ڈاکٹر فاروق کی3روز میں دو دن تک ای ڈی کی پوچھ تاچھ

سرینگر// مرکزی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو3روز میں جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن مبینہ اسکینڈل میں2بار طلب کرنے کے بعد  انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ممبر کی حیثیت سے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ترقیاتی صورتحال اور اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ افسران کی میٹنگ کی صدارت کی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے انہیں جاری پروجیکٹوں کے بارے میں پائو رپوائنٹ پرزنٹیشن سے مفصل آگاہی فراہم کی،جبکہ ضلع میں کئی اسکیموں کے تحت حاصل کارکردگی کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں۔ انہوں نے ڈاکٹر عبداللہ کو جاری ترقیاتی پرجیکٹوں کی زمینی و مالی صورتحال کے علاوہ محکمہ تعمیرات عامہ،محکمہ دیہی ترقی،محکمہ پی ایچ ای،محکمہ بجلی،صحت،روزگار و محنت،تعلیم اور محکمہ امور صارفین،شہری رسدات  کے کلیدی فلیگ شپ پروگرام

۔22 اکتوبرکی یادوں پر مبنی قومی سمپوزیم اور نمائش منعقد

  دہشت گردی اِنسانیت کی اِجتماعی دُشمن ہے،مذہبی یگانگت اور اِنسانیت کیلئے محبت پھیلائیں:لیفٹیننٹ گورنر    سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا ہے کہ22 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا ایک ایسا لمحہ ہے جس میں ہمیں اَپنے بزرگوں اور نوجوان نسل کو یہ جانکاری دینی لازمی ہے کہ پاکستان نے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش بھی کی اور یہاں تشدد بھی برپا کیا۔22 اکتوبر 1947ء کی یادوں پر مبنی ایس کے آئی سی سی میں قومی سمپوزیم اور نمائش کا افتتاح کرنے کے دوران اُنہو ںنے کہا کہ یہ دو روزہ سمپو زیشم تاریخ کے دریچوں کو کھولنے کا کام کریگا۔اُنہوں نے کہا کہ 73برسوں کے بعد بھی پاکستان کے آپریشن گلمرگ کی یادیں تازہ ہیں۔دو روزہ تقریب 22 اور 23؍اکتوبر نیشنل میوزیم انسٹی چیوٹ آف ہسٹری آف آرٹ ، کنزرویشن اینڈ میوزولوجی کی جانب سے ایس کے آئی سی سی میں منعقد کیا جارہا ہے ۔’’22؍ اک

بھٹناگر نے بروقت تکمیل پر زوردیا

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پی ایم ڈی پی ، مرکزی معاونت والی سکیموں اور دیگر سکیموںکے تحت جموں و کشمیر میں محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میںفائنانشل کمشنر صحت اَتل ڈولو، ایم ڈی جموں کشمیر پروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن وِکاس کنڈل، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سمیر مٹو، چیف انجینئر آر اینڈ بی کشمیر شوکت جیلانی ، چیف انجینئر جے کے پی سی سی ، ڈائریکٹر آئی ایس ایم ، جے کے ہاؤسنگ بورڈ کے نمائندے اور دیگر اَفسران موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نیو میڈیکل کالجز ڈاکٹر یشپال شرما، جی ایم سی اننت ناگ ، بارہمولہ ، کٹھوعہ ، ڈوڈہ اور راجوری کے پرنسپل صاحبان، چیف انجینئر آر اینڈ بی  جموں اور دیگرمتعلقین نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ عمل آوری ایجنسیوں کے ذ

