ڈورو میں نقب زنی کی واردات

اننت ناگ//ڈورو شاہ آباد میں نقب زنوں نے دوران شب 3دکانوں سے ہزاروں روپئے مالیت کا قیمتی سامان اُڑا لیا ۔نقب زنوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو جن تین دکانوں سے ساز وسامان اڑالیا اُن میں ریڈی میڈ گارمنٹس،موبائل سازوسامان اور ایک مرغ فروش شامل ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔نقب زنی کی اس واردات سے کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔  

بدعنوانی معاشرے میں سرایت کرچکی ہیں:پروفیسر معراج الدین | سنٹرل یونیورسٹی کے گرین کیمپس میں آگاہی ہفتہ کا انعقاد

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کہا کہ معاشرے کے ہر شعبے میں بدعنوانی کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہوچکی ہیں جس کا تدارک کرنے کیلئے کی فوری طور پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔پروفیسر معراج الدین نے بدھ کو ورکشاپ کے پہلے روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’سرکاری اور نجی اداروں میں رشوت اور بدعنوانی کی دیگر اقسام کی روک تھام کے لئے سخت قوانین موجود ہیں اور متعدد سرکاری اداروں کے قیام کے باوجود اب بھی عدم استحکام ہے اور اس میں اضافہ جاری ہے‘‘۔ یونیورسٹی کے گرین کیمپس میں ’’چوکسی انڈیا خوشحال ہندوستان‘‘کے موضوع پر آگاہی ہفتہ منایا گیا۔اس موقع پر رجسٹرار سنٹرل یونیورسٹی کشمیر پروفیسر ایم افضل زرگر، کنٹرولر امتحانات پروفیسر پروین پنڈت، فائنانس آفیسر پروفیسر فیاض احمد ٹیکہ، اسکولوں کے سربراہ اور انتظامیہ کے اعلی

سیبوں کیلئے مارکیٹ انٹرونشن سکیم2020 کا آغاز

سر ینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ہارٹیکلچر کمپلیکس راج باغ میں سیبوں کے لئے مارکیٹ اِنٹروینشن سکیم 2020ء کا آغاز کیا۔ا س موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا رِپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زرعی زمین کسی بھی جموں وکشمیر کے باہر رہنے والوں کو نہیں دی جائے گی تاہم صنعتی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے غیر زرعی زمین کا بھرپور اِستعمال کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ باغبانی جموں وکشمیر کا ترجیحی شعبہ ہے اور یہاں کا زراعت کے موافق آب و ہوا کاشت کاری کے لئے بہترین ہے۔باغبانی شعبہ میں بالخصوص بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور حکومت اس صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ اِس شعبے سے منسلک تمام لوگوں کی معاشی و معاشرتی زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ ایم آئی ایس باغ مالکان کو اَپنی پیداوار کے لئے بہترین قیمت کے حصول کے لئے شروع کی گئی ہے اور

اَراضی قوانین میں ترامیم کے خلاف سیاسی جماعتوں کا شدید ردعمل | ’ڈوگروںکے ساتھ دھوکہ ناقابل قبول‘ | اپنی پارٹی وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے مداخلت طلب کرے گی

سرینگر//اپنی پارٹی نے مرکزی حکومت کی طرف سے جموں کشمیرمیںاراضی قوانین میں ترامیم کو بلاجوازاورغیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے مداخلت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جموں میں پارٹی کے رہنمائوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ان قوانین کو واپس نہیں لیاگیا تووہ سڑکوں پرآکراحتجاج کریں گے۔اپنی پارٹی کے سرینگرمیں منعقدہ ایک اجلاس میں جموں کشمیر اراضی قوانین میں ترامیم کو بلا جوازاورغیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس معاملے میں وزیراعظم اوروزیرداخلہ سے ملاقات کرکے ان کی مداخلت طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق پارٹی صدر الطاف بخاری کی عدم موجودگی میں میٹنگ کی صدارت جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے کی۔ میٹنگ میں کہاگیاکہ جموں وکشمیر اراضی قوانین میں جوترامیم کی گئیں وہ بلاجواز ،غیر منصفانہ ہیں اور جموں وکشمیر کی عوام کو ہرگز قبول نہیں۔پارٹی لیڈران نے جموں وکشمیر ریو

سرجان برکاتی 4 سال بعد رہا

اننت ناگ/// جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے سرجان برکاتی کو چار سال بعد نظربندی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔برکاتی کے اہل خانہ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کو شوپیاں ہیر پورہ تھانے سے رہا کیا گیا ۔برکاتی کو  یکم اکتوبر 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا۔  

لڑکی کے ساتھ زیادتی | اوڑی میں نوجوان گرفتار

اوڑی///اوڑی میں ایک اُ نیس برس کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے پرایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ناظم حسین ولد عبدالطیف ساکن نوارنڈا،نے اپنے ہی علاقہ کی ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں کی شکایت کے بعد نوجوان کو گرفتار کیاگیااور لڑکی کی طبی جانچ کرائی گئی ۔ایک پولیس افسر کے مطابق اس سلسلے میں ایک کیس تعزیرات ہند کی دفعہ376،363کے تحت زیرایف آئی آرنمبر151/2020درج کیا گیا ہے ۔  

