تازہ ترین

عید میلاد تمام طبقوں میں بھائی چارے، یکجہتی اور امن کا پیامبر

سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیرکے عوام کو عید میلاد کے مقدس موقع پر مبارکباد پیش کی ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مبارک موقع سماج کے تمام طبقوں میں یکجہتی ، امن اور بھائی چارے کا پیامبر بن کر آئے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر کیلئے امن ، ترقی اور خوشحالی اور لوگوں کی خیر و عافیت کی دعا کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے عید میلاد کے مبارک موقع پر جموں کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ اپنے پیغام میں مشیر بٹھناگر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ مبارک موقع پورے جموں کشمیر کیلئے امن ، یکجہتی ، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دن اپنوں اور پوری انسانیت کیلئے دعا کرنی چاہئے ۔ مشیر نے جموں کشمیر کے عوام کی خوشحالی ، امن ، صحت اور خوشی کیلئے دعا کی ۔  لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر خان نے جموں کشمیر کے عوام کو عید

مامر کنگن اور ٹنگمرگ میں عمارتی لکڑی اور2گھوڑے ضبط

کنگن+ٹنگمرگ//فارسٹ پروٹکشن فورس نے کلن گنڈ جنگل سے غیر قانونی طور پر کاٹی گئی عمارتی لکڑی ضبط کرلی گئی۔سندھ رینج کنگن کے کلن میں فارسٹ پروٹکشن فورس مامر اور مقامی جنگلات اہلکاروں نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کلن کے کمپارٹمنٹ نمبر46 سے غیر قانونی طور پر کاٹی گئی 86مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کرلی۔ فارسٹ پروٹکشن فورس مامر کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس حسین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کمپارٹمنٹ نمبر46 میں جنگل سمگلر سرگرم ہیں جس کے بعد انہوں نے وہاں جاکر کارروائی عمل میں لائی اور غیر قانونی طور پر کاٹی گئی عمارتی لکڑی ضبط کی۔ادھرٹنگمرگ کے رنگہ والی میں محکمہ وائلڈ لائف اور ٹنگمرگ پولیس نے مشترکہ شبانہ کارروائی کے دوران جنگل اسمگلروں سے دوبدو جھڑپ میں 50 فٹ عمارتی لکڑی کائرو اور دو گھوڑے ضبط کر لئے جبکہ ایک جنگل اسمگلر کو دبوچ لیا ۔محکمہ وائلڈ لائف اور ٹنگمرگ پولیس نے 28 اور

آرینز کالج میں زیر تعلیم کشمیری طلاب کی شاندار کارکردگی

سرینگر//آرینز انجینئرنگ کالج راج پورہ چندی گڑھ میں زیر تعلیم طالب علموں نے ’ایم آر ایس ۔پی ٹی یو‘ بٹھنڈا کے زیر اہتمام فائنل امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کرکے کالج کا نام روشن کیا ہے۔بی ٹیک کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ کے چوتھے سال میں مصور خالق نے 9.53 ایس جی پی اے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔مہوش رشید نے 8.87 ایس جی پی اے کے ساتھ دوسری اورگووند شرن نے 8.73 ایس جی پی اے کے ساتھ  تیسری پوزیشن حاصل کی۔بیان کے مطابق بی ٹیک الیکٹریکل انجینئر نگ کے چوتھے سال میں میناکشی سنگھ نے 9 ایس جی پی اے کے ساتھ پہلی ، عادل گلزار نے 8 ایس جی پی اے کے ساتھ دوسری اور محمد یونس نجار،یاور الیاس پیر اور مدثر پیام نے 7.82 ایس جی پی اے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔بی ٹیک الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ کے چوتھے سال میںعدنان شمس ڈار نے 8.93 ایس جی پی اے کے ساتھ پہلی ، عارف بشیر وانی

سوپور میں آگ |3 رہائشی مکانات خاکستر، 2کوجُزوی نقصان

 سوپور//سوپور میں آتشزدگی کی ایک واردات میں تین رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے جبکہ مزید دو مکانات کو جزوی نقصان ہوا۔ قصبہ کے نہارپورہ علاقے میں بدھ کو شام دیر گئے غلام نبی شاہ کے دو منزلہ مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے عبد المجید شاہ اور ریاض احمد شاہ کے رہائشی مکانات کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکی آگ بجھانے والی دو گاڑیاں فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئیںتاہم آگ اس قدر ہولناک تھی کہ تینوں مکانات خاکستر ہوئے ۔اس دوران واردات میں علی محمد شاہ اور بشیر احمد شاہ کے مزید دورہائشی مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔ فائر سروس عملہ ،مقامی لوگوں اورپولیس کی طرف سے کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن لاکھوں روپے کی املاک خاکستر ہو گئی۔ پولیس نے معا ملہ کی نسبت کیس درج کرلیا ہے۔  

