تازہ ترین

عید میلاد ؐ کی اختتامی تقریب منعقد، وادی بھرمیں مجالس کا اہتمام

سرینگر// عید میلاد النبیؐ کی اختتامی تقریب سعید پر آثار شریف درگاہ حضرت بل میں ایک بار پھر ہزاروں لوگوں کا اجتماع منعقد ہوا۔اس دوران موسم خوشگوار رہنے کی بدولت بھی لوگوں کا بھاری رش دیکھنے کو ملا اور فرزندان توحید نماز جمعہ کے بعددیدار ِموئے مقدسؐ سے فیضیاب ہوئے۔  اختتامی تقریب وادی کے خانقاہوں میں میں منائی گئی، جہاں نماز جمعہ کے بعد درود واذکار کی مجالس آراستہ ہوئیں اور جموں کشمیر کے امن کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔جمعتہ الوداع کی سب سے بڑی اختتامی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں شہر سرینگر سمیت وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں کی تعداد میںلوگ حضرت بل میں جمع ہوئے ۔اسکے علاوہ آثار شریف کعبہ مرگ، جناب صاحب صورہ،پنجورہ، تاریخی جامع مسجد شوپیان، کھرم سرہامہ، تجر شریف، خانقاہ فیض پناہ ترال، آثار شریف شہری کلاشپورہ، خانقاہ معلی اور وادی کے دیگر علاقوں میں بڑے خانقاہوں میں لوگوں

محبوبہ مفتی بنام ستہ پال ملک

سرینگر// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے روشنی ایکٹ سکینڈل معاملے میںمبینہ طور پر ان کا نام لیے جانے پر جموں کشمیر کے سابق اور میگھالیہ کے موجودہ گورنر ستیہ پال ملک کو دس کروڑ روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔ ستیہ پال ملک نے محبوبہ مفتی پر روشنی ایکٹ کے تحت سرکاری زمین ہڑپنے کا الزام لگایا تھا۔محبوبہ مفتی نے 20 اکتوبر کو اپنے ایک ٹویٹ میں ملک کو اپنا بیان واپس نہ لینے کی صورت میں، قانونی چارہ جوئی کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ مفتی نے اپنے نوٹس میںملک سے کہا ہے کہ وہ 30 دنوں کے اندر بطور معاوضہ 10 کروڑ روپے ادا کرے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرے۔ ہائی کورٹ کی جموں ونگ کے سینئر وکیل انیل سیٹھی نے ستیہ پال ملک کو نوٹس ارسال کیا ہے ۔ سیٹھی نے نوٹس میں کہا ہے کہ محبوبہ مفتی معاوضے کی رقم کو اپنے لئے نہیں بلکہ عوامی بہبود کیلئے استعمال کریں گی۔اس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ آپ کے بیان کی وجہ سے میری

جموں کشمیرجڑی بوٹیوں کا خزانہ

گاندربل// مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت آیوش ، خواتین ترقی و اطفال منج پارہ مہندر بھائی نے  گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال ( جی یو ایم سی اینڈ ایچ ) نوا باغ گاندربل کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے آیوش کے تحت ادویات کے پودوں کے فروغ اور کاشت کے لئے کسانوں اور کاشت کاروں کے لئے ایک روزہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام کی صدارت کی۔ یونانی میڈیکل کالج و ہسپتال نوا ب باغ گاندربل میں یک روزہ کپسٹی بلڈنگ پروگرام جس کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جے اینڈ کے اور سٹیٹ میڈکل پلانٹس بورڈ نے کیا تھا۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے صحت کے فروغ اور بیماریوں کی روکتھام کے لئے ملک میں اِستعمال ہونے والی دوائوں کی جڑی بوٹیوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کشمیر کو جڑی بوٹیوں کا خزانہ قرار دیا۔ اُنہوں نے ک

