تازہ ترین

دستکاروں کیلئے2نئی سکیمیں متعارف

سرینگر //کاریگروں اور بنکروں کی راحت کیلئے حکومت نے جموں کشمیر کے شہرہ آفاق دستکاری اور ہینڈ لوم شعبے کے فروغ دینے کیلئے 2 نئی سکیمیں مشتہر کی ہیں ۔ سرمایہ کی فراہمی سے اس روایتی دستکاری صنعت کیلئے مالی امداد اور قرضہ سہولیت فراہم ہو گی ۔ اس ضمن میں حکومت نے جموں کشمیر سیلف ریلائینس کواپریٹو ایکٹ 1999 کے تحت محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم میں درج کواپریٹوز اور سیلف ہیلپ گروپوں کیلئے نئی مالی سکیم کا اعلان کیا ۔ سکیم کے تحت ہر کواپریٹوز اور سیلف ہیلپ گروپ کو دو اقساط میں یک وقی ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی ۔ یہ رقم مستحق کواپریٹو/ سیلف ہیلپ گروپ کو ڈی بی ٹی طریقہ کار کے ذریعے منتقل کی جائے گی ۔ یونین ٹیر ٹری کے دیہی اور شہری علاقوں میں سالانہ دو ہزار کواپریٹو /سیلف ہیلپ گروپوں کو سکیم کے دائرے میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل مینیجیرئیل سبسڈی سکیم کے تحت ہر

چوشل لیہہ میں بی جے پی کونسلر سمیت کئی لیڈران پارٹی سے مستعفی

لیہہ//یو این آئی// لیہہ کے چوشل نامی علاقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کونسلر کونچوک سٹینزن اور دیگر عہدیداروں و کارکنوں نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔بی جے پی لیڈر کونچوک سٹینزن نے بتایا کہ پارٹی نے ایک ایسے شخص کو منڈیٹ دیا ہے جو پارٹی کا ورکر بھی نہیں ہے جبکہ جنہوں نے پارٹی کے لئے کئی برسوں سے دن رات کام کیا انہیں نظر انداز کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اس فیصلے سے مایوس ہو کر ہم پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔موصوف نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا: 'بی جے پی لیہہ نے چوشل کے بی جے پی منڈل کے تین لیڈروں کے بجائے ایک ایسے شخص کو منڈیٹ دیا ہے جو پارٹی کا ورکر بھی نہیں تھا اس لئے ہم پارٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں'۔واضح رہے کہ ضلع لیہہ کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور طلبہ تنظیموں پر مشتمل  اپیکس باڈی نے اپنے مطالبات و خدشات، خاص کر لداخ

وازوان کھانے سے 30لوگ بیمار

کپوارہ//شمالی کشمیر کے لنگیٹ ہندوارہ  علاقے میںقریب 3 لوگ وازہ وان کھانے سے دست اور قے کی بیماری میں مبتلا ہوگئے تاہم انہیں فوری طور نزدیکی اسپتال میں بھرتی کر کے علاقہ میں کئی میڈیکل ٹیمو ں کو روانہ کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ بنہ گام پہرو پیٹھ لنگیٹ  میں بدھ کے روز ایک شادی کی تقریب تھی جس میں لوگو ں نے وازہ وان کھا یا ۔علاقہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح علاقہ میں درجنوں افراد دست اور قے کی بیماری مبتلا ہو گئے ۔دست اور قے کی بیماری کی وجہ سے علاقہ میں افراد تفری پھیل گئی اور مقامی لوگو ں نے مریضوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال لنگیٹ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا  جبکہ علاقہ میں کئی میڈیکل ٹیمو ں کو روانہ کیا گیا جنہوں نے دست اور قے میں مبتلا مریضوں کا علاج و معالجہ کیا  ۔اس حوالہ سے بلاک میڈیکل آفیسر لنگیٹ ڈاکٹر گوہر احمد نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا

