تازہ ترین

کیرن سیکٹر میں کواڈ کاپٹر گرایا گیا

کپوارہ//فوج نے کہا ہے کہ کیرن سیکٹر میں لان آف کنٹرول پر ایک ڈرون کیمرہ گرایا گیا۔یہ واقعہ ہفتہ کے روز شمالی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں رونما ہوا ۔فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاگیا کہ ہندوستانی فوج نے پاکستانی فوج کا ایک ڈرون کیمرہ(Quadcopter) گرایا گیا۔فوج نے کہا کہ ڈرون کیمرہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی ۔فوج کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر صبح 8بجکر 10منٹ پر کنٹرول لائن  عبور کرگیا جسے اگلی چوکی پر تعینات فوجی اہلکار نے فائر کر کے گرایا۔کواڈ کاپٹر کنٹرول لائن کے70میٹر اندر گرا۔ ادھر شام ساڑھے 6 بجے پاکستان نے دیگوار پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔دفاعی ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔اسکے علاوہ پاکستانی رینجرس نے سانبہ سیکٹر میں راج پورین گائوں میں گولہ باری کی۔ اسکے علاوہ ہیرا نگر سیکٹر میں فقیرا اور منیا

سوپور میں جنگجوئوں مخالف آپریشن ،گھر گھر تلاشیاں

سوپور //سیکورٹی فورسز نے ہارون زینہ گیر سوپور نامی گائوں کامحاصرہ کیا اور بڑے پیمانے پر تلاشیاں لیں۔فورسز کو بستی میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد 22آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس نے بستی کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی ،  جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی،تاہم کسی کی گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز برآمد ہوئی ۔یاد رہے واڈورہ سوپور کے دو نوجوانوں عابد مشتاق وار اور معراج الدین وار نے تین روز قبل فورسز کے سامنے سرنڈر کیا۔ وہ جنگجوئوں کیساتھ شامل ہوئے تھے تاہم جب انہوں نے خود سپردگی کی تو ان کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا۔  

۔4افسران کے تبادلے

 سرینگر// یوٹی انتظامیہ نے سیول ایڈمنسٹریشن میں 4افسران کے تبادلے عمل میں لائے۔ ایڈیشنل سیکریٹری جی اے ڈی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق محکمہ جل شکتی کے ایڈیشنل سیکریٹری پنکج مگوترہ کو تبدیل کرکے محکمہ زراعت میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ محکمہ باغبانی کے ایڈیشنل سیکریٹری کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ تعیناتی کا انتظار کررہے محمد شاہد سلیم کو ایڈیشنل سیکریٹری ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری ارون کشور کوتوال کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری جل شکتی محکمہ تعینات کیا گیا ہے۔ شکایتی سیل کے ایڈیشنل سکیریٹری ڈاکٹر دیس راج بھگت ، جن کے پاس پلاننگ ڈیولپمنٹ کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری پاور کے عہدے پر تعینات کرنے کو منظوری دی گئی۔  

نوجوانوں کوبااختیار بناناحکومت کی ترجیح:منوج سنہا

 جموں//لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا یہاں راج بھون میں جے اینڈ کے نیٹ ٹاپر اوکشٹ گپتا اور دیگر چار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب سے ملے ۔ میٹنگ میں لیفٹینٹ گورنر آیوشی بھٹ، آروجہ سمبیال ، شوانی شرما ، انکت شرما اور اوکشٹ سے ملے اور انہیں اُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کامیاب طلاب کے ساتھ اُن کی زندگی کے مقصد کے بارے میں بات چیت کی اور انہیں حکومت کی جانب سے یکساں مواقعے فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کو بااختیار بنانا اُن کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ 

میں نے ترنگے کی توہین نہیں کیبھاجپا توہین کی مرتکب ہوئی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ میں نے ترنگے کی توہین نہیں کی ہے بلکہ اس کی توہین بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈروں نے اس دن کی تھی جب انہوں نے کٹھوعہ میں ایک نو سالہ بچی کی عصمت دری کرنے والوں کے حق میں اس ترنگے کو لہرایا تھا۔بتادیں کہ پی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ نے محبوبہ مفتی کے اس بیان کہ میں تب تک کوئی جھنڈا نہیں اٹھاؤں گی جب تک نہ جموں وکشمیر کا جھنڈا واپس ملے گا، کو گستاخی سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔محبوبہ مفتی نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا،’’جھنڈا تنوع اور پرامن بقائے باہمی کا مظہر ہوتا ہے۔ اگر کسی نے ترنگے کی توہین کی ہے تو وہ بی جے پی ہے جو اقلیتی فرقوں کو دبا رہی ہے اور نفرت کے بیج بو رہی ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے جھنڈے کی اس دن توہین کی تھی جب انہوں نے نو سالہ بچی کی عصت دری کرنے والوں کے ح

