تازہ ترین

فوجی سربراہ کشمیر کے دو روزہ دورے پر

سرینگر// فوجی سربراہ ایم ایم ناروانے،نے وادی میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فوجی سربراہ جمعرات کو وادی کے دو روزہ دورے پر پہنچے،اور شمالی کشمیر میں حد متارکہ شمالی کمان کے فوجی سربراہ اور چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ حد متارکہ پر تعینات فوجی اہلکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی،جبکہ’’ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر منہ توڑ جواب دینے پر انکی سراہنا کی‘‘۔ انہوں نے حد متارکہ پر جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر دن رات موثر نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سرحد پار سے دراندازی کی کئی کوششوں کو اس کے نتیجے میں ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ سرحدی علاقوں میں رہائش پذیرشہری آبادی کو تمام تر ممکن ممد فراہم کریں۔انہوں نے کہا’&rsquo

۔13ماہ بعد نظر بند پی ڈی پی کے 8لیڈر آزاد

سرینگر // 13ماہ بعد پی ڈی پی کے 8لیڈروں کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی گئی۔ اس دوران راجیہ سبھا میں محبوبہ مفتی کی نظر بندی کا معاملہ اٹھایا گیا۔پی ڈی پی لیڈران نے جمعرات کو کہا کہ کئی ماہ تک نظر بند رکھنے کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ نے بالآخر پارٹی لیڈران کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیدی ہے۔سابق وزراء سمیت 8لیڈروں بشمول نعیم اختر، اعجاز میر، محمد یوسف بٹ، غلام نبی لون ہانجورہ، سرتاج مدنی، محمد خورشید عالم، عبدالرحمان ویری اور یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ کو 5اگست 2019کو دفعہ 370ہٹانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر کی جمعرات کو نظر بندی ختم کر دی گئی۔ نعیم اختر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’407 دنوں کی نظر بندی کے بعد مجھے مطلع کیا گیا کہ اب میں آزاد ہوں‘۔ چھوٹی کرم فرمائیوں کے دوران ہماری سر زمین پر بڑے المیے ڈھانے والے حکمرانوں کا مشکور ہوں

لائن آف کنٹرول پر ہلاک شدہ شخص کی لاش

اوڑی // اْوڑی کنٹرول لائن پر گذشتہ روزسرحدی حفاظتی فورس(بی ایس ایف) نے جس پاکستانی ( در انداز) کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا اسکی لاش کمان پوسٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی۔ ایس ایچ او اوڑی محمد اشرف نے بتایا ’’ دونوں اطراف کی افواج ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں تھی اور جمعرات سہ پہر کو مذکورہ شخص کی لاش کو کمان پوسٹ کے راستے ایل او سی کے دوسری طرف حکام کے حوالے کردی گئی۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کامران چک ولد محمد نذیرچک کے طور ہوئی ہے جو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کی تحصیل بانڈی کا رہائشی تھا ۔لاش کو سرحد پار روانہ کرنے کے دوران پولیس ، فوج ، سول انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عہدیدار موقع پر موجود تھے۔یاد رہے کہ گل دھولنجا علاقے میں بی ایس ایف کی70ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے کنٹرول لائن عبور کرنے والے اس شخص کی نقل و حمل کے بعد اْس کو گولی ماری تھ

منصوبہ بندی عوامی امنگوں اور ضروریات کے مطابق ہوگی : چیف سیکریٹری

 سری نگر//محکمہ خزانہ کی جانب سے تعارفی بجٹ میٹنگ و رکشاپ کے اِنعقاد کے موقعہ پر چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ضلع اِنتظامیہ کو پنچایتوںکو مقامی اداروں کو 73ویںاور 74ویںآئینی ترمیم کے تحت اپنے منصوبوں کی ترتیب میں اکائیاں بنانے کی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام منصوبہ بندی لوگوں کی ضروریات اُمنگوں پر مبنی اور ان کی تجاویز کی عکاس ہونی چاہئے ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پلان کے تحت رقومات کی واگذاری کو آسان بنایا جانا چاہئے اور ڈپٹی کمشنروں کو منصوبہ سازی کے عمل میں شامل کیا جانا چاہئے ۔فائنانشل کمشنر خزانہ نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقادکا مقصد منصوبہ سازی کو لوگوں کی طرف مرکوز سرگرم بنانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ورکشاپ کا اَنعقاد ڈپٹی کمشنروں کو منصوبہ سازی کے عمل کے متعلق جانکاری دینا ہے جو کہ زمینی سطح پر مبنی ہونی چاہئے ۔ فائناشل کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنروں کو سالانہ منصوب