کشمیری مائیگرنٹوں کیلئے کشمیر میں عبوری رہائشی سہولیات

سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے سول سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم ترقیاتی پیکج کے تحت کشمیری مائیگرنٹوں کیلئے تعمیر کی جارہی عبوری رہایشی سہولیات کا ایک میٹنگ میں جائیزہ لیا ۔ مشیر نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، ری ہیبلی ٹیشن اور ری کنسٹریکشن محکمہ کو کام میں درپیش رکاوٹوں کو دور کر کے اس میں سرعت لانے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر ، سیکرٹری ڈی ایم آر آر آر ، امداد و باز آبادکاری کمشنر ( مائیگرنٹس ) جے اینڈ کے جموں ، چیف انجینئر تعمیراتِ عامہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایم آر آر آر موجود تھے جبکہ صوبہ کشمیر کے ڈپٹی کمشنروں نے میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ دورانِ میٹنگ مشیر نے افسروں کو اپنی کوششوں کو تیز کر کے اہداف کا حصول مقررہ مدت کے اندر یقینی بنانے کیلئے کہا ۔ انہوں نے امداد و باز آباد کاری کمشنر ( مائیگرنٹ ) جموں کو اُن جگہوں کا ذاتی طور معائینہ ک

لداخ کی صورتحال ٹھنڈا کرنے کی پھر کوشش

نئی دہلی +بیجنگ // بھارت اور چین نے سرحدی صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کیلئے فوجی سطح پر ساتویں دور کی بات چیت کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔لیکن دونوں ملکوں کی جانب سے فوری طور پر لداخ میں قریب 14000فٹ کی بلندی پراپنی پوزیشنوں کو تبدیل کرنے یا یہاں تعینات فوجیو ں میں کمی کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان بدھ کو سفارتی سطح کی میٹنگ منعقد ہوئی میں بھارت کی نمائندگی خارجہ جوائنٹ سیکریٹری جنوبی ایشیاء نوین شری واستوا اور چین کے ڈائریکٹر جنرل سرحدی ڈیپاٹمنٹ اینڈ سمندری معاملات ہانگ لیانگ نے کی۔نئی دہلی میں سفارتی ذرائع نے کہا کہ ابھی چین کی جانب سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ فوج میں کمی لائی جائے۔ ادھر بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کیا گیا کہ دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آپسی رابطوں کو مستحکم کیا جائے اور اسکے لئے فوجی کمانڈروں کے درمیان بہت جلد سات

شوپیان ، ڈورو اور گاندربل میں4نوجوان گرفتار

شوپیان+اننت ناگ+گاندربل// شوپیان اور اننت ناگ میں تین بالائے زمین جنگجوئوں کو گرفتار کیا جبکہ گاندربل میں ایک نوجوان کی ہتھیار اٹھانے سے قبل  گھر واپسی ممکن بنا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ زینہ پورہ پولیس نے دو نوجوانوں  20سالہ عمر شوکت شاہ ولد شوکت شاہ ساکن ہم ہون  اور شفاعت امین شاہ ولد محمد امین ساکن ارپورہ کوزینہ پورہ میں گرفتار کیا اور انکی تحویل سے ایک پستول، ایک میگزین اور 9رائونڈس بر آمد کئے۔ دونوںکیخلاف کیس زیر نمبر 130/2020 درج کیا گیا ۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شاہ آباد ڈورو علاقے میں حال ہی میں عسکری تنظیم سے وابستہ ہوئے ایک نوجوان کو ایک ناکے کے دوران پولیس نے گرفتار کر لیا  ۔19آر آر اور پولیس نے ناکہ بٹھایا ،جس دوران  نوجوان کو کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ گرفتار جنگجو کی شناخت مزمل احمد ولد غلام حسن کے طور کی گئی۔ اس نے 27ستمبر کو لاپت