ہندوارہ میں مہلوک پولیس اہلکاروں کی یاد میں ثقافتی پروگرام

 سرینگر//ہندوارہ پولیس نے’ فلیگ ڈے‘ کے موقع پرمہلوک اہلکاروں کی یاد میں ڈسڑکٹ پولیس لاینزمیں ایک ’ثقافتی پروگرام‘ کا انعقاد کیا جس میں ڈی ایس ڈی آر رقیب ملک نے ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکر وردی کی زیر نگرانی میں کی ہے ۔اس موقع پر مختلف گلوکاروں اور فنکاروں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔ پروگرام کے دوران مہلوک اہلکاروں کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔اس موقع پر کافی تعداد میں عام لوگوں اور سیول سوسائٹی ممبران بھی محظوظ ہوئے ۔پروگرام کے اختتام پر ڈی ایس پی ڈی آرہندوارہ نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں ۔  

گگن گیر میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا

کنگن// وسطی ضلع گاندربل کے چونہ دجی گگن گیر گنڈ علاقے میں اس وقت سرینگر لداخ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند ہو گئی جب چونہ دجی گوجر پتی گگن گیر کے مرد وزن نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 100گھرانوں پر مشتمل آبادی کے لئے محکمہ نے 100KV بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا ہے اور اسی ٹرانسفارمر سے نزدیکی سی آر پی ایف کیمپ کو بھی بجلی سپلائی فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے یہاں اکثر بجلی متاثر رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو بجلی کی عدم دستیابی کے پیش نظر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بستی میں 250KV بجلی ٹرانسفارمر کو نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔بعد میں گنڈ پولیس کی ٹیم نے انہیں یقین دلایا کہ ان کا مسئلہ محکمہ بجلی کے افسران کی نوٹس میں لایا جائے گا جس کے بعد احتجاجی مظاہرین پرامن طور منتشر ہوئے اور شاہر

عید میلاد النبی ؐآ ج

سرینگر// وادی بھرمیں عید میلاد النبی ؐکی تقریبات کا اہتمام ہورہا ہے اس ضمن میں آ ج نماز جمعہ کے موقعہ پرآثارشریف درگاہ حضرتبل ،تاریخی جامع مسجد سرینگر کے ساتھ ساتھ شہر سرینگراوروادی بھر کی مساجد و خانقاہوںمیں عظیم الشان،رْوح پرور اجتماعات کا انعقاد ہورہا ہے۔ اس سال کورونا وائر س کے پیش نظر شب خوانی کی اجازت نہیں دی گئی تاہم جمعرات کی شام وادی بھر میں نماز مغرب سے عشا تک مجالس کا اہتمام ہوا۔ آ ج جمعہ کو بڑے اجتماعات منعقد ہورہے ہیں اور نماز جمعہ کے بعد متعدد مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی بشرطیکہ حکام اسکی اجازت دیں۔عمومی طور پر عید میلاد النبیؐ کے دن کے موقعہ پر رات بھر شب خوانی اور دن میں شہر و دیہات میں بڑی ریلیاں نکالی جاتی تھیں لیکن امسال کورونا کی وجہ سے اسکی اجازت نہیں ہے، البتہ مساجد میں تقریبات منعقد کرنے کی اجازت دی گئی اور منتظمین کو ہدایات دی گئیں کہ وہ مساجد یا

اراضی قانون کیخلاف پی ڈی پی کے احتجاجی پروگرام پر قدغن لگا دی گئی

سرینگر//جموں کشمیر کی اراضی پر غیر مقامی لوگوں کو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق قانون کے خلاف پی ڈی پی کی جانب سے جلوس برآمد کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی اور اس موقعہ پر درجن بھر کے قریب لیڈروں اور کارکنوں کو حراست میں لیا، جنہیںبعد میں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔ جمعرات کو پی ڈی پی پارٹی ہیڈ کوارٹر واقع پولو ویوپر مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کے نئے اراضی قوانین لاگو کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے پارٹی کارکن جمع ہوئے، لیکن اس سے قبل ہی وہاں بھاری تعداد میں تعینات پولیس وفورسز اہلکارموجود تھے ، جنہوں نے ورکروں اور کئی لیڈران کو تحویل میں لیا۔پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری نے اس موقعہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئے اراضی قوانین کے خلاف پی ڈی پی کے مارچ کو ناکام بنایا گیا اور کئی لیڈران وکارکنان کو حراست میں لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ضلع صدر خورشید عالم پارٹی کارکنان کے ہ

شالہ بُگ میں عوامی مانگوں اور مسائل کی سنوائی

گاندربل//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جمعرات کو شالہ بُگ گاندربل کا دور ہ کر کے وہاں مقامی لوگوں کی شکایات اور مسائل کے فوری اَزالے کے لئے ان کے گھروں کے نزدیک ہی عوامی دربار منعقد کیا۔اس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اِقبال ، ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال ،چیف انجینئر پی ڈی ڈی ، اے ڈی سی گاندربل ، اے سی ڈی ، بی ڈی سی چیئرپرسن، سرپنچ ، ضلع اَفسران کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پنچایتی راج اداروں کے نمائندے اور مقامی لوگوںنے اپنے مسائل اور مانگیں مشیر موصوف کو گوش گذار کئے جن میں پیر پورہ شالہ بُگ سڑک کی کشادگی ، نالہ سندھ پر شالہ بُگ پل کی تعمیر، این ٹی پی ایچ سی ایس شالہ بگ کیلئے ایمبولنس سروسز کی فراہمی ، شالہ بُگ میں وائلڈ لائف سنیچری کو ترقی دینے، ٹرانسفارمروں کی توسیع ، علاقے میں ہائیر سکینڈری سکول کے قیام شامل ہیں۔پیش کی گئی مانگوں کے جواب میں مشیر مو

