تازہ ترین

کورونا وائرس:55سالہ خاتون فوت،117کے ٹیسٹ مثبت

 سرینگر //جمعرات کو جموں صوبے میں 55سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی جبکہ کشمیر میں کوئی فوت نہیں ہوا۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1924ہوگئی ہے ، ان میں 717جموں جبکہ 1207کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے جموں و کشمیر میں کورونا کی تشخیص کیلئے 20ہزار377ٹیسٹ کئے گئے جن میں117افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثر ین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 764ہوگئی۔ ان میں 51ہزار 319جموں صوبے جبکہ 72ہزار 445کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 117 معاملات میں 42جموں جبکہ 75کشمیر صوبے میں سامنے آئے ہیں۔ کشمیر کے 75معاملات میں 46ضلع سرینگر، 2بارہمولہ، 4بڈگام، 8پلوامہ، 3اننت ناگ، 1بانڈی پورہ، 3گاندربل، 1کولگام، 4کپوارہ اور 3شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے  کے 4اضلاع میں 42افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ان میں 33ضلع جموں، 5ادھمپور، 3کٹھوعہ اور ایک کشتواڑ سے ت

قیدیوں سے ملاقات بحال

سرینگر //محکمہ جیل خانہ جات نے جیلوں میں نظربند قیدیوں سے ملاقات پر پابندی ہٹادی۔ محکمہ نے جمعرات کو ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کورونا کے پیش نظر قیدیوں سے ملاقات پر جو پابندی عائد کی گئی تھی، اسے ہٹایاگیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ قیدیوںسے افراد خانہ کو مہینے میں ایک مرتبہ ملنے کی اجازت ہوگی ۔ حکمنامہ میںجیل سپرا نڈٹینڈنٹ کو ہدایت دی گئی وہ کورونا سے متعلق معیاری عملیاتی طریقہ کار (ایس او پی) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔حکمنامہ کے مطابق افرادخانہ کومنفی کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ، جو48گھنٹوں سے زیادہ پرانی نہ ہو، ساتھ رکھنی ہوگی۔  

۔26جنوری کی آمد پر سیکورٹی سخت

 سرینگر//26جنوری کی آمد سے قبل ہی تلاشیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا ہے جبکہ حساس مقامات اور شاہرائوں پر سیکورٹی کو مزیدمتحرک کیا گیا ہے۔ 26 جنوری قریب آتے وادی میں فورسز کے ساتھ ساتھ فوج کو بھی متحرک کردیا گیا ہے جس دوران نہ صرف سرینگر جموں شاہراہ پر دن رات فوج کی گشت بڑھادی گئی بلکہ اہم شاہراہ پر فورسز نے عارضی چوکیاں قائم کرکے سرینگر کی طرف آنے والی مسافر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔ 26جنوری کی تقریبات قریب آنے کے ساتھ ہی پورے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جنوبی اضلاع کولگام،پلوامہ اور شوپیاں میں فوج اور فورسز کو دن رات متحرک رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔عسکریت پسندی کے لحاظ سے انتہائی حساس قرار علاقوں میں شبانہ ناکوں کے ساتھ ساتھ مشکوک افراد کی حرکات کو سکنات پر بھی کڑی نگاہ رکھی جارہی ہیں۔پلوامہ کے حساس علاقو

