تازہ ترین

کپوارہ ،کیرن اور لولاب کی بیشتر سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل | عوام بیکن ،آر اینڈ بی اور پی ایم جی ایس وائی محکموں سے برہم

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں متعدد سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ مقامی لوگوں نے سڑکوں کی اس ابتر حالت کیلئے بیکن ،آر اینڈ بی اور پی ایم جی ایس وائی محکموں کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔کرناہ کے با غ بیلا سے لیکر چھمکو ٹ تک سڑک انتہائی خستہ حالت میں ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اگرچہ کرناہ کی کئی سڑکو ں پرمیکڈم بچھایا گیا لیکن با غ بیلا سے لیکر چھمکو ٹ کی سڑک کو نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس دوران کرالہ پورہ علاقہ میں سومو ایسوسی ایشن اور میٹاڈار ایسوسی ایشن نے ملکر رضاکارانہ طور بس اڈے تک جانے والی سڑک پر رو ڈی بچھا دی کیونکہ اس سڑک کی حالت نا گفتہ بہہ تھی ۔اس سے قبل بھی سومو ایسوسی ایشن نے علاقہ کی کئی سڑکو ں کو اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت آمد و رفت کے قابل بنا یاتھا ۔کرالہ پورہ سے گزریال سڑک اس قدر تباہ ہے کہ جگہ جگہ گہرے کھڈ بن  چکے

دیورلولاب میں آگ | 2دکانیں مکمل طور خاکستر ،لاکھو ں روپئے کا سازوسامان تباہ

کپوارہ//لولاب وادی کے دیور علاقہ میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں 2دکانیں مکمل طور خاکستر ہوگئیں جس کے نتیجے میں دونوں دکانو ں میں موجود لاکھو ں روپئے کا سازو سامان راکھ ہو گیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو وسیم احمد خان ولد محمد سلیم خان ساکن خان محلہ دیور کی دکانوں میں اچانک آگ نمودار ہوئی ۔آگ نمودار ہونے کے بعد اگرچہ مقامی لوگ وہا ں پہنچ گئے اور بچائو کارروائی شروع کی لیکن وہ ان دکانو ں کو بچانے میں کا میاب نہیں ہوئے جس کی وجہ سے دونوں دکانیں خاکستر ہوگئیں۔سازوسامان میںکریانہ اور ہو زری شامل تھا ۔مقامی لوگو ں نے انتظامیہ سے مذکورہ دکاندار کیلئے امداد کا مطالبہ کیا ۔  

عرس مبارک حضرت سید میر محمد ہمدان ؒ عقیدت کے ساتھ منایا گیا| جمعیت ہمدانیہ اورحقانی ٹرسٹ کی عوام کو مبارکباد

سرینگر//عرس مبارک حضرت میر سید محمد ہمدانیؒعقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب خانقاہ معلی میں منعقد ہوئی جہاں نماز ظہر کے بعد ختمات المعظمات ، درود واذکار اور اوراد خوانی کی مجالس کا انعقاد ہوا جس کی پیشوائی امام بقعہ مولوی غلام محمد ہمدانی نے انجام دی ۔ نماز سے قبل پیرزادہ محمد یاسین نے حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کے تاریخ ساز اسلامی کارناموںپر روشنی ڈالی۔خانقاہ ڈورو شاہ آباد، ترال، وچی، چرار شریف، کھاگ ، سیر ہمدان ، پانپور اور دیگر خانقاہوں میں بھی ایسی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے عرس کی تقریب پرعوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت میر محمد ہمدانیؒ کی تعلیم پوری عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ مولانا شوکت حسین کینگ اور ڈاکٹر مقتدر کاملی نے بھی عرس پر مبارکباد پیش کی ہے۔ادھر حقانی میموریل ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید ح

کلچرل اکیڈیمی کا قومی مصوری کیمپ،صوبائی کمشنر نے افتتاح کیا | کہاجموں و کشمیر میں مصوری کی نہایت شاندار روایتیں موجود

سرینگر//جموں و کشمیر میں مصوری کے فن کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے مصوری کے قومی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔قومی سطح کے اس کیمپ میں ملک کے مختلف علاقوں کے نامی گرامی اور مقامی مصور حصہ لے رہے ہیں۔ یہ کیمپ جموں و کشمیر اسمبلی کی سابق عمارت میں منعقد کیا گیا اور یہ کیمپ28 اکتوبرتک جاری رہے گا۔ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے اتوار کو اس کیمپ کی افتتاحی رسم انجام دی۔ اس موقع پر نامور مصوروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مصوری کی نہایت شاندار روایتیں موجود ہیں اور یہ کیمپ ان روایات کو مزید آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے فن مصوری کی ترویج کے لیے حکومت کی طرف سے ہرممکن حوصلہ افزائی کا یقین دلایا۔ اس موقع پر معروف مصور اور سابق ڈین جے جے سکول آف ممبئی پروفیسر وسنت سونابا

مزید خبریں

 مارتنڈ سوریہ مندرکو سیاحتی نقشہ پر لایاجائے: مرکزی وزیر اننت ناگ// مرکزی حکومت کے عوامی رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم انو پورنا دیوی نے اتوارکو مارتنڈ سوریہ مندر کا دورہ کیا جو دُنیا کے قدیم سورج مندروں میں سے ایک ہے۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت کو آرکیو لوجیکل سروے آف اِنڈیا( اے ایس آئی ) کے اَفسران نے جانکاری دی کہ مندر کونارک اور موڈیرا مندورں سے قدیم ہے ۔ اُنہوں نے وزیرموصوفہ کو تاریخی مقام کی اہمیت اور بحالی سرگرمیوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔مرکزی وزیر موصوفہ نے ضلع اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مندر کو سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے ضروری اِقدامات کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ مندر ایک اہم آثار قدیمہ کی یاد گار ہے اور اس کی سیاحتی صلاحیت ملحقہ علاقوں کی مقامی معیشت کو فروغ دے سکتی ہے۔مرکزی وزیر مملکت کے ہمراہ ناظم تعلیم کشمیر ، ضلع اِنتظامیہ

تازہ ترین