تازہ ترین

موسم کے ایک بار پھر کروٹ لینے کاامکان

رینگر//پیرپنچال کے آرپار موسم کے ایک بارپھرکروٹ لینے کاامکان ہے اور23سے25نومبرتک وادی کشمیراورخطہ پیرپنچال کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرسونم لوٹس نے سنیچروار کو کہا کہ اتوار کی شام تک کشمیروادی،خطہ پیرپنچال اورلداخ میں موسم عمومی طور خشک رہے گاتاہم23نومبر سوموار سے کشمیروادی اورخطہ پیرپنچال میں برف باری کاتازہ سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں پیرپنچال کے آرپاربارشیں ہوسکتی ہیں ۔سونم لوٹس کے مطابق ہلکی تادرمیانہ درجے کی برف باری اور بارشیں ہونے کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے اورسردی میں اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کوشروع ہونے والے برف باری کے تازہ سلسلے کے بعد پیرپنچال کو کشمیروادی سے جوڑنے والامغل روڈ اورسرینگر لیہہ شاہراہ آمدورفت کیلئے بند ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمی

نوجوان صحافی مدثر علی کا انتقال کشمیر کی صحافت کیلئے ناقابل تلافی نقصان

سرینگر// گریٹر کشمیر سے وابستہ نوجوان صحافی مد ثر علی کے انتقال پر دوسرے روز بھی سماجی،سیاسی،صحافتی،مذہبی اور تجارتی انجمنوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری رہا،جس میں مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا۔جمعیت ہمدانیہ نے گریٹر کشمیر کے صحافی مدثر علی کے انتقال پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کی۔انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے بھی جوان سال صحافی مدثر علی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین بالخصوص مرحوم کے برادر جہانگیر علی سے تعزیت کی ۔جموں کی صحافتی برادری نے بھی صحافی مدثر علی کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔تعزیت کرنے والوں میں سنیئر صحافی ظفر چوہدری، دی پوئنیرکے بیرو چیف موہت کنڈھاری، صحافی فہیم ٹاک، صحافی ترون اوپادھیائے، اُڑان کے منیجنگ ایڈیٹر تنویر احمد خطیب، کشمیر عظمیٰ کے سابق ریزیڈینٹ ایڈ

اونتی پورہ میں جنگجوئوں کے2معاون گرفتار

ترال // اونتی پورہ پولیس نے سنیچر کے روز دعویٰ کیا کہ علاقے میں جنگجومخالف کاررروائی کے دوران جیش محمد جنگجو تنظیم کے 2 اپر گراونڈ ورکروں کی گرفتاری عمل میںلائی ہے جن کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے ۔پو لیس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنوبی ضلع پلوامہ میں جیش سے وابستہ جنگجوئوں کے 2 اعانت کاروں کو گرفتار کرلیا۔اپنے بیان میں پولیس نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں ترال اور پانپور میں عمل میں لائی گئیں۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان ترال اور پانپور میں جنگجوئوں کو پناہ وغیرہ فراہم کرتے تھے اور ان کیلئے ہتھیار ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتے تھے۔گرفتار شدگان کی شناخت بلال احمد چوپان ساکن واگڑ ترال اور مرسلین بشیر شیخ ساکن چھتلم پانپور کے طور ہوئی ہے۔پولیس نے دونوں کی تحویل سے قابل اعتراض مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس ضمن میں پولیس تھانہ ترال اور پانپور میں ایف آئی آر نم

اونتی پورہ پولیس کی عوام سے اپیل

سرینگر//اونتی پورہ پولیس نے چوری کے ایک کیس میں ملوث 2مشتبہ افراد کی پہچان کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔اس سلسلے میں دونوں مشتبہ افراد کی تصاویر پولیس نے شائع کی ہیں۔ پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر کسی شخص کو ان دو افراد کے بارے میں کوئی بھی جانکاری ہوتواونتی پورہ پولیس کے ان فون نمبرات 9697820040,01933247369,7051404001 یا پولیس کنٹرول کے نمبر112 پر رابطہ کریں ۔