کان کنی کے کاروبار میں شفافیت لانے کاعمل

 سرینگر //چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جیالوجی اور مائیننگ ڈیپارٹمنٹ کے ای سروسز ویب پورٹل کا افتتاح کیا تا کہ درخواست گذار اور محکمہ کے درمیان سنگل ٹچ پوائنٹ فراہم کیا جا سکے اور جوابدہی کو مضبوط بنایا جا سکے ۔ ای سروسز پورٹل شہریوں /کاروباری اداروں کو شفاف اور وقت کے ساتھ 24X7 خدمات کو یقینی بنائے گا ۔ آن لائین درخواست کیلئے تیار کردہ پورٹل معدنی کاروباریوں کو معدنی ڈیلر لائیسنس /کان لائیسنس کی گرانٹ اور تجدید جیسی خدمات حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ آن لائین خدمات میں توسیع کی جائے تا کہ مستقبل قریب میں جرمانہ کی رقم جمع کی جا سکے ۔ انہوں نے زیادہ شفافیت لانے اور کاروباری اصلاحات کو آسان بنانے پر محکمہ کی کوششوں کو سراہا ۔  

مرکزجموں کشمیر کو ترقی دینے کیلئے پُرعزم

 رام بن// مرکزی وزیر مملکت برائے جنگلات و ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی ، امور ِ صارفین ،خوراک اور عوامی تقسیم اشونی کمار چوبے نے کہا کہ بھارت نے ریکارڈ وقت میں ملک کی زائد اَز 100کروڑ لوگوں کو کووِڈ ۔19 حفاظتی ٹیکے لگاکر ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کے تعاون ،انتظامیہ اور ہیلتھ ورکروں کی انتھک کوششوں سے حاصل ہوا ہے۔اِن باتوں کا اِظہار مرکزی وزیر مملکت نے رام بن میں پی آر آئی اور عام لوگوں سے تبادلہ خیال کرنے کے دوران کیا جو مرکزی حکومت کے عوامی رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ضلع رام بن کے دو  روزہ دورے پر ہیں ۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت جموں وکشمیر یوٹی کو ترقی دینے اور مضبوط بنانے کے لئے وعدہ بند ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عوامی رَسائی پروگرام کا مقصد لوگوں کے گھر گھر جاکر ان کی ترقیاتی ضروریات کو

’جنسی صحت اور پستان کے کینسر‘

سرینگر //کشمیر یونیورسٹی کے سینٹر فار وومین سٹڈیز اور ریسرچ نے پہلگام کے وانگدیار نامی گائوں میں خواتین کی جانکاری کیلئے ’’خواتین کی جنسی صحت اور پستان کے کینسر‘‘ پر ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ایک دن تک جاری رہنے والے کیمپ میں یونیورسٹی کے سی ڈبلو ایس آر کیمونٹی کیلئے ’’راشٹریہ اچار ششکھیہ ابھیار پروجیکٹ کے تحت منعقد کیا ۔ سی ڈبلو ایس آر ڈائریکٹر پروفیسر تبسم فردوس نے پروگرام کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوے پروگرام میں شامل ہونے والے50خواتین جن کا تعلق پہاڑی قبیلے سے تھا، سے تعارفی سیشن میں حصہ لیا۔پروگرام میں شامل ہونے والی خواتین کو طبی مشکلات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے کافی وقت دیا گیا ۔ پروگرام میں بعد میں انفرادی طور پو خواتین کے ساتھ بات چیت کی گئی اور جانکاری حاصل کی گئی۔ کونسلنگ سیشن میں پروفیسر فردوس کے علاوہ ڈاکٹر ر

