لیفٹنٹ گورنر کا سرما کیلئے تیاریوں اور مختلف محکموں کے انتظامات کا جائزہ

سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں منعقدہ میٹنگ میں مختلف محکموں کی جانب سے جاری سرما کیلئے تیاریوں اور لاجسٹک انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسروں کو متحرک ہو کر لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کہا، بالخصوص دور دراز اور برفانی علاقوں میں رہنے والوں کی ضروریات کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے افسران کو عام لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے جامع اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی اور بلا رکاوٹ پانی اور بجلی کی ترسیل یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان دو ضروری خدمات کی بر وقت بحالی یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے لوگوں کیلئے بالن ، راشن ، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات اور اشیائے ضروریہ بہم رکھنے کی بھی انتظامی افسروں کو ہدایت دی ۔ دورانِ میٹنگ بالن ، ایندھن ، غذائی اجناس اور ادویات کا معقول ذخیرہ بالخصوص دور دراز اور مشکل گذار علاقوں م

کے کے شرما مشیر کے عہدے سے مستعفی

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیول کمار شرما کو سٹیٹ الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف دلایا ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے  کے کے شرما کو اس نئی تقرری کیلئے مبارکباد پیش کی ۔ اس سے قبل کے کے شرما ل مشیر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان ، آر آر بٹھناگر ، بصیر خان ، چیف سیکریٹری ، فائنانشل کمشنر خزانہ ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، پرنسپل سیکریٹری مکانات و شہری ترقی ، پرنسپل سیکریٹری بجلی و اطلاعات ، پرنسپل سیکرٹری ، کمشنر سیکریٹری صنعت و حرفت ، کمشنر سیکرٹری انتخابات و ٹرانسپورٹ ، سیکرٹری دیہی ترقی و پنچائتی راج اور کے کے شرما کے اہلِ خانہ موجود تھے ۔     

ہندوارہ میں جنگجوئوں کے2معاونین گرفتار

کپوارہ// پولیس نے ہندوارہ میں لشکر طیبہ کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ادھرپولیس اور فوسز نے راجوری میں جنگجو مخالف کارروائی میں ایک زیر زمین کمین گاہ سے اسلحہ اور گولی بارود برآمدکیا ۔ پولیس کی جانب سے موصولہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہندوارہ علاقے میں چند مشکوک افراد کی حرکت کے بعد 21آر آر،92سی آر پی ایف  نے ہندوارہ کے مختلف علااقوں میں ناکے بٹھا کر تلاشی کارروائیاں شروع کیں ۔ اس دوران ناکہ پارٹیوں نے  چنارپارک کے نزدیک ایک موٹر سائیکل زیر نمبرJK09B/1827پر سوار 2 مشکوک افرادنے تلاشی پارٹی  دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔پولیس نے دونوں کو دبوچ کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی ۔دونوں کی شناخت لیاقت احمد میر ولد عبد لا احد میر اور عاقب رشید میر ولد عبدا لرشید ساکن ہائین ترہگام کپوارہ کے طورہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولی باردو برآمد کیا

چاڑورہ میں گرینیڈ دھماکہ

سرینگر //چاڑورہ کے ایک مضافاتی گائوں میں مشتبہ جنگجوئوں نے فورسز کیمپ پر گرینیڈ پھینکا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق  نمتہ ہال چاڑورہ نامی گائوں میں قائم 43بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کو نشانہ بنا کر شام سات بجے جنگجوئوں نے گرینیڈ پھینکا جو کیمپ کے رکاوٹی گیٹ کے نزدیک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس موقعہ پر فورسز اہلکاروں نے ہوا میں چند فائر کئے۔بعد میں نزدیکی بستی میں تلاشیاں لی گئیں۔    

ٹھوس فضلہ ٹھکانے لگانے کا کوئی مستقل علاج نہیں | جہلم ، وُلر،ہوکر سراوردُودھ گنگا کے کنارے کوڑے دانوں میں تبدیل

سرینگر//عدالت عالیہ کی سرزنش کے باوجودبلدیاتی اداروں کے حکام اورپالیسی ساز اس بات میں سنجیدہ نظر نہیں آتے کہ گھروں ،دکانات اورکارخانوں وغیرہ سے نکلنے والے کوڑاکرکٹ اورٹھوس فضلہ کوٹھکانے لگانے کیلئے بستیوں اورآبگاہوں سے دورمخصوص جگہوں پر ڈمپنگ ائریاقائم کئے جائیں ۔سرینگرشہرسمیت کشمیروادی میں روزانہ گھروں اوردیگرمقامات سے ہزاروں ٹن کوڑاکرکٹ اورٹھوس فضلہ نکلتا ہے ،لیکن ابتک بیشتر قصبوں اوردیہات میں کوڑے کرکٹ کودریائوں ،ندی نالوں ،چشموں ،جھیلوں اورتالاب وغیرہ کے کناروں پرڈال دیاجاتاہے ۔میونسپل کارپوریشن کے علاوہ کشمیروادی کے 9اضلاع میں کل 40سے زیادہ میونسپل کونسل اورمیونسل کمیٹیاں قائم ہیں ،جہاں ایگزیکٹو افسر بھی ہیں اورصحت وصفائی کویقینی بنانے کیلئے عملہ بھی ہے ،لیکن متعلقہ افسراورملازم بشمول صفائی کرمچاری مختلف علاقوں سے جمع کئے جانے والے کوڑے کرکٹ کوکسی کھلی جگہ یاپھر دریاکنارے یا ندی

