تازہ ترین

جموں کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری: بخاری

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہاہے کہ جموں کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے اور یقینی طور پر حکومت ِ ہند کیلئے تشویش کن معاملہ ہونا چاہئے۔ہندوارہ میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہا’’ حال ہی میں6لاکھ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے 1800اکاؤنٹ اسسٹنٹ اسامیوں سمیت 10ہزار درجہ چہارم ملازمتوں کیلئے فارم بھرے ،جس سے جموں وکشمیر میں بے روزگاری کا پتہ چلتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر سے کثیر تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی طرف سے جمع کی گئی درخواستیں دہلی کے پالیسی سازوں کے لئے چشم کشا ہونی چاہئے۔بخاری نے مزید کہاکہ 2.5لاکھ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان جس میں پی ایچ ڈی اسکالر، ایم فل طلبا اور پوسٹ گریجویٹ شامل ہیں، نے گذشتہ برس محکمہ روزگارمیں اپنا اندراج کرایا ہے اور اِس میں وہ کثیر تعداد میں گریجویٹ اور انڈر گریج

بجلی سپلائی کانظام درہم برہم | انجدوری گاندربل کی آبادی گوناگوں مشکلات سے دوچار

کنگن//وسطی ضلع گاندربل کے انجدوری پتی سمبل بالا میںبجلی کی قلت اور ترسیلی نظام کی ناقص سپلائی کے باعث لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بستی میں بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ سرینگر سونہ مرگ شاہراہ پر ایک بجلی ٹرانسفارمر نصب ہے تاہم وولٹیج اتنی کم ہوتی ہے کہ لوگوں کوشمع جلانے کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بستی میں ترسیلی لائنوں کے بجائے دیگر متبادل تاریں درختوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف بجلی فیس میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے وہیں دوسری طرف معقول بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ لوگوں کا الزام تھا کہ پتی نمبر 7 کو محکمہ بجلی نے نظرانداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگربستی میںبجلی ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل پر محکمہ کے خلاف احتجاج کریں گے۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹیو انجین

پینے کے پانی کی قلت | شانگس میں جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج،شوپیان کی آبادی بھی برہم

سرینگر// اننت ناگ کے شیخ پورہ شانگس میں لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف زور دار احتجاج کیا ہے ۔بدھ کے صبح خواتین کی ایک بڑی تعداد نے گھروں سے باہر نکل کر زور دار احتجاج کیا ہے ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ اُن کے گائوں میں پینے کے پانی شدید قلت ہے ۔احتجاجی خواتین نے بتایاکہ اگر چہ انہوں نے متعلقہ محکمہ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ ادھرشوپیان کے متعدد دیہات میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستایابی کے سبب عوام کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ضلع کے کاٹھ ہالن اورکیلر کی آبادی کا کہنا ہے کہ انہیںپینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے سبب مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گاؤں میں صرف چند ہینڈ پمپ موجود ہیں جو وسیع آبادی کے لئے ناکافی ہیں۔انہوں نے جل شکتی محکمہ پر الزام عائد کیا  کہ وہ سب جاننے کے باوجود کوئی

کورونا کے دوران شعبہ امراض چشم کی کارکردگی، 8ماہ میں 1043جراحیاں

 سرینگر //گورنمنٹ میڈیکل کالج کے شعبہ امراض چشم میں 8ماہ کے دوران 1043جراحیاں انجام دی گئیں۔حق اطلاعات کے تحت دائر کی گئی درخواست کے جواب زیر نمبر HOD/OPH/ 37/1603-06 میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ صدر اسپتال نے لکھا ہے کہ شعبہ امراض چشم میں مجموعی طور پر 1043جراحیاں انجام دی گئیں جن میں صرف 158جراحیاں سینئر ڈاکٹروں نے کیں جبکہ باقی 855جراحیاں ایسوسی ایٹ پروفیسروں، اسسٹنٹ پروفیسروں، کنسلٹنٹوں، رجسٹرار اور پوسٹ گریجویٹ طالب علموں نے انجام دیں ۔ شعبہ امراض چشم میں کام کرنے والے سینئر پروفیسروں کو ہر ہفتے کم سے کم 10جراحیاں انجام دینی ہوتی ہے لیکن4میں سے 3سینئر پروفیسروں نے مریضوں کو نجی کلنکوں پر دھکیلنے کیلئے جراحیاں انجام دینے سے گریز کیا۔ قوائد و ضوابط کے تحت ہر ایک سینئر پروفیسر کو  ایک ماہ کے دوران 320جراحیاں انجام دینی تھی لیکن شعبہ امراض چشم کے 4سینئر پروفیسروں نے صرف  جراح