جموں و کشمیر میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کا قیام

سرینگر//ایک اہم پیشرفت میں حکومت جموں وکشمیر نے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی کے قیام کے لئے وائی ایس ایم ای ٹی ٹرسٹ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ وائی ایس ایم ای ای ٹی کی مارچ2018 میں رجسٹریشن ہوئی ہے  اور  اس اقدام کی بنیاد ڈاکٹر محبوب مخدومی نے رکھی تھی اور اس کی سربراہی پروفیسر معراج  الدین میر پر مشتمل ایک بورڈ کے زیرانتظام ہے ۔بورڈ میںوائس چانسلرسنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر ، پروفیسر اے ایس چاولہ وائس چانسلر RIMTیونیورسٹی پنجاب پروفیسر سنجیو کمار، پروفیسر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ مینجمنٹ سائنسز پنجاب یونیورسٹی ، پروفیسر (ڈاکٹر) انیل مہتا، پروفیسر اسکول آف لیگل اسٹڈیز ، بنستھالی یونیورسٹی راجستھان ، پروفیسر (ڈاکٹر) الوک کمار چکروال،پروفیسر کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن سوراشٹرا یونیورسٹی گجرات ، ڈاکٹر انوپما سنگھ  پروفیسر اور نیشنل انسٹ

سرینگراورجموں میں انجمن اردوصحافت کے تعزیتی اجلاس

سرینگر//جموں کشمیر کے معروف صحافی غلام نبی شیداء کوخراج عقیدت پیش کرنے اورآئندہ لائحہ عمل کاجائزہ لینے کیلئے انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیر کے ذمہ داروں اور سینئراراکین کے دواہم اجلاس سرینگراورجموں میں منعقد ہوئے ۔موصولہ بیان کے مطابق ایوان صحافت کشمیر میں بدھ کوبعددوپہر انجمن اْردوصحافت جموں وکشمیر کے زیراہتمام ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی ،جس میں چیف آرگنائزر فردوس رحمان ،ترجمان زاہد مشتاق ،صوبائی صدربلال فرقانی ،خزانچی اظہررفیقی اورصدرکے مشیر ناظم نذیر نے شرکت کی جبکہ اس تعزیتی میٹنگ میں مرحوم غلام نبی شیداء کے ایک قریبی ساتھی اور اردودزبان کے محب شیخ غلام قادرمدنی ساکن پٹن نے بھی شرکت کی۔اس تعزیتی میٹنگ میں مرحوم غلام نبی شیداء کی صحافتی اورسماجی خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے شیخ غلام قادرمدنی اوربلال فرقانی نے کہاکہ موصوف ایک نڈراوربے باک صحافی تھے ،جنہوں نے کبھی اپنے مفادات کیلئے صحافتی

حکومت کی میڈیا پالیسی غیر جمہوری

 سرینگر//جموں وکشمیرنیوز پیپرس کارڈی نیشن کمیٹی  نے انتظا میہ کے اس تازہ ترین حکمنامے جس میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے کئی اخبارات کو سرکاری اشتہارات روکنے پر زبردست برہمی کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں شامل شر کاء نے کہا کہ حکومت کی میڈیا مخالف پا لیسی  غیرجمہوری اور آزادی اظہار رائے پر براہ راست حملہ ہے جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔ اجلاس میں پریس کی آزادی کے خلاف حکومتی اقدامات کو ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے متفقہ طور پر فیصلہ لیاگیا۔ اجلاس میں شامل تمام انجمنوں کے نمائندوں نے زور دیا کہ ان تمام غیر جمہور ی فیصلوں کو واپس لیا جائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے نامساعد حالات کے باوجود یہاں کے صحافیوں نے کٹھن حالات میں بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دیںبلکہ کئی صحافیوں کو حالات و واقعات کی ترجمانی کی پاداش میں زندگیوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اجلاس میں ا

مرکز سابق ریاست کے زمینی حقائق تسلیم کرے:ساگر

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمدساگر نے تباہ کن اقتصادی حالات ، لوگوں کی معاشی بدحالی، انتظامی انتشار، سیاسی خلفشار اور نہ ختم ہونے والی غیر یقینیت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دگرگوں صورتحال 5اگست 2019کے غیر جمہوری اور غیر آئینی فیصلے کی دین ہے۔ علی محمد ساگر نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر سینئر پارٹی لیڈران شمالی زون صدر محمد اکبر لون(رکن پارلیمان)، وسطی زون صدر علی محمد ڈار، قیصر جمشید لون، شوکت احمد میر اور دیگر عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ مسلسل بے چینی اور پریشانیوں میں مبتلا ہیں، یہاں کا سیاحت، دستکاری، صنعت و حرفت کے شعبہ ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کلیدی شعبوں سے وابستہ لوگ نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں یا بننے کے قریب ہیں، بے روزگاری اور نامساعد حالات نے نوجوانوں کو مایوس کرکے رکھ دیاہے۔ساگر نے کہاکہ جموں وکشمیر

