تازہ ترین

دیوسر،کوکرناگ اور ڈورو میں بی جے پی ممبران مستعفی

اننت ناگ//بندوق برداروں کی جانب سے بی جے پی سے وابستہ پنچ اور سرپنچوں پر حملوں کے بعدپنچایتی ممبران و سیاسی کارکنوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور متعدد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔گذشتہ روز آکھرن میں  پنچ کو زخمی کرنے اور ویسو میں سر پنچ کو ہلاک کرنے کے واقعات نور پورہ وتہ ناڈ کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والے 3بی جے پی کارکنوں نے شبیر احمد خان ولد غلام رسول خان ،ریاض احمد راتھر ولد عبدالعزیز راتھر اور عبدالخالق شیخ ولد محمد سبحان شیخ نے سماجی رابط گاہوں کا سہارا لیکر اپنا استعفیٰ پیش کیا اور عوام سے معافی مانگی ۔بی جے پی جنرل سیکریٹری ڈورو حلقہ انتخاب محمد رفیق بٹ نے بھی اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے اورمستقبل میں کسی بھی پارٹی سے لاتعلقی ظاہر کی ہے ۔بی جے پی جنرل سیکریٹری کولگام نذیر احمد میر ساکن کیلم،ضلع سیکریٹری شہزاد احمد بٹ ساکن چوگام،جنرل سیکریٹری دیوسر م

نورپورہ ترال میں بارودی شل ناکارہ

ترال+ پلوامہ// نور پورہ ترال میں باردودی شل ناکارہ بنایا گیا جبکہ کریم آباد پلوامہ میں طویل ترین کریک ڈائون کیا گیا۔ اونتی پورہ سے چند کلو میٹر دور نور پورہ نامی گائوں میںایک لنک روڑ پر مقامی لوگوں نے جمعرات کی صبح سڑک پر ایک بارودی شل دیکھا ، جسکے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا گیا ۔اس دوران پولیس نے اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکارڈ طلب کرلیاجس نے بعد میں بارودی شل کو ناکارہ بنا یا ۔ادھر جنگجوئو ں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور ایس او جی پلوامہ نے کریم آباد گائوں کا محاصرہ عمل میں لایا۔ 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب سے ہی گھر گھر تلاشی شروع کی گئی جبکہ مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ ہوئی اور جمعرات کے بارہ بجے تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے لیکن کسی بھی جگہ جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی جگہ سے ک

چیف سیکریٹری نے آتما نربھر بھارت ابھیان کے تحت جاری پیش رفت کا جائزہ لیا

 نجکاری کیلئے پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی نشاندہی کرنے کی تلقین سرینگر//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ایک میراتھن میٹنگ میں آتما نربھر بھارت ابھیان کے مختلف شعبوں کے تحت جاری حصولیابیوں کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ اس ضمن میں8 ٹاسک فورس پہلے ہی قائم کئے گئے ہیںسرمایہ کاری صنعتی شعبے کی بحالی و ترقی کے ٹاسک فورس نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ ضلع معدنیاتی افسران کو ضلع معدنیاتی رقومات کا استعمال میڈیکل ٹیسٹنگ اور سکریننگ کے لئے استعمال کرنے جبکہ چھوٹے اور درمیانہ درجے صنعتوں کو حکومت کے ای۔ مارکیٹ پلیس ( جی ای ایم) اور ٹریڈس پورٹل کے لئے اپنا نام درج کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی مصنوعات کو ترجیح دینے کے عالمی رسائی پروگرام کے تحت جموںوکشمیر کی دستکاری و ہینڈ لوم ، ریشم ، پشمینہ بسوہلی مصوری ، قالین وغیرہ کی ڈیزائن، مداخلت ، خام مال ، امداد ، عام

ڈی جی پولیس کا دعویٰ

 سرینگر// جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند لیڈروں نے جیل خانہ جات سے رہائی سے قبل’’اچھے برتائو کے مچلکہ‘‘ پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ370کی تنسیخ کے بعد ایک سال قبل قریب504 علیحدگی پسند لیڈروں کو حراست میں لیا گیا تھا ، مچلکہ پر دستخط کرنے کے بعد انکی رہائی عمل میں لائی گئی۔دلباغ سنگھ نے کہا’’ مجموعی طور پر حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے504 علیحدگی پسندوں کو تاہم اچھے برتائو کے مچلکہ پر دستخط کرنے کے بعد رہا کیا گیا‘‘ ۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ350علیحدگی پسند لیڈراں اور سنگبازوں کو بیرون ریاستوں کی جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا،جن میں سے50سے60افراد ابھی نظر بند ہیں جبکہ باقی لوگوں کو رہا کیا گیا۔انہوں نے کہا جن لوگوں نے اچھے برتائو کے مچلکہ پر دستخط کئے، پر لازم ہے جیلوں اور خ