جے کے بینک چیئرمین اورکل ہندبیوپار منڈل کے درمیان میٹنگ

سرینگر// فیڈریشن آف آل انڈیا بیوپار منڈل کے سرکردہ کارکنوں اور جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر کے درمیان  آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی ۔  فیڈریشن نے کئی تجاوز بینک کے سامنے پیش رکھیں جن کا بینک چیئرمین نے خیر مقدم کیا۔ جے کے بینک چیئرمین نے فیڈریشن کے زعماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک تمام کاروباری حلقوں کی ترقی کا خواہاں ہے اور انکی تجاویز پر مکمل غور و خوض کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ GECLاسکیم کے تحت  بینک نے بہتر کارکردگی دکھائی اور تمام سرکاری اسکیموں کی عمل آوری میں بینک پیش پیش رہا۔ انہوں  نے کہا کہ بینک نے 47 ہزار سے زائد افراد میں اس اسکیم کے تحت لگ بھگ 1681کروڑ روپے واگزار کئے ہیں جس میں سے 1387.40کروڑ روپے صرف جے اینڈ کے یو ٹی میں تقسیم کئے گئے ۔فیڈریشن کے صدر نے جے کے بینک کے موجودہ نظام کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بینک کی ک

منشیات مخالف مہم

کپوارہ/اشرف چراغ //کپوارہ پولیس کی جانب سے تحت پولیس لائنز کپوارہ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سو سے زائد طلاب نے شرکت کی جس میں ایڈیشنل سپر انٹنڈنٹ پولیس افروز احمد کے علاوہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر مدثر احمد ،ایس ڈی پی او لولاب اور انسپکٹر ظہور احمد کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے ۔ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ منشیات کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے سماج کے ہر طبقے کو آگے آ نا ہو گا اور اس بدعت پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔پروگرام میں دیگر مقررین میں پروفیسر فیا ض احمد ،ڈاکٹر سیف اور ایڈوکیٹ نادیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کی بدعت پر قابو پانا ضروری بن گیا ہے اور عوام میں ایک جانکاری مہم چلانی ہے کیونکہ نو عمر لڑکے کس طرح سے منشیات کے عادی ہوجاتے ہیںاور پھر آہستہ آہستہ اس کے اثرات پورے خاندان اور سماج پر پڑتے ہیں۔ انہو ں

زچہ و بچہ ہسپتال کنگن 15برسوں سے تشنۂ تکمیل

کنگن// کنگن میں زچہ وبچہ ہسپتال گذشتہ پندرہ برس سے تشنۂ تکمیل ہے جس کی وجہ سے کنگن اور مضافاتی علاقوں کی خواتین کو سرینگر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔100 بیڈ پر مشتمل اس ہسپتال کا سنگ بنیاد 2005میںرکھا گیا اور اس وقت کی سرکار نے عوام کو یقین دلایا تھا کہ تین برسوں کے اندراندرہسپتال پر کام مکمل ہوگا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی بار ضلع انتظامیہ اور سرکار سے اس سلسلے میں اقدامات کی اپیل کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ 15برس قبل 27.55کروڑ روپئے اس ہسپتال کی تعمیر کے لئے مختص کئے گئے تھے لیکن آج ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ فنڈس کی عدم دستیابی کے باعث کام رکا پڑا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا کہ اسپتال کو قابل استعمال بنانے کیلئے سرعت سے کام شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ چیف میڈکل افسر گاندربل ڈاکٹرمعراج الدین صوفی نے اس ضمن میں کشمیر

بلتی محلہ کنگن سڑک خستہ حال

کنگن//بلتی محلہ کلن گنڈ میں گذشتہ آٹھ برس سے میکڈم نہ بچھانے کی وجہ سے مقامی آبادی کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرینگر لیہ شاہراہ سے بلتی محلہ کلن تک 2.5کلو میٹر سڑک کو آٹھ برس قبل پی ایم جی ایس وائی نے تعمیر کیالیکن آج تک اس سڑک پر میکڈم بچھانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو عبورو مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ بلتی محلہ کلن میں ایک رہائشی مکان آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگیا کیونکہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے فائر سروس کی گاڑی کو وہاں پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ گاندربل سے مطالبہ کیاہے کہ سڑک پر فوری طور میکڈم بچھایا جائے تاکہ موسم سرما کے دوران لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دیرسویرمرکزکو دفعہ370کوبحال کرنا ہی پڑے گا: سوز