بصیر خان نے اننت ناگ میں برفباری کے مابعد منظر نامے کا جائزہ لیا

اننت ناگ// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا اور اننت ناگ اور کولگام کے ملحقہ علاقوں میں برفباری کے بعد منظر نامے کا جائزہ لیا۔شفاف اور جواب دہ اِنتظامیہ کو مستحکم بنانے کا اعادہ کرتے ہوئے مشیر بصیر احمد خان نے سرکاری اہلکاروں کو تن دہی اورلگن سے کام کر کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات بلا رکاوٹ فراہم کرنے اور عوامی شکایات کا ازالہ معین مدت کے اندر کرنے کے لئے کہا۔بجلی اورپینے کے پانی کی ترسیل ، برف ہٹانے ، طبی خدمات اور اَدویات ، راشن اور رسوئی گیس کی فراہمی جیسے ضروری خدمات کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ زیادہ تر عوامی سہولیت کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر مؤثر طریقے پر متحرک کیا جانا چاہئے۔پی آرآئی ممبروں یعنی ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، سرپنچوں وغیرہ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے بصیر خان نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ انہیں حکومت

روڈ سیفٹی مہینہ: کپوارہ اور بانڈی پورہ میں پروگرام

سرینگر//بانڈی پورہ کے منی سیکریٹریٹ میں روڑ سیفٹی ریلی کو ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے جھنڈی دکھا کر بانڈی پورہ کے مختلف بازاروں کی طرف روانہ کردیا ۔ریلی میں بھاری تعداد میں طلبہ وطالبات نے شرکت کی جو اے آر ٹی اودفتر بانڈی پورہ نے آرگنائز کی تھی۔ریلی منی سیکریٹریٹ سے روانہ ہوکر بانڈی پورہ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے نوپورہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ہے۔ریلی مین شامل شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر لیکر اٹھارکھے تھے۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ریلی میں شامل طلبہ وطالبات سے مخاطب ہوکر کہا کہ روڈ سیفٹی مہینہ کا مقصد لوگوں کو جانکاری فراہم کرتا ہے کہ گاڑی چلاتے وقت ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں۔ادھر روڈ سیفٹی ماہ کے تحت ضلع کپوارہ میں جمعرات کو ایک پروگرام منعقد ہواجس میں اے آر ٹی او نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ ٹریفک قوا

نہروپارک سے نشاط باغ تک میراتھان ریلی

سرینگر//ٹریفک پولیس سرینگر نے نہرو پارک سے نشاط باغ تک چہل قدمی کا اہتمام کیا جس میں مختلف اسکولوں اور کلبوں کے بچوں نے سڑک پر چلنے کی حفاظت کے اقدامات کے بارے میں مسافروں کو جانکاری فراہم کی۔ روڈ سیفٹی کے نعرے کے ساتھ پلے کارڈ تھامے ہوئے بچے او رفریقین نے سڑک پر چلنے کی حفاظت کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔اس ریلی کو ایڈیشنل ڈویژنل کمشنر سرینگر بلال احمد، جاوید احمد کول ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر ، ڈاکٹر ظہور احمد ، اے ایس پی ٹریفک سٹی،ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ ٹریفک سٹی ویسٹ غلام حسن اورڈی ایس پی ٹریفک سٹی نارتھ امتیاز احمد ااور ڈی ایس پی ٹریفک سٹی جنوبی سرینگر عادل مشتاق بھی موجود تھے۔ ریلی میں موجودان بچوں اور مسافروں نے گاڑیوں کو چلنے کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کرنے پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ حادثات سے ہونے والی ا موت و پریشانیوں کو سمجھا جائے۔ یہ پر

