عوام کی دہلیز پر انتظامیہ کی فراہمی

کھنموہ میںعوامی اجتماع سے خطاب، کہا’ ہمارا مقصد بہتر اِنتظامیہ کی فراہمی‘ سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے میں بلاک کھنموہ کا دورہ کیا اور یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کسی بھی ترقیاقی یافتہ معاشرے کے لئے لازمی ہے اور یوٹی انتظامیہ آنے والے دو برسوں کے اند ان تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔عوامی مہم بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم پروگرام سے قبل منعقد کی جار ہی ہے ۔ دورے کے دوران انہوں نے عوام کی دہلیز پر انتظامیہ کی فراہمی کوششوں کا بھی معائینہ کیا۔ انہوں نے مقامی لوگوں او رمختلف محکموں کے فیلڈ عملے سے تبادلہ خیال کیا اور بلاک میں انفرادی بہبودی سکیموں کی عمل اوری سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ ڈپٹی کمشنر سری نگر نے لیفٹیننٹ گورنر کو بلاک میں مختلف سکیموں کے دائرے میں لائے گئے مستحقین کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے

لیتہ پورہ اونتی پورہ میں اہلکار کی خود کشی

اونتی پورہ //  لیتہ پورہ اونتی پورہ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا کام تمام کیا۔ سی آر پی ایف کے گروپ سنٹر میں ایک اہلکارٹی سری نواس نے بدھ کو خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق مزکورہ اہلکار بنیادی طور پر سی آر پی ایف ک90ویں بٹالین سے وابستہ تھا تاہم وہ آج کل 185ویں بٹالین کے ساتھ تعینات تھا۔مذکورہ اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی اور وہ ہلاک ہوا۔ادھر اونتی پورہ میں ہی منگل اوربدھ کی درمیانی رات20سالہ نوجوان وسیم احمد ماگرے ولد فاروق احمد ماگرے نے اپنے ہی گھرمیں پھانسی پر خودکو لٹکا کر زند گی کا خاتمہ کیا ۔اہل خانہ اسے صبح جگانے گئے لیکن انہوں نے بیٹے کو مردہ حالت دیکھا ۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کی ہے۔    

پانپور، ٹنگمرگ ،کنہامہ اور گنڈ کنگن میں بلاک دیوس تقریبات

 سرینگر// عوامی رسائی پروگرام جن ابھیان کے حصہ کے طور پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے پانپور کا دورہ کیا اور وہاں ٹاؤن ہال میں بلاک دوس میں شرکت کی ۔ آنے والے بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم کو ایک موثر اور متحرک انتظامیہ یقینی بنانے کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے عوام کو اپنے ترقیاتی ضروریات سے انتظامیہ کو آگاہ کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کے انعقاد کا مقصد ہی فوری اور بلا رکاوٹ عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں یکساں ترقی کے مشن میں شامل کرنا ہے ۔ بلاک دوس میں شرکت کرنے کے دوران مشیر بٹھناگر سے کئی وفد اور افراد نے ملاقات کی اور انہیں اپنی مشکلات سے آگاہ کیا ۔ مشیر بٹھناگر نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کی جائیز مانگوں پر غور کر کے انہیں مرحلہ وار طور پر پورا کیا جائے گا ۔ دورے کے دوران مشیر نے زراعت ، باغبانی ، مال ،محنت ، ٹ

عوامی مسائل حل کرنے میں لیت و لعل نہ کریں: چیف سیکریٹری

بڈگام//چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے ضلع بڈگام کے بلاک کنہامہ میں بلاک دیوس کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا ۔ اس سلسلے میںکنہامہ میں تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر چیف سیکریٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام ، ایس ایس پی بڈگام،اے سی ڈی اور ضلعی اور سیکٹورل افسران تھے۔اِس موقعہ اَپنے خیال کا اِظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ اس دیوس کا منانے کا مقصد عام لوگوں تک حکومت کی مختلف ترقیاتی پروگراموں کے بارے میںانہیں جانکاری دینا ہے ۔ اس کے علاوہ بلاک دیوس اِنتظامیہ کو بی ڈی سی چیئرپرسنز، سرپنچوں ، پنچوں او رعام لوگوں سے مقامی مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا موقعہ ملے گا۔چیف سیکرٹری نے اس موقعہ پر حق شہریت اور آمدن اور اسناد سے متعلق جانکاری حاصل کی اور متعلقہ حکام کو دونوں اسناد بغیر کسی غیر ضروری تعطل کے مقررہ مدت کے اندر فراہم کرنے کی ہدایت دی۔پی ایم کسان کے لئے اِختیار نا