سرینگر//سابق مرکزی وزیرپروفیسر سیف الدین سوزنے پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے اِس بیان کاخیرمقدم کیا ہے جس میں موصوفہ نے کہا ہے کہ ریاست جموں کشمیرکاجھنڈا یونین کے پرچم کے ساتھ لہراتارہا ہے۔ایک بیان میں سوز نے اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ایوان اسمبلی میں اُس وقت کے رہنماشیخ محمد عبداللہ نے آئین سازاسمبلی کے اراکین کی وساطت سے کہا تھا کہ کشمیرکاجھنڈادراصل کشمیریوں کی سیاسی جدوجہدکاغمازہے اور یہ ہمیشہ قومی پرچم کے ساتھ لہراتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پس منظر میں محبوبہ مفتی کے دعویٰ کی دلیل کشمیریوں کی جدوجہد ہے ۔پس مرکزمیں نریندرمودی کی زیرقیادت حکومت کاریاست جموں کشمیرکادرجہ ختم کرکے ریاست کے جھنڈے کوکالعدم کرناغیرآئینی اور قانونی لحاظ سے غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اس لئے یہ ضروری ہے کہ جب تک مرکزی حکومت ریاست کی پوزیشن بحال کرکے دفعہ370 کا اثر و نفوذقائم نہیں کرتی

ملازمین کی جبری سبکدوشی کے قانون پرسیاسی اورٹریڈ یونین رہنما برہم

سرینگر//سول سروس قواعد میں ترمیم کرکے ملازمین کو بائیس سال نوکری مکمل کرنے یااڑتالیس برس کا ہونے پر سبکدوش کئے جاسکنے کے سرکاری فیصلے کی سیاسی اور ٹریڈ یونین رہنمائوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے ملازمین کی سبکدوشی سے متعلق حکومت کے حالیہ فیصلے کی مذمت کی ۔پارٹی نے ملازمین کی سبکدوشی سے متعلق نئے ضابطوں کو ملازم کش قرار دیتے ہوئے ان کے بھیانک نتائج سے آگاہ کیا۔پارٹی کے جموں کشمیرصدر غلام احمد میر نے کہا کہ اس اقدام کے دوررس نتائج ظاہر ہوں گے اور اس کا مقصد جموں کشمیرکے ملازمین کو خوفزدہ کرنا ہے کو کسی طور برداشت نہیں کیاجائے گا۔میر نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد لوگوں میں نفسیاتی خوف پیدا کرنا ہے اورانہیں مختلف طریقوں سے ڈرانا ہے تاکہ لوگوں کو حقیقی آواز کو دبایا جائے ۔غلام احمد میرنے کہا کہ یہ نوٹیفیکیشن ملازمین میں عدم تح

وادی میں موسم فی الحال خشک رہے گا:محکمہ موسمیات

سرینگر//وادی کشمیر میں موسم سرد ہونا شروع ہو چکا ہے ۔سنیچر کو بعد دوپہر مطلع ابر آلودہ رہنے کے نتیجے میں سردی میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے،تاہم محکمہ موسمیات نے وادی کے موسم کے بارے میں پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں اتوار کے روز اگرچہ دن بھر موسم  خشک رہ سکتا ہے تاہم شام کے بعدبالائی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کاامکان ہے ،تاہم پیر پنچال کے آر پار موسم خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22.9ڈگری تک جا پہنچا ہے جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 2.7ڈگری تک رہا ۔اسی طرح پہلگام میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.0اور رات کا کام سے کم درجہ حرارت 0.5ڈگری تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12.2ڈگری اور رات کا کم سے کم درجہ حرارت 3.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا  ۔ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے ک

دراس اور منی مرگ میں ہلکی برف باری

کنگن//وادی میں جاری شدید سردی کی لہر کے بیچ سنیچروار شام سے دراس اور منی مرگ میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوا۔وادی میں ایک ہفتہ سے جاری سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران سنیچروار کی شام سے منی مرگ، دراس اور اس کے مضافات میں ہلکی برفباری شروع ہوگئی اور ان علاقوں کے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کیا۔ ایس ایچ او دراس منظور حسین میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منی مرگ اور دراس میں شام سے ہلکی برفباری شروع ہوگئی ،تاہم سرینگر لداخ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔  