۔8ویں اور9ویں جماعت کے امتحانات

سرینگر// ریاستی تعلیمی تحقیق و تربیت کونسل (ایس سی ای آر ٹی) نے جمعرات کو ان قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ8ویں اور9ویں جماعت کے طلباء کے رو بہ رو آف لائن امتحان منعقد کیا جائے گا۔’’ایس سی ای آر ٹی ‘‘کے ڈائریکٹر وینا پنڈتا نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ’’متعلقہ اسکول سوالی پرچے مرتب کریں گے،اور دوسری ٹرم کے نصاب سے پرچوں کے نمونے’’ ایس سی ای آر ٹی ‘‘کے تعلیمی تحقیق ، سروے اور اسسمنٹ ونگ اور متعلقہ ضلع تعلیمی ادارے برائے تربیت(ڈائٹ) کی سی ڈی ایم ای شعبہ جات کے ذریعہ تیار کئے جائیں گے جس میں طلباء  کیلئے 40 فیصد انتخاب کی رعایتی اسکیم بھی جاری رہے گی۔‘‘انہوں نے کہا’’ان کلاسوں کیلئے قلم اور کاغذی جائزہ لینے سے نہ صرف لاک ڈاؤن کے دوران طلبا کی سیکھنے کی سطح کو جانچنے میں مدد ملے گی بلکہ ما

پلوامہ حملہ عمران کی سربراہی میں قوم کی کامیابی

اسلام آباد// پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فوادچودھری نے جمعرات کے روز اعتراف کیا کہ جموں وکشمیر میں سال2019میں ہوئے پلوامہ حملہ میں پاکستان ذمہ دار تھا، جس میں سی آر پی ایف کے 40 اہلکار ہلاک ہوئے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ گئی تھی ۔ وزیر نے کہا’’ ہم نے ہندوستان کو ان کے گھر میں جا کر مارا ’ پلوامہ میں ہماری کامیابی ، عمران خان کی سربراہی میں اس قوم کی کامیابی ہے، آپ اور ہم سب اس کامیابی کا حصہ ہیں ‘‘سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چودھری نے پاکستان کی اسمبلی میں ایک بحث کے دوران یہ باتیں اپوزیشن پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کے بیان کے ایک روز بعد کہی ہیں۔جب صادق نے بدھ کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایاز صادق نے دعویٰ کیا تھا پاکستان کو انڈیا کی جانب سے حملے کا ڈر تھا اور اسی لیے وزیر خارجہ شاہ محم

اراضی قوانین کیخلاف سیاسی اور سماجی تنظیموں کا شدید ردعمل

ہماری واپسی اور بحالی تک نئے قانون پر پابندی عائد کی جائے:ستیش امبردار   سرینگر //جموں اورملک کے دوسرے شہروں میں مقیم مہاجر کشمیری پنڈتوں نے بھی نئے زمین قانون کیخلاف آواز بلندکردی ہے ،اورمطالبہ کیا ہے کہ اس قانون کوفوری طورپرواپس لیاجائے ۔ مہاجر پنڈتوں کی ایک تنظیم کشمیری پنڈت مفاہمت،واپسی وبحالی کے چیئرمین ستیش امبردارنے جموں وکشمیر میں ملک بھرکے شہریوں کوزمین خریدنے کی اجازت دئیے جانے پراعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے 27اکتوبر2020کوزمین سے متعلق جوقانون نوٹیفائی کیاہے ،اُسکے تحت اب ہندوستان بھرسے لوگ یہاں آکر زمین خریدنے کے اہل بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مہاجرپنڈت دھوکہ محسوس کررہے ہیں کیونکہ ہم گزشتہ31برسوں سے اپنے وطن کو واپسی اوربحالی وبازآبادکاری کاانتظار کررہے ہیں ۔ستیش امبردارکے بقول حکومت ہندنے پورے کشمیر کوبروئے فروخت رکھاہے ۔انہوں نے سوالیہ اندا

مزید خبرں

اگلے چند روز تک موسم خشک رہنے کا امکان   درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی :محکمہ موسمیات  نیوز ڈیسک    سرینگر// محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر 4تک وادی میں موسم خشک رہے گا تاہم مطلع ابرآلود رہ سکتا ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آکر سردیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وادی کشمیر میں اگلے چند روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ کے مطابق اگلے ماہ کی 4تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم 31اکتوبر کو کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے، تاہم اس کے کم ہی امکانات ہیں۔ ادھر جمعرات کو سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کو رات کا کم سے کم درجہ حرارت2.0ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔   درماندہ 7,39,019 شہریوںکی واپسی جموں

تازہ ترین