نوجوان صحافی جاوید احمد کاحرکت قلب بند ہونے سے انتقال

بارہمولہ//کشمیر کی صحافتی برادری میں جمعرات کو اس وقت ماتم کی لہر بچھ گئی جب ضلع بارہمولہ کے وترگام رفیع آبادسے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی جاوید احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔موصوف انگریزی روز نامہ ’رائزنگ کشمیر‘کے ساتھ وابستہ تھے جبکہ ا س سے قبل وہ روزنامہ ٹربیون کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں ۔ اُن کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی ان کے آبائی علاقے کے ساتھ ساتھ وادی کے صحافی برداری میں غم و اندو ہ کی لہر دوڑ گئی ۔ رائزنگ کشمیر سے وابستہ ایک صحافی نے کہا’’آج ہمارے دفتر واقع پریس کالونی سرینگر میں ایک میٹنگ تھی اسی میں شریک ہونے کیلئے جاوید سرینگر آ رہے تھے‘‘۔انہوں نے کہا’’ ہم نے ایک بار انہیں فون بھی کیا تو وہ فون پر بولے کہ میں راستے میں ہوں لیکن پٹن پہنچتے ہی ان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی‘‘۔ جاوید احمد ایک

کشمیر کی 48سالہ بیوہ کی محنت 30سال بعد رنگ لائی

سرینگر //کولگام کی ایک 48سالہ بیوہ کی 30سال کی محنت اُس وقت رنگ لائی جب اس نے پولی تھین کو سائنسی طور پر ٹھکانے لگانے کانسخہ نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پرپیش کر کے کر ایشیا بْک آف ریکارڈس ایوارڈ اپنے نام کر لیا ۔اس سے قبل مذکورہ خاتون نے انڈیا بْک آف ریکارڈز، کلامز بْک آف ریکارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔ ماہرین نے جہاں پولی تھین کو عام شہریوں کیلئے زہر آلود قررا ر دے کر اس کے مضر اثرات گنوا دیئے ہیں، وہیں سماج میں ایسے اشخاص بھی موجود ہیں جو اس کی تباہ کاریوں سے واقف ہو رہے ہیں اور یہ سمجھ چکے ہیں کہ اس کے مضر اثرات کیا ہیں ۔کنی پورہ کولگام کی 48 سالہ ناصرہ اختر نے دنیا کے سامنے ایک نئی ایجاد پیش کی، جس میں پالی تھین کو سائنسی طور راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کا نسخہ بتایا گیا ۔ناصرہ اختر نے30سال قبل کام شروع کیا تھا اور اس کام کو انجام دینے کے دوران اُس نے کبھی ہمت نہیں ہاری بلکہ وقت وق

زیارت بابا پیام الدین ریشیؒ باباریشی کو زائرین کیلئے کھولا گیا

 ٹنگمرگ //زیارت بابا پیام الدین ریشیؒ ٹنگمرگ کو ساڑھے چھ ماہ بعد باضابط کوڈ 19 گائڈ لاینز کے تحت زائرین کیلئے کھول دیا گیاہے۔ پہلے روز50 زائرین نے آستان عالیہ پر حاضری دی۔ ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے 19 مارچ کے بعد اس زیارت گاہ کا صدر درواذہ عقیدت مندوں کیلئے بند کردیا تھا۔ جمعرات کو صبح ساڑھے دس بجے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلمرگ شبیر الحسن نے مسلم وقف بورڈ کے مقامی ملازمین کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کی ہدایت پر زیارت بابا ریشی کا صدر دروازہ کھول دیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم گلمرگ نے وقف بورڈ کو رہمنا خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زیارت کا لنگر بند ررکھنے کے علاوہ احاطے میں بھی کسی کو کھانا پکانے کی اجازت نہیں ہوگی یہاں تک کہ زیارت میں بھیڑ جمع کرنے پر تا حکم ثانی پابندی عائد ہے۔ زیارت شریف کے اندر دخل ہونے والوں کی سہولیات کیلئے محکمہ صحت نے ایک نوڈل ا