گیلانی کورونا میں مبتلا نہیں

سرینگر//سید علی گیلانی کے افراد خانہ نے اُن افواہوں کو یکسر مسترد کیا ،جن میں کہا گیا تھا کہ بزرگ رہنما کورونا میں مبتلا ہیں ۔ گیلانی کے فر زند نسیم گیلانی نے بتایا کہ چند شر پسند افراد اُنکے والد سے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جس پر وہ بھی حیران وپریشان ہیں ۔انہوں نے ان افواہوں کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیںان افواہوںکے پیچھے کون سے محرکات کار فر ما ہیں ۔انہوں نے کہا ’’میرے والد کمزور ہیں لیکن سر ما کے مقابلے میں اُنکی صحت اچھی ہے‘ ‘۔  

ملک کو ہٹانااور مرمو کا استعفیٰ عجب اتفاق : عمر عبداللہ

سرینگر(یو این آئی) //نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ عجب اتفاق ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے آخری گورنر اور جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر دونوں کو اس وقت عہدوں سے برطرف کیا گیا جب انہیں اس کی کوئی توقعات ہی نہیں تھیں۔عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'عجب اتفاق ہے کہ دونوں ریاست جموں وکشمیر کے آخری گورنر اور جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر کو اس وقت عہدوں سے ہٹایا گیا جب انہیں اس کی کوئی توقعات ہی نہیں تھیں۔ دونوں نے اپنا شیڈول بنایا ہوا تھا کہ انہیں بسترہ گول کرنے کو کہا گیا'۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو نے بدھ کو اچانک اس وقت اپنا استعفیٰ پیش کیا جب وہ دلی کے صحافیوں سے ملاقات کرنے والے تھے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کے پہلے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرا مرمو کے استعفیٰ کو

پیپلز کانفرنس کے بیان پر نیشنل کانفرنس سیخ پا

سرینگر//پیپلز کانفرنس کی طرف سے نیشنل کانفرنس اور کُل جماعتی اجلاس کیخلاف زہر افشائی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس ترجمان نے کہا ہے کہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ نئی دلی میں بیٹھے پیپلز کانفرنس کے آقائوں نے انہیں جموں وکشمیر میں خصوصی پوزیشن کی بحالی کی جدوجہد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کے قیام کو سبوتاژ کرنے کا کام سونپ دیا ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں وکشمیر کی سیاسی صورتحال اور دفعہ 370اور 35اے کی بحالی کیلئے سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم اور ریاست کو درپیش دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے کُل جماعتی اجلاس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا تھا لیکن سخت ترین بندشیں اور گپکار روڑ سیل کرکے اجلاس کے انعقاد کو ناممکن بنایا گیا جس سے نئی دلی کی نیت عیاں ہوگئی اور اب پیپلز کانفرنس کو

گورنروں کی تبدیلی سے امن و استحکام بحال نہیں ہوگا: حکیم

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ چیئرمین حکیم محمد یاسین نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں گورنروں کو تبدیل کرنے سے نہیں بلکہ انصاف پر مبنی سیاسی نظام قائم کرنے سے ہی امن و استحکام بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ایک بیان میں حکیم یاسین نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد مرکز کی طرف سے یکطرفہ طور من ما نے طریقے پر جموں وکشمیر کا ریاستی تشخص پامال کرنے اور زمین و نوکریوں کے حقوق سلب کرنے سے مقامی لوگوں میں زبردست مایوسی اور عدم اعتماد کی لہر پیداہوگئی ہے جس کو بحال کرنے کے لیے سیاسی نظام اور جمہوری طریقے پر چنی ہوئی عوامی حکومت کا قیام لازمی ہے۔ حکیم یاسین نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے من مانے طریقے پر ریاست کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے فیصلے سے جموں وکشمیر کے لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا رہا ہے اور وہ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کو ایک اور وعدہ خلافی اور دھوکے سے تعبیر کرتے ہیں۔ انہوں نے مرکزی قیادت پر زور