سوپور کے نامور عالم دین مولانا محمد علی میر فوت

سوپور//شمالی قصبہ سوپور کے معروف عالم دین اور انجمن ائمہ مساجد کے نائب صدر اور مسجد مظفر اقبال نگر سوپور کے امام وخطیب مولانا محمد علی میربدھوار کی شام کو حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے۔ موصوف عالمی شہرت کے دینی ادارے جامع اسلامیہ ڈابھیل گجرات کے فارغ التحصیل تھے اور نیوکالونی سوپور میں 14برس تک مقامی مسجد کے امام و خطیب رہے۔ موصوف گزشتہ 3برسوں سے مسجد اقبال میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق موصوف بدھ کے روز نماز مغرب کی امامت کا فریضہ انجام دینے کے بعد جب گھر پہنچے تو ان پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوراً ہسپتال لے جایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ موصوف کی نماز جنازہ مزار شہدا ء اقبال مارکیٹ سوپور میں جمعرات صبح 10.30 بجے ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو ان کے آبائی علاقہ بہرام پورہ سوپور میں سپرد خاک کیاگیا۔

ویکسین کی ضرورت

سرینگر//آرینز کالج نے ویکسنیشن کے کردار پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ’’ویکسین کی حفاظت اورضرورت‘‘ کے عنوان سے ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر جیوتی شرما ڈاکٹر ایچ ایس جے انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز اینڈ ہسپتال ، پنجاب یونیورسٹی ، چندی گڑھ نے انجینئرنگ ، لاء ، مینجمنٹ ، نرسنگ ، فارمیسی ، بی ایڈ اور زراعت کے فیکلٹی ممبران اور آریانز طلباء سے بات چیت کی۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ ، چیئرمین ، آریانز گروپ نے ویبنار کی صدارت کی۔ڈاکٹر جیوتی نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دو صدیوں سے ویکسین سے بچاؤ کا ایک محفوظ اور موثر ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استثنیٰ کی مدت مختلف بیماریوں اور مختلف ویکسینوں سے مختلف ہوتی ہے۔ اس نے کووڈ 19 ویکسین کے بارے میں طلبا کو روشن کیا۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ویکسین کی افادیت غیر ٹیکے لگائے گئے گروپ کے مقابلے میں لوگوں کے ایک

معلمات کا خصوصی اجلاس

سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر ایران کے حوزیہ علمیہ سے فارغ معلمات اور خواتین ذاکر ات کا ایک خصوصی اجلاس آغا سید حسن کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تنظیم کی طرف سے خواتین کے لئے منعقد کئے جا رہے خصوصی تبلیغی پروگراموں کی عمل آوری کا دائرہ وسیع کرنے اور ایسے پروگراموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے کئی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں طے پایا گیاکہ  اب یہ پروگرام ایک لایحہ عمل کے تحت متواتر منعقد ہوتے رہیں گے جہاں خواتین کو اصول و عقائد اور عملی مسائل کی تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پر آغا حسن نے دین اسلام کی تبلیغ و تشہیر میں حضرت خدیجہ الکبریٰؓ اورحضرت فاطمہؓ کے کردار اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوںنے کہا کہ خواتینِ ملت کوان برگزیدہ خواتین کی سیرت اور نقش قدم پر چلنے کی حتی المقدور کوشش کرنی چاہئے۔  

