تازہ ترین

میرواعظ عمرفاروق کو صدمہ، نانی صاحبہ انتقال کرگئیں

 سرینگر // میرواعظ خاندان کی بزرگ اور نیک سیرت خاتون اہلیہ مرحوم مولوی غلام رسول شاہ جو شہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کی چچی اور والدہ نسبتی تھیں ، مولوی منظور احمد اور مولوی شفاعت احمد کی والدہ اور موجودہ میرواعظ عمر فارو ق کی نانی صاحبہ تھیں۔ علالت کے بعدسنیچر کی شام انتقال کرگئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔موجودہ صورتحا ل ، میرواعظ کی مسلسل خانہ نظر بندی اور کووڈ19 کی وجہ سے کوئی بھی دعائیہ اور اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔ لہٰذا تمام متعلقین اور منتسبین سے التماس ہے کہ وہ اپنے طور پر گھروں میں ہی مرحومہ کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے دعائوں کا اہتمام کریں۔  

پنچائتوں کو بااختیار بنانا ’بیک ٹو ولیج‘پروگرام کا بنیادی مقصد : دویدی

 سرینگر //بیک ٹو ولیج پروگرام کو پنچائتوں تک پہنچنے اور انہیں بنیادی سطح پر ترقیاتی کاموں کیلئے مدد کی فراہمی جاری رکھنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے ۔ اس کا اظہار کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت منوج کمار دویدی نے یہاں ایک پریس بیان میں کیا ۔ بیک ٹو ولیج کی تفصیلات دیتے ہوئے دویدی نے کہا کہ افسران کو معین پنچائتوں کے لئے انہیں بااختیار بنانے اور زمینی سطح پر ترقیاتی سکیموں کی کامیاب عمل آوری میں مدد فراہم کرنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے ۔ بیک ٹو ولیج پروگرام سے قبل شروع کئے گئے جن ابھیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام مرحلہ سوم کو شروع کرنے سے قبل جن شنوائی کا انعقاد ہو گا جس کے تحت لوگوں کو اُن کے حقوق اور ترقیاتی منصوبوں کو مرتب کرنے میں اُن کے کردار کے بارے میں جانکاری دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انہیں مختلف بہبودی سکیموں کے بارے میں بھی جانکاری د

۔5اگست2019کے فیصلے ناقابل قبول

 سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے شروع کی گئی مشترکہ جدوجہد کی بھر پور تائید کرتے ہوئے پارٹی کی اقلیتی سیل کے وفد نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے یک زبان ہوکر گپکار اعلامیہ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کے نظریں گپکار اعلامیہ پر مرکوز ہیں اور عوام اس اتحاد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ایک بیان کے مطابق نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل کے وفد نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔ اقلیتی سیل کے آرگنائزر سردار جگدیش سنگھ آزاد کی قیادت میں آئے وفد میں سرینگر، بڈگام، بارہمولہ ،اننت ناگ اور پلوامہ کے اقلیتی سیل کے اراکین شامل تھے۔وفد نے اس موقعے پر کہا کہ جموں وکشمیر کے عوا

کشتواڑسنتھن اور مغل شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے کھولاجائے

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ کشتواڑسنتھن اور مغل شاہراہ کو فوری طور پر مسافر بردار گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیاجائے تاکہ وادی ِ چناب اور خطہ پیر پنچال کے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔ ایک بیان میں الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت جب ملک بھر میں کووِڈ -  19لاک ڈاؤن پابندیوں کولگ بھگ ختم کر دیاگیاہے ، لیکن جموں وکشمیر میں وادی چناب اور پیر پنچال کے پہاڑی اضلاع کی عوام کو دو اہم شاہراؤں کو بند رکھ کر پریشانیوں میں مبتلا رکھاگیا ہے جوکہ اِنہیں گرمائی راجدھانی سرینگر سے جوڑتی ہیں۔انہوں نے کہا، ’’تاجر، دکانداروں اور خانہ بدوش کنبوں کو اِن شاہراؤں پر سفر کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔سنتھن روڈ صوبہ جموں کے لوگوں کوسرینگر جموں  شاہراہ کے متواتر بندرہنے سے ہنگامی حالات کا سامنا کئے بغیر سرینگر پہنچنے کے لئے ایک متبادل

کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کیلئے وائس چانسلر

سرینگر//کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کیلئے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے قائم سرچ کمیٹی کی طرف سے کشمیر یونیورسٹی کے کسی امیدوار/ پروفیسر کو تبادلہ خیال کیلئے نہ بلانے پر کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رہنما یوسف تاریگامی نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کا کشمیریوں کے تئیں متعصبانہ رویہ اور ناانصافی کا عکاس ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2020 کو کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کیلئے وائس چانسلر کے عہدے کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں اور کشمیر یونیورسٹی کے نصف درجن سے زیادہ پروفیسروں جن کاٹریک ریکارڈ نہایت متاثر کن ہے ،اس کیلئے درخواستیں پیش کیں ۔لیکن حیران کن طور پربدقسمتی سے سرچ کمیٹی نے 11ستمبر جموں میںکو کئی امیدواروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیااور کشمیر یونیورسٹی سے کسی پروفیسر کو تبادلہ خیال کیلئے دعوت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے موجودہ حکومت کامتعصبانہ رویہ او

کووِڈ - 19سردیوں میں اور زیادہ مہلک ثابت ہونے کاخدشہ

 سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وادی کشمیر میں کوروناوائرس کی صورتحال سردیوں میں مزید ابتر ہوسکتی ہے کیوں کہ سردیوں میں یہ وائرس زیادہ اثردار ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں شعبہ صحت اور لوگوں کو پہلے سے ہی تیاری کرنے کی صلاح دی ہے ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کے بیچ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ موسم سرماء میں کوروناوائرس کی صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے ۔ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ سردیوں میں کوروناوئرس اور زیادہ بھیانک رُخ اختیار کرسکتا ہے جس سے اور زیادہ لوگ اس مہلک وائرس میں مبتلاء ہوسکتے ہیں جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ سڈنی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی  تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردی کی وجہ س

ہلڑ شاہ آباد میں انجینئرنگ کا نمونہ

اننت ناگ //ہلڑ شاہ آبادڈورو میں سڑک کے بیچوں بیچ قائم بجلی کھمبا کسی بھی وقت بڑے حادثے کی وجہ بن سکتا ہے ۔ڈورو سے اُجرو تک محکمہ پی ایم جی ایس وائی نے سڑک کی توسیع کے ساتھ ہی میکڈم بچھایا گیا لیکن کھمبے کو دوسری جگہ منتقل نہیں کیاگیا ۔غفلت شعاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی بجلی محکمہ یا پی ایم جی ایس وائی نے کوئی اقدام نہیں کیا۔عوامی حلقوں کی جانب سے بار بار آگاہ کرنے کے باوجود بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر ٹریفک کا بہت دبائو ہے اوررات کی تاریکی میں یہ کھمبا نظر نہیں آتا ہے جس کی وجہ سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ کھمبے کو فوری طور پر دوسری جگہ  منتقل کیا جائے۔اس بیچ سڑک پر جگہ جگہ اسپیڈ بریکر ٹرانسپورٹروں کیلئے باعث عذاب ہیں ۔