زائر ہ وسیم کی مداحوں سے اپیل

سرینگر //سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے ہفتے کے روز مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹائیں اور شیئر نہ کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ، جنہوں نے سن 2019 میں بالی وڈفلم انڈسٹری کو خیرباد کہا تھا، نے مداحوں سے درخواست کرنے کیلئے انسٹاگرام کا سہارا لیا ۔انہوں نے کہا’’ہیلو سب! !! میں ہر ایک کا مسلسل محبت اور مہربانی کیلئے شکریہ ادا کرتی ہوں لیکن میں آپ سے صرف ایک لمحے کا وقت لینا چاہتی ہوں’میری حمایت کرنے کیلئے آپ سب کا شکریہ ،آپ سب نے پیار اورمحبت دیا، میری آپ سے گزارش ہے کہ براہ کرم میری تصاویر کو اپنے اکاؤنٹس سے اتاریں اور دیگر مداحوں کو بھی ایسا کرنے کیلئے کہیں۔‘‘

انتخابات میں بھاری شرکت کر کے انتشار پسند طاقتوں کو شکست دیں: حکیم

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انتشار پسند اور فرقہ پرست طاقتوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے موجودہ ڈی ڈی سی و ضمنی پنچایت انتخابات میں بھاری پیمانے پر شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ مزکورہ انتخابات اسمبلی چناو کا متبادل نہیں ہوسکتے ہیں تاہم فرقہ پرست عناصر کی طرف سے جموں وکشمیر کی صدیوں پرانی سیکولر روایات کو لاحق خطرات کے پیش نظر ان چناوْں میں شرکت کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پرکچھ سماجی و سیاسی شخصیات نے پی ڈی ایف میں شرکت کرنے کا اعلان کیا جن کو حکیم یاسین نے پارٹی میں والہانہ استقبال کیا۔ ان شخصیات میں ایڈوکیٹ رییس احمد وانی ساکن پکھر پورہ، الفت جان بلاک ناگام، یاسمین جان ساکن چاڈورہ اور  مسرت جان شامل ہیں۔ مزکورہ شخصیات کو متفقہ طور ضلع بڈ

محبوبہ مفتی کے بیان پر پولیس کی وضاحت

سرینگر//پی ڈی پی صدر اور پیپلز الائنس کی نائب صدر محبوبہ مفتی کے بیان پر پولیس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ر ہا شدہ جنگجوئوں اور بالائے زمین کارکنوں کو ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران متعلقہ پولیس تھانوں میں طلب کیا گیا ہے، تاکہ اْن کے پرفائل کو اپڈیٹ کیا جاسکے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ رہا شدہ جنگجوئوں اور بالائے زمین کارکنوں کو ہر انتخابی عمل کے دوران متعلقہ پولیس تھانوں میں طلب کیا گیا ہے تاکہ اْن کے پرفائل کو اپڈیٹ کیا جاسکے۔پولیس کا یہ بیان پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی سے وابستہ روف بٹ کو شیر گڑھی پولیس تھانے میں طلب کرکے اْسے ڈی ڈی سی انتخابات ختم ہونے تک روز صبح سے شام تک تھانے میں ہی رہنے کو کہا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’ہر الیکشن کے دوران وہ رہا شدہ جنگجوئوں