اجس میں احتجاج

 بانڈی پورہ//اجس بانڈی پورہ کی آبادی نے دوسرے روز بھی احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعمیر کئے گئے پرائمری ہیلتھ سنٹر کیلئے  مناسب راستہ میسر نہیں ہے جبکہ ہیلتھ سنٹر میں ٹیسٹ وغیرہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینری کا بھی فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس ہیلتھ سنٹر تک پہنچنے کیلئے مریضوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ اگر کسی وقت مریض کی حالت خراب ہو جائے تو وہ رستے میں ہی دم توڑ سکتا ہے کیونکہ ہسپتال تک گاڑی نہیں پہنچتی ہے۔ مریضوں کو کندھے یا چارپائی پر بٹھا کر اسپتال تک پہنچایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو اس حوالے سے کئی مرتبہ مطلع کیا گیاتاہم اس مسئلے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ پرائمری ہیلتھ سنٹر تک پہنچنے کیلئے مناسب راستہ تعمیر کیا جائے۔  

پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی

کنگن+سرینگر// وسطی ضلع گاندربل کے رامواری اور پتھری بل ریول گنڈ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ رامواری گنڈ کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقے میں سال 2006 میں ایک فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا  لیکن وہ فلٹریشن پلانٹ کچھ سال کے بعد بیکار ہوگیا جس کے بعد محکمہ نے فلٹریشن پلانٹ کے ساتھ نصب پائپیں ہٹائیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس کے بعد محکمہ کے ملازمین نے لوگوں کو بتایا کہ پہلے آپ ایگریمنٹ کرلیں اور اس کے بعد آپ کوپائپوں کے ذریعے فلٹریشن پلانٹ یا کسی چشمے سے صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کے سپر وائزر نے اس وقت بتایا کہ اگر آپ ایگریمنٹ نہیں کریںگے تو آپ لوگوں کے راشن کارڈ منسوخ کئے جائیںگے۔ انہوں نے بتایا کہ جو پرانی پائپیں ہٹائی گئی تھیں ان کو بھی واپس لیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ آ

مزید خبرں

پی ڈی پی میں نئے عہدیدار نامزد سرینگر//پی ڈی پی نے ضلع بارہمولہ کیلئے نیا صدر اور رفیع آباد بارہمولہ کیلئے کانسچونسی انچارج مقرر کئے ہیں۔ ایک بیان میں ترجمان کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایات اور منظوری کے بعد پارٹی جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے جلال الدین شاہ کو بارہمولہ کا ضلع صدر جبکہ ایڈوکیٹ عنایت حسین کو رفیع آباد بارہمولہ کانسچونسی انچارج نامزد کیاہے۔ نئے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہانجورہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو تن دہی سے نبھائیں گے اور زمینی سطح پر پارٹی کومضبوط کرینگے۔    وانی ہامہ پائین بٹہ پورہ اور پٹن میں بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاج ارشاد احمد+فیاض بخاری   گاندربل +بارہمولہ //وانی ہامہ پائین بٹہ پورہ حضرت بل میں 17دنوں میں بجلی ٹرانسفارمر3مرتبہ خراب ہونے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ادھر پٹن

کرناہ میں آگ ،رہائشی مکان خاکستر | 7مویشی زندہ جل کر ہلاک،لاکھوں روپئے کا نقصان

سرینگر // جاڈہ کرناہ میں گذشتہ شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہو گیا اور مکان میں موجود 7مویشی جن میں گھوڑے اور دودھ دینے والی گائیں بھی شامل تھیں، زندہ جل کر ہلاک ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق رات کے قریب 12بجے ٹنگڈار سے قریب 8کلو میٹر دور پہاڑی پر واقع گائوں جاڈہ میں الف الدین ولد میر محمد پوسوال کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس میںایک گھوڑے سمیت سات مویشی بشمول گائیںزندہ جل گئیں۔ اس حادثے میں افراد خانہ معجزاتی طوراپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جیسے ہی مکان سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھتے تو وہ موقع پر پہنچے اور وہاں پہلے افراد خانہ کو باہر نکالنے کی کوشش کی تاہم مکان میں موجود مال واسباب خاکستر ہوگیا ۔علاقے میں اس سے قبل نوپورہ گائوں میں

