آنے والے ایام میں غیر ملکی جنگجوئوں پر توجہ مرکوز ہوگی: وجے کمار

سرینگر//جموں وکشمیرپولیس کے صوبائی سربراہ وجے کمار نے کہا ہے کہ آنے والے ایام میں غیرملکی جنگجوئوں پرتوجہ مرکوز کی جائیگی ۔ان کاکہناتھاکہ کشمیر کو جنگجویت اورجنگجوئوں سے پاک کرنا تمام سیکورٹی ایجنسیوں کی اولین ترجیح ہے ، اور اس ضمن میں کامیاب کارروائیاں انجام دی جارہی ہیں ۔ وجے کمار کاکہناتھاکہ خفیہ اطلاعات، نیٹ ورک اورجدیدٹیکنالوجی کی مددسے پولیس اوردیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو جنگجوئوں کی نقل وحمل اوراُن کے منصوبوں کے بارے میں بروقت معلومات حاصل ہورہی ہیں ،اورپھرکسی علاقہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی اُن کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔آئی جی پی نے کہاکہ رواں ماہ جنگجوئوں کیخلاف روبہ عمل لائے گئے آپریشن کامیاب رہے ،کیونکہ ان کارروائیوں کے دوران ابتک 13سرگرم جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا،جن میں لشکر کمانڈر سیف اللہ سمیت4غیرملکی بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پ

پہلگام میں2 روزہ خزاں میلہ شروع

پہلگام // حکومت جموں کشمیر یو ٹی میں سیاحت کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیںاور محکمہ سیاحت نے آنے والے سیزن کے لئے سرگرمیوں کا کلینڈر مرتب کیا گیاہے تا کہ یو ٹی میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو ۔ان باتوں کااظہار لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیراحمدخان نے پہلگام میں دوروزہ خزاں میلے کاافتتاح کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر میں کافی سیاحتی صلاحیت موجود ہے  جس کی بیرونِ ملک تشہیر لازمی ہے ۔سیکرٹری سیاحت ، ثقافت اورامور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے اپنے استقبالیہ خطبہ میں کہا کہ محکمہ سیاحتی  سرگرمیوں کو دوبارہ متحرک کرنے کے لئے متعدد سرگرمیوں کا منصوبہ بناچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دنیا کی حقیقت یہ ہے کہ ہمیں کووِڈ کے ساتھ زندہ رہنا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے ساتھ سرگرمیاں انجام دینا ہوں گی۔اس موقعہ پر ناظم سیاحت نثار احمد وانی ، ڈائریکٹر

این ای ای ٹی نتائج| باسط بلال فاروق خان سے ملاقی

  بچوں نے صلاحیتوں کالوہا منوایا:کوچنگ مراکزانجمن  سرینگر//ملکی سطح کے باوقار امتحانات این ای ای ٹی  میں کامیابی حاصل کرنے والے پلوامہ کے امیدوار کولیفٹینٹ گورنر کے مشیرفاروق احمد خان، نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمرعبداللہ ، اپنی پارٹی صدر محمد الطاف بخاری ودیگر رہنمائو ں سمیت کوچنگ مراکزکی انجمن نے مبارکباد دی ہے۔لیفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے نیٹ امتحان میں 99.98فیصد نمبرات حاصل کرکے کامیاب ہوئے پلوامہ کے طالب علم باسط بلال کو مبارکباد پیش کی ہے ۔پلوامہ ضلع کے نرواگائوں سے تعلق رکھنے والے باسط نے جموں کشمیرمیں نیٹ امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کل ہندسطح پروہ188ویں پائیدان پررہے اوروہ اب ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے کیلئے تیار ہے ۔باسط نے سنیچر کو لیفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان سے  اُن کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔مشیر نے ب

خراب بجلی ٹرانسفامر کی مرمت کون کرے ؟

سرینگر//چندری گام عشمقام کی آبادی کئی روز سے گھپ اندھیرے میں زندگی گزار رہی ہے جبکہ مقامی آبادی نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ خراب شدہ ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے کوئی بھی عملی اقدام نہیں اٹھا رہا ہے۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کئی روز قبل قریب3محلوں پر مشتمل چندری گام عشمقام میں ٹرانسفارمر خراب ہوا،اور مقامی لوگوں نے از خود رقومات جمع کرکے اس کو ٹھیک کیا۔انہوں نے بتایا کہ2روز میں ہی یہ ٹرانسفارمر پھر خراب ہوا اور محکمہ کے اہلکاروں نے ٹرانسفارمر کو ورکشاپ پہنچایا جہاں سے کئی روز گزر جانے کے بعد بھی نا ہی کوئی متبادل ٹرانسفارمر فراہم کیا گیا اور ناہی خراب شدہ ٹرانسفامر کی مرمت کی گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی روز سے پورا علاقہ گھپ اندھیرے میں دوبا ہوا ہے اور محکمہ کے اہلکار اور افسران کوئی بھی خاطر خواہ جواب نہیں دیتے۔ انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ فوری طور

