شفاف اورپرامن انتخابات کیلئے لائحہ عمل مرتب:الیکشن کمشنر

سرینگر//جموں کشمیر کے سٹیٹ الیکشن کمشنر ، کے کے شرما نے آج کہا کہ ڈی ڈی سی اور پنچایتی ضمنی انتخابات کے پُر امن اور شفاف انعقاد کیلئے ایک منظم لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات اختیارات کی غیر مرکوزیت کو یقینی بنائیں گے ۔ سٹیٹ الیکشن کمشنر آج صوبہ جموں کے ڈپٹی کمشنران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس کا انعقاد امنِ عامہ کی صورتحال اور حفاظتی انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے کیا گیا تھا ۔  میٹنگ میں صوبائی کمشنر جموں ، آئی جی پی جموں اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ 

۔11اضلاع میں برفانی تودے گرآنے کا انتباہ

 سرینگر //انتظامیہ نے بالائی علاقوں میں برفانی تودوں کے گرآنے کاانتباہ جاری کرتے ہوئے اِن علاقوں جہاں برفانی تودے اور پسیاں گرآتی ہیں،رہائش پزیدلوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ کہیںآنے جانے میں احتیاط سے کام لیں۔ جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ محکمہ نے جموں وکشمیر اور لداخ کے11اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے آنے کا انتباہ جاری کیا ہے ۔کپوارہ ،کشتواڑ اور بانڈی پورہ کے بالائی علاقوں کیلئے درمیانہ درجے کے برفانی تودے گر آنے سے متعلق ( الرٹ) جاری کیا گیا ہے، جبکہ پونچھ ،راجوری ،ڈوڈہ ،اننت ناگ ،کولگام ،بارہمولہ ،گاندر بل اور لہیہ اضلاع کیلئے کم درجے کے برفانی تودے گرآنے سے متعلق (یلو الرٹ ) جاری کیا گیا ہے ۔لوگوں سے نقل وحرکت کے دوران حد سے زیادہ احتیاط بر تنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

۔ 3دسمبر تک مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع:محکمہ موسمیات

سرینگر //محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح سے موسم میں بہتری آئے گی ۔بدھ کو تیسرے روز بھی وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں ابھی بھی متعدد علاقوں کی اہم اور رابطہ سڑکیں گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند پڑی ہیں ۔وادی کشمیر میں گذشتہ3 دنوں سے وقفے وقفے سے ہونے والی برف  باری کا سلسلہ بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی دن بھر جاری رہا ۔ سیاحتی مقامات گلمرگ ،پہلگام اور سونہ مرگ میں تازہ برفباری ہوئی جبکہ کپوارہ کے بالائی علاقوں میں بھی تازہ برف باری کی اطلاعات ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ ان مقامات پر 4سے6انچ تازہ برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں بشمول دارالحکومت سرینگر میں مسلسل تیسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔کنگن سے نمائندے غلام نبی رینہ کے مطابق کلن، گنڈ، اور سونہ مرگ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے نتیجے میں چھوٹی گاڑیوں

اونتی پورہ میں80دُکانیں منہدم | حکومت نے کارروائی سے پہلے کوئی نوٹس نہیںبھیجا:متاثرین

ترال//اونتی پورہ میں انتظامیہ کی جانب سے 80دوکانیں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوںکو منہدم کیا۔قصبہ اونتی پورہ میںخار موڈ کے مقام پر انتظامیہ نے بدھ کے روز یہ کارروائی انجام دی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ بدھ کی صبح علاقے میں کئی بلڈوزرنمودار ہوئے اور عوامی مزاحمت کے پیش نظر فورسز کی بڑی تعداد کو بھی تعینات کیا گیا ۔اس کارروائی میں تقریباً نصف کلو میٹر پر قائم مختلف قسم کی دوکانوں کو مسمار کیا گیا۔اس دوران یہاں اپنی دکانوں کو گرتے ہوئے دیکھ چند دوکاندار زار وقطاررو رہے تھے ۔متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ انہیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا تاکہ وہ بھی اس حوالے سے کوئی اقدام کرلیتے۔فیاض احمد نامی ایک دکاندارنے بتایا کہ منگل کی شام ایک پٹواری نے انہیں اس حوالے سے مطلع کیا اور وہ چند گھنٹوں میں کچھ نہیں کر سکے ۔انہوںنے بتایاکہ وہ بھاری نقصا نات سے دو چار ہوئے ۔ایک شہری نے بتایاکہ انہیں صرف چار فٹ ہ

سوپور میں کورونا جانچ کیلئے دوسری مہم شروع

سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر مصروف بازار’ اقبال مارکیٹ‘ میں کورونا جانچ کیلئے دوسری مہم شروع کی گئی۔بلاک میڈیکل آفیسر سوپور ڈاکٹر عاصف احمد کھانڈے کی نگرانی میں مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں دوکانداروں، چھاپڑی فروشوں، ٹرانسپوٹروں، مسافروں اور دیگر راہگیروں کا ریپڈ ٹسٹ کیاگیا۔ اس مہم کے دوران محکمہ صحت کے ملازمین اور پولیس کے اہلکاروں نے لوگوں کو یہ ہدایت دی کہ وہ ماسک اور سینی ٹائزر کا لگاتار استعمال کریں۔بلاک میڈیکل آفیسر سوپور ڈاکٹر عاصف کھانڈے نے بتایا کہ کورونا جانچ کی مہم کو وہ قصبہ کے دوسرے علاقوں میں بھی منعقد کریںگے۔    

