اراضی قوانین کے خلاف ہڑتال کاملاجلا اثر

سرینگر// وادی میں مرکزی حکومت کی جانب جموں کشمیر میں غیرمقامی باشندوں کو اراضی خریدنے کی اجازت دینے کے قانون کے خلاف میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے سنیچر کو دی گئی ہڑتال کی کال کا ملا جلا اثریکھنے کو ملا۔ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پائین شہر میں اضافی فورسز پولیس و فورسز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا،تاہم دن بھر مجموعی طور پر صورتحال خوشگوار رہی۔ کال کے پیش نظر سرینگر کے پائین شہر میں مکمل ہڑتال دیکھنے کو ملی،جبکہ دکانیں اور تجارتی مراکز کے علاوہ کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ تھیں،جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کی نقل و حرکت بند تھی۔ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر اضافی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔ اس دوران نجی گاڑیاں سڑکوں پر چلتی ہوئی دیکھی گئیں جبکہ اکا دکا اٹو رکھشا بھی کہیں کہیں سڑکوں پر نظر آرہے تھے ،تاہم سڑکوں پر چھاپڑی فروش قلیل تعداد میں نظر آئے۔ شہر کے سیول لائنز

’مقامی نوجوان بندوق چھوڑ دیں‘

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے جنگجویت کا راستہ اختیار کرنے والے مقامی نوجوانوں سے قومی دھارے میں واپس لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جن بچوں نے غلط راستہ اختیار کیا ہے اگر وہ واپس آئیں گے تو انہیں کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی ہر طریقے سے مدد کی جائے گی۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کی صبح سرینگر کے مضافاتی علاقہ زیون میں 'راشٹریہ ایکتا دیوس' کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔پولیس سربراہ نے تصادم آرائیوں کے دوران سرنڈر کرنے کے بارے میں کہا: 'گذشتہ دو چار تصادم آرائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی طرف سے سرنڈر کرنے کی اپیلوں کو جنگجوؤں نے تسلیم کیا ،یہ ایک اچھی بات ہے'۔ان کا کہنا تھا: 'ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے جو غلط راستے پر چل پڑے ہیں، وہ واپس لوٹیں، ابھی بھی

اراضی معاملہ ایک اور دھوکہ :کانگریس

سرینگر//جموں و کشمیر پردیش کانگریس نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں کسی بھی شہری کو اراضی خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ سابق ریاست کے لوگوں کیساتھ ایک اور دھوکہ ہے۔کانگریس نے کہا کہ بہار انتخابات کے بعد مرکزی لیڈر شپ کی جانب سے گپکار اتحاد کے حوالے سے ایک جامع اور مستحکم نظریہ پیش کیا جائیگا۔ کانگریس نے کہا ’’ گرائمر میں اختلافات ہوسکتا ہے لیکن 5اگست کا فیصلہ ہم سب کو متحد کررہا ہے۔ پارٹی صدر غلام احمد میر نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی پر ورکروں کی تقریب کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’تین روز قبل، مرکزی حکومت نے جموں کشمیر کے لوگوں کیساتھ ایک اور دھوکہ کیا‘‘۔انہوں نے کہا’’ پارلیمنٹ  کے ایوان میں جب مرکز نے ریاست کا درجہ گرایا،ہماری وفاداریوں کو چھین کر تباہ کردیا ،اس وقت وہ لگاتار کہہ رہے تھے ، کہ