سرکاری امداد سے مدارس نہیں چلارہے ہیں:مولانا رحمت اللہ

سرینگر//رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند شاخ جموں و کشمیر کے صدرمولانا محمد رحمت اللہ نے ایک مقامی روزنامہ میںدارالعلوموں سے متعلق شائع خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اخباری رپورٹ میںہمدردی اور شفقت کے پیش نظر یہ بات کہی گئی ہے کہ لاک ڈائون کے دوران ان اداروں کی آمدنی متاثر ہوئی اور بچے بھی متاثر ہوئے جو صحیح ہے۔انہوں نے کہا ’’ اس سب کے باوجود دینی ادارے الحمد للہ اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ احوال بھی اللہ کی جانب سے ایک امتحان ہے جس پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ عام حالات میں ان اداروں میںدل و جان سے کام کرنے والے حضرات مروجہ اجرتوں سے بہت ہی قلیل ہدیہ پر بہت کم معیار زندگی کو اپنا کر گزر بسرکرتے ہیں لیکن سرکار کی امداد کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتے بلکہ عوام کی امداد، صدقات اور زکوۃ سے اس سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں‘‘۔ا

کولگام میں دو نقب زن گرفتارمالہ مسروقہ برآمد

 سرینگر//کولگام پولیس نے چوری کا ایک معاملہ حل کرکے سارق کو مال مسروقہ سمیت گرفتارکرلیا۔29اگست کو یاری پورہ تھانہ میں معروفہ اختر ساکن کنجی کولہ یاری پورہ نے شکایت کی تھی کہ اس کے رہائشی مکان میں چوری ہوئی ہے اور چور نقدی اور زیورات اڑاکرلے گئے ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر119/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ تحقیقات کے دوران عاقب احمد میر ساکن کنجکیولا یاری پورہ کولگام اورعمر یعقوب نائک ساکن کھلوڑہ کولگام نامی دو افراد کو گرفتار کرلیا۔دوران پوچھ تاچھ دونوںنے اعتراف کیا کہ انہوں نے چوری کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حفیظ احمد ڈار ساکن برازلو جا گیر اُن سے یہ سازوسامان خریدتا ہے۔پولیس نے ان کے قبضے سے لاکھوں روپئے مالیت کے زیورات او ر  17,000 نقدی رقم سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا۔سی این آئی  

بانڈی پورہ میں جن شنوائی

بانڈی پورہ//پرنسپل سیکریٹری تعلیم و سکل ڈیولپمنٹ اور بانڈی پورہ میں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے انچارج سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے 21 روزہ جن ابھیان پروگرام کے حصہ کے طور پر جن شنوائی میں شرکت کی ۔ جن شنوائی مہم کے دوران ڈاکٹر سامون نے درجنوں وفود سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا ۔ وفود نے سڑکوں پر میکڈم بچھانے ، پانی کی سپلائی میں بہتری لانے ، سکولوں کی توسیع ، کالجوں اور سکولوں میں عملے کی دستیابی سے متعلق مختلف مانگیں پیش کیں ۔ اس موقعہ پر لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر سامون نے کہا کہ جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری کی موجودہ حکومت لوگوں کو اُن کی دہلیز پر ہی بہتر انتظامی سہولت فراہم کرنے کیلئے وعدہ بند ہے ۔ بعد میں پرنسپل سیکریٹری نے بانڈی پورہ ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے افسران کی میٹنگ طلب کی اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا

پانپور میں خاکروبوں کا حتجاج دھرنا

پانپور//جنوبی قصبہ پانپور میں میونسپل کمیٹی کے صفائی کرمچاریوں نے سرینگر جموں شاہراہ پر ایگزیکٹو افسر کے خلاف احتجاجی دھر نا دیا ۔احتجاجی ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے جی پی فنڈکو گزشتہ چارماہ سے جمع نہیں کیا گیا ہے اور انہیں نا معلوم وجوہات کی بناء پر تنگ طلب کیا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ جب جب انہیں تنخواہ لینے کی باری آتی ہے تب تب انہیں غیر ضروری طور پریشان کیا جاتا ہے۔اس دوران  ایگزیکٹو افسر سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوںنے بات کرنے سے انکار کیا ۔  

