تازہ ترین

عام لوگوں کا شہری ہلاکتوں سے کوئی لینا دینا نہیں

سرینگر//سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ کشمیر ی لوگوں کا شہری ہلاکتوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ جس طرح ملک کے لوگ اس چیز کو غلط سمجھتے ہیں اس سے کئی گنا زیادہ کشمیر کے لوگ اس کو غلط مانتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں نشانہ وار ہلاکتوں کے چلتے موٹر سائیکل چلانے والوں کو پریشان کرنا بھی صحیح نہیں ہے ۔ آزاد بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کررہے تھے۔انہوں نے کہا،’’کشمیر میں شہری ہلاکتوں کا مسئلہ تشویش ناک ہے، مارنے والوں کا طریقہ بدل گیا ہے، ایک آدھ مارنے والوں کو پکڑنا ضروری ہے تاکہ ان کا طریقہ کار معلوم ہو سکے ‘‘۔ان کا کہنا تھا،’’میں گذشتہ چار دنوں کے دوران کشمیر کے دس اضلاع اور ضلع رام بن میں قریب 70 وفود سے ملا، اچھی بات یہ ہے کہ سب لوگ ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور مارنے والوں کی گرفت

وزیر اعظم کا جموں وکشمیر میں ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر

  اننت ناگ//مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے طور پر مرکزی وزیر مملکت جہاز رانی ، بندر گاہیں اور آبی گزر گاہیں شانتو ٹھاکر پہلگام کے 2روزہ دورے پر پہنچے ۔مرکزی وزیر مملکت نے مختلف لائن محکموں کے سٹالوں کا معائینہ کیا اور انہیں متعلقہ محکموں کی طرف سے چلائی جانے والی فلاحی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔اُنہوںنے صنعتوں ، صحت و طبی تعلیم ، آر ڈی ڈی / این آر ایل ایم ، زراعت ، دستکاری ، ہینڈلوم ، پشو پالن ، بھیڑ پالن ، ماہی پالن شعبوں کے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔ مرکزی وزیر مملکت موصوف نے مختلف فلاحی سکیموں کے مستحقین سے بات چیت کی اور سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ایس بی ایم مستحقین میں چیک، انٹگریٹیڈ ڈیری ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت دودھ وین سبسڈی پر، جسمانی طور مخصوص اَفراد میں وہیل چیئرس اور ہیئرنگ ایڈس ، صحت سکیم کے مستفید ین میں گولڈ ن کارڈ وغیرہ تقسیم کئے ۔ اِس

سونہ مرگ موسم سرما میں سیاحوں کیلئے کھلا رہے گا

کنگن //سیاحتی مقام سونہ مرگ اس سال موسم سرما کے دوران بھی سیاحوں کیلئے کھلا رہے گا ۔اس بات کی جانکاری صوبائی کمشنرپی کے پولے نے یہاں دی۔ انہوں نے سونہ مرگ میں حکام کی ایک میٹنگ میں افسروں کو ہدایت دی کہ وہ سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران کھلا رکھنے کیلئے تمام اقدام کریں۔کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ موسم سرما میں سونہ مرگ میں سیاحوں کی رہائش کیلئے ہوٹلوں میں سو کمرے ہیں اور یہاں ایک وقت میں1500سیاح رات گزار سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیڈ موڈ ٹنل کی موجودگی سے موسم سرما میں بھی سونہ مرگ کاراستہ کھلا رہے گا۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ اس سے پہلے گلمرگ،پہلگام اور سرینگر میں ہی موسم سرما کے دوران سیاحوں کی آمد ہوتی تھی لیکن اب سونہ مرگ میں بھی موسم سرما کے دوران سیاح آسکیں گے۔  

موٹر سائیکل ، سکوٹر اور سکوٹیاں اندھا دھند طریقے پر ضبط

سرینگر// بلال فرقانی//شہر میں بدھ کو  دوسرے روزبھی خواتین سی آر پی ایف اہلکاروں کی جانب سے خواتین راہ گیروں کی تلاشیوں کا سلسلہ جاری رہا،جبکہ نوجوانوں کے موٹر سائیکل ضبط کرنے کا سلسلہ بھی تھما نہیں۔ شہری ہلاکتوں کے بعد شہر کے قلب لالچوک اور اس کے گر دونواح میں خواتین سی آر پی ایف اہلکاروں نے ناکے لگائے اور خواتین کی تلاشیاں دن بھر لیں۔ پلیڈیم سنیما کے نزدیک سی آر پی ایف خواتین اہلکاروں نے دن بھر ڈھیرا ڈالا اور خواتین کے علاوہ موٹر سائیکل پر سوار بچیوں کی بھی تلاشیاں لیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ1990کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہورہا ہے۔ خواتین اہلکار بیگ،لفافے اور جامعہ تلاشیاں بھی لی رہی تھیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں تلاشیوں سے کوئی اعراض نہیں ہے تاہم سر راہ خواتین کی تلاشیاں لینا اخلاقیات کے منافی ہے۔ سمیرہ نامی ایک خاتون نے کہا’‘ خواتین اور بچیوں کے پرس میں کا