بھاجپاحکومت کی جموں کشمیرکے لوگوں پرحقوق ڈاکہ زنی جاری:تاریگامی

سرینگر// گزشتہ سال 31 اکتوبر کوجموں کشمیر تشکیل نو قانون کو غیرجمہوری اوربے انصافی پر مبنی طریقے سے لاگوکرنے کے بعد جموں کشمیر کے عوام کے بنیادی اور جمہوری حقوق پرڈاکہ زنی کا بھاجپاحکومت کا مسلسل جاری ہے۔ اس بات کااظہار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے رہنما یوسف تاریگامی نے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک خصوصی درجہ والی ریاست کو اُس کے عوام کی رائے پوچھے بنا ہی اُس کے خاص درجے سے محروم کیا گیاجوآئین کی دفعہ3کے سراسر منافی ہے۔27اکتوبر کو مشتہر کئے گئے نئے اراضی قوانین اوراپریل میں مشتہر کئے گئے نئے اقامتی قوانین جموں کشمیرکے لوگوں کے آبادیاتی تناسب کو بگاڑنے کے خدشات کو دور کرنے کیلئے کچھ نہیں کیاگیا۔اس کے بجائے بھاجپاحکومت جموں کشمیرکے لوگوں کو یہ باور کرارہی ہے کہ وہ اُس کے منصوبوں میں ایک برس کے مرکزی زیرانتظام علاقہ میں محض مکمل طوراتفاقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنا ض

بی جے پی نے لیہہ میں ’ہل کونسل‘ تشکیل دی

لیہہ// بی جے پی لیڈران ایڈوکیٹ تاشی گیالسن اور سیرنگ آنچک کو چھٹے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کا بالترتیب چیف ایگزیکٹو کونسلر اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو کونسلر منتخب کر لیا گیا ہے۔ہفتے کی صبح یہاں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے نئی لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ تشکیل دی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو کونسلر اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو کونسل کے علاوہ دیگر کونسلروں نے حلف اٹھایا۔ انہیں پرنسپل و ڈسٹرکٹ سیشنز جج رنبیر سنگھ پٹھانیہ نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری تقریب میں ضلع مجسٹریٹ لیہہ سچن کمار ویشیا، ایس ایس پی لیہہ راجو پانڈے، منصف جج لیہہ چیمت ستوبگیال موجود تھے۔اس تقریب میں بی جے پی کے لداخ کے رکن پارلیمان جمیانگ سیرنگ نمگیال کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈروں ارون سنگھ اور اشوک کول کے علاوہ مختلف مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔کونسلروں

نائدکھئے تارزو سڑک ناقابل آمدورفت

سمبل //نائد کھئے سوناواری سے تارزو سوپور تک بارہ کلومیٹر پر مشتمل سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو عبور و مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس سڑک پر کئی دیہات آباد ہیں جن کے لئے یہ سڑک اہمیت کی حامل سڑک ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ میکڈم اکھڑ جانے سے سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے کھڈ بن چکے ہیں۔بانڈی پورہ،بارہمولہ،سرینگر اور گاندربل اضلاع کے ہزاروں افراد اس سڑک پر روزانہ سفر کرتے ہیںجبکہ گاندربل،سمبل،صفاپورہ،کنگن،حاجن ،مرکنڈل،نائد کھئے،گنڈ جہانگیر،ہارتار،امبر پور،تارزو اور سوپور کے اکثر لوگ بھی یہ سڑک انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔تارزو سوپور کے ایک شہری شفاعت احمد بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرینگراور گاندربل اضلاع پہنچنے کے لئے انہیںاس رابطہ سڑک سے کافی آرام ملتا تھا لیکن اب یہ سڑک جگہ جگہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے ۔رواں سال اس سڑک کی کشادگی کا کام

پینے کے پانی کی عدم دستیابی

کپوارہ//لولاب وادی کے اندر بگ دیور علاقہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں کودقتوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ جل شکتی محکمہ نے کئی سال قبل اندر بگ دیور علاقہ میں ایک واٹر سپلائی سکیم کے تحت پایپیں بچھائی ہیں تاہم آج تک ان پایپو ں کو تبدیل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پانی سپلائی کرنی والی پایپیں زنگ آلودہ ہو چکی ہیں اور اکثر و بیشتر مقامات پر ان پایپو ں سے پانی ضائع ہوتا ہے جس کی وجہ سے پینے کے پانی لوگو ں تک نہیں پہنچ پاتا ہے اور نتیجے کے طور لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں کرو ڑ وں روپئے کی لاگت سے پانی جمع کرنے کیلئے ایک ریزوائر تعمیر کیا گیا اور اس میں پانی سپلائی کرنے والی پایپو ں کو جو ڑا بھی گیا لیکن آج تک اس ریزوائر سے لوگو ں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جاتا ہے ۔مقامی لوگوں

سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر ناصراحمدفوت

 سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کیرن سے تعلق رکھنے والے سینئر پارٹی لیڈرناصر احمدخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ موصوف کے دل میں عوامی خدمات کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ناصر خان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُرکرنا مشکل ہے ۔ادھر پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں بھی ناصر خان کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور اُن کیلئے مغفرت کی دعا کی گئی۔ اجلاس کی صدارت جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہ جبکہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، نائب صوبائی صدر محمد سعید آخون، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد ، سلمان علی ساگر ، احسان

جموں و کشمیر بینک فائنانشل سروسزلمیٹڈ کی12ویں شاخ کا افتتاح

سرینگر//جموں و کشمیر بینک کی مکمل مالکانہ حقوق والی کمپنی جموں وکشمیر بینک فائنانشل سروسز لمیٹڈ نے جانی پور جموں اپنی 12ویں شاخ کا افتتاح کیا۔ جدید ترین بینکنگ خدمات کے علاوہ جموں و کشمیر بینک انویسٹ منٹ خدمات کو اس کمپنی کے ذریعے سے لوگوں تک پہنچا رہا ہے جسکی نصف شاخیں جموں صوبے میں ہیں۔ جے کے بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ سنیل گُپتا نے JKBFSLکی اس بارہویں شاخ کا افتتاح کیا۔ بینک کے زونل ہیڈ سنیت کمار، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مظفر وانی، کمپنی کے چیف فائنانشل آفیسر پنکج گور ، بینک کے کئی دیگر افسراںاور علاقے کے متعدد معروف گاہک بھی تقریب پر موجود تھے۔ اس موقع پر کمپنی کا ایک پروڈکٹ بھی لانچ کیا گیا جس کا نام ہے ــ" Gold ETF My SIP My Choice"۔بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ نے فائنانشل سروسز کمپنی کو مبارکباد دیدی کہ اُس نے اپنا بزنس ماڈل از سرِ نو مرتب کیا ہے اور اصلاحات کو گاہکوں

سردارپٹیل کولیفٹیننٹ گورنر کاخراج عقیدت

 سرینگر//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو اُن کے جنم دن پر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ سردار پٹیل کو یاد کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ بھارت کے مردِ آہن نے اپنی پوری زندگی ملک اور قوم کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک متحد بھارت کی مضبوط بنیاد رکھنے میں اُن کی خدمات ہمیشہ سنہری الفاظ میں عالمی سیاسی تاریخ میں لکھی جائے گی ۔ راشٹر ایکتا دوس کے موقعہ پر جو کہ سردار پٹیل کے جنم دن پر منایا جاتا ہے پر لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیر کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو ملک کی وحدت اور سالمیت کو مستحکم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کہا ۔  

کنزل ون گریز کاسرپنچ بھاجپا سے مستعفی

سرینگر// گریز میں ایک سرپنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے اس کا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گریز  سب ڈویژن کے ہلہ کنزل ون نامی علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک سرپنچ غلام محی   الدین لون ولد محمد حسین لون ساکن اِز مرگ کنزل ون گریز نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے ۔ مذکورہ سرپنچ نے کہاکہ وہ بی جے پی سے کنارہ کشی کا اعلان اس لئے کررہا ہے کیوں کہ بی جے پی ان کے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے کام انجام دینے میں ناکام ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اُس نے کہا ہے کہ وہ کسی اور سیاسی جماعت سے بھی وابستگی نہیں رکھنا چاہتے ہیں، تاہم سرپنچ کے عہدے پر وہ برابر رہیں گے جس پر انہوں نے بطور آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی تھی ۔     بھاجپا کارکنوں کی ہلاکت سیکورٹی چوک کا نتیجہ

