علاقہ بڈنمل بنیادی سہولیات سے محروم | بجلی ،پانی ، سڑک اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی سے لوگوں کو مشکلات

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کا سرحدی علاقہ بڈنمل عصر حاضر میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔علاقہ ضلع ہیڈ کواٹر سے 40کلو میٹر دور واقع ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ بجلی ،پانی ،بہتر سڑک رابطے اورطبی سہولیات کی عدم دستیابی کے نتیجے میں انہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگو ں کے مطابق علاقے میں 7سال قبل بجلی سپلائی کرنے کے لئے بجلی کے کھمبے اور تر سیلی لائنو ں کو بچھایا گیا اور بجلی سپلائی بحال کی گئی لیکن محض ایک ماہ کیلئے بجلی سپلائی سے مستفید ہوئے لیکن بھاری برف باری کے دوران بجلی کے کھمبوں اور ترسیلی لائنوں کوبھاری نقصان ہوا۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ 7سال گزر نے کے بعد بھی محکمہ نے دوبارہ بجلی کے کھمبو ں کونصب نہیں کیا اور نہ ترسیلی لائنو ں کو جو ڑ دیا۔کئی لوگو ں نے کہا کہ40سال قبل بڈنمل پائین کیلئے ایک واٹر سپلائی سکیم منظور ہوئی جس کے بعد علاقہ کو پانی کی سپلائی فراہم کی گئی لیکن ا

دودرہامہ سالورہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل

گاندربل//دودرہامہ سالورہ رابطہ سڑک خستہ حالی کے نتیجے میں ناقابل آمدورفت بن چکی ہے۔ ڈیڑھ کلومیٹر مشتمل اس سڑک پر جگہ جگہ تارکول اکھڑ گیا ہے اور سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے کھڈ بن چکے ہیں جس کے نتیجے میں عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی سال قبل اس سڑک پر میکڈم بچھایا گیا تھا جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اکھڑ گیا۔اب صورتحال یہ ہے کہ  بارشوں میں سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے اور دھوپ کے دوران گرد و غبارسے چلنا پھرنا محال بن جاتا ہے ۔شیخ ہلال احمد نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پانچ چھ سال قبل دودرہامہ سالورہ رابطہ سڑک پر میکڈم ڈالا گیا تھا جو اب تقریباً مکمل طور اکھڑچکا ہے۔ دودرہامہ سے سالورہ اور سالورہ سے بملورہ تک سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ اس سڑک کی مرمت کی جائے لیکن کوئی د

وانگنڈ ڈورو میں ہینڈ پمپ خراب | آبادی پینے کے پانی سے محروم

اننت ناگ//وانگنڈ ڈورو کے راتھر محلہ میں دو ہفتے قبل ہینڈ پمپ میں خرابی آنے کے بعد لوگ پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ گائوں میں پینے کا پانی کی سپلائی کا واحد ذریعہ یہی ہینڈ پمپ ہے ۔گذشتہ روز پمپ میں اچانک خرابی آگئی جس کے بعد اُنہوں نے معاملہ جل شکتی محکمہ کی نوٹس میں لا یا تاہم محکمہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پمپ کی دیکھ ریکھ محکمہ دیہی ترقی کررہی ہے ،جس کے بعد معاملہ محکمہ کی نوٹس میں لایا گیا لیکن کئی دن گزرنے کے باوجود بھی پمپ ٹھیک نہیں کیا گیا ۔انہوںنے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پمپ کو ٹھیک کیا جائے ۔   

لارنو کوکر ناگ میں آگ ،3رہائشی مکانات خاکستر

اننت ناگ//لارنو کوکرناگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں3رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے ۔دیسو لارنو میں محمد یونس دیدڈ کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا ًفاناََ مزید مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔اس بیچ محکمہ فائر سروس عملہ و مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران محمد یونس دیدڈ،عبدالغفور دیدڈ اور غلام نبی دیدڈ نامی افراد کے رہائشی مکانات مکمل طور پر خاکستر ہوگئے اور ان میں موجود لاکھوں روپئے کا سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔محمد انیس نامی سماجی کارکن نے گورنر انتظامیہ سے متاثرین کے لئے فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ۔  

میڈیکل کالج بارہمولہ میں صفائی کا کافی فقدان

بارہمولہ//میڈیکل کالج بارہمولہ میںصفائی کا فقدان پائے جانے کی وجہ سے بیماروں اور تیمادروں کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔کئی بیماروں نے بتایا کہ اسپتال کے احاطے میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہیں ۔ مریضو ں اور تیماردارو ں نے اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال کے احاطہ اور بیت الخلا ء ناصاف ہونے کی و جہ سے ہر طرف بدبو پھیل گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گند گی اور غلاظت جمع ہونے سے احاطہ باضابطہ ڈمپنگ ائریا میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ اسپتال میں موجود بیت الخلا ء روزانہ صاف نہین کئے جارہے ہیں۔انہوںنے محکمہ صحت کے علیٰ حکام سے فوری طور پر مداخت کی اپیل کی ۔  