بہار میں مفت کورونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان

سرینگر//یو این آئی// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہار میں کورونا کے ویکسین کی مفت فراہمی کے اعلان کو کووڈ خدشات کو استعمال کر کے پارٹی کی مقبولیت کی ساکھ تعمیر کرنے سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اگر کورونا ویکسین کی فراہمی سرکاری خزانہ عامرہ خرچہ برداشت کرے گا تو بہار کو مفت ویکسین کیسے مل سکتی ہے جبکہ باقی ملک کے لوگوں کو اس ویکسین کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: 'کیا بی جے پی بہار میں مفت کورونا ویکسین کرانے کے لئے پارٹی خزانہ سے پیسہ ادا کرے گی۔ اگر یہ پیسہ سرکاری خزانے سے آئے گا تو پھر بہار کو مفت اور باقی ملک کے لوگوں کو اس کے لئے کیسے پیسے دینے ہوں گے۔ کورونا خدشات کو استعمال کر کے پارٹی کی اس گستاخانہ مقبولیت میں کافی خامیاں ہیں'۔بتادیں کہ بہار میں پارٹی

بانڈی پورہ میں سرپنچ کی ہلاکت کامعمہ حل

بانڈی پورہ //پولیس نے سرپنچ کی پُراسرار موت کا معمہ حل کرتے ہوئے زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیاہے۔ 12اکتوبر2020کو آلوسہ چوکی کواطلاع موصول ہوئی کہ سرپنچ جاوید احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن زرمنزو نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے دفعہ174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ایس ایس پی بانڈی پورہ راہول ملک نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں ایس آئی ٹی قیام عمل میں لایا۔تحقیقاتی ٹیم نے اس بات کا پتہ لگایا کہ جاوید ڈار نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ اس کو قتل کیا گیا تھا۔اس ضمن میں کئی افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی جن میں مقتول کی بیوی بھی شامل تھی۔تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی نے ایک اور شہری شہزاد احمد ڈار کی مدد سے جاوید ڈار کو کوئی بیہوشی کی دوا کھلاکر اسے قتل کیا ۔پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی اور شہزاد ڈار کے درمیان ناجائز تعلقا

غیر ریاستیوں کو بڑے پیمانہ پر ڈومیسائل اسناد کی اجرائی تشویشناک: ناصر وانی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے کشمیر کے صوبائی صدر ناصراسلم وانی نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میںبڑے پیمانے پر غیر ریاستیوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجراء کی جارہی ہیں جس کا مقصد یہاں کے نوجوانوں سے مقامی روزگار کے وسائل بھی چھیننا ہے۔پارٹی ہیڈکوارٹر پر مختلف علاقوں سے آئے نوجوانوں کے وفداور پارٹی عہدیداران و کارکنان کے یساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے ناصر وانی نے کہاکہ سیاسی انتشار، انتظامی خلفشار اور اقتصادی بدحالی نے جموں و کشمیر کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور یہ سب کچھ مرکزی حکومت کے غلط اور غیر آئینی اقدامات کا نتیجہ ہے جبکہ یہاں کی سیکورٹی صورتحال کو بد سے بدتر بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت بے روزگاری حد سے تجاوز کر گئی ہے کیونکہ انتظامیہ اس جانب کوئی بھی توجہ مرکوز کرنے سے قاصر ہے، خصوصی بھرتی عمل تو دور کی بات گذشتہ برسوں سے یہاں معمول کی بھرتیاں نہیں ہورہی ہی

فلو ویکسین کووڈ19سے موت کے خطرات کوکم کرتاہے: ڈاک

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ فلو ویکسین سے کووڈ 19کی وجہ سے ہونے والی موت کے خطرہ کو کم کر سکتا ہے اور یہ ویکسین کوروناوائرس کے خطرے کو بھی کم کردیتا ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ  امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق علاقہ میں فلو ویکسین میں 10فیصد اضافہ سے کووڈ سے مرنے والوں کی شرح 28فیصد کم ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ حال ہی میں کئے گئے دوسرے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ویکسین سے کووڈ19جیسے مہلک بیماری سے تحفظ ملا ہے ۔انہوںنے کہا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جن علاقوں کے لوگوں نے ویکسین لیا ہے ان علاقوں میں کوروناوائرس کے معاملات بہت ہی کم سامنے آئے ہیں ۔ برازیل میں کئے گئے ایک اور سروے سے پتہ چلا ہے کہ جب کووڈ 19کا وائرس لگنے سے پہلے ویکسین لیا جاتا ہے تو اس سے 20فیصدی اموات میں کمی آئی ہے ۔ جبکہ 27فیصدی اموات میںکمی کووڈ کے بعد لینے سے درج ہوئی ہے

ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں کی حد بندی

جموں//اپنی پارٹی نے حکومت پرزور دیا ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں کے مسودہ کے خلاف اعتراضات پیش کرنے کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کی جائے۔پریس بیان کے مطابق اپنی پارٹی لیڈران نے صوبہ جموں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت صوبائی صدر منجیت سنگھ نے کی۔ اس میں ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں کونوٹیفائی کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنروں کے فیصلے سے پیداشدہ صورتحال پر غوروخوض کیاگیا۔ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں کی حد بندی کے نقصانات وفوائید پر تفصیلی غوروخوض ہوا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے مشاورت کئے بغیر لئے گئے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ترقیاتی کونسل نشستوں کی حدبندی سے قبل کسی کے ساتھ مشاورت ہوئی نہ کسی کو اعتماد میں لیاگیا ، لوگوں میں اس فیصلے سے بے چینی پیدا کی گئی ہے کیونکہ اس عمل کا فیصلہ عوام اور سیاسی جماعتوں سے فیڈ بیک لئے بغیر چار دیواری کے اندر لیاگیا ۔

ہندوارہ میں بجلی کی آنکھ مچولی

کپوارہ//ہندوارہ میں بجلی کے نا قص نظام پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ بجلی کو خبر دار کیا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر لوگو ں کو بہتر بجلی سپلائی فراہم نہیں کی گئی تو وہ زور دار احتجاجی مہم چھیڑیں گے ۔ہندوارہ اور ملحقہ علاقہ جات کے لوگو ں کی ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ا بھی موسم سرماشروع نہیں ہوا کہ بجلی کی آنکھ مچولی نے صارفین کا جینا دوبھر کر دیاہے ۔وفد نے کہاکہ ہندوارہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں محکمہ بجلی نے گزشتہ دو ہفتو ں کے دوران بلا وجہ بجلی سپلائی میں کٹوتی میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شام کے بعد یہ علاقہ گھپ اند ھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔وفد نے کہاکہ محکمہ بجلی نے ابھی سر ما کے لئے کوئی بھی نیا بجلی شیڈول مرتب نہیں کیا ہے لیکن شمالی ضلع کپوارہ کے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ ہندوارہ علاقہ میں بجلی کٹوتی شروع کی گئی ہے ۔وفد نے کہاکہ دو روز قبل معاملہ محکمہ

وادی میں27اکتوبر تک موسم خوشگوار رہیگا

سرینگر//محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میںاگلے چند روز تک موسم خوشگوا رہے گا۔ آج یعنی جمعہ 23اکتوبر سے 27اکتوبر تک موسم ٹھیک رہے گا۔ سرینگر ، بڈگام ، گاندربل میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری سے دو ڈگری تک اضافہ وہوسکتا ہے اس کے علاوہ اننت ناگ میں بھی درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ، شوپیاں اور کولگام کے پہاڑی علاقوں میں صبح و شام سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ قصبوںمیں درجہ حرارت 15سے 16ڈگری سیلیس رہے گا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا کہ سرینگر میں جمعرات کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ (سی این آئی)  

بانڈی پورہ میں 12سالہ لڑکے کا انتہائی اقدام

بانڈی پورہ //بانڈی پورہ قصبہ کے وارڈنمبر ایک میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب 12سالہ لڑکے کی لاش کمرے میں لٹکتی پائی گئی۔  اگرچہ اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد قانونی لوازمات پورا کرکے لواحقین کے سپرد کردی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ خودکشی کرنے والا لڑکا نانا کے گھر میں طلاق شدہ ماں کے ساتھ رہ رہا تھا لیکن یہ معلوم نہیںہوسکا کہ خودکشی کا سبب کیا تھا ؟ جموں و کشمیر کے بڑے صحت و طبی تعلیم پروجیکٹ  

تازہ ترین