پانپور میں 65 ہیکٹر اراضی پر مٹر کی کاشت ہو گی :ناظم زرات

سرینگر // محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر الطاف اعجاز اندرابی نے کہا کہ پٹل باغ پانپور میں 65 ہیکٹر اراضی پر مٹر کی بوائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65ہیکٹر اراضی اس علاقے میں مٹر کی کاشت کے تحت لائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ جدید ٹکنالجی کا استعمال کریں اور اس کیلئے محکمہ ان کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گا ۔اندرابی نے کہا کہ محکمہ خواہش مند کاشتکاروں کو برائے نام چارجز پر فریج وین فراہم کر رہا ہے، تاکہ کاشتکار اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کاشتکاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ بند ہے ۔ڈائریکٹر نے اس دوران گاؤں میں بور ویل کی تعمیر پر جاری کام کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں تاکہ گاؤں کو آبپاشی کی سہولت فراہم ہو سکے ۔ان کے ہمرا

۔7 ماہ کی بندشوں کے بعد نوراترا پر دو قدیم مندر کھل گئے

 بھدرواہ // جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے اس قصبے میں ہفتہ کے روزنوراترا تہوار کے پہلے دن بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے دو قدیم مندروں میں حاضری دی، جب مقامی انتظامیہ نے ان دروازے سات ماہ کے بعد پہلی بار کھول دیئے۔قدیم مہاکالی اور ما چندی کے مندر مارچ میں کورونا وبائی بیماری کے پیش نظر بند کردیئے گئے تھے۔ اگرچہ اگست میں حکومت نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی لانے کے بعد بیشتر عبادت گاہیں دوبارہ کھولیںتاہم ان دونوں مقامات کی انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر گیٹ کھولنے کے خلاف فیصلہ کیا تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ بھدروہ اور اس کے اطراف کے علاقوں سے عقیدت مندوں نے بھدرواہ کے مشہور قلعہ میں ایک پہاڑی کی چوٹی پر واقع 600 سالہ قدیم مہاکالی مندر میں جمع ہونا شروع کیااورخصوصی دعائیں کیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقعہ پرہون اور بھنڈارا کا اہتمام کیاگیا۔بھدرواہ کے مختلف علاقوں اور دیگر مقامات سے آئے

سنٹرل یونیورسٹی میں’ انصاف تک رسائی‘ موضوع پر مباحثے

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ قانون کی طرف سے طلباء کیلئے ایک مباحثے کے مقابلے کا انعقاد کیاگیا ’’انصاف تک رسائی‘‘کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس مباحثے میںوادی کے مختلف ڈگری کالجوں کے 24 طلباء پر مشتمل 12 ٹیموں نے حصہ لیا ۔تقریب کے دوران ایس ایل ایس کے سربراہ پروفیسر فاروق احمد میر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جبکہ ڈائریکٹر ، ایم ایل جے شیلیش شریواستو نے پروگرام میں آن لائن حصہ لیتے ہوئے مشترکہ ریاستوں کے مراکز کے ساتھ مختلف عملی سطح پر اس منصوبے کے تشکیل اور اس کے اتحاد پر روشنی ڈالی۔افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے انجام دی اور صدارتی خطاب پیش کیا۔انہوں نے مباحثے کے مرکزی خیال کو سراہا اور تمام شرکاء کو اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی ترغیب دی۔انہوں نے اس منصوبے کو سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کو دینے پر وزارت کا بھی شکریہ ادا کی

محکمہ بجلی کے ڈیلی ویجر19اکتوبر کواحتجاج کریں گے

سرینگر// محکمہ بجلی کے عارضی اور مستقل ڈیلی ویجروں نے19اکتوبر کو یک روزہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کی عدم توجہی اور ٹال مٹول کی پالیسی کے نتیجے میں وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔ پی ڈی ایل،ٹی ڈی ایل الیکٹریکل ایمپلائز یونین کے صدر سریر احمد مے کہا کہ محکمہ بجلی کے عارضی اورمستقل ڈیلی ویجروں کی ایک میٹنگ کے دوران محکمہ بجلی میں آئے روز حادثات اور دیگر معاملے زیر بحث لائے گئے۔انہوں نے کہا کہ10ستمبر کو محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری روہت کنسل کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی تھی،تاہم انہوں نے ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی میٹنگ کی معلومات منظر عام نہ لانے پر خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی اس خاموشی سے عارضی اور مستقل ڈیلی ویجروں میں انتشاری کیفیت پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے حکام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مسائل کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو وہ آنے والے