محکمہ بجلی میں تعینات عارضی ملازم 8 سال سے تنخواہ سے محروم | اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ،لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل

بارہمولہ // حاجی بل بارہمولہ میں محکمہ پی ڈی ڈی میں تعینات ایک عارضی ملازم آٹھ برسوں سے نہ صرف تنخواہ سے مرحوم ہے بلکہ اس کے مستقلی کیلئے بھی کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مذکورہ ملازم کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ریاض احمد ریشی نامی اس شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 2013 میں وہ پی ڈی ڈی میں عارضی ملازم کی حیثیت سے تعینات کیاگیا اور آج تک اُسے تنخواہ سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کے نظام میں کسی بھی طرح کا کوئی خلل پڑتاہے تو وہ خود اسے ٹھیک کرتا ہے ۔ ریاض نے بتایا ’’ 2013 میں مجھے کرنٹ بھی لگا اور میں بری طرح جھلس گیا تھا جس کے بعدعلاج کیلئے گھر کے زیورات کو فروخت کرنا پڑا‘‘۔انہوں نے کہا ’’محکمہ نے اُس وقت مجھے ایف آئی آردرج کرنے سے روکا اور مستقل کرنے کا یقین دلایاجس کے تمام ثبوت میرے پاس موجود ہیں

گردواروں میں شبد کیرتن اور پوجا پاٹ | گرو گوبند سنگھ کاجنم دن جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

 سرینگر//شہر سرینگر اور وادی کے دوسرے سکھ اکثریتی والے علاقوں میں سکھ مذہب کے 10ویں گرو گورو گوبند سنگھ جی کا جنم دن جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلے میں شہر سرینگر کے تمام گرداواروں میں صبح سے زبردست چہل پہل ، گہماگہمی اور خاص رونق تھی اور ان گردواروں میں سکھ فرقے سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وہ خصوصی شبد کیرتن اور پوجاپاٹ میں حصہ لے رہے تھے ۔   سرینگر کے رعناواری علاقے میں واقع گردوارہ چھٹی پادشاہی میں مرمت کا کام جاری رہنے کی وجہ سے خصوصی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا ۔ اس دوران وادی کے دوسرے علاقوں جن میں بارہمولہ ، بڈگام ، پلوامہ ، ترال ، اسلام آباد ، کولگام ، شوپیان ، پٹن ، سنگھ پورہ ، بیروہ اور دوسرے کئی علاقوں میں جنم دن کی تقریبات جوش وخروش کے ساتھ منائی گئیں اور گردواروں میں عقیدت مندوں کیلئے خصوصی لنگروں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔  

لولاب کو پسماندہ علااقہ قراردینے کا مطالبہ

سرینگر// سرحدی ضلع کپوارہ کے میدان پورہ لولاب علاقے کی آبادی نے علاقے کو’’پسماندہ علاقہ‘‘ قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ15برسوں سے مقامی آبادی کے اس مطالبے سے متعلق فائل پسماندہ طبقہ جات کمیشن کے پاس زیر التوا ہے۔مقامی علاقے کے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو دفتر پر بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے15سال قبل علاقے کو پسماندہ علاقہ قرار دینے سے متعلق فائل پسماندہ طبقہ جات کے چیئرمین کو روانہ کیا،تاہم ابھی تک کمیشن میں مذکورہ فائل زیر التوا ہے۔وفد میں شامل عبدارشید بٹ نامی شہری نے بتایا کہ15سال گزر نے کے بعد بھی مذکورہ کمیشن نے میدان پورہ لولاب کو پسماندہ طبقہ جات کمیشن نے’’ پسماندہ علاقہ‘‘ کے طور پر نشاندہی کی۔انہوں نے سیاسی جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنارتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کسی بھی سیاسی جماعت یا سیاسی لیڈر نے اس جانب ک