گاندربل سب ڈویژن کے عارضی ملازمین کا احتجاج

گاندربل//گاندربل سب ڈویژن میں تعینات عارضی ملازمین نے مرکزی عیدگاہ میں اپنے مطالبات کے حق میںپرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل ملازمین نے بتایا کہ دس سال سے زائد عرصہ سے وہ ضلع گاندربل کے ہر علاقے میں برقی رو فراہم کرنے میں دن رات مصروف رہتے ہیں لیکن بدلے میں محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام ان کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے نہ کوشش کی جارہی ہے اور نہ ہی ایک سال سے زائد عرصے سے رکی پڑی تنخواہوں کو واگزار کیا جارہا ہے۔ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک ڈی پی سی کو اجراء نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی کئی ملازمین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی ملازمین زخمی ہوکر گھروں میں عمر بھر کیلئے اپاہج بن کر زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ۔عیدگاہ میں مظاہرے کے دوران اس بات کی مذمت کی گئی کہ گاندربل میں کوئی اور بھی یونین تشکیل د

فوج کی جانب سے کیموہ کولگام میں زیارت کی تزئین و آرائش | مقامی جنگجوئوں کو مارنے سے کوئی خوشی نہیں ملتی: جی او سی وکٹر فورس

کولگام//جنوبی کشمیر میں قائم فوج کی وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل ریشم بالی نے کہا کہ فوج کو آپریشنز کے دوران مقامی جنگجوئوں کو مارنے سے کوئی خوشی نہیں ملتی ہے تاہم جب کوئی نوجوان ملک کے خلاف بندوق اٹھاتا ہے تو ہم یہ اقدام کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔میجر جنرل ریشم بالی بدھ کویہاں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہا ’’ہمیں آپریشنز کے دوران کسی کو مار کر کوئی خوشی نہیں ملتی ہے لیکن اگر کوئی بندوق اٹھائے گا اور دیش کے خلاف جائے گا تو ایسی صورتحال میں ہمارے پاس بھی کوئی چارہ نہیں ہوتا ہے‘‘۔انہوں نے مقامی جنگجوئوں سے خود سپردگی اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’’جو بھی بھٹکے ہوئے نوجوان ہیں ہم ان سے درخواست کرتے ہیں اور یقین دلانا چاہیں گے کہ اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ ا

سیکریٹری دیہی ترقی نے انٹی گریٹیڈ واٹر شیڈ منیجمنٹ کا جائزہ لیا | آبی وسائل کے تحفظ اور بحالی کیلئے کوشش تیز کرنے پر زور

سرینگر//سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا نے جموںوکشمیر میں تعمیر کئے جارہے انٹی گریٹیڈ واٹر شیڈ منیجمنٹ پروجیکٹ کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ منعقد کی۔ جوائنٹ ڈائریکٹر منصوبہ بندی آر ڈی ڈی سبھاش چندر ، سی ای او آئی ڈبلیو ایم پی محمد رفیع جبکہ پروگرام افسروں نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔واٹر شیڈ منیجمنٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے سیکریٹری نے جاری پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کرنے اور فیلڈ اہلکاروں کو آبی وسائل کے تحفظ اور بحالی کے لئے اپنی کوششیں تیز کرنے کے لئے کہا۔سکیم کے تحت اب تک کئے گئے کام پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے افسران کو پروجیکٹ میں مزید بہتری اور مفاد عامہ کو بہتری لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ املاک قائم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ایم جی نریگا کے ساتھ استدقاق کے تحت آئی ڈبلیو ایم پی کاموں پرخصوص توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا تاکہ نہ صرف املاک قائم

کپوارہ کالج میں تعینات | ایک ملازم3دہائیو ںسے مستقلی کا منتظر

کپوارہ//ڈگری کالج کپوارہ کا دربان گزشتہ 3دہائیو ں سے مستقل ہونے کے انتظار میں ہے ۔بشیر احمد نائیکو کالج کے مین گیٹ پر بحیثیت دربان اپنے فرائض انجام دیتا ہے۔انہوںنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈگری کالج کپوارہ میں اس کی تعیناتی 90کی دہائی میںہوئی لیکن تاحال مستقل نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا ’’ میرے ساتھ جو لوگ تعینات ہوئے تھے انہیں مستقل کیا گیا بلکہ ان کی ترقی بھی ہوئی لیکن میں اب نوکری سے سبکدوش بھی ہوے والا ہو ں لیکن میری مستقلی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے‘‘ ۔نائیکو کے مطابق وہ گذشتہ تیس برسوں سے اپنی مستقلی کا منتظر ہے ۔انہو ں نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی مستقلی کے لئے احکامات صادرکئے جائیں۔  

