لاک ڈائون کا74واں دن، بندشوں میں بتدریج نرمی

سرینگر// ملک گیر لاک ڈائون کے74ویں روز جمعرات کو شہر سرینگر میں  لوگوں کی اچھی خاصی انقل و حرکت دیکھی گئی۔حالانکہ بدھ کی شام صوبائی کمشنر پی کے پولے نے کہا تھا کہ وادی میں موجودہ بندشیں جاری رہیں گی کیونکہ حالیہ ایام سے وادی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں ہر روز 100سے زائد کا اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وادی میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روز افزوں اضافے سے ایک تشویش پیدا ہوگئی ہے اس لئے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ بندشیں جاری رہیں گی البتہ ان علاقوں میں  محدود پیمانے پرکاروباری سرگرمیاں شروع کی جاسکتی ہیں جہاں متاثرین کی تعداد بہت کم ہے یا پھر دور دور تک کوئی ایسا مریض نہیں ہے۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے ملک کی دیگر ریاستوں اور بیرون ممالک میں پھنسے کشمیریوں کو واپس لایا ہے اور یہ عمل تقریباً مکمل کیا گیا ہے اس لئے اب ا

بجلی صارفین کیلئے رعایتی سکیم

جموں//جموں کشمیر حکومت نے بجلی صارفین کیلئے رعایتی سکیم میں ترمیم کر کے بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کو منظوری دی ہے ۔ حالیہ حکمنامے کے مطابق محکمہ بجلی نے بجلی فیس کی پہلی قسط کی آخری تاریخ جو کہ 31 مئی 2020 تھی کو 30 جون تک توسیع کی ہے ۔ جبکہ دوسری قسط کیلئے مقررہ 30 جون 2020  کی تاریخ کو 31 جولائی 2020 تک بڑھایا ہے ۔ اسی طرح تیسری قسط کیلئے آخری تاریخ جو 31 جولائی 2020 مقرر کی گئی تھی کو 31 اگست 2020 تک توسیع دی گئی ہے ۔   

تاجر انجمنوں اور ٹرانسپورٹروں کا معاشی سرگرمیوں کی فوری بحالی کا مطالبہ

سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان ایس کے آئی سی سی میں جموں کشمیر کی تاجر ، سیاحتی ، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد وفود سے ملاقی ہوئے ۔ مشیر نے تاجر انجمنوں کے نمائندگان کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران تجارت ، سیاحت اور ٹرانسپورٹ شعبوں سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا ۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا ایک وفد شیخ عاشق کی قیادت میں مشیر سے ملا اور انہیں بازاروں اور دیگر تجارتی مراکز کو مرحلہ وار کھولنے کی مانگ کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے جاری کووڈ 19 وباء کے سبب مشکلات کے شکار تجارتی شعبوں کیلئے امدادی پیکج کی بھی مانگ کی ۔ کے سی سی آئی کے وفد نے سیاحت اور باغبانی بورڈوں میں نمائندگی کی مانگ کی اور تاجروں کیلئے بجلی فیس کے بقایا جات معاف کرنے کیلئے کہا ۔ کے سی سی آئی کے نمائندوں نے قومی شاہراہ کو ترجیح طور

جموں و کشمیر کا تاجر طبقہ گوناگوں مشکلات سے دوچار

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے تجارت، سیاحت و صنعت کے ساتھ جڑے لوگوں کے ناقابل بیان گوناگوں مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز اور ریاستی انتظامیہ پر زور دیا کہ اس جانب خصوصی توجہ مبذول کی جائے اور ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔ پارٹی کے اراکین پارلیمان محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو یہاں کے تاجر طبقہ کو ہوئے نقصان کی برپائی کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کرنے کیلئے قائل کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے تاجر10ماہ سے لگاتار متاثرہورہے ہیں۔ 5اگست 2019کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور بعد میں کورونا وائرس کی عالمگیر وباء سے لگائے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے وادی کے تجارتی حلقے کو تقریبا30ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو اہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، سیاحت و صنعت سے جڑے اافراد کی راحت رسانی کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ تاج