حضرتبل میں سکمز اور جی ایم سی سرینگر کے اہتمام سے مفت طبی کیمپ منعقد

سرینگر //میلادالنبیؐ کے سلسلے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگرکے شعبہ کمیونٹی میڈیسن اور بلاک میڈیکل آفیسر حضرتبل کے اشتراک سے یکم ربیع الاول سے لیکر 15ربیع الاول تک آثار شریف حضرتبل میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں ہزاروں مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کیا گیا ۔ میڈیکل کالج سرینگر کی جانب سے زائرین کیلئے کوڈ ٹیسٹنگ اورکورونا مخالف ٹیکہ کاری کیلئے بوتھ قائم کئے گئے تھے اور ان کیمپوں میں ہزاروں لوگوں کی ٹیکہ کاری اور ٹیسٹنگ کی گئی۔ جمعہ کو مفت شوگر ٹیسٹنگ کی سہولیات بھی زائرین کیلئے دستیاب رکھی گئی تھی۔ ادھر درگاہ حضرت بل میں صورہ سکمز کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد کو مفت ادویات فراہم کی گئیں اور علاج و معالجہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر کی ہدایت پر منعقد ہونے والے کیمپ میں سکمز کے ڈاکٹروں نے خدمات انجام دیں۔  کیمپ میں ڈائ

سوچھ بھارت گرامین کانفاذ

سرینگر// جموں کشمیر میں سوچھ بھارت مشن گرامین(دیہہ) کے نفاذ کیلئے حکومت نے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کو منظوری دی۔ سرکار کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک حکم نامہ میں کہا گیا کہ جموں کشمیرمیں وزارت جل شکتی کی طرف سے سوچھ بھارت مشن گرامین(دیہہ) کے دوسرے مرحلے میں آپریشنل رہنما خطوط کے نفاذ کیلئے کمیٹی کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق اس کمیٹی کی کمان جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری کو دی گئی جبکہ کمیٹی میں محکمہ خزانہ کے انتظامی سیکریٹری، محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انتظامی سیکریٹری،محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے انتظامی سیکریٹری،محکمہ انفارمیشن کے انتظامی سیکریٹری، محکمہ جل شکتی کے انتظامی سیکریٹری اور نکاسی،میڈیا، غیر سرکاری رضاکار تنظیموں،ہائڈرولوجی،آئی ای سی اور ایچ آر ڈی میں ماہرین ممبران کے طور پر کام کریںگے۔ سرکاری کی جانب سے جاری حکم نامہ میں

بہترانتظامیہ کانفاذکے اشاریوں کو منظوری

سرینگر//محکمہ انتظامی اصلاحات وعوامی شکایاتحکومت ہنداورجموں کشمیرانتظامیہ نے ایک مشق شروع کی ہے تاکہ بہترانتظامیہ کے نفاذ اور حکومت کے مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اضلاع کی سطح پربہترانتظامیہ کی پیمائش کی جائے اور اس کیلئے اشاریے اورانڈیکیٹرمنتخب کئے ہیں۔اس سلسلے میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتہ نے جمعہ کو (DARPG)کے سپیشل سیکریٹری کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی۔میٹنگ میں جموں کشمیرامپارڈ کے ڈائریکٹر جنرل سوربھ بھگت،ڈائریکٹر ٹرینگ امپارڈ ڈاکٹر ریواشرما،ڈائریکٹر جنرل اکنامکس واستیٹکس ،ڈائریکٹر جنرل بجٹ اوردیگراعلیٰ حکام موجودتھے۔فی الوقت 10ترقیاتی شعبے،58انڈیکیٹراور116ڈاٹا سیٹ ہیں جنہیں حکومت جموں کشمیر نے منظوری دی ہے ۔ہرایک ضلع سے اعدادوشمار کوجمع کرکے ہرایک انڈیکیٹر کو قومی اور جموں کشمیر کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک وزن دیاگیا۔شماریاتی ماڈل کو لاگو کرکے ضلع کی بہتر انتظامی

