تازہ ترین

جامع مسجد کی تعمیر نو | سونہ مرگ میں تقریب کا اہتمام

کنگن/غلام نبی رینہ/ سونہ مرگ میں جامع مسجدکی تعمیر نو کی تکمیل کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب  میں علما ء کرام مقامی ذمہ داران اور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گل محمد وار، ، صدر شبیر احمد لون، ایف ایم بلال ،نظیر احمد شیخ نے شرکت کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر یہاں ہندو مسلم بائی چارے کی مثال بھی دیکھنے کو ملی۔ تقریب میں سینکڑوں لوگوں نے مسجد شریف کی تعمیر کیلئے نذرو نیاز دیا۔حافظ اشفاق،مولوی منظور، گل محمد وار نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔   

بھنگ سے بھری اراضی میں مویشی گھسنے کا معاملہ | لولاب میں دو گروہوں کے درمیان تصادم 6افراد زخمی ،کیس درج

کپوارہ//کپوارہ کے لولاب علاقہ میں بھنگ سے بھری اراضی پر مویشی گھسنے کے معاملہ پر دو گرہو ں کے درمیان تصادم آرائی میں چھ افراد شدید طور زخمی ہوئے جن کو بعد میں ضلع اسپتال بارہ مولہ منتقل کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ لولاب کے دیور اور درد پورہ علاقہ کے لوگ موسم گرما میں اپنے مویشیو ں کے ساتھ لولاب کے پہاڑی علاقوں میں جاتے ہیں اور وہا ں کچھ لوگو ں نے جنگلاتی اراضی کمپارٹمنٹ 40/41 میں بھنگ کی کاشت کی ہے ۔ ہفتہ کی شام دیر گئے ایک کنبہ کے کچھ مویشیو ں اس جگہ گھس گئے جہا ں بھنگ کی کاشت بڑے پیمانے پر کی گئی ہے جس کے دوران مویشیو ں نے بھنگ کو اپنے پیرو ں سے روند کرپوری طرح تباہ کر دیا جس کے بعد درد پورہ اور دیور دلباغ ککر پتی سے تعلق رکھنے والے دو کنبو ں کے مابین شدید تصادم ہوا اور اس جھگڑے نے شدید نوعیت اختیار کی جس کے دوران دونو ں گرہو ں کے درمیان جم کر ہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران کم سے کم چھ اف

دوکلبل سوپور پینے کے صاف پانی سے محروم

بارہمولہ //سوپور کا دوکلبل واڈورہ بالا میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جس کی وجہ سے لوگوں میں محکمہ جل شکتی کے خلاف سخت نارضگی پائی جاتی ہے ۔ لوگوں کے مطابق علاقے میں برسوں پہلے بچھائی گئی پانی سپلائی کی پائپیں زنگ آلودہ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ دور جدید میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور لوگ پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے ترس رہے ہیں ،تاہم متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کو مطلع کیا ، تاہم اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اس معاملے میں فوری طور مداخت کی اپیل کی ۔  

ترال میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی مہم

ترال //میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے ایک صفائی مہم شروع کی ہے جس دوران میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے ٹائون ہال ترال سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال کے دفتر تک سڑک پر صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں اطراف سے مکمل طور گھاس وغیرہ نکالا ہے۔ میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکٹو افسر منظور احمد نے بتایا ترال کے بازار اور محلوں میں صفائی روزانہ کے بنیادوں پر ہوتی ہے، تاہم سڑکوں پر کوڑا کرکٹ اور گھاس کو مکمل طور ختم کرنے کیلئے یہ مہم شروع کی گئی تھی ۔    

قومی اردو کانگریس 2021 | سنٹرل یونیورسٹی میں 22ستمبر سےآغاز

گاندربل //سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں وگیان پراسر حکومت ہند کے تعاون سے 22 ستمبر2021 کوکشمیر یونیورسٹی سرینگر میں دو روزہ ’’قومی اردو سائنس کانگریس‘‘ 2021 منعقد کر رہی ہے۔ جس میں جموں و کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں سے سینکڑوں مندوبین اور ممتاز ماہرین شرکت کریں گے ۔تقریب کو منظم کرنے کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی کو مقامی زبان یعنی اُردو میں فروغ دینا ہے۔اس دو روزہ تقریب سے اردو کو سائنس اور کمیونیکیشن کی زبان کے طور پر فروغ دینے میں مدد ملے گی اور مقامی زبانوں کے ذریعے فروغ پانے پر سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تصورات/اصطلاحات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ دو روزہ پروگرام میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف موضوعات پر مکمل سیشن ، پینل ڈسکشن ،پیشکش ، پوسٹر سازی اور ماڈل سازی کے مقابلوں اور اردو زبان کے ذریعے اس کی تشہیر جیسے واقعات کی ایک سیریز کا مشاہدہ کیا

کمیونٹی انفارمیشن سینٹر آپریٹروں کی مستقلی اور تنخواہوں میں اضافہ | 17برسوں کے بعد معاملات حل ہونے کا امکان

سرینگر //محکمہ دیہی ترقی میں کمیونٹی انفارمیشن سینٹر آپریٹروں کی مستقلی اور تنخواہوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے آپریٹر گزشتہ17برسوں سے مستقلی کیلئے تگ دود کر رہے ہیں،تاہم گزشتہ4سال کے دوران کوئی نہ کوئی رکاوٹ انکی مستقلی کی راہ میں حائل ہو رہی ہے۔ کمیونٹی انفارمیشن سینٹر آپریٹر 2004 سے معاہدے کی بنیاد پر محکمہ میں کام کر رہے ہیں اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے تشکیل دی گئی ضلعی سطح کی کمیٹیوں کے ذریعے اہلیت کی بنیاد پر تقرری کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی میں ان آپریٹروں کے کیسز مستقلی اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے فی الوقت زیر غور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عنقریب ہی محکمہ دیہی ترقی آپریٹروں کی مستقلی کے کیسوں کو محکمہ عمومی انتظامی اور تنخواہوں میں اضافے کیلئے محکمہ خزانہ کو سپرد کیا

