کورنا وائرس| مزید8فوت، متوفین 1700کے پار

 سرینگر //منگل کو کورونا وائرس سے مزید 8افراد کی موت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد1700کا ہندسہ پار کرکے 1702ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں 595جموں جبکہ 1107 کشمیر صوبے میں فوت ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران جموںو کشمیر میں 22 ہزار 362کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 454کی پورٹیں مثبت آئیں ۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 110678ہوگئی ہے جن میں 44ہزار 606 جموں ہے جبکہ 66072 متاثرین کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 454معاملات میں 237کشمیر جبکہ 217جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر کے 237 معاملات میں 118سرینگر، 18 بارہمولہ، 45بڈگام، 9پلوامہ، 10 کپوارہ، 10اننت ناگ، 13 بانڈی پورہ، 6گاندربل، 3کولگام اور 5شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 217متاثرین میں 95ضلع جموں، 25راجوری،25ادھمپور، 13ڈوڈہ، 20کٹھوعہ، 3پونچھ، 7سانبہ، 6کشتواڑ، 9رام بن اور14ریاسی سے ت

پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ بند

شوپیان // ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران امن قانون کی صورتحا ل برقرار رکھنے کیلئے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں  دوسری بار انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئیں ہے جبکہ حساس علاقوں میں پولنگ مراکز کے اردگرد ڈرون کیمروںکا استعمال کیا گیا۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولنگ مراکز کی ڈرون کیمروں کی مدد سے نگرانی کی گئی۔انتظامیہ نے ترال میں الیکشن کے پیش نظر اونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ میں پیر کی شام ہی انٹر نیٹ خدمات معطل کردیں تھیں۔ جبکہ منگل کو ضلع پلوامہ کے دیگر علاقوں اور ضلع شوپیان میں انٹر نیٹ مکمل طور پر بند رہا۔پہلے مرحلے کے دوران بھی دونوں اضلاع میں پولنگ کے روز انٹر نیٹ بند کیا گیا تھا۔        

کشمیر میں سڑک منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ

سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کشمیر میں جاری سڑک منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سرینگر ، کولگام کے ترقیاتی کمشنروں کے علاوہ دیگر اضلاع کے اے ڈی سیز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی ۔صوبائی کمشنر نے سیمی رنگ روڈ ، سرینگر بارہمولہ، اوڑی کمان پوسٹ روڈ ، سرینگر سونہ مرگ ، گمری روڈ ، سرینگر اورقاضی گند بانہال روڈ سمیت دیگر منصوبوں پرجاری کام اور پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سرینگر ،پلوامہ، شوپیاں، کولگام ،این ایچ 44 اور اوڑی پونچھ روڈ پروجیکٹوںکے سلسلے میں بھی بات چیت کی گئی۔صوبائی کمشنر نے پروجیکٹوں پر جاری کام میں سرعت لانے پر زور دیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ٹرانسمیشن ٹاورووں ، ایچ ٹی ، ایل ٹی لائنز ، بس اسٹاپ ، عوامی سہولتوں اور دیگر آنے والی عوامی املاک کی بحالی اور دیگر م

حاجن سوناواری میں آگ کی واردات

حاجن//سوناواری کے رکھ حاجن علاقے میں منگلوار صبح کو آگ کی ایک واردات میں دو دوکانیں اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق غلام محی الدین گنائی ولد ثناء اللہ کی کریانہ دوکان سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ نمودار ہوئی جس کی لپیٹ میں دو مزید دوکانیں اور غلام محی الدین کا رہائشی مکان آگیا۔اس موقع پر فوری طور پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو اطلاع دی گئی جنہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا تاہم بشیر احمد گنائی کی ایک دوکان، غلام محی الدین کی دو دوکانیں اور رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔اس موقع پر تحصیلدار حاجن غلام محمد بٹ نے آگ کی واردات میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔  