انتظامیہ کے دعوے ذرائع ابلاغ تک محدود

 سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے تعمیر و ترقی ،عوام کی راحت رسانی اور مالی پیکیج کے دعوے صرف ذرائع ابلاغ تک ہی محدود ہیں جبکہ زمینی سطح پر تمام تر دعوے سراب ثابت ہوجاتے ہیں۔ پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ بڑے زو ر شور سے بیک ٹو ولیج پروگرام کی تشہیر کررہی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس پروگرام کے پہلے دو مراحل سرے سے ہی ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ان مرحلوں کے دوران منظور کئے گئے کاموں کیلئے نہ تو ابھی تک رقومات واگذار کی گئی اور نہ ہی مجوزہ پروجیکٹوںکا فالو اَپ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج محض ایک ڈرامہ ہے اور یہ باہری دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا ایک حربہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ اب مالی پیکیج کا ڈنڈورہ بھی پیٹنے لگی ہے جبکہ ماضی کی پیکیجوں کا کوئی حساب نہیں۔ نئی دلی نے جموں و کشمیر کیلئے 80ہزار کروڑ پیکیج کا ا

سکول کُھل گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو گی

 سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر نے کہا ہے کہ وادی میں کووڈ19کے حوالے سے جو اس وقت صورتحال بنی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں سکول دوبارہ کھولنے سے کوروناوائرس مزید تباہی مچاسکتا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وادی میں وائرس جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس سے سکول کھولنے کا فیصلہ صحیح ثابت نہیں ہوسکتا ہے اور اس سے مزید تباہی ہوسکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بچے اسی طرح سے وائرس کے شکار ہوجاتے ہیں جس طرح سے بڑے اس سے متاثر ہورہے ہیں ۔ یونائٹیڈ سٹیٹ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ سکول دوبارہ کھل جانے کے بعد صرف دو ہفتوں میں97,000بچے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ جن بچوں میں وائرس کا بہت ہی کم اثر دیکھا گیا تھا ان میں بہت سارے بچے سائنس نہ لینے کی وجہ سے فوت ہوچکے ہی

اونتی پورہ کے مضافاتی جنگل میں دھماکہ خیز مواد کی بھاری مقداربرآمد

اونتی پورہ//جموں وکشمیر پولیس نے اونتی پورہ کے جنگلاتی علاقے سے دھماکہ خیز مواد کاایک بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعوی کیا  ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا 42 آر آر اور سی آر ایف کی 130 ویں بٹالین کے ساتھ مل کر اونتی پورہ کے گڈکھل نامی گائوں کے مضافاتی جنگل میں قائم محکمہ کے جنگلات کی ایک نرسری میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔تلاشی کے دوران ، دھماکہ خیز مواد پر مشتمل 2 ڈمپس برآمد ہوئے جو 250 لیٹر کے 2 پلاسٹک ٹینکوں میں زیر زمین چھپے ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ ایک پلاسٹک کے ٹینک میں 416 اونچی دھماکہ خیز جلیٹن سٹیکس چھپائے رکھی گئی تھیں جبکہ دوسرے ٹینک سے 50 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے موقع پر ہی ڈیٹونیٹرس کو تباہ کردیا۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایف آئی آرزیرنمبر126/2020تحت غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے روشنی میں کیس درج کرکے مزی

جن ابھیان پروگرام کا انعقاد

کولگام//ضلع اِنتظامیہ کے اشتراک سے محکمہ سماجی بہبود کولگام نے نشا مکت بھارت مہم کے تحت صحت مند طرز زندگی ، میڈیا مہم اور عادی افراد میں خود کشی کے خطرے سے آگاہی کے بارے میںبیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا ۔ پروگرام کا اِفتتاح سیکریٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، امداد ،باز آباد کاری اور تنظیم نو سمرن دِیپ سنگھ نے کیا اور ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ بھی تھے۔پروگرام میں عدلیہ ، سماجی بہبود ، صحت ، تعلیم ، پولیس ، رضاکاروں اور طلبأ نے حصہ لیا اور منشیات کی لت اور  اس کے اثرات ، منشیات کی سمگلنگ اور منشیات کی وبا کو ختم کرنے کے لئے علاج کے مختلف عوامل پر تبادلہ خیال کیا۔پروگرام میں ضلعی اِنتظامیہ اور ڈی ڈی ایم آر اینڈ آر کے اعلیٰ، سول اور پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر سیکرٹری ڈی ڈی ایم آر اینڈ آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی اِجتماعی ذمہ داری ہے