رئیل گنڈ کنگن کا عارضی پل گرگیا

کنگن//تحصیل گنڈ کے رئیل علاقے میں نالہ سندھ پر تعمیر ایک عارضی پل گرجانے کے نتیجے میں دو سو گھرانوں پر مشتمل آبادی کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ علاقے میں نالہ سندھ پر بیس برس قبل ایک عارضی پل قائم کیا گیا تھا جواب تباہ ہوگیا تھا اور ہر برس لوگ اس کی خود مرمت کرتے تھے تاکہ انہیں عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ اس خستہ حال پل کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیالیکن آج تک پل کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ روز پل گرگیا جس کی وجہ سے ٹھیکری پتی، نلہ ٹھول، بٹہ کلن کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ پل پر جلد کام شروع کیا جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  

موسم سرما میں برف باری کا مقابلہ

 سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں سو ل سیکرٹریٹ میں آنے والے موسم سرما کے دوران نامساعدموسمی صورتحال سے نمٹنے کے لئے برف ہٹانے کی ابتدائی منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر مشیر بھٹناگر نے افسروں کو تمام سطحوں پر پیشگی لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے کہا اور کاموں کے لئے ٹینڈر طلب کرنے کا عمل پہلے ہی شروع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ بھاری برفباری کے سبب پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے بخوبی نمٹا جاسکے۔مشیر موصوف نے افسروں کو  24x7جوائنٹ کنٹرول رومز بھی قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور نمٹاجاسکے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے محکمہ موسمیات کے ساتھ قریبی تال قائم کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔اُنہوں نے افسران کو ان کنٹرول روموں میں عوامی شکایت کا ازالہ کے لئے معقول نظام قائم کرنے کے لئے بھی کہا تاکہ لوگوں کو بروقت اطلاعات فر

یوتھ ونگ میٹنگ میں ایک سال بعد پارٹی لیڈران جمع

جموں کشمیر کی شناخت واپس لانے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہ کرنیکا عزم   سرینگر//پی ڈی پی نے کہا ہے کہ حکومت ہند کی کشمیر پر سنگین دھوکہ بازی نا قابل قبول ہے اور جموں کشمیر کی شناخت اور حقوق کیلئے جدوجہد پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جموں کشمیر کی آئینی تخصیص اور تقسیم کے بعد سابق حکمران جماعت پی ڈی پی کی یوتھ میٹنگ پہلی بار منعقد ہوئی ۔ پولو ویو ہیڈ آفس میںپارٹی کی یوتھ ونگ میٹنگ میں جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ جی این ہانجورہ  نائب صدر عبدالرحمان ویری، محمد خورشید عالم، وحید الرحمان پرہ ، اعجاز احمد میر اور روف بٹ بھی موجود تھے۔عبد الرحمان ویری نے بتایا یہ میٹنگ پارٹی کے یوتھ ونگ کے جانب سے منعقد ہوئی ہے جہاں بعد میں دیگر لیڈران نے وہاں پہنچ کرایک سال بعد منعقد ہ پہلی میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں دفعہ370کی تنسیخ کے بعد صورتحال اور پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی مسلسل نظربندی&n

جلدبازی میں اقامتی اسناد کی اجرائی

سرینگر//سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ جس جلد بازی میں جموں وکشمیرمیں اقامتی اسناد جاری کی جارہی ہیں ،وہ اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت جموں وکشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر کمربستہ ہے۔ایک بیان میں پروفیسر سوزنے کہا کہ جموںوکشمیر یو ٹی حکومت نے صرف چند ہفتوں کے دوران  17 لاکھ ڈومیسائل سرٹیفکیٹس (شہری حقوق کی اسناد) اجراء کئے جس میں جموں کے شہریوں کیلئے 14.44 لاکھ اور کشمیر کے شہریوں کیلئے 4.16 لاکھ سرٹیفکیٹ اجراء کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ یہ سارا کام انتظامیہ نے چند ہفتوں میں زبردست تعجیل کے ساتھ انجام دیا ہے۔ عوام میں یہ تاثر ہے کہ اس مقصد کیلئے پہلے سے تیاری کی گئی تھی اور اسی لئے تحصیلداروں کی تعداد بھی بڑھائی گئی تھی اور ان کے اختیارات بھی بڑھائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس ساری کاروائی میں سب سے مشکل اور پریشان کن حصہ یہ ہے کہ ایسی سر

پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا گیا

سرینگر// پی ڈی پی جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کے تقریباً 20 لیڈران ہنوز نظر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کا پارلیمنٹ میں بیان کہ 'کشمیر میں کوئی بھی لیڈر نظر بند نہیں ہے' بے بنیاد ہے۔ ہانجورہ نے یوتھ ونگ کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا: 'ابھی ہمارے تقریباً 20 لیڈران نظر بند ہیں۔ اس کے علاوہ صدر محبوبہ مفتی  پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند ہیں'۔ جنرل سکریٹری نے کہا کہ وہ خود ساڑھے13ماہ بعد اپنی رہائش گاہ پر تعینات سکیورٹی فورسز اہلکاروں کو چکمہ دیکر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے کہا: 'کل پارلیمنٹ میں وزارت داخلہ کی طرف سے بیان آیا کہ ہم نے کشمیر میں کسی بھی لیڈر کو نظر بند نہیں رکھا ہے۔ اس جواب کے تناظر میں ہم نے آج گھر سے نکلنے کی کوشش کی۔ حالانکہ سکیورٹی والوں نے مجھے اپنے گیٹ پر روکا بھی

جموں کشمیرکی خصوصی پوزیشن بحال ہوگی :مصطفی کمال

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال کواُمید ہے کہ ریاست کاخصوصی درجہ بحال ہوگا۔جمہوریت کے عالمی دن کے موقعہ پرایک بیان میںانہوںنے کہا کہ جمہوری سرکار ہی عوام کو جمہوریت کی بالادستی فراہم کرسکتی ہے۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ جس ملک میں جمہوری نظام اور آئینی بالادستی ہو،وہ ملک وہاں کے عوام کا خیرخواہ ہوتا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جموں کشمیر کے عوام کو 5اگست2019کے بعد اپنے جمہوری اور آئینی حق سے محروم کیا گیا۔ ڈاکٹر کمال نے کہا ’’ آئین ہند کے تحت جموں کشمیر کے عوام کو جمہوری حقوق حاصل ہوئے تھے،جو کہ موجودہ حکمرانوں نے سخت گیر پالیسی اور طاقت کا استعمال کرکے عوام سے چھین لئے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی عوام پر عزم ہے کہ آئین کی بالادستی مقدم ہے اور نیشنل کانفرنس جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن حاصل کرنے میں اس وقت قانونی جنگ میں مصروف عمل

انجینئرسیلف ہیلپ اسکیم دوبارہ شروع کی جائے :آزاد

سرینگر// راجیہ سبھا ممبر غلام نبی آزاد نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد سیاحت اور معاشی سرگرمیاں ختم ہونے کے بعدسیلف ہیلپ گروپ اسکیم2003 میں بے روزگار انجینئروں کو روزگار دینے کے لئے شروع کی گئی تھی لیکن  یہ سکیم بند ہونے سے روزگار انجینئروں کے سامنے  روزگار کامسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔سی این ایس کے مطابق راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں بے روزگار انجینئروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے انجینئر سیلف ہیلپ گروپ اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ بدھ کے روز وقفہ صفر کے دوران  انہوں نے کہا کہ انجینئر سیلف ہیلپ اسکیم حال ہی میں بند کردی گئی ہے جس کی وجہ سے بے روزگار انجینئروں کے سامنے مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گروپ کو ترقیاتی کاموں میں 10 فیصد ریزرویشن دیا گیا تھا اور اس اسکیم سے15 ہزار افراد جڑے ہوئے تھے۔ اس گروپ کو ایک کروڑ روپے ک