مسئلہ کشمیر پر بنددروازہ غیر رسمی اجلاس منعقد

سرینگر//اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ایک بند دروازہ غیر رسمی اجلاس منعقد کیا گیاجس میں واضح کیا گیا کہ یہ بھارت اور پاکستان باہمی مسئلہ ہے ۔ اجلاس میں پانچ مستقل اراکین میں سے 4امریکہ، برطانیہ، فرانس اور روس نے بھارت کی حمایت کی۔اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرمورتی نے ٹویٹ میں لکھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو بند دروازہ، غیر رسمی اور جسے ریکارڈ نہیں کیا گیا ,میں تقریبا تمام ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے اور وہ کونسل کے وقت اور توجہ کا مستحق نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے گذشتہ برس اگست کے بعد سے تیسری مرتبہ کشمیر کے بارے میں کونسل کو ایک خط میں بات چیت کا مطالبہ کیا تھا۔اقوام متحدہ کے ایک اور سفار

یکطرفہ تبدیلی غیر قانونی اور غیر مؤثر: چین

سرینگر//چین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں یکطرفہ تبدیلی غیر قانونی اور غیر مئوثر ہے ۔چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وینبین نے کہا کہ کشمیرپر بیجنگ کا موقف مستقل اور واضح ہے کہ یہ مسئلہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا ایک تنازعہ ہے ۔ وانگ وینبین نے نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ چین کشمیر کے خطے کی صورت حال کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا مؤقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا ایک تنازعہ ہے۔مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ معاہدوں کے تحت ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے۔اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ متعلقہ فریقین کے درمیان مذاکرات اور پرامن بات چیت سے

ایک سال میں تیسرا اجلاس بھارت کیلئے چشم کشا: قریشی

سرینگر//پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر ایک سال میں تیسرا اجلاس منعقد ہونا بھارت کے اس دعوے کی مکمل تردید ہے کہ جموں وکشمیر اس کا داخلی معاملہ ہے۔ سلامتی کونسل میں  15 رکنی ان کیمرہ اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ’ منعقدہ اجلاس نے غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توثیق کی تصدیق کردی ہے‘۔چین جو سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے، نے اس اجلاس کو منعقد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور تمام 15 ممبران نے اس مباحثے میں حصہ لیا۔اگست میں کونسل کی صدارت رکھنے والے انڈونیشیا کے سفیر ڈیان تریانسیہ دجانی نے اجلاس کی صدارت کی۔پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یو این ایس سی کے اجلاس کا خیر مق

جموں کشمیر میں جمہوریت کو کچلاجارہا ہے: پرینکا

نئی دہلی//(یواین آئی)//کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بعد اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی پارٹی کے سینئر لیڈر سیف الدین سوز کو فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت جموں کشمیر میں آمریت پر اتر آئی ہے اور وہاں جمہوریت کو کچلا جارہا ہے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اہم کرداراداکرنے والے رہنماوں کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے ،حکومت کو نظربند کیے گئے سیف الدین سوز کو فوراً رہا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا،‘‘سیف الدین سوز صاحب نے ہندوستانی جمہوریت کے عمل کو مستحکم کرنے میں بڑااہم کردار ادا کیا ہے،ان کے ساتھ قیدی جیسا سلوک کر کے بی جے پی حکومت جمہوریت کو کچل رہی ہے ۔جموں کشمیر میں ایک سال سے تاناشاہی قائم ہے ۔میں حکومت کو یاددلانا چاہتی ہوں کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے‘ ۔ گزشتہ ہفتہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی ان کی رہائی