مزید خبریں

سکھ طبقہ کاوفد لیفٹیینٹ گورنر سے ملاقی |  کہاتمام طبقات کی جامع ترقی کیلئے حکومت پُرعزم سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں ’’یونائیٹڈ کشمیری سکھ پروگریسو فورم‘‘ کے چیئرمین بلدیو سنگھ رینہ کی قیادت میں کشمیر کی سکھ برادری کے وفد سے ملاقات کی۔وفد جس میں مذہبی رہنمائوں ، سول سوسائٹی کے اراکین ، ماہرین تعلیم ، سکھ برادری کے پیشہ ور اَفراد شامل ہیں ،نے لیفٹیننٹ گورنر کو یوٹی میں رہنے والے سکھوں کے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کی جامع ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے وَفد کو یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مسائل کو جلد اَز جلد حل کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ سکھ مذہب لوگوں کو اِتحاد کے دھاگے میں باندھتا ہے اور کمی

زوجیلا میں المناک حادثہ | 2سگی بہنیں لقمہ اجل، والد اور ڈرائیور شدید زخمی

کنگن//زوجیلا میںایک المناک سڑک حادثے کے دوران دو سگی بہنیں لقمہ اجل جبکہ انکا والد اور ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق کنگن سے دراس کرگل جارہی ایک آلٹو کار زیر نمبر JK16B/1970کو دیال زیرو پوائنٹ زوجیلا پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں آلٹو کار تین سو فٹ گہری کھائی میں گرگئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار دو بہنیں 28سالہ تحسینہ بانو اور 18سالہ تاہیرا بانو دختران نثار احمد لون دراس حال ساکن کیچپارہ کنگن کے علاوہ ان کا والد نثار احمد لون اور ڈرائیور ریاض احمد میر ولد عبدالرشید میر زخمی ہوگئے۔ سونہ مرگ پولیس اور فوج نے جائے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر دو بہنوں اور زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ پہنچایا جہاں سے 2 زخمیوں کو مزید علاج و معالجہ کیلئے سب ڈسٹرک ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا ۔ نثار احمد لون کیچپارہ کنگن سے اپنے آبائی علاقے دراس میں رشتہ داروں کے ہاں جارہا تھا، جس کے دور

ترال میں محکمہ بجلی کا تازہ فرمان | 2ہزارروپے بقایہ فیس پر بجلی سپلائی منقطع رہے گی

ترال //ترال میں محکمہ بجلی نے صارفین سے واجب الادا بجلی فیس کو وصول کرنے کیلئے ایک انوکھا طریقہ کار اپنا یاہے،جس پر مقامی آبادی نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ محکمہ کے مطابق اب تک علاقے میں8سو کے قریب صارفین کی پاور سپلائی کاٹ دی گئی ہے جس پر لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے لوگوں کے مطابق جن محکموں کو50ہزار یا لاکھ روپے بقایہ ہیں انہیں بلا خلل بجلی سپلائی فراہم کی جا رہی ہے اور عام لوگوں کیلئے روز نئے نئے فرمان جاری ہوتے ہیں اورترال میں محکمہ بجلی فیس وصول کرنے میں تیزی لا کر 2ہزار روپے سے زیادہ بقایا والے ٖصارف کا بجلی کنکشن کاٹ رہے ہیں  ۔تاہم عوامی حلقوں نے ترال میں اس طرح کے اقدامات پر بھی طرح طرح کے سوالات اٹھائے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں جن لوگوں یا محکموں کے پاس بڑی رقم واجب ادا ہے ان کے ساتھ کوئی نہیں چھیڑ رہا ہے جبکہ غریب لوگ جو گزشتہ تین سالوںکے حالات کی وجہ سے ف

شلوت کو گزہ ہامہ سے ملانے والاپل 9برسوں سے تشنہ تکمیل | متعلقہ ادارہ فنڈس کا رونا رو رہا ہے ، مقامی لوگ پریشان

گاندربل //شلوت سوناواری اور گزہ ہامہ گاندربل کو ملانے والا پل فنڈس کی عدم فراہمی کے سبب گذشتہ 9 برسوں سے تشنہ تکمیل ہے ۔جس کے سبب درجنوں علاقوں میں رہائش پذیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ دریائے جہلم پر جموں و کشمیر پروجیکٹ کنسٹریکشن کارپوریشن نے اس پل کی تعمیر کا کام 2012میں سوناواری اور شیخ زو کے درمیان شروع کیا تھا تاہم اس کا فائدہ ابھی تک مکینوں کو نہیں مل سکتا ہے ۔پل کی عدم دستیابی کے سبب مقامی لوگوں خاص کر سکولی بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں کئی کلو میٹر دور کا سفر کرنا پڑتا ہے ۔مقامی آبادی کے مطابق سابقہ حکومت میں پل کی تعمیر شروع کی گئی تھی جس کا فائدہ شلوت،ڈانگر پورہ،ونگی پورہ،شادی پورہ،شیخ زو،گزہ ہامہ،بٹہ وینہ،واکورہ سمیت دیگر دیہات کو پہنچتالیکن کروڑ روپے اس پل پر خرچ کرنے کے باوجود بھی اس کی تعمیر ادھوری چھوڑی گئی ہے ۔ جے کے پی سی سی کے اعلیٰ حکام کا

تازہ ترین