ایک سال میں حکومت ایک بھی فرد کوروزگار فراہم نہ کرسکی :تاریگامی

سرینگر// سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے ان سے محدود روزگار کے مواقع کو بھی چھین رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران مشتہر کئے گئے ایک ہزار پوسٹوں کو واپس لیا گیا ہے۔موصوف نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے کا ایک سال مکمل ہوا لیکن انتظامیہ ایک فرد کو بھی روزگار فراہم نہیں کر سکی۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ انتظامیہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے ان سے محدود روزگار کے مواقع بھی چھین رہی ہے۔ تاریگامی نے کہا کہ 28 اگست 2019 جب کشمیر میں لاک ڈاؤن تھا تو اس وقت کے گورنر ستیہ پال ملک نے اعلان کیا تھا کہ اگلے تین ماہ کے دوران جموں و کشمیر میں پچاس ہزار نوکریاں دستیاب کی جائیں گی۔انہ

بارہمولہ میں جنگجوئوں کے 2 اعانت کار گرفتار

بارہمولہ // پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سنگھ پورہ کراسنگ بارہمولہ میں جنگجوئوں کے دو اعانت کاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا اور انکی گاڑی بھی ضبط کی۔ پولیس کے مطابق سنگھپورہ کراسنگ کے نزدیک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس،52 آر آراور 53 بٹالین سی آر پی ایف نے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی جس کے دوران وہاں سے ایک سفید ماروتی کار زیر نمبر  JK05C/6029گذر رہی تھی ، جسے روکا گیا اور اسکی تلاشی لی گئی۔ دوران تلاشی گاڑی سے  دو گرینیڈ، 100رائونڈ اے کے گولیاں اور لشکر کے دو لیٹر پیڈ بر آمد ہوئے اور موقعہ پر ہی اعجاز احمد خان ولد غلام حسن ساکن ناجی بٹ کیریری اور حزیف فردوس ولد فردوس احمد بٹ ساکن چھورا سوپور کو حراست میں لیا گیا۔ یہ دونوں لشکر کیلئے کام کرتے ہیں۔ انکے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

نادر قرآنی نسخہ ایک لاکھ 37 ہزار پاؤنڈ میں فروخت

 سرینگر//نوادارات اور تاریخی دستاویزات کی فروخت کے لیے مشہور نیلام گھر 'سوتھ بیز' کے تحت ہونے والی نیلامی میں ایک کشمیری خطاط کے ہاتھ سے لکھا گیا قرآن کا نسخہ ایک لاکھ 37 ہزار پانچ سو برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہو گیا ہے۔مذکورہ نسخے کو حال ہی میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا اور اسے کسی بھی قرآنی نسخے کی فروخت کی سب سے بڑی رقم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ اس نسخے کا خریدار کون ہے۔ہندستانی روپوں میں اس کی مالیت ایک کروڑ 29 لاکھ جب کہ پاکستانی روپوں میں دو کروڑ سے زائد ہے۔سی این آئی  کے مطابق نیلامی سے پہلے 'سوتھ بیز' نے اس قرانی نسخے کو اپنی ویب سائٹ پر متعارف کراتے ہوئے لکھا کہ قرآن کا یہ نادر نسخہ 19 ویں صدی میں تیار کیے گئے نفیس ترین مخطوطات میں سے ایک ہے۔ہندستان کے ایک اہم ادارے’نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج‘ کشمیر کے ای

نئی قومی تعلیمی پالیسی پر عمل درآمد

سرینگر// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اوتر جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنرمنوج سنہاقومی تعلیمی پالیسی 2020کی عمل آوری پر مرکزی زیرانتظام علاقہ جموں کشمیرکی حکومت کے تعاون سے کشمیر یونیورسٹی  کے20ستمبر کو شیر کشمیرانٹرنیشنل کانفرنس کمپلکس میں منعقدہ ہونے والے ایک روزہ پرمغزسیشن  سے خطاب کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی کابینہ نے قومی تعلیمی پالیسی کواس سال جولائی میں منظوری دی تھی اورپالیسی کا مقصد ملک بھر میں  جامع اعلیٰ تعلیم کوبہم رکھنا ہے ۔صدرجمہوریہ اوروزیراعظم نے تجاویز پیش کی ہیں کہ ملک بھرکی یونیورسٹیاں اور اعلیٰ تعلیمی ادارے پرمغزاجلاسوں کے دوران جن میں تمام متعلقین شامل ہوں،قومی تعلیمی پالیسی2020کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اس سلسلے میں کشمیریونیورسٹی20ستمبر کو ایک پرمغزاجلاس کاانعقاد ایس کے آئی سی سی میں کررہی ہے جس سے صدرجمہوریہ رام ناتھ کونداورجموں کشمیرکے لی