سرکاری تعمیراتی کامو ں میں خرد برد

سرینگر// انسداد رشوت ستانی ادارےنے محکمہ تعمیرات عامہ کے سابق سپر انٹنڈنٹ انجینئر کے خلاف عدالت میں بدعنوانی کے ایک کیس میں فرد جرم عائد کی ہے ۔پولیس اسٹیشن ویجی لنس کشمیر میں ایف آئی آر زیر نمبر26/2011درج کیا گیا تھاجس کے تناظر سپیشل جج اینٹی کورپشن اننت ناگ کی عدالت میں4افراد کے خلاف چالان پیش کیا گیا۔اینٹی کورپشن بیورو نے محکمہ تعمیرات عامہ کے ایک سبکدوش سپرانٹنڈنٹ انجینئر ،جے کے پی سی سی یونٹ اسکینڈ کے ڈرافٹس مین اور یونٹ11کولگام کے سینئر اسسٹنٹ سمیت ایک اور شخص کے خلاف مجرمانہ سازش،دستاویزات میں قلم زنی،اور انہیں جعلسازی کیلئے استعمال کرنے کی پاداش میں یہ فرد جرم عدالت میں پیش کی۔ انٹی کورپشن بیورو کے مطابق یہ معاملہ2008سے2010تک کا ہے جب جموں کشمیر پروجیکٹس کنسٹریکشن کارپوریشن کو ضلع کولگام میں کئی سرکاری دفاتر اور عمارتیں تعمیر کرنے کا کام سونپا گیا،جن میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے

کورونا مریضوں کومنہ کے بل لٹانے کا عمل

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ کووڈ مریضوں کوپرون پوزیشن(Prone Position)یعنی منہ کے بل لٹانے سے پھیپھڑوں تک آکسیجن بہتر طریقے سے پہنچتا ہے جس کی وجہ سے وینٹی لیٹر کی ضرورت کم پڑتی ہے۔ وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے مریضوں میں شدید اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھ رہی ہیں کیوں کہ اکثر مریضوں کو وقت پر آکسیجن نہیں ملتا اور ایسے مریضوںکو وینٹی لیٹروں پر رکھنے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ کووڈ19کے ایسے مریض ،جن کو سانس لینے میں شدید دشواریاں پیش آرہی ہوں اور آکسیجن لیول کافی حد تک کم ہوتی ہے ،کو منہ کے بل لٹانے سے پرون پوزیشن(Prone Position)سے پھیپھڑوں تک آسانی کے ساتھ آکسیجن پہنچتا ہے اور انہیں وینٹی لیٹرکی ضرورت نہیں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ proningمیں مریضوں کو منہ کے بل لٹایا جاتا ہے جس سے مریضوں کے پھیپھڑے بہتر طریقے سے کا

بی ہامہ صفاپورہ سڑک کی کشادگی دس برسوں سے زیر التوا

گاندربل//ناگہ بل سے بی ہامہ تک سڑک کی کشادگی شروع کی گئی تاہم رقومات کی عدم دستیابی کی بنا پر تین سال سے کام بند ہے۔ایسے ہی ایک پروجیکٹ پر 2010 میں مرکزی حکومت کے زیر انتظام سنٹرل سڑک فنڈ کے تحت گاندربل سے صفاپورہ شاہراہ کی کشادگی کا کام شروع کردیا گیا جس کے تحت شاہراہ کی کشادگی میں آنے والے مختلف علاقوں گنگرہامہ،ڈمبہ کدل،تھیورو،ڈانگر پورہ،لارسن،بارسو سمیت دیگر علاقوں میں تعمیرات اور ملکیتی زمین کو حاصل کیا گیاجس کامعاوضہ بھی ادا کردیا گیا تاہم کشادگی میں آنے والے تعمیرات کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا جس کے لئے لارسن، ڈانگر پورہ اور بارسو سے کئی افراد پر مشتمل وفد ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے اکثر وبیشتر ملاقی بھی ہواتاہم مسئلہ سالوں سے جوں کا توں پڑا ہے۔لارسن کے مقامی شہری محمد مقبول نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’سال 2010 میں بیہامہ سے لیکر صفاپورہ تک شاہراہ کی کشادگی کے سلسلے

قاضی گنڈ حملہ کی مذمت

تشدد کے استعمال سے  کچھ حاصل ہونے والا نہیں:الطاف بخاری سرینگر//جموں وکشمیر اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے ویسو قاضی گنڈ میں سرپنچ سجاد احمد کھانڈے کی ہلاکت کی پرزور مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں بخاری نے کہا ہے کہ تشدد سے تباہی کے علاوہ کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں۔ انہوں نے حکومت سے اس واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ زمینی سطح کے نمائندے پر آج کے بزدلانہ حملے نے پنچایتی نمائندوں اور دیگر سیاسی کارکنوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے جنہوں نے پچھلے دس دنوں میں ایسے تین حملے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں خوشحالی اور امن دشمن عناصر کو اِس طرح کھلی چھوٹ نہیں دی جانی چاہئے، انتظامیہ کو چاہئے اِن حملوں کے پیچھے کارفرما عناصر کی شناخت کر کے اُن کی گرفتاری عمل میں لاکر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان کا کہنا ہے ’’ہم نے ک