محبوبہ ، ساگر، نعیم اختر سمیت دیگر لیڈروں کو رہا کیا جائے

سرینگر//جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے سرتاج مدنی ، ڈاکٹرشاہ فیصل اور پیرزادہ منصور کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سمیت دیگر تمام زیرِ حراست سیاسی لیڈران کی بھی جلد رہاکیاجائے۔ایک بیان میں الطاف بخاری نے سرتاج مدنی ، شاہ فیصل اور پیرزادہ منصور کے خلاف پی ایس اے کو منسوخ کرنے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اہم پیش رفت قرار دیا جوکہ آنے والے دنوں میں سیاسی صورتحال مزید سازگار بنانے میں معان ثابت ہوگی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر علی محمد ساگر ، پی ڈی پی کے نعیم اختر ،این سی کے ہلال لون کے علاوہ سینکڑوں سیاسی کارکنان جنہیں جموں وکشمیر سے باہر مختلف جیلوں میں نظر بند کیاگیا ہے ،کو کورونا وائرس وباء کے پیش نظر رہا کیاجانا چاہئے۔ انہوںنے کہا ہے’’یہ ہمارا مسلسل مطالبہ

پلوامہ میں دوسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل

پلوامہ//پلوامہ قصبے میں جمعرات کو دوسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی ۔کنگن پلوامہ میں ضلع ہیڈکوارٹر سے ایک کلو میٹر دور واقع دو دیہات سرنو اور رنگ مولہ کے دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے دوسرے روز بھی انتظامیہ نے انٹر نیٹ سروس کو معطل کیا ۔ جسے جمعرات کی شام تک بحال نہیں کیا گیا تھا۔ انٹر نیٹ معطلی کے باعث طلاب آن لائن کلاسز نہیں لے سکے۔  

وانی گام پٹن میں ٹریکٹر الٹنے سے شہری ہلاک

 بارہمولہ +کنگن//وانی گام پٹن میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک شہری لقمہ اجل بن گیا جبکہ کنگن میں فوجی گاڑی گہری میں گرنے سے ڈرائیوراور اہلکار معجزاتی طور پر بچ گئے۔ وانی گام بالاپٹن میں جمعرات کو ٹریکٹر پرسوار3افراد کھیتوں کی طرف کام کرنے کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں ٹریکٹر الٹ گیاجسکے نتیجے میںتینوں افراد زخمی ہوئے ۔ لوگوں نے زخمیوں کوٹرامااسپتال پٹن پہنچایا جہاں غلام حسن خان ولد عبدالاحد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ ادھر ہائن کنگن میں ایک فوجی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی تاہم ڈرائیور اور اہلکار معجزاتی طور پر بچ گئے۔ سرینگر سے لداخ کی طرف جارہی فوجی کانواے میں شامل ایک گاڑی ہاین کنگن میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 50فٹ گہری کھائی میں جاگری تاہم ڈرائیور اور ایک فوجی اہلکار معجزاتی طور پر بچ گئے ۔  

لداخ سرحد پر چینی فوج کی موجودگی

سرینگر//بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی دختر التجاء مفتی نے کہا ہے کہ لداخ میں جتنی جلدی امن قائم ہو ،اتنا ہی جموں کشمیر کیلئے بہتر ہوگا۔ التجاء مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ لداخ میںچینی فوج کی موجودگی سے جموں کشمیر کی وحدت اور سالمیت کو خطرہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ لداخ میں چینی فوج کی موجودگی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا امریکی صدر کو فون کرنا اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا اعتراف کرنا تشویشناک امر ہے کیونکہ سرحدوں پر موجودہ صورتحال سے جموں وکشمیر کی علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہے۔سی این آئی کے مطابق انہوں نے مرکزی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی سرکار پاکستانی جاسوس کبوتروں اور پاکستان سے وارد ہونے والے ٹڈوں پر سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک تشویشناک معاملہ ہے اور اگر لداخ میں ہندچین فوج کے مابین جلد صلاح نہ

اصغر سامون نے ایجوکیشن انوسٹیمنٹ پالیسی 2020 کا جائزہ لیا

سرینگر//پرنسپل سیکریٹری محکمہ سکولی تعلیم ڈاکٹر اصغر سامون نے سول سیکریٹریٹ میں جموں کشمیر ایجوکیشن انوسٹیمنٹ پالیسی 2020 کی عمل آوری پر غور و خوض کیلئے میٹنگ طلب کی ۔ میٹنگ میں یونیورسٹیوں ، محکمہ تعلیم ، نجی تعلیمی اداروں سے وابستہ نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ دورانِ میٹنگ پرنسپل سیکریٹری نے متعلقہ حکام اور دیگر متعلقین کو جموں کشمیر میں نجی شعبے کے تحت یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کے امکانات کا جائیزہ لینے کیلئے کہا ۔ انہوں نے تمام متعلقین سے جموں کشمیر ایجوکیشن انوسٹمنٹ پالیسی کی عمل آوری کیلئے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ کیلئے یونیورسٹیاں اہم رول ادا کر سکتی ہیں اور وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم صنعتی معاون کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کام کریں ۔ اس ضمن میںنجی سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے حکومت سنگل ونڈو کلیرنس باڈی قائم کر رہی ہے تا کہ نجی شعبے کے تحت ن

