تازہ ترین

آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی

سرینگر// ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے پیر کو کہا کہ اضافی فورسز کی کافی تعداد باہر سے آچکی ہے اور آزادانہ ، منصفانہ اور احسن طریقے سے انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ’’انتہائی آرام دہ حفاظتی ماحول‘‘ برقرار رہے گا۔شرما نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضافی  فورسزکو اضلاع میں تعینات کیا جارہا ہے جب کہ کچھ فورسز ابھی راستے  میں ہیں۔ شرما نے کہا ’’جموں و کشمیر ، خاص طور پر کشمیر میں انتخابات کے پرامن  انعقاد کے لئے سیکورٹی کا  بہت ہی اچھا ماحول ہے‘‘ تاہم ، انہوں نے ابھی تک وادی میں پہنچنے والی اضافی دستوں کی صحیح تعداد ظاہر نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی 165 اضافی کمپنیاں لائی گئیں ہیں تاکہ تمام شریک امیدواروں کے لئے حفاظتی انتظامات کئے جاسکیں۔ان کا کہناتھا کہ اضافی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی کاعمل شر

کولگام کے شہری کا پی ایس اے کالعدم قراردیا

سرینگر//گزشتہ برس اپریل میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کئے گئے کولگام کے ایک شہری کی نظر بندی کو عدالت عالیہ نے کالعدم قرار دیا۔جسٹس علی محمد ماگرے ،نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ  گلزار احمد گنائی ولدعلی محمد گنائی ساکن آرہ ضلع کولگام کو فوری طوراحتیاطی نظر بندی سے رہا کرے۔گنائی نے ضلع مجسٹریٹ کے8اپریل2019کے  اُسے نظر بندرکھنے کے حکم کوچیلنج کیاتھا۔گنائی کے وکیل محمداشرف وانی اورسرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے کہا کہ نظر بند کو حکام کی طرف سے وہ مواد فراہم نہیں کیا گیا جن کی بنیاد پر ضلع مجسٹریٹ نے انہیں نظر بند رکھنے کا حکم دیاتھا ۔  

ایوانِ صحافت میں قرآن خوانی کی مجلس

سرینگر// وادی میں امسال عہد جوانی میں جاں بحق ہوئے نوجوان صحافیوں کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے انجمن اردو صحافت جموں وکشمیر کی جانب سے سوموار کو ایوان صحافت کشمیر میںقرآن خوانی اور دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا،جس کے دوران فوت شدہ صحافیوں کو اشکبار آنکھوں سے یاد کیا گیا۔ بعد دوپہر منعقدہ تقریب میں صحافیوں کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوں نے بھی جاں بحق صحافیوں کے ایصال ثواب کیلئے قران خوانی کی گئی۔ بعد میں دعائیہ مجلس کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں گریٹر کشمیر سے وابستہ نواجوان صحافی مدثر علی، رائزنگ کشمیر سے وابستہ نامہ نگار جاوید احمد اور خبر رساں ایجنسی جی این ایس سے وابستہ تنویراحمد کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی،جبکہ مرحومین کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انجمن اُردو صحافت کے صدر ریاض احمد ملک نے جاں بحق ساتھیوں

برفانی تودوں کے گرآنے کی وارننگ

سرینگر//بالائی اور میدانی علاقوں میں تازہ برف باری کے بیچ صوبائی انتظامیہ نے وادی کے 6اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرآنے کاانتباہ جاری کیا ہے ۔برفانی تودوں اوربرفانی طوفان سے متعلق الگ الگ وارننگ جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات اورصوبائی انتظامیہ کشمیر نے کہاہے کہ کپوارہ کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرآنے کازیادہ خطرہ لاحق رہے گاجبکہ بانڈی پورہ ،بارہمولہ ،اننت ناگ ،کولگام اورگاندربل اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھی برفانی تودے گرآنے کاامکان ہے ۔اتوار کے بعدسوموار کوجاری کی گئی وارننگ میں بتایاگیاہے کہ بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کواپنی نقل وحمل میں اگلے کچھ دنوں کے دوران احتیاط برتنی ہوگی ۔حکام نے بتایاکہ رواں موسمی صورتحال میں جنگلوں کے نزدیک رہنے والے لوگ کسی بھی کام سے جنگلوں کارُخ نہ کریں ،کیونکہ برف باری اوربارشیں ہونے کے بعدکوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتاہے ۔ &n

۔26نومبر تک موسم جوں کا توں رہیگا : لوٹس

 سرینگر /اشفاق سعید /محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ جموں وکشمیراورلداخ میں بارشوں اوربرف باری کارواں سلسلہ26نومبر تک جاری رہے گا ۔محکمہ کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہاہے کہ کشمیروادی ،چناب ویلی ،خطہ پیرپنچال اورلداخ میں موسمی صورتحال25نومبرتک جوں کی توں رہنے کاامکان ہے ۔انہوں نے گزشتہ دنوں جاری کی گئی موسمیاتی ایڈوائزری کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ برف باری اوربارشوں کاتازہ سلسلہ 23سے25نومبرتک جاری رہ سکتاہے اور26نومبر سے موسم میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ برف باری اوربارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کی صورت میں اہم شاہراہوں پرٹریفک کی نقل وحمل متاثررہے گی ۔  