آتشزدگی وارداتیں

سوپور میں بینڈ سامل اور مسالہ پیسنے والا کارخانہ خاکستر  غلام محمد   سوپور //سوپور کے نوپورہ علاقہ میں قائم بینڈ سامل اور مسالہ پیسنے والے کارخانوں میں بھیانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی املاک خاکستر ہوگئی۔ بدھوار اور جمعرات کی درمیانی شب کو نوپورہ سوپور میں قائم نذیر احمد ڈار کی بینڈ سامل اور مسالہ پیسنے والی مشین میں اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔اگر چہ فائر سروس عملہ نے مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم دونوں یونٹ تب تک مکمل طور پر خاکستر ہوئے۔ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے اور اس سلسلے میں کیس درج کر لیا گیا۔   کرمبہورہ راجواڑ میں 3رہائشی مکانات خاکستر اشرف چراغ    کپوارہ//شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقہ کے مضافاتی گائوں کرمبہورہ راجواڑ میں ا

سرکاری محکموں میں بھرتی عمل معدوم: ساگر

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں اس وقت بے روزگاری حد سے تجاوز کر گئی ہے کیونکہ انتظامیہ اس جانب کوئی بھی توجہ مرکوز کرنے سے قاصر ہے۔ خصوصی بھرتی عمل تو دور کی بات گذشتہ برسوں سے یہاں معمول کی بھرتیاں نہیں ہورہی ہیں۔ پارٹی ہیڈکوارٹر پر مختلف طبقہ ہائے فکر خصوصاً اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے وفود سے تبادلہ خیال کرتے ساگر نے کہاکہ نوجوانوں کے وفود نے انہیں بتایا کہ لاتعداد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان عمر کی حد پار کر گئے ہیں جبکہ بہت سارے اس حد کو پہنچنے کے قریب ہے۔ ساگر نے کہاکہ گذشتہ برسوں سے سرکاری محکموں میں بھرتی عمل معدوم ہو کر رہ گیا ہے اور اب نوکریوں کیلئے ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کو اہل قرار دینے کے بعد مقامی نوجوانوں کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہوگئے ہیں جس کی وجہ ہے پہلے ہی پریشانِ حال بے روزگار نوجوان زبردست غیر یقینیت کے

مرکز خصوصی روزگار پیکیج کا اعلان کریں: حکیم

  سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ سربراہ حکیم محمدیاسین نے جموں وکشمیر میں بڑھتی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ بے روزگاری کے مسلے سے نپٹنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں وکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے ایک خصوصی روزگار پیکیج کا اعلان کرے۔ ایک بیان میں حکیم یاسین نے مطالبہ کیا کہ مختلف محکموں میں خالی پڑی قریب 80ہزار اسامیوں کو فوری طور فاسٹ ٹریک بنیادوں پر پُر کریں اور ان سامیوں کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر پُر کرنے سے متعلق حکومت کے وعدے اور یقین دہانیاں گزشتہ 2سابق گورنروں کے دور سے آج تک بالکل کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے اور وہ اب ناامیدی کے عالم میں ڈرگ مافیہ اور دیگر سماجی برایوں کے جال

بابری مسجد کے انہدام کا معاملہ

سرینگر//پردیش کانگریس کے سابق صدر پروفیسر سیف الدین سوز نے بابری مسجد کے انہدام کے سلسلہ میں بی جے پی کے 32لیڈروں کوکلین چٹ دینے پر برہمی کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سیف الدین سوز نے کہاکہ’’ اپنی ریٹائرمنٹ سے محض ایک دن پہلے اپنے فیصلے میں خصوصی جج نے کہا کہ بابری مسجد انہدام میں ملوث 32 بی جے پی لیڈروں کے خلاف ثبوت اتنے مضبوط نہیں ہیں اور بابری مسجد انہدام کا واقعہ پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھااور یہ کہ جن لوگوں نے مسجد کو مسمار کیا وہ ملک دشمن عناصر تھے اور ملزم درحقیقت بابری مسجد کے انہدام کے خوف سے ہجوم پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے ! اس فیصلے کے مقابلے میں بابری مسجد انہدام کی تحقیقات کیلئے 1992 میں قائم کردہ لبراہن کمیشن نے 30 جون 2009 کو اس وقت کے وزیر اعظم کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔سوز نے کہاکہ کمیشن نے ایل کے ایڈوانی سمیت سینئر آر ایس ایس۔بی جے پی قائدین مرل