بائیک اورسکوٹی کی ضبطیاں اجتماعی سزا:محبوبہ مفتی

سرینگر //سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے موٹرسائیکلوں ،اسکوٹروں اور اسکوٹیز کو ضبط کرنے کی جاری کارروائی پرسخت ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ جن علاقوںمیں غیرمقامی مزدوروںکی ہلاکتوںکے واقعات رونماہوئے ،وہاں3 دن قبل موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی ۔محبوبہ مفتی نے کشمیر میں دو پہیوں والے ٹرانسپورٹ کوضبط کرنے پر جموں و کشمیرکی انتظامیہ کوتنقیدکا نشانہ بنایا۔ جے کے این ایس کے مطابق پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کہا کہ کشمیر میں پولیس کی طرف سے بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں ،اسکوٹروں اوراسکوٹیز کو ضبط کرنا ایک ’اجتماعی سز‘ اور نوجوانوں کی روزی روٹی چھیننے کا ایک اقدام ہے۔مرکزی وزیر  داخلہ امت شاہ کی23اکتوبرکے ممکنہ دورے سے پہلے  بہت سے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے موٹر سائیکلوں ،اسکوٹروں اور اسکوٹیز کو پولیس نے بغیر دستاویزات کی جانچ پڑتال کے ضبط کر ل

سیکریٹریٹ ماتحت سروس کے دوہیڈاسسٹنٹوں کو ترقی

سرینگر// جموں کشمیرسیکریٹریٹ گزیٹیڈ سروس سے وابستہ5 افسراںآئندہ ایک سال میں سبکدوش ہوںگے جبکہ2 ہیڈ اسسٹنٹوں کو انچارج سیکشن افسر کے طور پر تعینات کیا گیاہے۔ سرکاری حکم نامہ میں جموں کشمیر سیکریٹریٹ (ماتحت) سروس کے ہیڈ اسسٹنٹوں کی تقرری انچارج سیکشن افسران کے طور پر عمل میں لائی گئی۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ سیکریٹریٹ (ماتحت) سروس کے ہیڈ اسسٹنٹوں کی محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کی سفارش پرانچارج سیکشن آفسراںکے طور پر ، ان کے اپنے تنخواہ اور گریڈ میں6ماہ یا جب تک ان اسامیوں کو مستقل طور پر پُر نہیں کیا جاتا تقرری کی منظوری دی گئی ہے ۔ ان افسراں میں اعجاز احمد چلو اور ہلال احمد بٹ شامل ہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ یہ انتظام عارضی ہے اور مذکورہ افسراں کو کوئی بھی ترجیحی حق نہیں دیا جائے گا کہ وہ ان عہدوں کی بنیادوں پر ترقی کا دعویٰ کریں ۔ حکم نامہ کے مطابق یہ افس

مزید خبریں

اننت ناگ میں غیرمقامی ذہنی مریض کی لاش برآمد اننت ناگ // اننت ناگ قصبہ میں جمعہ کو ایک ذہنی طور پر بیمار غیر مقامی شخص کو مردہ پایا گیا،جس کے سرپرچوٹ تھی تاہم پولیس نے جنگجویانہ پہلو کو مسترد کردیا۔ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ جمعہ کوتقریباً12بجکر20منٹ پرپولیس اسٹیشن اننت ناگ کے دائرہ اختیار میں واقع شمشان گھاٹ بلال کالونی جنگلات منڈی علاقہ سے ایک نامعلوم لاش ملی۔ انہوں نے کہا کہ مقتول علاقے سے جمع کی جانے والی بھیک پرہی گزارہ کیاکرتاتھا۔پولیس ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی تیز چیز سے اس غیرمقامی شخص کے سر پر چوٹ آئی ہے۔ تاہم آئی جی پی کشمیر نے کہا ہے کہ اس معاملے میں جنگجوئوںسے متعلق کوئی زاویہ سامنے نہیں آیا۔قبل ازیں  ایک پولیس افسرکے حوالے سے  رپورٹ میں کہا گیا کہ  اُس سر میں ایک زخم ہے ، لیکن اس کوگولی لگنے کا امکان نہیں ہے۔مقامی لوگوں