چولگام بہی باغ روڑ کی خستہ حالی سے عوام پریشان

کولگام//چولگام بہی باگ روڑ براستہ شوژمحمد وپرہ کی خستہ حالی علاقے کی عوام سخت پریشان ہے جبکہ روڑ کی خستہ حاکی کو دیکھ کر مسافر گاڑیوں نے گزشتہ آٹھ ماہ سے چلنا ہی چھوڑ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کولگام بہی باغ روڑ جسکی لمبائی تقریباً دس کلوفمیٹر ہے پر اتنے  بڑے بڑے گڑے  پائے جاتے ہیں کہ ٹریفک تو کیاپیدل چلنا بھی دشوار ہو جاتا ہے ۔ جبکہ مسافر گاڑیوں نے روڑ کی خستہ حالی کو دیکھ کر گزشتہ آٹھ سے اس اہم روڑ پر اپنی سروس ہی بند کردی ۔ اس صورتحال سے اس اہم روڑ کے اردگرد مقیم دیہات جن میں چنسر ، شوژ ، بٹہ پورہ ، محمد پورہ ، اکی پورہ ، درد کوٹ وغیرہ شامل ہیں کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو ضلع ہیڈکواٹر جانے کیلئے پیدل سفر کرنا پڑتا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار اعلیٰ حکام کو ان مشکلات سے آگاہ کیا مگر صرف ان سنی اور ان دیکھی کی جاتی ہے اس صورتحال سے ہم سخت تنگ آچکے ہیں

کرنا ہ بنیادی سہولیات سے محروم:راجہ منظور

سرینگر//اپنی پارٹی لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی راجہ منظور نے اسمبلی حلقہ کرناہ کیلئے جامع ترقیاتی منصوبہ کی ضرورت پرزور دیا ہے تاکہ مقامی لوگ مزید محرومیت کا شکار نہ ہوں۔کرناہ میں پارٹی ورکروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں کو جواہم مشکل درپیش ہے وہ سڑکوں کی کمی ہے۔انہوں نے کہا’’کرناہ میں آئے روز سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں اور نستہ ژھن گلی کا بند رہنا لوگوں کے لئے بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ِ ہند کو ٹنل کی تعمیر کا دیرینہ مطالبہ پورا کرلینا چاہئے جس سے یہ سڑک سال بھر لوگوں کی آمدورفت کے قابل ہوگی۔ انہوں نے حکومت پرزور دیا کہ کرنا ہ میں بنیادی سہولیات جیسے صحت، تعلیم، آبپاشی، مواصلاتی رابطہ اور بجلی کے معاملات کو حل کیاجائے۔ راجہ منظور نے کہاکہ علاقہ کے لوگ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے سخت پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بھی ک

سوپور میں نوجوان کی حراستی ہلاکت کا معاملہ

سرینگر//سوپور میں نوجوان کی مبینہ حراستی ہلاکت پر اے این سی اور سی پی ائی ایم نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عوامی نیشنل کانفرنس ( اے این سی )کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے سوپور کے نوجوان کی پولیس کے زیر حراست موت واقعہ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر کو چاہے تھا کہ وہ پولیس یونٹ سوپور کو انکوری مکمل کرنے تک معطل کرکے انکی فوری طور گرفتار عمل میںلائے اور معاملے کی تحقیقات جج سے کروائیں۔ عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سوپور واقعے پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعے کی میعاد بند تحقیقات کا مطالبہ کیا، تاکہ فوری طور واقعے کے حوالے سے حقیقت سامنے آجائے۔انہوں نے بتایا اگر کوئی شخص پولیس تحویل سے بھاگ رہا ہے تو انہیں اسکو مارنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔مظفر شاہ نے سوال کیا ہے کہ اگر پولیس بیان کے مطابق پو را اندھیرہ تھا تو عرفان کو کس طر