ضلع گاندربل میں موجود بجلی نظام درہم برہم | بوسیدہ ترسیلی لائنیں اور کھمبے عوام کیلئے پریشانی کا باعث

گاندربل//ضلع گاندربل کے بیشتر علاقوں میں لٹکتی ہوئی ترسیلی لائنیں اور بوسیدہ کھمبے کسی بھی وقت جانی اور مالی نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ضلع میں ہزاروں بجلی ٹرانسفارمر نصب کئے گئے ہیں اور ان کی دیکھ ریکھ کیلئے محکمہ بجلی کی جانب سے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن زمینی سطح پر کسی بھی بجلی ٹرانسفارمر کے قریب نہ ہی بہتر طریقے سے سوئچ بورڑیا دیگر آلات نصب ہیں اور نہ ہی بروقت ٹرانسفارمروں کا معائنہ کیا جاتا ہے جس کے سبب سردیوں میں ہزاروں ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں۔ضلع میںبوسیدہ کھمبے اور ترسیلی لائنیں اور وہ بھی لٹکتی ہوئی ،کسی بھی وقت حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں۔       نیوکالونی گنڈ میں نصب بجلی ٹرانسفارمر خراب غلام بنی رینہ کنگن//نیو کالونی گنڈ کنگن گذشتہ12 روز سے گھپ اندھیرے میں ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بستی میں بارہ روز

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات اور موسمی صورتحال | بصیر خان نے پلوامہ، شوپیان ،اننت ناگ اور کولگام میں تیاریوں کا جائزہ لیا

پلوامہ// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میںانتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور ضمنی پنچایت انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران مشیر نے پلوامہ اور شوپیان میں موسم سرما کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔پلوامہ اور شوپیاں کے ترقیاتی کمشنروں نے مشیر کو آگاہ کیا کہ انتظامیہ کی جانب سے انتخابی عمل کوآسانی کے ساتھ انعقاد یقینی بنانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیااور امیدواروں کی سکیورٹی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔دریں اثناء مشیر موصوف نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سردیوں کے سخت حالات میں کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت دی۔ اُسے آگاہ کیا کہ دونوں اضلاع کے دور دراز علاقوں میں ملازموں اور مشینری کو تیاری کی حالت میںرکھا گیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ سردیوں کے دوران عوام کی شکایات کو دور کرنے کے لئے ایک 24*7 کنٹرول روم قائم کردیئے

بانڈی پورہ اورملحقہ علاقوں میں کتوں کی ہڑبونگ

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ قصبہ اور ملحقہ دیہات میں کتوں کی ہڑبونگ سے مقامی آبادی کا جینا محال بن گیا ہے ۔متعلقہ حکام عوام کوآوارہ کتوں سے نجات دلانے کیلئے کوئی ٹھوس کارروائی کرنے سے قاصر ہے ۔ ناز کالونی بانڈی پورہ کے مین بازار میں کتوں کی بڑھتی تعداد سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے جبکہ چکریشی پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے انہیںمتعدد مسائل کا سامنا ہے۔پچھلے چند ہفتوں کے دوران ایک درجن سے زائد بھیڑبکریوں کو آوارہ کتوں نے نشانہ بنایا ہے ۔ حاجن مقدم یاری صدرکوٹ اجس کی آبادی بھی آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے نجات دلائی جائے۔  

مجھے معلوم نہیں تھا کہ میرابیٹااس مقام پر پہنچاہے | مدثر علی کے والد کا اپنے فرزند پر اظہارِ افتخار

چاڈورہ // مدثر کے والد علی محمد نے کہا’’مجھے کبھی نہیں معلوم تھا کہ میرا بیٹا اس مقام پر پہنچ گیا ہے‘‘۔ خیمے کے کونے میں بیٹھا وہ خاموشی کے ساتھ وہ ان لوگوں کے تاثرات سن رہا تھا جو مدثر کے چہارم کے موقعہ پر فاتحہ خوانی کیلئے جمع ہوئے تھے۔اُس کا کہنا تھا،’’مقرین میرے بیٹے کے بارے میں جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ میرے لئے بالکل نیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہامدثر نے مجھے اپنی مصروفیات کے بارے میں کبھی نہیں بتایا تھا۔ انہوں نے مجھے کبھی نہیں بتایا کہ وہ برسوں سے کیا کررہا ہے ۔’’جب وہ گھر سے چلا جاتا تھا توڈیڈی میں جاؤں گا صرف یہی بات تھی جو وہ مجھے بتایا کرتا تھا ‘‘۔ انہوں نے کہا،’’جس دن مدثر کا انتقال ہوا، اس دن میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر میں حیران ہوا،مجھے اپنے بیٹے کی قدر اس وقت معلوم ہوئی جب میں نے دیکھا کہ لوگوں

مزید خبرں

  جموں وکشمیر کے 960166درماندہ شہری وطن واپس  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے 960166 شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر واپس پہنچایا گیا۔سرکاری اَعداد و شما ر کے مطابق جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف رِیاستوں اور یوٹیز سے حکومت نے155کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوںکے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشنوں پر خیرمقدم کیا ۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اَب تک بیرون ملک سے948مسافرو ں کو واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اَب تک 155کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسوںکے کاروان میں اَب تک 960166درماندہ شہریو ں کو کووِڈ۔19 وَبا سے متعلق تمام اَحتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا گیا۔