بانڈی پورہ میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف مہم

بانڈی پورہ// محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اورلیگل میٹرالوجی نے مشترکہ کارروائی کے دوران قصبے میں ناجائز منافع خوروں سے 11500روپئے کا جرمانہ وصول کیا۔ ضلع میں قیمتوں میں اضافہ کی شکایات ملنے کے بعد مشترکہ چیکنگ سکارڈ اور لیگل میٹرالوجی محکمہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امورصارفین بلال احمد کی قیادت میں ضلع کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔چیکنگ سکارڈ نے تقریباً 50دکانداروں کا معائنہ کیا جن میںسبزی ، میوہ فروش ،مرغ ، گوشت اور بیکری دکانوں سمیت کئی کریانہ دکانیں شامل ہیں۔انہوں نے ہیر سیلون میں صفائی اور قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد کلوسہ، آجر،خادم بازار،نسو، پاپہ چھن، نادی ہل اور دیگر علاقوں میں قیمتوں کا جائزہ لیا۔ چیکنگ سکارڈ میں نائب تحصیلدار عبدالرشید صوفی اور نائب تحصیلدار محمد اشرف گنائی کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل تھے ۔چیکنگ کے دوران ماسک نہ پہننے والوں سے بھی جرمانہ وصول کیا گیا ۔

بھاجپا جمہوریت کا رخ موڑنے کی کوشش میں: محبوبہ مفتی

سرینگر// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر انتخابات میں دھاندلیوں کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے جمہوریت کا رخ موڑنے سے ماضی کی دھاندلیاں یاد آئیں، جو ہنگامے کا موجب بنیں۔انہوں نے سماجی رابطہ گاہ پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا’’سال 2002 میں واجپائی نے جموں و کشمیر میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا تھا اور سال 2020 میں یہی بی جے پی جموں و کشمیر میں تمام انتخابات، میونسپل سے لے کر ڈی ڈی سی تک، میں دھاندلیوں کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے‘‘۔ انہوںنے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا’’پی ڈی پی کے روف بٹ کو سری نگر میں بلدیاتی انتخابات کی ووٹنگ کے روز نظر بند کیا گیا، حکومت ہند کی طرف سے جمہوریت کا رخ موڑنے سے مجھے ماضی میں انتخابات میں ہونے والی وہ دھاندلیاں یاد آگئیں جو جموں و کشمیر میں ہنگام

جموں کشمیر اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ

 سرینگر//جموں و کشمیر اور لداخ میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید بہتری درج کی گئی ہے جبکہ6دسمبر تک وادی کشمیر میں موسم خشک رہنے کی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے ۔ کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ میں رات کے درجہ حرارت میں مزید بہتری درج ریکارڑ کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایا اس دوران وادی میں6دسمبرتک موسم عموماً خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اس کے بعد لداخ اور جموں و کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائرایکٹر سونم لوٹس نے بتایا موسم 6 دسمبر تک خشک رہے گا جبکہ 7اور8دسمبر کو برف باری اور باشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔جبکہ گلمرگ میں درجہ حرارت منفی1داگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوااورسرینگر میںکم سے کم درجہ حرات 1.0ڈگری سیلشیس،پہلگام0.2 سینٹی گریڈریکارڈ ہوا  ۔اسی طرح لیہہ قصبہ میں کم سے کم در

ساگر کا الیکشن کمشنر کو خط،اُمیدواروں کے خدشات دور کئے جائیں

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما کو ایک خط لکھا ہے اور انہیں جاری ڈی ڈی سی انتخابات میں غیر ضروری اور بلا جواز انتظامی مداخلت کے تناظر میں پائے جانے والی خدشات سے آگاہ کیا۔ڈی ڈی سی الیکشن کیلئے انتخابی میدان کے قیام میں حکومتی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے ساگر نے کہا کہ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی طرف سے جونہی کو ئی اُمیدوار کھڑا کیا جاتا ہے تو اُسے سیکورٹی کے نام پر فوری طور پر کسی محفوظ مقام پر پہنچا دیا جاتا ہے اور اس کی تمام سرگرمیاں محدود کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ووٹروں تک کوئی بھی رابطہ بنانے میں ناکام ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی غیر جانبداری سے متعلق خدشات میں اُس وقت مزید اضافہ ہوجاتا ہے جب آخری لمحات پولنگ بوتھوں کو ناقابل رسائی اور نامعلوم مقامات پر منتقل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ہوٹلوں میں بند اُمیدواروں ک