مزید خبرں

کشمیرکی نئی نسل بندوق کوخیرآباد کہنے کی متمنی:میجرجنرل سہائے فوج نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے ہرممکن مدد دینے کو تیار اشرف چراغ    کپوارہ//کشمیرکی نئی نسل بندوق کو خیرآباد کہناچاہتی ہے۔ا س بات کااظہار کیلوفورس کے سربراہ میجرجنرل ایچ ایس سہائے نے ہفرڈہ رامحال میں ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقعہ پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جانب سے کھیلوں میں حصہ لینا کشمیری لوگوں کوواضح پیغام ہے کہ وہ امن پسند ہیںاور کشمیرمیں امن کے لوٹ آنے کے متمنی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ فوج نوجوانوں کو کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کیلئے ہرممکن مدددینے کیلئے تیار ہے اور فوج نے اب تک مختلف کرکٹ ٹورنامنٹوں کااہتام بھی کیا تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کو موقعہ ملے ۔کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقعہ پرخون کے عطیہ کا ایک کیم

سرینگر میں درجہ حرارت 0.8تک گرا

سرینگر//کشمیر میں ایک مرتبہ پھر موسم نے کروٹ لی ہے، جس دوران پہاڑی مقامات میں ہلکی بارشوں کے ساتھ معمولی برف باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 4نومبر تک موسم خشک اور ابر الودرہے گا ، جس کے بعد موسم میں پھر تبدیلی آئے گی۔ سنیچر کو آسمان پر بادل چھائے رہے اور بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر ہلکی بارشیں اور برف باری ہوئی ۔ گلمرگ، سونہ مرگ ،سمتھن ٹاپ ، پہلگام اور پہاڑں پر تازہ برفباری سے ایک بار پھر سردی کی لہر میں اضافہ ہوا۔کنگن سے غلام نبی رینہ نے اطلاع دی ہے کہ سونہ مرگ ،گگن گیر، زوجیلا، منی مرگ، گنڈ، کلن اور اسکے مضافاتی علاقوں کے اونچی پہاڑیوںپر تازہ برفباری ہوئی ۔اس دوران شوپیان ،سنٹھن ٹاپ اور پہلگام کے بالائی علاقوں میں بھی ہلکی بارشیں اور برف باری ہوئی ہے ۔تازہ موسم کی تبدیلی کے نتیجے میں پوری وادی میں صبح اور شام کے اوقات کے دوران جاری سردی میں مزید اضافہ ہوا

عالِم دین مشتاق ویری رہا

سرینگر/ / جموں کشمیر سرکار نے جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر اور ممتاز مذہبی عالم مولانا مشتاق احمد ویری کو 19ماہ بعدرہا کردیا ہے۔ویری کو گزشتہ سال 24 فروری 2019 کو کشمیر کی سب سے بڑی سماجی و مذہبی تنظیم جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔اس کے بعد مولانا پر پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں جموں کی کوٹ بلوال جیل منتقل کردیا گیا ۔واضح رہے کہ مشتاق ویری کو سرجان احمد برکاتی کے بعد رہا کیا گیا۔جبکہ اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے ضلع صدر بانڈی پورہ کو امیر تحصیل سمیت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔  

۔0ویں، 11ویں اور 12ویں کے نصاب میں کمی کے احکامات صادر

 سرینگر// جموں و کشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے10 ویں،11ویں اور 12ویں جماعت میں شامل ہونے والے اُمید واروںکے نصاب میں 40فیصد کمی کرنے کے باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے ہیں۔ اپنے ایک تازہ حکم نامہ زیر نمبرF(Acad-C)con/syllb/x/x/XII/20بمطابق 31اکتوبر2020میں 10ویں،11ویں اور 12ویں جماعت میں شامل ہونے والے اُمید واروں کو نصاب میں دی جانے والی رعایت دی گئی ہے۔حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ اُمیدواروں کو اب صرف 60نمبرات کے سوالات کا جواب دینے ہو نگے اور اسے 100فیصد تصور کیا جائے گا۔ حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ 60فیصد نمبرات میں حاصل کئے گئے نمبرات کی شرح کے بنیاد پر ہی باقی 40فیصد نمبرات دئے جائیں گے۔     

تازہ ترین