یوگی آدیتیاناتھ کے بیان پر مظفر شاہ کا شدیدردعمل

سرینگر//عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیاناتھ کے دفعہ370کے خاتمے سے متعلق ایک انتخابی ریلی میں دیئے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ دلی کو جموں و کشمیر کی زمین چاہیے، لوگ نہیں ۔انہوں نے کہا اس بیان سے ان کی کشمیریوں کے ساتھ نقلی ہمدردی بے نقاب ہوئی ۔ کے این ایس کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے سنیچر کو اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیاناتھ کے دفعہ370کے خاتمے سے متعلق دیئے گئے بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں ہر ہندوستانی زمین خرید سکتا ہے ، سے واضح ہوا ہے کہ ہندوستان کو جموں کشمیر کی زمین چاہیے، یہاں کے لوگ نہیں۔انہوں نے بتایا اس سے قبل پو پی  کے وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھیوں نے لوگوں کو بتایا تھا کہ 370جموں کشمیر کی ترقی م

کولگام کے نوجوان فنکارنے انگوٹھی کے نگینے پر خانہ کعبہ کاعکس بنایا

سرینگر// کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان آرٹسٹ نے انگھوٹھی کے نگینے پر خانہ کعبہ کا عکس بنا کر سب کو حیران کیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق ضلع کولگام کے سنو کلپورہ نامی گائوں کے نوجوان مدثر رحمان ڈارایک ایسے آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے کسی سے سیکھے بنا ہی ایک منفرد آرٹ بنایا ہے جس کو ہر پلیٹ فارم پر سراہا جا رہا ہے ۔مدثر کشمیر کے ایک ایسے آرٹسٹ ہیں، جس نے انگھوٹی کے نگینے پر خانہ کعبہ کا عکس بنا کر سب کو حیران کردیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں کشمیر کا پہلا آرٹسٹ ہونے کا دعویٰ نہیں کر سکتا ہوں تاہم یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جس طرح میں نے یہ عکس بنا یا ہے شایدہی کسی نے بنایا ہوگا ۔مدثر نے آج تک درجنوں الگ الگ اور منفرد آرٹ نمونے بنا ئے ہیں۔ اس وقت اس کے گھر میں 400 سو سے زیادہ الگ الگ پینٹنگز موجودہیں ۔مدثر نے بتایا انہوں نے ملک کے مختلف مشہور پرگراموں حصہ لیا جہاں اس کے منفرد کام اور ا

ڈیٹا بیس کا استعمال

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے گرین کیمپس گاندربل میںہفتے کو ریسرچ اسکالروں کے لئے ’’اکنامک آؤٹ لک ڈیٹا بیس کا استعمال کرنا‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ نائب صدر سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی پرائیویٹ لمیٹڈراجیو رنجن اورڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروفیسر جی ایم بٹ نے اسکالروں کے لئے ورکشاپ کی اہمیت کو اجاگر کیا خاص طور پر ان طلباء  کے لئے جو اپنے تحقیقی کام میں ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔ راجیو رنجن نے اپنے خطاب کا آغاز اقتصادی آؤٹ لک ڈیٹا بیس کے ایک وسیع جائزہ کے ساتھ کیا اور کہا کہ جہاں تک قابل اعتماد اعداد و شمار اور آزاد تجزیے کا تعلق ہے تو یہ ڈیٹا بیس ایک مفید وسیلہ ہے۔رنجن نے مزید کہا کہ اقتصادی آؤٹ لک ایک انفارمیشن سروس ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ صارفین کو قابل اعتماد اعداد و شماراورآزاد تجزیہکے ذریع

مزید خبرں

 مہا نومی اور دسہرہ ایل جی اور الطاف بخاری کی مبارکباد  سرینگر //لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیر کے عوام کو مہا نومی اور دسہرہ کے موقعہ پر مبارکباد دی ۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے یونین ٹیر ٹری میں امن ، خوشحالی اور ترقی کی پرارتھنا کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ مہا نومی نو روزہ نوراترہ میلے کے آخرپر منائی جاتی ہے اور شردھالوؤں کی زندگی ایک نئی توانائی اور جوش و خروش سے بھر جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پرارتھنا کرتا ہوں کہ جموں کشمیر میں آنے والی نسلوں کیلئے مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہوں ۔ دشہرہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یہ دن برائی پر اچھائی کی جیت کے طور پر منایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یہ اُمید دلاتا ہے کہ بڑی سے بڑی مشکل کو بھی عزم اور مثبت نظریے سے شکست دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے پرارتھنا کی کہ ہم سب برائی

تازہ ترین