بیرونی ریاستوں کے حکام کاتقرر،کیایہی سیلف رول ہے:ڈاکٹر مصطفی کمال

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے اٹانومی اور سیلف رول کے ریمارکس کو جموں وکشمیر کے لوگوں کی پریشانیوں کا مذاق اُڑانے اور ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کی شناخت ، پہچان ، علاقائی سالمیت اور جمہوریت پر حکمران بھاجپا نے ڈاکہ زنی کی ہے اور تینوں خطوں کے عوام میں اس کیخلاف غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ایک بیان میں پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے پریس کانفرنس جموں وکشمیر میں جمہوریت بحال کرنے کا دعویٰ کرکے اپنی جگ ہنسائی کروائی ہے۔ دفعہ370اور 35اے کو یکطرفہ ، غیر آئینی اور غیر جمہوری طور پر منسوخ کرکے بھاجپا نے 5اگست 2019کو ہی جموں وکشمیر میں جمہوریت کا جنازہ نکالا ہے۔تب سے لیکر آج تک یہاں تاناشاہی پر مبنی راج قائم ہے ۔ ڈاکٹر کمال نے ڈاکٹرجتندرسنگھ کے

پینے کے پانی کی قلت

سرینگر// پینے کی پانی کی قلت کے بیچ گاندربل میں منظور شدہ33اسکیموں میں سے22اسکیموں کیلئے ایک روپے بھی واگزار نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ اسکیمیں شروع ہونے سے قبل ہی دم توڑ بیٹھی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رورل واٹر سپلائی ڈویژن کی طرف سے ہاتھ میں لئے گئے ان پروجیکٹوں میں سے دیگر اسکیمیں بھی سست رفتاری کا شکار ہوگئی ہیں۔ کشمیر عظمیٰ کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق جن22اسکیموں یا پروجیکٹوں کو منظور کرنے کے باوجود بھی ابھی تک کوئی بھی رقم واگزار نہیں کی گئی ان میں 2 کروڑ 22 لاکھ 99 ہزار کی لاگت والی گاندربل ٹائون دوسرا مرحلہ اور 7کروڑ48لاکھ 23ہزار روپے کی لاگت والی گاندربل اور کنگن حلقوں میں11پانی سپلائی اسکیموں کیلئے ریزروایر بھی شامل ہے۔زیر التواء  پروجیکٹوں و اسکیموں میں72لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گوگجی گنڈ ملک پورہ، 3کروڑ14لاکھ22ہزار روپے کی منظوری سے چونٹی ولی وار میں

سوپور میں پہلی بار بھاجپاکی تانگہ ریلی

سوپور//شمالی کشمیر کے اپیل ٹاؤن سوپور میں بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تانگہ ریلی کا اہتمام کیا جس میں کئی تانگوں نے شرکت کی۔تانگوں کو بی جے پی کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا اور اس ریلی میں پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج وبودھ گپتا نے بھی شرکت کی۔مازبگ جو قصبے سے تین کلو میٹر دور علاقہ ہے ،سے شروع ہوئی ریلی میں درجنوں تانگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بھاجپاکے جنرل سیکریٹری اورجموں کشمیرامورکے انچارج وبودھ گپتا ،جنہوں نے تانگہ ریلی میں خود بھی شرکت کی،نے ذرائع ابلاغ نمائندوں کو بتایا کہ سوپور کوچھوٹالندن کہاجاتا ہے لیکن جنگجویت اور علیحدگی  پسندی نے قصبے کی  ترقی پرروک لگادی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تانگہ ریلی اس بات کاواضح پیغام ہے کہ سوپور کے لوگ بھاجپا اورنریندرمودی کی حک

کینیڈا اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے حصول کیلئے بہترین مقام | آرینز گروپ کا لیک لینڈ کالج کے اشتراک سے ویبنار