مشیر فاروق خان سے گاندربل کے پنچایتی اداروں کا وفد ملاقی | ضلع میں مختلف کاموں کی جلد از جلد تکمیل کا مطالبہ کیا

سرینگر//ضلع گاندربل کے پنچایتی راج اِداروں ( پی آر آئی ) کے ایک وفد نے وائس چیئرپرسن بلال احمد کی قیادت میں مشیر فاروق خان سے ملاقات کی۔انہوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے ، پی آر آئی کو بااختیار بنانے،کھیل بنیادی ڈھانچے اور سرگرمیوں کو یکساں ترجیح دینے کے لئے ٹھوس اِقدامات کرنے پر اِنتظامیہ کی تعریف کی۔انہوں نے شالہ بُگ مقامی کھیل میدان کی ترقی ، کھیلوں کی مختلف سہولیات کی فراہمی اور وہاں کھیل ایونٹس کے اِنعقاد کا مطالبہ پیش کیا۔انہوں نے ٹرانسفارمروں ، ایل ٹی لائن ، کھمبے ، پی ایچ سی شالہ بُگ میں مناسب عملے کی تعینات ، علاقے میں اے ٹی ایم اور بینک سہولیات گاندربل میں مختلف کھیل بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، نئے فائر اینڈ ایمرجنسی یونٹس کا قیام وغیرہ کی مانگ کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے پی آئی آئی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے

گرام سبھا میں سرکاری محکموں کی غیر موجودگی | نارستان ترال کی آبادی سراپا احتجاج

ترال// ترال میں بدھ کو دور دراز علاقے نارستان میں ایک گرام سبھا منعقد کرنے کا پروگرام تھا۔اس سلسلے میں تمام محکموں کو پہلے ہی ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد گرام سبھا میں صبح سویرے ہی پہنچی تھی تاکہ وہ اپنے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچاسکیں۔ڈی ڈی سی ممبرآری پل،محکمہ صحت،دیہی ترقی،پولیس اورتعلیم جیسے محکموں سے وابستہ ذمہ دار موجودرہے لیکن جل شکتی اوربجلی محکموںکی غیر موجودگی سے لوگ ناراض ہوئے اور ان محکموں کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوں نے کہاکہ ایل جی انتظامیہ نے دیہات میں رہائش پذیر آبادی کیلئے یہ ایک اچھی شروعات کی تھی تاکہ لوگوں کو دفتروں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے لیکن اس دور دراز علاقے میں اس اہم میٹنگ کو سرکاری محکموں نے مذاق بنایا۔ محکمہ دیہی ترقی کے ایک افسر نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام محکموں کو 6اکتوبر ہی ترتیب شدہ پروگرام کے حوالے سے جانکاری دی گئی ت

مزید خبریں

عید میلاالنبیؐ1443ہجری | آثار شریف شہری کلاش پورہ میںکل ایک تقریب سرینگر//عید میلادالنبیؐ کی اختتامی تقریب کے سلسلے میں آثار شریف شہری کلاش پورہ میںجمعتہ المبارک 15ربیع الاول بمطابق 22اکتوبر ایک تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے۔ نمازِ جمعہ سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی خطاب کریں گے۔نمازِ جمعہ کے بعد موئے مقدس اور بقعہ عالیہ میں موجود دیگرتبرکات کی نشاندہی بقعہ عالیہ کے نشاندہ مولوی منظور احمد کرائیں گے۔     فتح گڈھ بارہمولہ میں میلاد کانفرنس  فیاض بخاری  بارہمولہ//فتح گڈھ بارہمولہ میں ایک میلاد کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ ضلع کے مختلف اطراف سے آئے ہوئے  لوگوں نے شرکت کی ۔میلاد کے سلسلے میں شب خونی کے علاوہ نعت خوانی اور درود وازکار کی محفلیں آراستہ ہوئیں ۔اس موقع پر مولانا سید مظفر احمد نے آنحضوؐکی سیرت طیبہ پر روشنی

تازہ ترین