لداخ معاملے پر سفارتی سطح کی گفت و شنید

نئی دہلی // بھارت اور چین نے بدھ کے روز مشرقی لداخ میں سرحدی تعطل پر سفارتی گفت و شنید کا ایک اور دور منعقد کیا ، اور غلط فہمیوں سے بچنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے فوجی مذاکرات کے آخری دور میں پہنچے ،فیصلوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔سرحدی امور سے متعلق مشاورت کیلئے ورکنگ میکانزم اور کوآرڈینیشن (ڈبلیو ایم سی سی) کے فریم ورک کے تحت ورچوئل مذاکرات کے بعد ، وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور "مثبت طور پر "ان کے سینئر کمانڈروں کی گذشتہ ہفتے چھٹی ملاقات کے نتائج کی جانچ کی۔انہوں نے سینئر کمانڈروں کی آخری ملاقات کے بعد جاری مشترکہ پریس ریلیز میں دیئے گئے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غلط فہمیوں سے بچا جا سکے اور سرحدی علاقے میں استحکام برقرار رہے۔ اس تناظر میں ، زمینی

ریاستی درجہ کی بحالی احساس محرومیت دور کرنیکی کنجی

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے حکومت پرزور دیا ہے کہ بلا کسی تاخیر جموں وکشمیر کے مستقل باشندگان کو اراضی حقوق تحفظ فراہم کرنے کے لئے جامع اقامتی قانون لایاجائے۔ لال چوک سرینگر میں پارٹی لیڈران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ اگرچہ نئی ترامیم قابل تعریف ہیں لیکن پھر بھی نوکریوں کیلئے اقامتی قانون کے ترمیم شدہ وژن میں کوالیفائڈ مدت کے سلسلے میں کچھ تفاوت دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کو عدالتی جائزہ سے محفو ظ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی مستقل باشندگان کے لئے اراضی پراقامتی قانون کے لئے بھر پور کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا’’ اپنی پارٹی سبھی مستقل شہریوں کو جامع ڈومیسائل قانون کی صورت میں ہر قسم کی اراضی اور غیر منقولہ جائیداد پر مکمل حقوق یقینی دلانے کی وعدہ بند ہے‘‘۔  اجلاس کے دوران ریاستی درجہ کی بحالی، اراضی اور نوکر

ڈومیسائل قانون میں آئے روز ترامیم

 سرینگر// نیشنل کانفرنس نے ڈومیسائل قوانین میں آئے روز ترامیم اور غیر ریاستی باشندوں کیلئے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی حصولی کے عمل کو آسان بنانے پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دلی میں براجمان حکمران جماعت ایک مذموم سازش کے تحت جموں وکشمیر میں غیر ریاستوں کو ڈومیسائل فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ پارٹی نے کہا  ہے کہ مرکز نے غیر آئینی اور غیر جمہوری طور پر جموںو کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کیا اور اب ایک منصوبہ بند سازش کے تحت غیر ریاستوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اجرائی میں جلد بازی کی جارہی ہے اور اس عمل کو آسان بنانے کیلئے ڈومیسائل قانون میں آئے روز ترامیم کی جارہی ہیں۔ ڈومیسائل سرٹیفکیٹوں کی اجرائی آئین اور جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا کہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹوں کی اجرائی جموں وکشمیر تنظیم نو ایکٹ2019کے تحت کی جارہی ہے

آو چلیں گائوں کی اور | عوام کے ساتھ رشتہ مضبوط کرنے کی کوشش:بصیر خان

 پلوامہ//جن ابھیان عوامی اعتماد کے قیام اور عوام کے ساتھ رشتوں کو مستحکم بنانے کی جانب ایک قدم ہے ۔ اس کا اظہار مشیر بصیر خان نے اونتی پورہ میں آخری مرحلے کے بلاک دوس کے موقعہ پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جن ابھیان کا مقصد خدمات کی فراہمی ، نظام میں بہتری لانے اور عوامی شکایات کا ازالہ کم از کم مدت کے اندر کرنے اور عوام کیلئے بہبودی سکیموں کے اہداف کی صد فیصد حصولیابی کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن ابھیان کا ایک اور مقصد جموں کشمیر میں بہتر انتظامیہ کی جڑوں کو مضبوط بنا کر عام لوگوں کو بااختیار بنانا ہے اور حکومت کی جانب سے اختیار کئے گئے نئے انتظامی ماڈل کو نئی سمت دینا ہے ۔ بصیر خان جموں و کشمیر میں بلاک دوس کے آخری مرحلے کے موقعہ پر بلاک اونتی پورہ کا دورہ کر رہے تھے ۔ اُن کے ہمراہ اے ڈی سی اور ایس ایس پی اونتی پورہ کے علاوہ دیگر ضلع افسران تھے۔ اونتی پورہ بلاک میں م