حدمتارکہ عبور کرنے کے دوران مارے گئے اُس پار کے شہری کی لاش برآمد

اوڑی//اْوڑی میںحدمتارکہ پر واقع دو لانجہ گائوںمیں گزشتہ روز بی ایس ایف اہلکاروں نے جس پاکستانی شہری کو کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش کرنے کے دوران گولی ماری تھی ،اْس کی لاش بدھ کو بر آمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق لاش کو اوڑی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے اور اْس کی شناخت 39 سالہ کامران چک ولد محمد نذیرساکن بانڈی سوچیاں تحصیل ہٹیاں بالا پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے طور ہوئی ہے۔ایس ایچ او ،اوڑی محمد اشرف نے بتایا کہ لاش کو اوڑی سب ضلع اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے  کے بعداسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے اور مزید کاروائی کے لئے ا علیٰ حکام کا انتظار ہے۔یاد رہے کہ منگل کو دو لانجہ علاقے میں بی ایس ایف کی70ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے کنٹرول لائن پر نو مینز لینڈ علاقے میں کسی شخص کی نقل و حمل کے بعد اْس کو گولی ماری تھی۔ ذرائع نے کہا مذکورہ شخص جو اصل میں پاکستانی اہلکار تھا، کی لاش آج بر

انڈسٹرئل ٹریننگ انسٹی چیوٹ ترال تین برس سے بغیر سربراہ کے

ترال//سب ضلع ترال میں انڈسٹرئل ٹریننگ انسٹی چیوٹ کے سپرانٹنڈنٹ،کئی تحاصیل میں تحصیلداروں اور ہارٹی کلچر افسر کی کرسیاں خالی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔ سب ضلع ترال کے انڈسٹرئل ٹریننگ انسٹی چیوٹ میں سپرانٹنڈنٹ کی کرسی گزشتہ 3 سال سے خالی پڑی ہے ۔ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹچیوٹ (آئی ٹی آئی ) ترال میں سپر انٹنڈنٹ کی کرسی گزشتہ 3سال سے خالی پڑی ہے ،جس کے نتیجے میں یہاں زیر تعلیم طلبا ء اورعملے کو مختلف قسم کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔یہاں زیر تربیت اور نئے داخلے کے خواہشمند طلباء کو ادارہ کا سربراہ نہ ہونے کے نتیجے میں سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ادارے میں تعینات عملے نے بتایا کہ ادارہ گزشتہ3سال سے سربراہ کے بغیر کام کر رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہر سال انچارج کے رحم کرم پر ادارے کوچھوڑ دیا جاتا ہے،جس کے نتیجے میں یہاںاس انداز سے کام نہیں ہوتا ہے جس طرح ہونا چاہے تھا۔ذر

مزید خبرں

حریت (ع) نے سوپور ہلاکت کی مذمت کی سرینگر//حریت کانفرنس (ع) نے سوپور کے عرفان احمد ڈار کی ہلاکت کی مذمت کی ہے ۔ایک بیان میںحریت کانفرنس نے کہا کہ حالیہ شوپیان فرضی مقابلے میں مارے گئے ابھی انصاف کے منتظر ہی تھے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک24 سالہ نوجوان عرفان احمد ڈارجسے 14 اگست2020 کو حراست میں لیا گیا تھا ،کوبہیمانہ طور پرہلاک کر دیا گیا ہے جس کا مقصد عام لوگوں میں خوف و ہراس کے ماحول کوقائم رکھنا ہے جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔حریت کانفرنس نے حقوق انسانی کے علمبردار تمام اداروں سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی ان بے دریغ پامالیوں پر دھیان دیں اور انہیں انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔بیان میں گزشتہ روز کاکہ پورہ پلوامہ میں اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے وقت صحافیوں پر حملے پربھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسکی مذمت کی اور صحافیوں کے ساتھ یکج

تازہ ترین