوں نے گزشتہ دنوں جاری کی گئی موسمیاتی ایڈوائزری کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ برف باری اوربارشوں کاتازہ سلسلہ 23سے25نومبرتک جاری رہ سکتاہے اور26نومبر سے موسم میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ برف باری اوربارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کی صورت میں اہم شاہراہوں پرٹریفک کی نقل وحمل متاثررہے گی ۔  

ضلع گاندربل میں موجود بجلی نظام درہم برہم | بوسیدہ ترسیلی لائنیں اور کھمبے عوام کیلئے پریشانی کا باعث

گاندربل//ضلع گاندربل کے بیشتر علاقوں میں لٹکتی ہوئی ترسیلی لائنیں اور بوسیدہ کھمبے کسی بھی وقت جانی اور مالی نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ضلع میں ہزاروں بجلی ٹرانسفارمر نصب کئے گئے ہیں اور ان کی دیکھ ریکھ کیلئے محکمہ بجلی کی جانب سے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر کسی بھی بجلی ٹرانسفارمر کے قریب نہ ہی بہتر طریقے سے سوئچ بورڑیا دیگر آلات نصب ہیں اور نہ ہی بروقت ٹرانسفارمروں کا معائنہ کیا جاتا ہے جس کے سبب سردیوں میں ہزاروں ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں۔ضلع میںبوسیدہ کھمبے اور ترسیلی لائنیں اور وہ بھی لٹکتی ہوئی ،کسی بھی وقت حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں۔       نیوکالونی گنڈ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر خراب غلام بنی رینہ کنگن//نیو کالونی گنڈ کنگن گذشتہ12 روز سے گھپ اندھیرے میں ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بستی میں بارہ روز

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات اور موسمی صورتحال | بصیر خان نے پلوامہ، شوپیان ،اننت ناگ اور کولگام میں تیاریوں کا جائزہ لیا

پلوامہ// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میںانتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور ضمنی پنچایت انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران مشیر نے پلوامہ اور شوپیان میں موسم سرما کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔پلوامہ اور شوپیاں کے ترقیاتی کمشنروں نے مشیر کو آگاہ کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے انتخابی عمل کوآسانی کے ساتھ انعقاد یقینی بنانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیااور امیدواروں کی سکیورٹی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔دریں اثناء مشیر موصوف نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سردیوں کے سخت حالات میں کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت دی۔ اُسے آگاہ کیا کہ دونوں اضلاع کے دور دراز علاقوں میں ملازموں اور مشینری کو تیاری کی حالت میںرکھا گیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ سردیوں کے دوران عوام کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ایک 24*7 کنٹرول روم قائم کردیئے