حوالہ رقومات کیس معاملہ

سرینگر//انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے حریت لیڈر محبوس شبیر احمد شاہ کی اہلیہ کے خلاف حوالہ رقومات کے سلسلے میں چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ای ڈی انفورسمنٹ ڈائریکٹویٹ نے محبوس حریت لیڈر اور فریڈم پارٹی کے صدر شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹربلقیس شاہ کو 2005کے حوالہ رقم کیس میں ملوث قراردیا ہے اور اسلسلے میں بدھ کو ای ڈی نے چارج شیٹ داخل کی ہے ۔اس سلسلے میں ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا 10نومبر کو معاملہ اُٹھائیں گے اور ای ڈی کے خصوصی پبلک پراسکیوٹر این کے مٹا اور راجیو اوستھی نے چارج شیٹ سیشن جج کے سامنے پیش کیا ۔ای ڈی ذرائع نے بتایا کہ بلقیس کے خلاف معقول شواہد موجود ہے ۔ چارج شیٹ سیکشن 4اور 3حوالہ رقومات ایکٹ کے تحت داخل کیا گیا ہے ۔ ای ڈی نے پہلے ہی فریڈم پارٹی کے محبوس صدر شبیر احمد شاہ اور اسلم وانی کے خلاف شارج شیٹ داخل کیا ہے ۔ چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ شبیر احمد شاہ نے اسل

مجموعی تنخواہوںمیں 5فیصد کٹوتی

 سرینگر // سرینگر کے سنطور ہوٹل میں کام کرنے والے عملہ نے مجموعی تنخواہ میں 5فیصد کی کٹوتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی مجموعی تنخواہ سے 5فیصد کٹوتی کا سلسلہ کسی آرڈر کے بغیراپریل 2020سے شروع کیا گیا جس سے ملازمین کافی پریشان ہیں ۔ سنطورہوٹل ایمپلائمنٹ یونین کے جنرل سکریٹری پیر محمد اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ائیر انڈیا صرف ملازمین کے الائونس میں ہی کٹوتی کر تا ہے مجموعی تنخواہ میں نہیں ۔انہوں نے ہوٹل کارپریشن آف انڈیاکے ایم ڈی سے مطالبہ کیا کہ ان کی کاٹی گئی تنخواہ واپس کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر قوانین دونوں فریقین کیلئے ایک ہیں تو صرف انہیں ہی کیوں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے نامساعد حالات کے دوران بھی کام کیا اور لگاتاراپنی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن

بٹہ مالو میں خاتون کی ہلاکت انسانی حقوق کی پامالی:نیشنل کانفرنس

سرینگر// نیشنل کانفرنس نے بٹہ مالو میں جھڑپ کے دوران خاتون کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کو ناقابل قبول قرار دیاہے۔ پارٹی ترجمان عمران نبی ڈار نے مہلوک خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے واقعہ کو انسانی حقوق کی بدترین پامالی قرار دیا اور ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیر میں حالات کو جان بوجھ کر اس حد تک خراب کیا گیا ہے کہ اب یہاں صنف نازک بھی محفوظ نہیں۔ لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں اور چاروں طرف خوف و دہشت کا ماحول ہے۔پارٹی  لیڈر عرفان احمد شاہ نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔   

مزید خبرں

سیاحتی شعبہ کے احیاء کیلئے اقتصادی پیکیج دیاجائے ابھے بقایا جموں//اپنی پارٹی لیڈر ابھے بقایہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر میں سیاحتی شعبہ کی احیاء کیلئے جامع اقتصادی پیکیج دیاجائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاحتی صنعت جموں وکشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے جوکہ پچھلے سال خاص کر کویڈ19لاک ڈاؤن سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقتصادی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ اِس کی احیاء کیلئے جامع اقتصادی پیکیج دیاجائے۔ بقایہ نے کہاکہ چاہئے کاٹیج صنعت ہو یا ہوٹل، لاجز، گیسٹ ہاؤس، ڈھابہ، ریستوران، ہاؤس بوٹ، ٹیکسی آپریٹرز، ڈرائیورز، شکارہ مالکان، گائیڈز، دستکار، ٹریول ایجنٹ، ٹرانسپورٹرز یا دیگر جولوگ سیاحتی شعبہ سے وابستہ ہیں، کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ بنک قرضہ جات کی ادائیگی میں 31اگست2021تک رعایت دینے کے ساتھ

تازہ ترین