الیکشن بلیٹن

ریڈی چوکی بل اوررامحال میں پولنگ بوتھوں پر لمبی قطاریں اشرف چراغ کپوارہ// کپوارہ ضلع میں ضلع ترقیاتی کونسل اور پنچایتی ضمنی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے تحت منگلوار کو ضلع کے ریڈی چوکی بل اور رامحال نشستو ں کے لئے ووٹ ڈالے گئے ۔ووٹنگ صبح 7بجے شروع ہوئی اور دو پہر 2بجے پر امن طور اختتام کو پہنچ گئی َ۔ریڈی چوکی بل اور رامحال نشستو ں کی ووٹنگ کے لئے صبح سے رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں پولنگ اسٹیشو ں کے باہر کھڑی تھیں اور پہلے مرحلہ کے مقابلے میں ان دو نشستو ں میں را ئے دہندگان نے جم کر ووٹ ڈالے۔پولنگ بوتھو ں کے باہر رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی تھیں۔ دونو ں نشستو ں کے لئے کل ووٹوں کی تعداد 48744ہے جن میں رامحال نشست کے 27398اور ریڈی چوکی بل کے لئے21348ووٹ شامل ہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دوسرے مرحلہ کے تحت رامحال میں 27398ووٹو ں میں 14648ووٹ ڈالے گئے جن میں مرد

محکمہ ہینڈی کرافٹس کو بنیادی سطح پر مستحکم کرنے پر بصیرخان کازور

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈہینڈلوم اور جموں کشمیر انڈسٹریزمحکموں کے کام کاج کاایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جائزہ لیا۔محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کے بارے میںمشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ کی بنیادی سطح کو مستحکم کر کے کاریگروں کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے اِقدامات کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کی کوشش ہونی چاہئے کہ کاریگروں کی پیداوار بڑھانے اور ان کی مصنوعات کی نمائش میں مدد کے لئے خاطر خواہ اقدامات کئے جائیں۔مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ وَبائی امراض کے پیش نظر کاریگروں کے لئے اَپنی مصنوعات کی نمائش کے لئے ورچیول مواقع کے امکانات تلاش کریں۔اُنہوں نے ان سے مزید کہا کہ وہ کاریگروں کو فوری طور پر پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے نیشنل رورل لائیو لی ہڈ مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر امکانات تلاش کریں۔اُنہوں نے شکایات کے ازالے کی ضرورت پ

کشمیری داخلی خودمختاری کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے:سوز

سرینگر//سابق مرکزی وزیر پروفیسرسیف الدین سوزنے کہا ہے کہ کشمیرکے لوگ داخلی خودمختاری کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتندرسنگھ کے اس بیان کہ لوگ یہاں پنچایتی اور میونسپل انتخاب لررہے ہیں یہی اٹانومی ہے،کوچھوٹی سوچ قراردیا۔انہوں نے کہا،’’کشمیر میں چند لوگ جو بی جے پی کے پروپگنڈا سے کسی قدر متاثر ہو گئے ہیں،اُن سے میں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ دراصل بی جے پی فرقہ پرست جماعت ہے جو ملک کے لوگوں کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتی ہے‘‘انہوں نے کہاکہ کل ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اننت ناگ میں اپنی بہتان تراشی میں کہا کہ بی جے پی کے زیر سایہ کشمیر میں اپنی حکومت قائم ہو گئی ہے اور بقول اس کے کہ یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ اپنا راج قائم ہو گیا ہے کہ لوگ آزادی سے پنچایتی اور میونسپل انتخابات لڑ رہے ہیں۔جتندر سنگھ کا کہنا ہے

مزید خبرں

غیرقانونی تقرری عمل میں لانے کاشاخسانہ محکمہ سماجی بہبود کے سابق ضلع افسر کپوارہ کے خلاف چالان پیش سرینگر// انسداد بد عنوانی ادارے’’ انٹی کورپشن بیورو‘‘ نے محکمہ سماجی بہبود کے سابق ضلع افسر کپوارہ کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ بارہمولہ میں غیر قانونی تقرری کیس میں فرد جرم پیش کیا ہے۔اینٹی کرپشن بیورو نے ایف آئی آر نمبر 37/2014 زیر دفعات 5 (1) جے اینڈ کے انسداد بدعنوانی ایکٹ مجریہ 2006 اور سیکشن 120-B آر پی سی پولیس تھانہ ویجی لنس کشمیر(اب اے سی بی) کے تحت یہ فرد جرم سابق ضلع افسر سماجی بہبود محکمہ کپوارہ، آرڈرلی، آئی سی ڈی ایس لنگیٹ،سابق سینئر اسسٹنٹ اور شماریات اسسٹنٹ کے خلاف پیش کیا۔کیس کی تحقیقات کے دوران مذکورہ افسر نے بہ حیثیت ضلع سماجی بہبود افسر کے طور پر مستفید ہوئے آرڈرلی کی مددسے کئی احکامات صادر کئے،جس کے تحت مستحق ہوئے شخص کی تقرری کیلئے را

تازہ ترین