بانڈی پورہ میں پنڈت خاتون ،زکورہ میں غیر مقامی بچی فوت

بانڈی پورہ // ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنی والی ایک75سالہ پنڈت خاتون رانی بھٹ زوجہ موتی لال بھٹ ساکن کلوسہ کے آخری رسوم ادا کرنے میںمقامی مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور سوگوار کنبے کی ڈھارس بندھائی۔مذکورہ خاتون بدھ کو فوت ہوئی ۔مقامی آبادی کے مطابق موتی لال کے کنبے نے 1990میں جموں ترک سکونت کرنے کے بجائے اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ قیام کرنے کو ہی ترجیح دی  اور علاقے کی بہبودی کے لئے پیش پیش رہتے تھے۔ادھر زکورہ سرینگر میں ایک نجی ادارے میں کام کررہے ایک غیرمقامی شہری کی 8سالہ بیٹی گن جمعرات کو فوت ہوئی اورعلاقے کے لوگوں نے اُس کے آخری رسوم انجام دینے میں مذکورہ شخص کی مددکی اور ڈھارس بندھائی۔(کے این ایس)  

امام خمینیؒ کی31ویں برسی

افکار خمینی مظلوم عوام کیلئے مشعل راہ اتحاد المسلمین کا خراج عقیدت سرینگر //اتحاد المسلمین نے امام خمینی ؒ کوان31 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تنظیم نے موجودہ حالات اور کووڈ19 کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے اور جسمانی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے جمعرات کو سرینگر میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا جس میں امام خمینیؒ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے امام خمینی ؒ کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒ آج بھی انسانیت سے سرشار دلوں میں زندہ ہیں جس کا ثبوت آج بھی دنیا میں جگہ جگہ ملاحظہ کیا جاسکتا ہے اور امریکہ کی مظلوم سیاہ فام کمیونٹی بھی آج اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ مولانا مسرور انصاری نے کہا کہ افکار خمینی ؒ دنیا بھر کے مظلومین کیلئے مشعل راہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی ؒ نے قو

گاندربل کے کئی علاقوں میں منشیات مخالف مہم جاری

گاندربل/ /منشیات مخالف مہم کے دوران پولیس نیصفاپورہ،حاجن اور سمبل میں ڈی ایس پی گاندربل محمد شفیع کی نگرانی میں منظم کارروائی جاری ہے۔پچھلے دو ماہ کے دوران صفاپورہ،حاجن،چندر گیراورسمبل میں کئی منشیات فروش گرفتار کئے گئے جن میںچند ایک پولیس کو کافی عرصہ سے مطلوب تھے۔گاندربل سپیکس نامی ایک رضاکار تنظیم نے اس ضمن میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ نئی نسل کو منشیات کا عادی بناکر ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور بناکر تباہ و برباد کرنے پر مجبور کیا جارہا ہیجو انتہائی تشویشناک ہے۔  

مزید خبرں

بیرون ممالک سے لوٹنے والے ایم راجو نو ڈل افسر مقرر جموں//جموں کشمیر حکومت نے سیکریٹری منصوبہ بندی ، ترقی و نگرانی ایم راجو، جن کے پاس تواضع ، اسٹیٹس اور شہری ہوا بازی کا چارج بھی ہے، کو حکومت ہند کی امور خارجہ و شہری ہوا بازی وزارتوں کے باہر کے ملکوں سے واپس آنے والوں کیلئے کئے جا رہے انتظامات میں معاونت کیلئے نوڈل افسر مقرر کیا ہے ۔ اس ضمن میں جی اے ڈی کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایم راجو باہر کے ملکوں سے واپس آنے والوں کیلئے کئے جا رہے انتظامات کی دیکھ ریکھ کیلئے نوڈل افسر مقرر کیا گیا ہے ۔    مخالف آواز کو دبانا ضرر رساں نتائج کا حامل سرینگر//سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے 5اگست 2019سے نظربند سیاسی لیڈروں کی رہائی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لیڈروں اور کارکنوں کی طویل نظر بندی اس بات کا ثبوت ہے کہ مرکزی حک

سعدپورہ کرناہ میں سینکڑوں کنال زمین بنجرہونے کا خدشہ | لوگ فلیگ میٹنگ کے منتظر، آبپاشی کیلئے سرحد پار کے پانی پر انحصار