لاک ڈاون میں نرمی | سونہ مرگ اور دیگر سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی آمد شروع

کنگن//8ماہ بعد سیاحتی مقام سونہ مرگ میں سیاحوں کی آمدورفت معمول کے مطابق شروع ہو گئی ہے ۔ عالمگیر وباء کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد کشمیر کے سیاحتی مقامات پرویرانی چھائی ہوئی تھی اور امسال کورونا وائرس کے چلتے سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ محکمہ سیاحت کو کروڑوں روپے کے نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعدگذشتہ تین ہفتوں سے گلمرگ،پہلگام، اور سونہ مرگ میں ہر روز 100 کے قریب سیاحوں کی آمدہوتی ہے جس کی وجہ سے سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد میں ایک اُمید جا گئی ہے کہ اب آہستہ آہستہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا ۔ سونہ مرگ کے زیرو پوائنٹ زوجیلا پر تازہ برفباری کا ان دنوں سیاح لطف اٹھارہے ہیں ۔محکمہ سیاحت کے ناظم کشمیر نثار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہر روز 100سیاح کشمیر کی طرف آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی یہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ سی

کنڈی بارہمولہ کی بیشتر سڑکیں خستہ حال | ٹرانسپوٹروں سمیت عام شہری محکمہ تعمیرات عامہ سے نالاں

ارہمولہ // کنڈی بارہمولہ میںبیشتر سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی آبادی اور ٹرنسپوٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کنڈی کے نوگام ، شملرن ،راجپورہ ، سلطان پورہ ،مرن ٹنگواری ،راجپورہ،ٹھنڈ کسی ،دودھ بگ ،رنگوار ،نلسر، چک دودھ بگ ، چندوسہ ، کاوہار ، لریڈورہ ، ونسرن ، بنگدھجی ،  اور دیگر دیہات میں سڑکیں انتہائی خستہ حالت میں ہیں ۔ان دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کی سڑکوں کو سرکار نے پچھلے کئی سالوں سے نظر انداز کیا ہے جس کے نتیجے میںیہ سڑکیں اس قدر خستہ حال ہو گئی ہیں کہ ان پر ٹرانسپوٹر گاڑیاں چلانے سے بھی کتراتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کی سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ بارشوں کے دروران مذکورہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیںاو ر معمولی دھوپ ہونے سے ان پر گردغبار کے بادل بھی چھا جاتے ہیں ۔ایک مقامی شہری غلام محمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان سڑکوں پر جگہ ج

سونہ مرگ کی بستی4روز سے اندھیرے میں | خراب ہوئے بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کا مطالبہ

کنگن // سونہ مرگ کی بستی گزشتہ چار روز سے گھپ اندھیرے میں ہے کیونکہ بستی میں نصب بجلی ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے میں محکمہ لیت ولعل کا مظاہر ہ کر رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،مقامی بستی کا 100کے وی بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بستی گھپ اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے لیکن محکمہ کی طرف سے اس کی مرمت کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی ٹرانسفارمر کو جلد مرمت کرکے مقامی بستی میں نصب کیا جائے کہ لوگوں کو شدید سردی کے ان ایام میں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  

مزید خبرں

عالمی سطح پرسیاحتی شعبے سے وابستہ17کروڑ لوگوں کے بے روزگار ہونے کاخدشہ لندن//کوروناوائرس کی عالمگیروباء کی روکتھام کیلئے جاری بندشیں اگر جاری رہیں توعالمی سطح پرسفراورسیاحت کی صنعت میں17کروڑ40لاکھ لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔اس بات کاانتباہ اس صنعت سے وابستہ ایک گروپ نے جمعہ کو دیا۔عالمی سفروسیاحت کونسل کے اعدادوشمار گزشتہ امکانی اعدادوشمار سے تھوڑاکم ہیں کیوںکہ چین میں گھریلوں سفراور دیگر ممالک میں سفر پر عائد پابندیوں میں نرمیاں کی گئیں۔جون میں عالمی کونسل نے عالمی سطح پر19لاکھ سے زیادہ لوگوں کے بیروزگار ہونے کاامکان ظاہر کیاتھا ۔اس سال عالمگیروباء کے پھوٹ پڑنے کے بعد سفر پر موثرپابندیاں عائدکی گئیں تھیںاورغیرملکی اُرانوں پرپابندی لگائی گئی اور متعدد ممالک میںمیزبانی کے شعبے کو بندکیا گیاتھا۔چین جہاں پہلے پہل کوروناوائرس نمودار ہواتھا،باقی ممالک کی نسبت وائرس کو قابوکرنے میں کامیاب

تازہ ترین