فیصلہ اقلیتوں کیلئے لمحۂ فکریہ: آغا حسن

سرینگر//بابری مسجد انہدام کیس کے تمام ملزمین کی رہائی اور انہیں کلین چٹ دینے کے فیصلے کو بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کیلئے لمحہ فکریہ قرارد یتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدرآغا سید حسن نے کہا کہ یہ فیصلہ سراسر ناانصافی پر مبنی ہے اوریہ فیصلہ بھارتی مسلمانوں کی مظلومیت اور بے بسی کا عکاس ہے۔ ایک بیان میں آغا حسن نے کہا کہ بھارت کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہوئے جب گزشتہ برس بابری مسجد کو رام جنم بھومی قرار دنے کے فیصلے کولیکر رام مندر تعمیر کرنے کی اجازت دی، اُسی وقت اس مسماری کیس سے ملزمین کی رہائی کا راستہ ہموار ہوچکا تھا اور موجودہ فیصلہ بھارتی مسلمانوں کیلئے غیر متوقع نہیں تھا۔ آغا حسن نے کہا دنیا جانتی ہے کہ کس طرح بی جے پی لیڈروں کی طرف سے رتھ یاترا کا اہتمام کیا گیا اور یاترا میں شامل لاکھوں ہندؤں نے ایک منظم طریقے پر مسجد پر دھاوا بول دیا اور مسلمانوں کو ت

انصاف تک رسائی،سینٹرل یونیورسٹی میں ورکشاپ

سرینگر// سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں شعبہ قانون ، اسکول آف لیگل اسٹڈیز (ایس ایل ایس)نے سرینگر میں نوجوانوں کے لیگل ایڈ کلینک کے ذریعہ ’ اور یونیسف کے تعاون سے’جموں وکشمیر میںجونائل انصاف نظام"،طریقہ کار و عمل،پیش رفت‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔محکمہ انصاف ، وزارت قانون و انصاف ، حکومت ہند کی سرپرستی میں پروجیکٹ ’’انصاف تک رسائی‘‘کی سرپرستی میں لیگل ایڈ کلینک قائم کیا گیا ہے۔ اس ورکشاپ کا افتتاح اسکول آف لیگل اسٹڈیز کے پروفیسر فاروق احمد میر نے استقبالیہ خطبہ کے ساتھ کیا۔ ورکشاپ کے دوران سیشن کی صدارت کرنے والے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد میں محکمہ کی خدمات پر روشنی ڈالی اور اسکول آف لیگل اسٹڈیز میں تعلیمی سرگرمیوں کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں جرم سیڑھی

مزید خبرں

 تحقیقی طریقہ کارپر10 روزہ ورکشاپ کا آغاز  سرینگر//سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے اسکول آف سوشل سائنسز کے زیر اہتمام تحقیقی اسکالرز برائے سوشل سائنسز کے لئے 10 روزہ تحقیقی طریقہ کار ورکشاپ جمعرات سے یہاں گرین کیمپس میں شروع ہوا۔اس تقریب کے دوران تینوں محکموں ، اقتصادیات ، سیاست و انتظامی اورو مذہبی علوم کے فیکلٹی ممبران اور تحقیقی اسکالرز موجود تھے ، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کی۔خصوصی لیکچر دینے کے لئے دہلی اسکول آف اکنامکس کے پروفیسر پلن نائک نئی دہلی سے آن لائن شامل ہوئے۔وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دنیا اپنے آپ کو ایک نئی حقیقت میں تلاش کر چکی ہے جس نے تمام سطحوں پر کام کرنے کے انداز کو بدل دیا ہے اور یہی بات تحقیقی طریقہ کارکے لئے بھی سچ ہے۔ انہوں نے بین الضابطہ نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت پر زور دی

تازہ ترین