کرناہ // سب ڈویژن کرناہ کے دھنی سعدپورہ نامی گائوں میں سینکڑوں کنال اراضی بنجر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ سرحد پار سے آنے والا پانی بند ہوگیا ہے ۔ کنٹرول لائن کے نزدیک واقع فاروڈسعدپورہ میں سینکڑوں کنال دھان کی کھیتوں کی سینچائی کیلئے عوام کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر منحصر رہنا پڑتا ہے ۔ سرحد پار سے اگر یہاں پانی نہیں آتا ہے تو کھیت سیراب نہیں ہوتے اورلوگوں کوہر سال یہ پریشانی لاحق رہتی ہے۔علاقے کے زمینداروں کا کہنا ہے کہ کئی برس قبل آرپار فوجی افسران اورسیول حکام فلیگ میٹنگ کے دوران قاضی ناگ نالہ کے پانی کی روانی پربات چیت سے کوئی حل تلاش کیاکرتے تھے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اُس وقت فوج ،پولیس ، سرپنچ اور نمبردار سرحد پارکے حکام اور مقامی لوگوں سے بات کرتے تھے اور انہیں باندھ کو ٹھیک کرنے کیلئے پیسہ فراہم کرتے تھے جس کیلئے طریقہ کار یہ ہوتا تھا کہ اِس طرف ذمہ داررومال میں پیسے بن

لالپورہ کنزرمیں آبپاشی سہولیات کا فقدان

 ٹنگمرگ// لالپورہ کنزر میں آبپاشی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے زمینداروں میں تشویش پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چار سال قبل نالہ فیروزپورہ میں طغیانی آنے سے آرہ پھت کوہل پوری طرح تباہ ہوگئی جس کے بعد لالپورہ کی ہزاروں کنال زمین آبپاشی سہولیات دستیاب نہ ہونی کی وجہ سے بنجر میں تبدیل ہوگئی ہے ۔مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ انہوںنے آبپاشی کوہل کی از سر نو تعمیر وتجدید کیلئے ارباب اقتدارکو کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کی ہدایت پر سپرانٹنڈنگ انجینئرہائڈرالک اور ایس ڈی ایم گلمرگ نے آرہ پھت کوہل کا جائزہ لیا اور دونوں افسران نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کو مکمل رپورٹ پیش کی لیکن صورتحال ہنوز جوں کی توں ہے۔یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چار سال سے ہزاروں کنال اراضی بنجر بنی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اگر صورتحال یہی رہی تو مست

کلسٹر یونیورسٹی آن لائن امتحانات کا کلینڈر جاری

سر ینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے رواں سال کیلئے تدریسی سرگرمیوں اور امتحانات کے انعقاد کے لئے کلینڈر جاری کیا ہے۔اس ضمن میں کالج کے پی جی ، آئی جی ، یوجی کے مختلف سمسٹروں کے طلباء سے کہا گیا ہے کہ اُن کے امتحانات اُن کے متعلقہ گوگل کلاسوں اور آن لائن طریقہ کے تحت فوری طور منعقد کئے جارہے ہیں۔اس ضمن میں مزید جانکاری کے لئے طلباء کو اپنے متعلقہ اساتذہ یا شعبوں کے سربراہان کے ساتھ گوگل کلاسز اور دیگر آن لائن ذرائع ابلاغ  کے ذریعے رابطہ قائم کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ سمسٹروں کی حتمی ٹرم ( پی جی کے لئے فورتھ سمسٹر اور آئی جی ، یوجی کے لئے سکسھ سمٹروں ) کے امتحانات 15؍جون 2020ء سے پہلے اختتام پذیر ہوں گے ۔اور اس سلسلے میں ان بیچوں کے طلباء کو مزید ہدایت کے لئے گوگل کلاسوں میں اپنی موجودگی یقینی بنانی ہوگی تاکہ وہ امتحانات میں شامل ہوسکے۔تاہم پی جی ، آئی جی ، یوجی کے مختلف سمسٹروں