کشمیرنیوزسروس کے دفتر کو مقفل کئے جانے پرسیاسی جماعتوں کاشدیدردعمل

پریس کو دبانے کی کوشش:محبوبہ مفتی کارروائی بلاجواز:حسن میر،اظہاررائے پرقدغن:حریت(ع) سرینگر//خبررساں ایجنسی کشمیر نیوز سروس کے دفتر کو محکمہ ایسٹیٹس کی جانب سے مقفل کرنے کی سیاسی جماعتوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اِسے بلا جواز اور صحافیوں کو ہراساں کرنے سے تعبیر کیا ہے۔پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدراورسابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کشمیرنیوزسروس کے دفتر کو تالا بند کرنے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی خبررساں اداروں کوہراساں کرناحکومت کی پریس کو دبانے کی ایک کوشش ہے ۔انہوں نے ادارہ کشمیر نیوز سروس کے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا،’’ کے این ایس کشمیر جیسے مقامی خبر رساں اداروں کو حکومت کے سامنے سچ بولنے کے پاداش میں ہراساں کرنا جموں و کشمیر حکومت کی کشمیر میں آزاد پریس کو دبانے کی ایک کوشش ہے،یہ قابل مذمت ہے‘‘۔ادھراپنی پارٹی کے س

کرناہ کے سومو ڈرائیوروں کی لوٹ مار

سرینگر //کرناہ سے سرینگر تک سومو ڈرائیور مسافروں کو دو دو ہاتھوں لوٹ رہے ہیں اور اس جانب حکام کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کرناہ سے سرینگر تک فی سواری سے ایک ہزار روپے من مانی طریقے سے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے ۔کورونا وائرس کے پیش نظر 30فیصد مسافر کرایہ میں اضافہ کے زبانی ا علان کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ روٹوں کیلئے کرایہ ریٹ لسٹ مقرر کرنے میں ناکام ہوا ہے اور اب مسافر گاڑیوں کے مالکان نے از خود من مانی کرایہ مقرر کی ہیں اورمسافروں سے 30 کے بجائے 50 فیصد اضافی کرایہ لیا جا رہا ہے ۔کرایہ میں اضافہ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پہلے کرناہ سے سرینگر تک کا کرایہ 350سے 400روپے تھا اب یہ کرایہ بڑھا کر 1000روپے کیا گیا ہے جبکہ کرناہ کی مقامی سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے بھی 50فیصد کرایہ میں اضافہ کر دیا ہے۔مقامی مسافروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار

اننت ناگ میں چاول سے مہنگی ہوئی گھاس

سرینگر//ضلع اننت ناگ میں موسم کی خشک سالی کے سبب گھاس چاول سے زیادہ مہنگی ہوئی ہے ۔ پہاڑی علاقو ں میں بھیڑ بکریاںچرنے والے اب بالائی علاقوں کا رُخ کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ ضلع اننت ناگ میں خشک سالی کے سبب بالائی علاقوں میں گھاس پھوس نہ اُگنے سے میدانی علاقوں سے نکلنے والے دھان کی فصل کی گھاس کی قیمتوںمیں بے حد اضافہ ہوا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں خشک سالی سے بالائی علاقوں میں سب سے زیادہ اثر پڑا ہے۔ پہلگام، کوٹہاڑ، برنگ ، کپرن ، شاہ آبادجیسے علاقوں میں رہنے والے زیادہ تر لوگ مویشیوں کے کاروبار پر منحصر ہیں اور اسی ذریعہ سے روزگار کمالیتے ہیں ۔ بارش سے پہاڑی علاقوں میں قدرتی طو ر پر گھاس اُگتی تھی جو میوشیوں کے چرنے کے کام آتی تھی تاہم امسال طویل خشک سالی کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں بھی گھاس کی فصل پر کافی بُرا ثر پڑا جس کے سبب پہاڑی علاقوں کے لوگ میدانی علاقوں میں اپنے مال

مزید خبرں

 کلسٹر یونیورسٹی میں داخلہ مشیرشرما نے جائیزہ لیا  جموں //لیفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے جموں کلسٹر یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ کورسوں کیلئے داخلہ عمل کا جائیزہ لیا ۔ اس موقعہ پر جموں کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ امسال وبائی صورتحال کے سبب کئی مضامین میں داخلہ عمل متاثر ہوا اور اب زیادہ طلاب نے جموں کے اس کالج میں داخلے کیلئے درخواستیں دی ہیں ۔ اس صورتحال کے پیش نظر مشیر نے سال 2020-21 کی سیشن کیلئے  کلسٹر یونیورسٹی کے مختلف کالجوں میں نشستوں کی صلاحیت2019-20 سیشن کی طرز پر ہی رکھنے کیلئے کہا ۔ اس طرح نشستوں میں 800 نشستوں کا اضافہ ہوا ہے  ۔ مشیر کو بتایا گیا کہ پلوڑہ ،مڑھ ،کنجوانی ، بھگوتی نگر اور جموں کے دیگر نزدیکی کالجوں جو جموں یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ہیں میں 1183 نشستیں دستیاب ہیں ۔ ان نشستوں کیلئے داخلے کی آخری تاریخ

تازہ ترین