شہلال ہندوارہ میں آگ | سرکاری پرائمری اسکول اور رہائشی مکان خاکستر

کپوارہ // شمالی کشمیر کے شہلال ہندوارہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں سر کاری پراِئمری اسکول ،بالن شیڈ اور ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگئے ۔ بدھ کی شام دیر گئے مشتاق احمد بٹ کے بالن شیڈ سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک رہائشی مکان اور ایک اسکولی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اس وقت نمودار ہوئی جب نمازعشاء کیلئے لوگ مسجد کی طرف جارہے تھے۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک گورنمنٹ پراِئمری اسکول کی عمارت اور محمد اسحاق گنائی نامی شخص کا رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔ اگر چہ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ اس قدر زوردار تھی کہ کارروائی بے سود ثابت ہوئی۔ اس دوران فائر ٹنڈر کی گاڑیاں پولیس اور فوج  جائے واردات پر  پہنچ گئے اور آگ کو بجھانے کی  انتھک کوشش کی تاہم بالن شیڈ اور اسکولی عمارت مکمل طور خاکستر ہو

نیشنل کانفرنس اور جمعیت ہمدانیہ کا خواجہ ثناء اللہ کو برسی پر خراج عقیدت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست کے معروف اور کہنہ مشق صحافی مرحوم خواجہ ثنا اللہ بٹ کی 11ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف صحافتی میدان میں خداداد صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے روزنامہ آفتاب کے ذریعے کشمیری عوام کے مشکلات اور مسائل اُجاگر کرنے میں جو رول ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ ،جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ ثناء اللہ نے ہندوستان اور پاکستان کی دوستی کو مضبوط بنانے اور کشمیری عوام خاصکر سرحدی علاقوں کے مسلمانوں کے مسائل کو اُجاگر کرنے میں سبقت لی۔درایں اثنا پارٹی کے سینئر لیڈران محمد شفیع اوڑی، مبارک گل، عبدالرحیم راتھر، میاں الطاف احمد، شریف الدین شارق ،شمیمہ فردوس ،پیر آفاق احمد ، تنویر صادق اور ترجما ن عمران ن

گاندربل میں لیگل سروسز اتھارٹی کا جانکاری پروگرام

گاندربل//پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد یوسف وانی کی صدارت میںڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کے ذریعہ ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی مہم کے تحت ہفتہ منایا گیا۔ یہ پروگرام تمام شہریوں کے لئے مناسب منصفانہ اور منصفانہ طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لئے مرتب کیا گیا تھا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل محمد یوسف وانی ، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل سجاد الرحمان، بار ایسوسی ایشن سے وابستہ وکلاء اور پی ایل وی نے اس پروگرام میں شرکت کی۔چیئرمین ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی گاندربل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی۔  

ترال میں سیاسی سرگرمیاں جاری | ستورہ ،گلشن پورہ اور آری پل میں انتخابی ریلیاں

ترال //جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مختلف علاقوں میں ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے سیاسی لیڈران کی جانب سے ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں جہاں لوگوں کو ان کے علاقوں میں ضروریات زندگی بہم پہنچانے کے وعدے کئے جا رہے ہیں وہیں دہی علاقوں کی ان انتخابی ریلیوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔بدھ کے روز حلقہ انتخاب آری پل کے آزاد امیدوار محمد یاسین پسوال نے نارستان،بنگ ڈار ،ستورہ اور دیگر کئی علاقوں کا دورہ کر کے وہاں عوامی ریلیوں سے خطاب کیا ۔اس دوران محمد یاسین پسوال نے بتایا کہ ترال کے دیہی علاقوں خاص کر گوجر طبقہ سے آج تک ووٹ حاصل کئے گئے ہیں ،پھر ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا ترقی کے جدید دور میں بھی لوگوں کے مسائل حل نہیں کئے گئے اور نتیجے کے طور انہیں اپنے عوام کیلئے سیاست میں آنے کے علاوہ کوئی چارہ نظر نہیں آیا ہے ۔اسی طرح پیپلز الائنس کے امید وار منظو

مزید خبرں

انتخابات میں عدم شرکت |  عام آدمی کے مفادات کو نقصان پہنچے گا : تاریگامی کولگام //سی پی آئی (ایم) کی طرف سے کولگام میں یک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت پارٹی کے ضلع سیکریٹری محمد افضل نے کی۔ کنونشن میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور سابق ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جموں و کشمیر انتہائی مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔ان کاکہناتھاکہ ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کا اعلان غیر یقینی صورتحال اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے درمیان کیا گیا لیکن اس کے باوجود ڈی ڈی سی انتخابات میں عدم شرکت سے عام آدمی کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔تاریگامی نے کہا’’ووٹ دینا یا نہ دینا کشمیر میں کئی سال سے بحث کا موضوع ہے، تاریخ اور تجربے سے یہ واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ نہ تو ووٹنگ اور نہ ہی بائیکاٹ نے کشمیر کے

تازہ ترین