سات دن بعد سوپور کے غرقآب لڑکے کی لاش برآمد

سوپور//گزشتہ ہفتے سوپور میں جس نوعمر لڑکے نے مبینہ طور دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی تھی،کی لاش کو سات روز بعد دریائے جہلم سے برآمد کیاگیا۔اطلاعات کے مطابق  بارہ برس کے شاہد نظیرولدنظیراحمد چنگال ساکن احدآباد سوپور نے 21اکتوبر کو دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی تھی۔پولیس،بحریہ،اسٹیٹ ڈیزاسٹرریسکیو فورس اور مقامی لوگوں کی انتھک کوششوں کے بعد بدھوار صبح کو مذکورہ لڑکے کی لاش کو دریا سے برآمد کیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق لاش کو سب ضلع اسپتال سوپور لیجایا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیاگیااور قانونی لوازمات پورا کئے جانے کے بعد لاش وارثوں کے سپرد کی گئی۔اس سلسلے میں پہلے ہی پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔    

سب ضلع اسپتال سوگام میں سہولیات کافقدان،طبی ونیم طبی عملہ کی کمی | چار سال سے شفاخانہ میں کوئی جراحی نہ ہوئی،سرجن ڈاکٹر کو منسلک کرنے کاشاخسانہ

سوگام (لولاب)// ضلع کپوارہ کے وادی لولاب کے سوگام میں قائم سب ضلع اسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ضلع صدر مقام کپوارہ سے 17کلو میٹر دور لولاب کے سوگام اور اس کے مضافات کی آبادی کے ایک بڑے حصے کے لئے سب ضلع اسپتال سوگام واحد امید ہے کہ وہا ں پر اُن کا بہتر طبی علاج و معالجہ کیا جائے گا لیکن طبی اور نیم طبی عملہ کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مذکورہ اسپتال میں روزانہ 200 سے 300 مریض علاج و معالجہ کی غرض سے آتے ہیں لیکن ڈاکٹرو ں کی کمی کی وجہ سے وہ ضلع کے دیگر اسپتالو ں کا رخ کرنے کے لئے مجبور ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ سب ضلع اسپتال سوگام میں سرجن ڈاکٹرو ں کی دو اسامیا ں ہیں اور وہ دونو ں خالی پڑی ہیں ۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 4سال قبل سوگام اسپتال کے ایک سرجن ڈاکٹر کو بڈگام اسپتال کے ساتھ منسلک کیاگیا لیکن تاحال کسی

ویری ناگ میں محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین کا احتجاج

اننت ناگ//ویری ناگ میں محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین نے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا ہے۔احتجاجی ملازمین نے بتایا کہ وہ ایک طویل عرصہ سے محکمہ میں مستقل ملازمین کے شانہ بشانہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں لیکن اب وہ لوگ گذشتہ 6مہینے سے مشاہرے سے محروم ہیں جس کے نتیجے میںانہیں سخت مشکلات درپیش ہونے کے علاوہ ان کے بچے فاقہ کشی کاشکار ہورہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اننت ناگ سے مشاہرے کی ادائیگی کو لے کر ملاقی ہوئے جس میں موصوف نے ان کے مشاہیرے کوواگذار کرنے کی یقین دہانی کی تاہم رینج آفیسر ویری ناگ حاضری روانہ کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جس کے باعث ان کی تنخواہیں گذشتہ 6مہینے سے رکی پڑی ہیں اور وہ لوگ مجبوراََ احتجاج پر اُتر آئے ہیں ۔ احتجاجی ملازمین رینج آفیسر کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے ۔محمد یوسف نامی عارضی ملازم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ قلیل مشاہ

مزید خبریں

لیفٹنٹ گورنر کے 2میڈیا کنسلٹنٹ تعینات  جموں// حکومت نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی مدد کے لئے محکمہ اطلاعات میں دو میڈیا کنسلٹنٹ کا تقرر کیاہے۔ایک حکم کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی مدد کے لئے یتیش یادو کو بطور سینئر میڈیا کنسلٹنٹ اور ڈاکٹر دوشانی کمار رائے کو بطور میڈیا کنسلٹنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ان کی تقرری جی ایف آر -2017 کے ضابطہ 194 کے تحت منظوری کے بعد کی گئی اور محکمہ خزانہ کے اتفاق رائے سے ان کوآگاہ کیا گیا۔سینئر میڈیا کنسلٹنٹ کو 1.50 لاکھ روپے اور میڈیا کنسلٹنٹ کو 80ہزار روپے بطور تنخواہ اورٹی اے اور ڈی اے جیسے دیگر الاؤنس ملیں گے۔           لیفٹینٹ گورنر کے ہاتھوں انٹرنیشنل آربیٹریشن سینٹر کاافتتاح | کمپنیاں تنازعات کاحل ثالثی سے کرانے کی خواہاں :منوج سنہا سرینگر//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں کشمیر انٹر ن

تازہ ترین