اپنی مدد آپ کا جذبہ | ڈونگی واری کے لوگوں نے خود ہی کچی سڑک تعمیر کرلی

اننت ناگ//اننت ناگ ضلع کے دور دراز گائوں ڈونگی واری ڈورو کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت خود ایک کچی سڑک تعمیر کردی۔راشد احمد نامی ایک نوجوان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے انتظامیہ سے اپیل کرتے آرہے ہیں کہ ڈونگی واری اور ملک آباد کے بیچ سڑک تعمیر کی جائے اور اس سلسلے میں ’’ـ گائوں کی اور‘‘پروگرام کے دوران بھی اس سلسلے میں مطالبہ کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیںکئی کلو میٹرل پیدل چلنا پڑتا ہے جس کے بعد اس پسماندہ گائوں کے مکینوں نے فی کنبہ5ہزار روپئے جمع کئے اور تقریباََ2لاکھ جمع ہوئے اور سڑک بنانے کا کام شروع کیا ۔4کلو میٹر اس سڑک کیلئے لوگوں نے ذاتی زمین بھی وقف کی ۔سڑک تعمیر ہونے سے گائوں کے سینکڑوں نفوس کو لمبی مسافت طے کرنے سے نجات مل گئی ۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ سڑک کو پختہ بنانے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔

ستورہ ترال کے اسپتال میں ڈاکٹر تعینات

 ترال//ستورہ ترال میں نیوٹائپ فیملی ہیلتھ سینٹر میں ایک ڈاکٹر کو تعینات کیاگیا جس پرعلاقہ کے لوگوں نے خوشی کااظہار کیا۔اس سلسلے میں کشمیرعظمیٰ میں حال ہی میں ایک خبر شائع ہوئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے اس کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اسپتال میں 16برس بعدایک ڈاکٹر کوتعینات کرنے کاحکم صادر کیا۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور کشمیر عظمیٰ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹر کی تعیناتی سے علاقہ کے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم ہوں گی ۔  

گترو آری پل میں پینے کے پانی قلت

ترال///گترو ترال کی گوجر بستی رنگ موڈگزشتہ ایک ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرناہے ۔مقامی لوگوںنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے اس معاملہ کو انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا لیکن کوئی  کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ علاقے میں تعینات جل شکتی محکمہ کے ملازمین کے ساتھ بھی رابطہ قائم کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پائپ لائن سڑک کے بیچوں بیچ نصب ہے جس پر میکڈم بچھایا گیا اور ان کے لئے سپلائی بحال کرنا نا ممکن بن گیا ہے ۔

کئی سیاسی رہنما اورمہلوک پولیس اہلکار کے اہلخانہ لیفٹینٹ گورنر سے ملاقی | درپیش مسائل کو حل کرنے کی منوج سنہا کی یقین دہانی

سری نگر// راج بھون میں یہاں  پی ڈی پی کے سابق رہنما انجینئرنظیراحمدیتو،سابق ممبر اسمبلی گاندربل شیخ اشفاق جبار،جاں بحق ہوئے ایک پولیس اہلکار کے اہل خانہ اور آل پاٹیزسکھ کارڈنیشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کرکے انہیں اپنے مشائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ایک سرکاری بیان کے مطابق پی ڈی پی کے سابق لیڈر ،سیاسی کارکن اور جے اینڈ کے سیمنٹس لمٹیڈ کے سابق چیئرمین نذیر احمدیتو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاسے یہاں راج بھون میں ملے ۔نذیر احمدیتونے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف ترقیاتی مسائل بشمول دود ھ گنگا سے کوڑا کرکٹ ہٹانے ، بہتر سڑک رابطہ نظام اور چاڈورہ میں زچہ و بچہ ہسپتال کی مانگ کی۔اُنہوں نے یوسمرگ سیاحتی مقام میں جنگلات کے تحفظ و ترقی ، چرار شریف علاقے میں زراعت ، باغبانی اور دیگر پیشوں میں مقامی نوجوانوں کی سکل ڈیولپمنٹ کے لئے سکل ڈیولپمنٹ سینٹر کی مانگ کی۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ تعلی

ماڈل ٹاؤن سوپور میں شالی کے کھیت سے لاش برآمد | ویری ناگ میں مستری مسجد کے مینار سے گر کرہلاک