عوامی مسائل کو انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کا بہترین ذریعہ:بھٹناگر

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں یومِ بلاک کے تیسرے مرحلے میں لیفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے شرکت کی ۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب بانڈی پورہ ، آلوسہ اور بنہ کوٹ بلاکوں میں جن شنوائی کا انعقاد ہوا ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے کہا کہ جاری جن ابھیان اور منعقد ہونے والا بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم موثر اور عوام دوست انتظامیہ کے حصول کیلئے اہم ہے ۔ انہوں نے عوام کو آگے آ کر اپنی ترقیاتی امنگوں اور ضرورتوں کو انتظامیہ تک پہنچانے کیلئے کہا ۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس ، انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر ، ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اور دیگر ضلع اور سیکٹورل افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ بعد میں مختلف وفود مشیر سے ملے اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ مشیر نے انہیں بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کی جائیز مانگیں مرحلہ وار پوری کی جائیں گی ۔ اس موقعہ پر مختلف محکموں نے اپنے

بارہمولہ میں مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت

بارہمولہ //پانچ ماہ کے وقفے کے بعد حکام نے ضلع بارہمولہ میں تمام مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ زیارت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ ڈاکٹر غلا م نبی ایتو نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تمام مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ زیارت گاہیں بھی مرحلہ وار کھولی جائیں گی۔انہوں نے مذہبی مقامات پر رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ ایتو نے بتایا کہ کسی کو بھی ضلع میں قائم زیارت گاہوں میں رات گزارنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک کہ ضلع میں کوروناوائرس صورتحال میں مزید بہتری نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات پر کھانا پکانے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کی چیزیوں کو فروخت کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ڈاکٹر ایتو کا کہنا تھاکہ تمام مذہبی ذمہ داروں کو پہلے ہی کوروناوائرس سے تحفظ اور دیگر رہنما خطوط کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا ک

کے اے ایس امتحان کے نتائج

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے اُن اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے جنہوں نے کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ کامیاب اُمیدوار زمینی سطح پر تعمیر و ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ اِن اُمیدواروں میں سے بیشتر نے وسائل کی کمی اور مشکلات کے باوجود اپنی قابلیت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ۔ انہوں نے تمام کامیاب امیدواروں کے اہل خانہ کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ اِن اُمیدواروں کی یہ شاندار کامیابی ان نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے جو سول سروسز اور دیگر امتحانات میں حصہ لیکر کامیابی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوںنے کہا ’’ اُمید ہے کہ کامیاب امیدوار انتہائی پیشہ ورانہ مہارت ، تن دہی ، لگن اور خلوص کے ساتھ مستقبل میں اپنے فرائض ا

شوپیان کے عوامی نمائندے لیفٹیننٹ گورنر سے ملے

سرینگر//ضلع شوپیاں کے بی ڈی سی چیئر پرسنز ، ارکان اور سیاسی رہنما یہاں راج بھون میں لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملے اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفد کے ارکان نے لیفٹینٹ گورنر کو ضلع کے مختلف ترقیاتی مسائل اور ضروریات سے سے آگاہ کیا  ۔ انہوں نے اس ضمن میں ایک یاداشت بھی پیش کی جس میں شوپیاں منڈی کی تکمیل ، سڑک رابطہ سہولیات کو مستحکم بنانے ، پانی کی ترسیل کو توسیع دینے ، صحت سہولیات میں بہتری لانے اور زچہ و بچہ ہسپتال قائم کرنے اور ضلع کے ہسپتالوں میں عملے کی تنظیم نو اور عوامی اہمیت کے حامل دیگر مسائل شامل تھے ۔ لیفٹینٹ گورنر نے وفد کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے تمام جائیز مسائل حل کئے جائیں گے ۔ انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تندہی اور لگن سے کام کرنے اور اُن کی آواز بن کر اُن کی ترقیاتی ض