اوڑی میں غرقآب بچے کی لاش برآمد

اوڑی//اوڑی کے گینگل علاقے میںغرقآب ہوئے بچے کی لاش کو21گھنٹوں کے بعد برآمد کر لیا گیا ۔ جب بچے کی لاش کو انکے آبائی گھر پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ سلی کوٹ اوڑی سے تعلق رکھنے والا کمسن محمد مومن گینگل میں ڈوب گیا تھا۔ اگرچہ اسی وقت بچے کی بڑے پیمانے پر تلاش کی گئی تھی تاہم رات دیرگئے تک کوئی سراغ نہیں ملا تھا ۔اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے جمعرات کی صبح پھر ایک بار بچے کی تلاش شروع کیاور بچے کی لاش کو مہر پل کے پاس بر آمد کیا گیا۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

بارہمولہ کی خاتون کونسلر کو ہراساں کرنے کی کوشش

ٹنگمرگ//گلمرگ میں بارہمولہ کی خاتون کونسلر کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر میونسپل کمیٹی بارہمولہ چیئرمین، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر بارہمولہ ، میونسپل کونسلر بارہمولہ کیخلاف گلمرگ پولیس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنوںکو خطرہ کے پیش نظر 6خواتین اور 35مردوں کو ہائی سیکورٹی زون گلمرگ میں مختلف ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔ ایک خاتون کونسلر نے الزام عائد کیا ہے کہ نشے میں دھت میونسپل کمیٹی بارہمولہ چیئرمین عمر اظہر ککرو، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر بونیار بلال احمد میر ، میونسپل کونسلر بارہمولہ عاشق حسین گنائی نے ہوٹل میں گھس کر وہاں موجود خواتین کو ہراساں کرنا شروع کیا ۔ اس موقعہ پر خواتین کی سیکورٹی پر تعینات عملے نے گلمرگ پولیس کو مطع کیا ۔ جمعرات کی صبح خاتون میونسپل کونسلر بارہ مولہ نے گلمرگ پولیس تھانہ میں تینوں کے خلاف تحریری شکایت درج کی اورپولیس نے تینوں کے خلاف

مزید خبرں

ایڈوکیٹ زاہد علی سمیت متعدد قیدی کوٹ بلوال جیل جموں منتقل سرینگر(یو این آئی) //پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند ممنوعہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے سابق ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی سمیت متعدد قیدیوں کوسینٹرل جیل سرینگر سے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔بتادیں کہ ایڈوکیٹ زاہد علی کو سال رواں کے ماہ اپریل کی 11 تاریخ کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں سے رہا کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں 30 جون کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔خاندانی ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ایڈوکیٹ زاہد علی کو جمعرات کی صبح دیگر کئی قیدیوں سمیت سینٹر جیل سرینگر سے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے، ابھی ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، انہیں اپریل میں رہا کیا گیا تھا لیکن بعد میں جون میں انہیں دوبارہ پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا'۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ وبائی صورتحال میں زاہد علی کو جموں منتقل کرنے

گاندربل کی کئی سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ | لوگوں کوعبورومرور میں مشکلات درپیش

گاندربل//ضلع گاندربل کی اندرونی اوربیرونی رابط سڑکوں کی حالت ناگفتہ ہونے کے نتیجے میں لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ضلع ہیڈ کوارٹر سے محض سات کلومیٹر دوری پر واقع سندھ بل سے کورگ کی چار کلومیٹر رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے اور اس پر سفر کرنے والے مقامی لوگوں کے لئے وبال جان بنی ہے۔سندھ بل سے سہ پورہ تک چار کلومیٹر،سہ پورہ سے کورگ تک تین کلومیٹر رابطہ سڑک جگہ جگہ تباہ ہونے سے عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سندھ بل سے سہ پورہ اور سہ پورہ سے کورگ تک رابطہ سڑک پر کئی دیہات موجود ہیں جن کیلئے روزانہ اس سڑک پر سفر کرنا انتہائی پریشان کن ہے۔ پانچ سال قبل اس رابطہ سڑک پر میکڈم ڈالا گیا تھا جو تقریباً سارا اکھڑ چکا ہے اور اس پر بڑے بڑے کھڈ بن چکے ہیں۔سجاد احمد ڈار ساکن سندھ بل نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کئی برس

تازہ ترین