سرینگر//آرینز کالج چندی گڑھ اور لیک لینڈ کالج کینیڈا نے مشترکہ طور پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔لیک لینڈ کالج کے مارکیٹنگ منیجر چنار پال نے کالج کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طالب علموںاور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی۔ آرینز گروپ کے چیئرمین  ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے ویبنار کی صدارت کی۔چنارپال نے طالب علموں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ اطلاعات کے مطابق 29 ممالک ایسے ہیں جن کی بیرون ملک نقلِ مکانی کی سب سے مقبول منزل کینیڈا ہے اور اطلاعات ہیں کہ 2021 سے 2023 منصوبے کا مقصد کینیڈا کی آبادی کاایک فیصد آبادی کے حساب سے تارکین وطن کا استقبال جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی یونیورسٹیوں نے اس بات پر بہت خوشی کی ہے کہ حکومت کینیڈا نے بین الاقوامی طلبا کو محفوظ طریقے سے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے لئے سفری پابندیوں میں ترمیم کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی طلبہ کینیڈا

امن بگاڑنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا:فوجی سربراہ

سرینگر//جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے، نے کہا کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں لیکن حدمتارکہ پر کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے فوج تیار ہے۔سی این آئی کے مطابق ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے، نے ایک بار پھر حدمتارکہ پر جاری کشیدہ صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں لیکن حدمتارکہ پر کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے فوج تیار ہے۔ فوجی سربراہ نے کہاکہ جموں و کشمیر میں ہم حالات کو بہتر بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو کوئی بھی اس میں ملوث پا یا جائے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔انہوں نے بت

چیوڈارہ کے لاپتہ بچہ کی لاش گھر کے پاس ہی پائی گئی

 بڈگام// بڈگام ضلع کے بیروہ کے چیوڈارہ گاؤں میں گزشتہ روز سے لاپتہ 4 سالہ کمسن بچے کی لاش بدھ کی صبح گھر سے کچھ دوری پر پائی گئی۔بیروہ بڈگام سے ملحقہ علاقہ چیو ڈارہ میں منگل وار کو 4 سالہ کمسن برہان بلال ولد بلال احمد نجار گھر سے باہر کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔اہل خانہ نے کافی تلاش کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن بیروہ میں کمسن بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔بدھوار صبح کمسن بچے کی لاش گھر سے آدھا کلو میٹر دوری پر پائی گئی۔کمسن بچے کی لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لیکر قانونی لوازمات مکمل کرکے وارثین کے سپرد کردی۔معاملے کے بارے میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کل شام ہم کو بلال احمد نجار کی جانب سے کمسن برہان بلال کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی جس کے تحت ہم نے کیس زیر نمبر 272/2020 درج کرکے تلاش شروع کردی تھی۔

لارنو میں سڑک حادثہ، راہگیر ہلاک

اننت ناگ//کوکرناگ میں سڑک کے حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔لارنو کوکرناگ میں بدھوار شام کو سومو زیر نمبر 0171  - JK03C نے سڑک سے گذر رہے نوجوان ریاض احمد آخون ولد غلام احمد آخون ساکنہ گاورن کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔خون میں لت پت نوجوان کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُ سے مردہ قرار دیا۔پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور طارق احمد کھانڈے ولد غلام قادر کھانڈے ساکنہ متھندو کو گرفتار کرکے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے۔  

مزید خبرں

  کپوارہ میں چنائو مہم زوروں پر عابدہ طارق نے گھرگھرجاکر ووٹ طلب کئے اشرف چراغ    کپوارہ//کپوارہ ضلع کے درگمولہ ،لولاب اور قادر آ باد ترہگام میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابی مہم جاری ہے جہا ں متعدد ا میدوار میدان میں ہیں ۔قادر آ باد ترہگام میں آزاد امیدوار عابدہ طارق لون نے بدھ کے روز مختلف علاقوں میں اپنی انتخابی مہم کے تحت جلسے منعقدکئے اور کئی عوامی جلسو ں سے خطاب کیا ۔عابدہ لون نے نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔انہو ں نے لوگو ں سے اپیل کی ہے کہ وہ بہتر نمائندگی کے لئے انہیں کامیاب بنا کر عوام کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں ۔عابدہ نے قادر آ باد حلقہ میں گھر گھر جاکر لوگوں سے اپنے حق میں ووٹ  طلب کیا تاکہ علاقہ کے پسماندہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار ہو جائیں ۔  

تازہ ترین