ادھمپور،ڈوڈہ اور اونتی پورہ میں سڑک حادثات

سرینگر//جموں کشمیر میں المناک سڑک حادثوںمیں دو فوجی اہلکاروں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ ڈوڈہ اور ادھم پورہ میں بدھ کو المناک سڑک حادثات پیش آئے جس دوران دو فوجی اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق منگل کی شام دیر گئے ادھم پورہ میں ایک فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس دوران وہ گہری کھائی میں جا گری ۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں فوج کے دو اہلکار حوالدار سریش کمار اور نائک وی ایم پار ہلاک ہو گئے جس کے بعد دونوں فوجی اہلکاروںکی نعشیں بر آمد کرکے انہیں متعلقہ یونٹ کے حوالہ کر دیا گیا ۔ جبکہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ڈوڈہ کے سب ڈویژن گندوہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 50سالہ شخص ہلاک اورو 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کلہوتران چینسر سڑک پر چنگا کی طرف آرہی ایک ایکو گاڑی زیر نمبری JK06A-5

آئینی حیثیت کا خاتمہ ’’آئینی غنڈہ گردی‘‘: مظفر شاہ

سرینگر//عوامی نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ چین ، لداخ سے صرف150 کلو میٹر دور ہے ،اس لئے وزیر داخلہ امیت شاہ  مقامی مطالبات کی طرف توجہ دینے کے لئے مجبورہوئے جبکہ چندمفاد پرست سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کرجموں کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں گپکار اعلامیہ کے تحت متحد ہیں۔ کے این ایس، کے مطابق عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدرمظفر شاہ نے بدھ کو نریندر مودی کی بی جے پی حکومت پر ’’آئینی غنڈہ گردی‘‘ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر اور لداخ سمیت ہندوستان کے عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہی ہے۔ کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی حکومت نے 5 اگست ، 2019کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لئے’آئینی غنڈہ گردی‘‘کا سہارا لیااوردفعہ 370اور35Aکو ختم کیا ہے ۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام ع

کرائم برانچ کا کاروباری ادارے پر دھوکہ دہی کامعاملہ درج

جموں//کرائم برانچ جموں نے مبینہ ملزموں سنجے جین ، اجے جین پسران بنی لال جین ، اکشے جین ولد اجے جین ، مکان نمبر 198 ، سیکٹر 5 کے رہائشی ، وارڈ نمبر 54 ، تریکوٹا نگر ، جموں کے خلاف جعلی دستاویزات بنانے اور ملزم اور شکایت کنندہ کی مشترکہ ملکیت کے ایک حصہ اور تجارتی عمارت کے حوالے سے شکایت کنندہ کو دھوکہ دینے کا الزاممیں ایک معاملہ درج کیا ۔  پیوندر وجے جین ولد مرحوم  راج کمار ساکنہ گمٹ چوک ، جموں کی طرف سے کرائم برانچ جموں میں تحریری شکایت درج کی گئی تھی۔کہ کھسرہ نمبر 275 کے تحت تقریبا 1 کنال اور 5 مرلہ کی زمین کا ایک ٹکڑا پانچ افراد کو 26.09.1986 کو رانی بلوری صاحب مندر نے پٹہ پر دیا تھا اور پٹہ پر سب رجسٹرار جموں کی عدالت میں   5افراد پر عمل در آمد کیا گیا تھا،جو راج کمار جین 1828 مربع فٹ کے لئے، شانتی پرکاش بارو 1828 مربع فٹ کے لئے، سنجے جین 679 مربع فٹ کے لئے، کلد

مزید خبرں

منکوٹ میں پاک فوج کی بلااشتعال گولہ باری: فوجی ترجمان جاوید اقبال   مینڈھر//پاکستانی فوج نے بدھ کی شام پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے منکوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر شدید گولہ باری کی۔اس بات کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیونندر آنند نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بدھ کے روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اوراس نے پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں اور مارٹر گولہ باری سے بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی۔ان کاکہناتھا’’ہندوستانی فوج مناسب جوابی کارروائی کررہی ہے‘‘۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی لیکن علاقے میں شدید گولہ باری جاری ہے۔   درماندہ 5,17,627شہریوں کو جموں کشمیر واپس لایاگیا  جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک

تازہ ترین