غیر قانونی مالی لین دین ای ڈی کے7مقامات پرچھاپے

 نئی دہلی//اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سنیچروار کو کشمیرمیں متعددمقامات پر مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کیلئے چھاپے ڈالے ۔غیرقانونی مالی لین دین کی روکتھام کے قانون کے تحت مرکزی ایجنسی نے سرینگرمیں 6 مقامات اوراننت ناگ میں ایک جگہ چھاپہ مارا۔ اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق انہوں نے محمدابراہیم ڈار،مرتضی اینٹرپرائزز،  آزاد ایگروٹریڈرس،ایم اینڈ ایم کاٹیج انڈسٹریزاورمحمدسلطان تیلی جو تواضع اورزراعت پر مبنی صنعتوں ،نجی تعمیرات اورجائیدادکی تجارت سے وابستہ ہیں،پر چھاپے مارے۔ تلاشی کے دوران مالی بے ضابطگیوں سے متعلق شواہد ملے کیوں کہ بینک کھاتوں کومشتبہ مالی لین دین کیلئے استعمال کیاگیاہے۔ جموں کشمیرکے سی آئی ڈی محکمہ کی طرف سے جموں کشمیربینک کے حکام،غیرشناخت شدہ سرکاری اہلکاروں،پرائیویٹ افراداوردیگر کے خلاف مختلف بینک کھاتوں میں مشتبہ مالی لین دین پر درج کئے گئے ایک ایف آئی

سوپور سڑک حادثہ میں زخمی شہر ی چل بسا

سوپور//سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا45سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ بیٹھا۔ جمعہ کی شام سوپور کے ہتھ لنگو علاقہ میں نامعلوم گاڑی نے ایک موٹرسائیکل کوٹکر ماردی ،جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوار2افرادزخمی ہوگئے تھے ،جن کوسب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایا گیا، اوریہاں سے شدیدزخمی ہوئے شہری45سالہ پرویز احمدپالہ ولد محمداکبر ساکنہ بوٹینگو سوپور کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا،معلوم ہواکہ سکمز میں یہ شخص سنیچرکی صبح سکمزمیں زندگی کی جنگ ہارگیا۔جبکہ اس حادثے میں زخمی ہونے والا دوسراشخص شاکر احمدآہنگر ابھی ایس ڈی ایچ سوپورمیں زیرعلاج ہے اوراسکی حالت مستحکم ہے ۔خیال رہے سوپور پولیس نے اس سڑک حادثے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے   

زرعی یونیورسٹی میں ’ میٹ دی پریس ‘ پروگرام منعقد

سرینگر//شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی نے شالی مار کیمپس میں’سائنٹسٹ پریس میٹ‘کا اہتمام کیاجس میں یونیورسٹی کی حصولیابیوںاورایجادات کو اجاگرکرنا تھا اور ذرائع ابلاغ کے مؤثر استعمال کے ذریعہ مقبول تکنیکی معلومات کے حصول کے لئے محققین کو مواصلات کی صلاحیتوں سے آشنا کرنا تھا۔اس جلاس میں یونیورسٹی افسران کے علاوہ میڈیا سے وابستہ افراد موجود تھے۔ ابتدائی تقریب میں گزشتہ روز وفات پانے والے نوجوان صحافی مدثر علی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔اس موقع پروفیسر ایم ایچ وانی رجسٹرارنے سکاسٹ کشمیر کے سلسلے میں ایک پرزنٹیشن پیش کی ۔اس موقع پر وائس چانسلریونیورسٹی پروفیسر مشتاق احمدنے اپنی تقریر میں کہا کہ حصولیابیوں اور جدید تقاضو ںکو عوام تک پہنچانے کے لئے ذرائع ابلاغ ایک مستحکم ذریعہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوجدید سائنسی دریافتوں سے آگاہ کیا جاناچاہئے ۔انہوں نے پرنٹ اور ایکٹر

مجموعی شخصیت کی نشوونما

سرینگر //آرینز کالج راجپورہ چندھی گڑھ نے طالب علموں کی مجموعی شخصیت کی نشوونما اور جیت کے رویہ پر ایک ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر رنجنا شرما گرگ ، نارتھ انڈیا کوئین 2019 نے مختلف شعبوں کے طلاب سے بات چیت کی۔ آرینز کالج کے چیئرمین ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے اس ویبنار کی صدارت کی اور اسپیکر کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر رنجنا نے طالب علموں سے کہا کہ آپ کے کیریئر اور آپ کی زندگی میں کامیابی کے لئے سب سے زیادہ طاقتور عوامل میں ایک وہ رویہ اور ذہنیت ہے جس کا انتخاب آپ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ’’ ہم اکثر منفی عادات کے ذریعے اپنی خوشی اور کامیابی کو سبوتاژ کرتے ہیں‘‘۔ڈاکٹر رنجنا نے وضاحت کی کہ ایک عمدہ رویہ تیار کرنا بہت آسان ہے ، لہٰذا اپنی پسند کی چیزوں پر توجہ مرکوز کریں۔انہوں نے طلاب کو مشورہ دیا کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں ، سیکھیں اور اپنے ل