سوپور+ڈورو //ماڈل ٹائون سوپور میں شالی کے کھیت میں نوجوان کی لاش پراسرارحالت میں برآمد ہوئی ۔ادھر نوگام ویری ناگ میں مسجد کے مینار کی تعمیرکے دوران مستری گر کرہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح ماڈل ٹائون سوپور میں کچھ لوگوں نے ایک29برس کے نوجوان کی لاش کو شالی کے کھیت میں اُلٹالیٹاپواپایا۔مقامی لوگوں نے پولیس کو فوری طور مطلع کیاجس نے لاش کواپنی تحویل میں لیکر سوپوراسپتال پہنچایا۔پولیس نے جوان کی شناخت نمیزاحمد یتوساکن یتو محلہ نوپورہ کلاں سوپور کے طور کی۔پولیس ذرائع کے مطابق لگتا ہے کہ جوان نے نشیلی دواکازیادہ استعمال کیا ہے جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ادھرنوگام ویری ناگ میں مسجد کے مینار کی تعمیرکے دوران مستری گر کرہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق 65برس کے مستری محمد یوسف دارساکن کھڈوانی کولگام،نوگام علاقہ میں ایک مسجد کامی

پلوامہ میں کووِڈ- 19کی روکتھام | سرکاری دفاتر میں داخل ہونے سے قبل ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ لازمی

پلوامہ //پلوامہ میں انتظامیہ نے کووِڈ- 19کی روکتھام کیلئے ضلع کے سرکاری دفاتر میں داخل ہونے سے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کرنے کو لازمی قراردیا ہے تاکہ ان دفاتر میں داخل ہونے والے لوگ ملازمین کو متاثر نہ کریں۔اطلاعات کے مطابق ضلع انتظامیہ پلوامہ نے کوروناوائرس وباء کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اُس سرکاری دفاتر جہاں لوگوں کاآناجانازیادہ ہے،میں داخل ہونے سے قبل ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹیسٹنگ کی یہ مہم پہلے اُن دفاتر میں شروع کی جائے گی جہاں لوگوں کا زیادہ آنا جانا ہوتاہے۔اس سلسلے میں بلاک میڈیکل افسر پلوامہ نے مختلف دفاتر میں خصوصی موبائل ہیلتھ ٹیمیں تعینات کی ہیں جویہ کام انجام دیں گے ۔اس سلسلے میں شعبہ صحت کی خصوصی ٹیموں نے پلوامہ ڈپٹی کمشنر دفتر اور کورٹ کمپلکس کے علاوہ تحصیل اور میونسپل کمیٹی کے دفاتر میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرنے کاکام شروع کیا ہے ۔اس دورا

مزید خبرں

ٹیلی ویژن،ریڈیو ،تھیٹر سے وابستہ پیشہ و روںکی فاروق خان سے ملاقات درپیش مسائل کے ازالے کیلئے مطالبات کی یاداشتیں پیش سرینگر// ٹیلی ویژن ، ڈرامہ اور میڈیا پیشہ ور اَفراد کی انجمنوں کی نمائندگی کرنے والے متعدد وفود نے یہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملاقات کی۔وفود کی سربراہی انجمنوں کے نامور فنکاروں ، گلوکاروں اور صحافیوں نے کی اور اپنے مطالبات پیش کئے۔کشمیر جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ایک نمائندے نے اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کی جن میں ماس کمیونیکیشن اور جرنلزم پوسٹ گریجویٹس کو مختلف سرکاری محکموں کی ترقی ، بیداری اور پروموشنل سکیموں پر پروموشنل فلموں کی الاٹمنٹ میں ترجیح دینا شامل ہے۔ایسوسی ایشن نے میڈیا سیکٹر کے لئے لیبر قوانین کے نفاذ کے علاوہ محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی خالی اسامیوں کو تیزتربنیاد پر پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔مشہور ٹیلی ویژن فنکارضمیر عشائی اور جی ایم وانی

پاریگام پلوامہ میں فائرنگ کا تبادلہ | علاقے کا سخت ترین محاصرہ، ضلع میں انٹر نیٹ سہولیات بند

پلوامہ// جنوبی ضلع پلوامہ کے آستان محلہ پاری گام میں اتوار کی شام فوج کی گشتی پارٹی پر جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد یہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوج نے پوری بستی کو گھیرے میں لیا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔دفاعی ترجمان کے مطابق اتوار سہ پہر5بجکر45منٹ کے قریب پاری گام  کے آستان محلہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی اور جونہی یہاں مھاصرہ کرنے کی کوشش ہورہی تھی تو جنگجوئوں نے 50آر آر، نیم فوجی دستے سی آر پی ایف اور ٹاسک فورس اہلکاروں  پر فائرنگ کی جس کیساتھ ہی فائرنگ کازوردار تبادلہ ہوا جو کچھ سیکنڈ تک جاری رہا لیکن بعد میں مکمل خاموشی چھا گئی۔فوج نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جھڑپ ہونے کی اطلاع دی تھی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ کیا گیا جس دوران فائرنگ کی گئی۔بستی میںجامع پیمانے پر ممکنہ جنگجوئوں کی تلاش شدو مد سے شروع کی گئی ہے۔۔ آخری اطلاعات

تازہ ترین