کوروناوائرس کی روکتھام | بصیر خان نے بانڈی پورہ میں اِقدامات کاجائزہ لیا

بانڈی پورہ//لیفٹیننٹ گورنر کے بصیر احمد خان نے ضلع بانڈی پورہ کے دورے کے دوران وہاں ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے کووِڈ۔ 19 کی روکتھام کے لئے اُٹھائے گئے اِقدامات اور ضلع میں مختلف سکیموں کے تحت زیر تعمیر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے اُنہیں ضلع اِنتظامیہ کی طرف کووِڈ۔19 کی روکتھام کے لئے اُٹھائے گئے اِقدامات سے متعلق پرزنٹیشن پیش کی۔ضلع اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے مشیر موصوف نے ریڈ زون علاقوں میں نمونے لینے میں سرعت لانے پر زور دیتے ہوئے بزرگوں اور دائمی امرا ض کے شکار افراد پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے کووِڈمریضوں کے رابطوں کی تلاش میں تیزی لانے اور وَبا سے متعلق تمام قواعد و ضوابط پر من و عن عمل کرنے کی ضلع اِنتظامیہ کو ہدایت دی ۔ اُنہوں نے طبی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی خاطر راغب کرنے کے لئے عوامی نمائندوں اور مذہبی

بجبہاڑہ میں خاتون نے سر راہ بچے کو جنم دیا:لواحقین

اننت ناگ//بجہباڑہ کووِڈ اسپتال میں زیر علاج حاملہ خاتون نے ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے بچے کو اسپتال کے صحن میں جنم دیا  ۔ کووِڈ- 19 اسپتال بجبہاڑہ میں بدھ کی دوپہر اُس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہوئی جب یہاں (نام مخفی )کووِڈ پازٹیو حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیا جس کے بعد مریض کے اہل خانہ و دیگر تیمارداروں  نے اسپتال عملہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی عدم توجہی کے باعث خاتون نے بچے کو اسپتال کے صحن میں جنم دیا ، جس کے باعث اُسکی حالت خراب ہوگئی اور اُس سے سرینگر منتقل کرنا پڑا  ۔اسپتال میں موجود مریض اور دیگر تیمار داروں نے اسپتال عملہ پر الزام عائد کیا کہ اُنہوں نے مریض کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث خاتون نے اسپتال کے صحن میں بچے کو جنم دیا اور کافی خون ضائع ہونے کے باعث مریضہ کی حالت کافی خراب ہوگئی اور اُسے نازک حالت میں سرینگر منتقل کرنا پڑا&nb

بڈگام کے سینئر ڈاکٹر کی فورسزکے ہاتھوں پٹائی | معاملے کی تحقیقات کرنے کی اعلیٰ حکام کی یقین دہانی

سرینگر //بڈگام ضلع میں کورونا وائرس اور دیگر وبائی بیماریوں پر نظر گزر رکھنے والے سینئر ڈاکٹر مظفر بدھ کو سی آر پی ایف کی مارپیٹ سے اسوقت زخمی ہوگئے جب وہ چاڈورہ سے بڈگام جانے کیلئے سرکاری گاڑی میں سوار تھے۔ ڈاکٹر مظفر نے بتایا کہ جب وہ بڈگام کی طرف جانے لگے تو سی آر پی ایف اہلکاروں نے انکی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور سوال کرنے پر شدید مارپیٹ کردی ۔ ادھر چیف میڈیکل آفیسر بڈگام نے یہ معاملہ  پولیس و سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اٹھایا ہے اور مذکورہ اہلکاروں کے  خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بڈگام ضلع میں کورونا وائرس مخالف مہم کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹروں میں سے انتہائی اہم اور وبائی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر مظفر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ میں بڈگام اپنے دفتر جانے کیلئے جوں ہی چاڈورہ چوک پہنچا تو وہاں تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں نے بڈگام

مٹن میں شہری درخت سے گر کر لقمہ اجل

اننت ناگ//سلیگام گنڈ مٹن میں بدھ سہ پہر کو اُس وقت کہرام مچ گیا جب یہاں ایک مقامی شخص اخروٹ کی درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ہے ۔45سالہ فارو ق احمد نجار ساکنہ گنڈ سلیگام اخروٹ کے درخت سے اچانک گر گیا ،اگر چہ اُس سے اسپتال لیجایا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے اُ سے مردہ قرار دیا ۔بی ایم او مٹن ڈاکٹر سلیم بیگ نے کہا کہ ہم نے مہلوک کے نمونے حاصل کئے کیونکہ اس کا تعلق ریڈ زون علاقے سے ہے۔اگر چہ مہلوک کے اہل خانہ نے بغیر پوسٹ مارٹم کے نعش ان کے حوالے کرنے کی مانگ کی ، تاہم ہم نے اُنہیں ضلع ترقیاتی کمشنر سے اجازت نامہ حاصل کرنے کو کہا ہے ،بصورت میڈیکل پروٹوکال کے تحت مہلوک کی آخری رسم انجام دی جائے گی۔