سیاسی سازش کے تحت میرا ووٹ آبائی گاوں سے کاٹ کر دوسری جگہ منتقل: سجاد شفیع

اوڑی//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس شمالی زون کے نائب صدر ڈاکٹر سجاد شفیع نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی سازش کے تحت ان کا ووٹ اپنے آبائی گائوں سے کاٹ کر قصبہ اوڑی منتقل کر کے انہیں ڈی ڈی سی انتخاب لڑنے سے محروم رکھا گیا ہے ۔سنیچر کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سجاد شفیع اوڑی نے کہا’’ میں گھر کوٹ گاوں کا رہنے والے ہوں، اور تمام زمین وجائیدادگھر کوٹ گائوں میں ہی ہے ،جبکہ تمام شناختی دستاویزات بھی گھر کوٹ گائوں کے نام پر ہیں، آج تک جتنے بھی انتخابات ہوئے میں نے اپنے گائوں میں ووٹ ڈالے اور آج اوڑی انتظامیہ نے میرا ووٹ قصبہ اوڑی میں خفیہ طور درج کرا دیا جہاں پر ایک عارضی مکان میں میرا دفتر واقع ہے ،جو میرے نام پر درج بھی نہیں ہے ‘‘۔سجاد شفیع نے کہا کہ مجھے ایک ہفتہ قبل یہ معلوم ہوا کہ میرا ووٹ میرے گائوں سے منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ایک عرضی انتظ

مسلمانوں کو بھارت سے اچھا ملک اور ہندو سے اچھا دوست کہیں نہیں ملے گا: شاہنواز حسین

کولگام// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کو بھارت سے اچھا ملک اور ہندو سے اچھا دوست کہیں نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جہاں فرانس، اسرائیل اور یورپ میں مسلمانوں کی آزادی خطرے میں ہے ،وہیں بھارت میں کسی کی بھی مذہبی آزادی خطرے میں نہیں ہے۔شاہنواز حسین نے ہفتے کو یہاں بونہ گام میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ بی جے پی کے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ان کا کہنا تھا’’دنیا میں انڈونیشیا کے بعد سب سے بڑی مسلم آبادی پاکستان یا بنگلہ دیش میں نہیں بلکہ ہندوستان میں رہتی ہے۔ ہندوستانی مسلمان شاہنواز حسین آج آپ سے کہنے آیا ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے ہندوستان سے اچھا دیش اور ہندو سے اچھا دوست کہیں نہیں ملے گا‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا ’’فرانس، اسرائیل اور ی

مزید خبرں

ہر امید وار کی حفاظت اور سلامتی انتہائی اہم:ٹھاکر حلقہ ڈاڈسرہ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کئے سید اعجاز  ترال //بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے کشمیر ترجمان الطاف ٹھاکر نے ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب ڈاڈسرہ کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ اس دوران اُن کے ساتھ پارٹی ورکران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔الطاف ٹھاکر نے بتایا ڈی ڈی سی انتخابات گائوں کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کیلئے عمل میں لانا ضروری تھا ۔انہوں نے بتایاکہ پارٹی نے ہر علاقے کی یکسان ترقی کیلئے کام کیا ہے اور اسی بنیاد پر میں لوگوں کے پاس جا کر ان سے ووٹ مانگوں گا۔ایک سوال کے جواب میں الطاف ٹھا کر نے بتایا کہ جو پارٹیاں ہم پر الزام لگاتی ہیں،وہ صرف ان کی فرسٹریشن ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین لیڈران کو ایک حملے میں مارا گیا ہے اور تب سے آج تک پنچ سرپنچ بند ہیں اور ہم سرکار سے ا