کپوارہ میں سنیچر کو108کورونا کیس درج

 کپوارہ//اشرف چراغ //کپوارہ میں کووِڈ- 19 کیسوں میں اُچھال آرہا ہے اورسنیچر کوضلع میں 108نئے کیس درج کئے گئے جو گزشتہ سات ماہ کے دوران ایک ریکارڈ ہے۔اس دوران گزشتہ تین روز کے دوران ضلع میں کورونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔کپوارہ میں گزشتہ کئی روز سے کوروناوائرس مریضوں کی تعدادمیں لگاتا اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں زبردست تشویش پائی جاتی ہے ۔اس دوران ضلع کے کسی بھی علاقہ میں کورونا وائرس کے بچائو کے رہنما خطوط پر مکمل طور عمل نہیں ہورہا ہے ۔ضلع میں ہفتہ کے روز 108کیس مثبت سامنے آنے کے بعد متا ثرین کی تعداد 2784تک پہنچ گئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ہفتہ کے روز 23متا ثرین شفا یا ب ہوکر اپنے گھرو ں کو رخصت کئے گئے اور شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 1788تک پہنچ گئی جبکہ اب تک ضلع میں 56افراد  اس وائرس سے موت کی آغوش میں

ڈورومیں بغیرماسک لوگوں پر جرمانہ عائد

اننت ناگ //عارف بلوچ//ڈورو شاہ آباد میں سنیچر کو انتظامیہ نے ماسک کے بغیر چلنے والے لوگوں پرجرمانہ عائد کیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس و انتظامیہ کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے  بغیر ماسک نظر آنے والے لوگوں پرجرمانہ عائد کیا۔تحصیلدار ڈوروعبدالحمید نے بتایا کہ انتظامیہ نے مہم تو شروع کی ہے تاہم لوگوں کو چاہیے کہ وہ خود بھی ماسک پہن کررہنماخطوط پر عملدرآمد کریں اور معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔  

ڈوروکے لاپتہ نوجوان کی ماں کی اپیل

اننت ناگ //عارف بلوچ// اننت ناگ کے پراسرارطور لاپتہ ہوئے نوجوان کی ماں نے ایک ویڈیومیں جذباتی اپیل کی ہے کہ جس کسی کے پاس اُس کابیٹا ہے وہ اُسے چھوڑ کر گھر واپس بھیج دے۔20سالہ یاسر احمد وانی ولد عبدالرحمان وانی ساکنہ وانگنڈ ڈورو گذشتہ روز پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔پیشے سے پلمبر نوجوان کے والدین کے علاوہ ایک بھائی اور بہن ہے ۔ بھائی فوج میں تعینات ہے ۔اہل خانہ کے مطابق رواں مہینے کی 6تاریخ کو نوجوان نے صبح کی چائے پی کر دکان پرگیا اور پھر واپس گھر نہیں آیا ۔ نوجوان کا فون مسلسل بند آرہا ہے ،جس کے باعث اُنہیں نوجوان کی سلامتی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں ۔ہفتہ کو اہل خانہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں والدین کے علاوہ اسکی بہن نظرآ ّتی ہے ۔ویڈیو میں ماں روتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ ہمارے بڑھاپے کا سہارا ہے ۔ہمارا بیٹا جس کے پاس بھی ہے وہ اس کو واپس گھر بھیج دیں ،اگر یاسر خود بھی

بلتستان میں دریائے شیوک سے برآمد

سرینگر//یواین آئی// پاکستان زیر انتظام گلگت بلتستان میں دریائے شیوک سے چھ روز قبل برآمد ہونے والی لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ سے تعلق رکھنے والی لاپتہ خاتون کی لاش کو ہفتے کے روز ضلع کپوارہ کے کرناہ سکیٹر میں حدمتارکہ پر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔لیہہ کے بوگ ڈنگ علاقے سے تعلق رکھنے والی خیر النساء نامی 30 سالہ خاتون ان کے والد کے مطابق 26 اگست کو اپنے سسرال سے لاپتہ ہوئی تھی اور اس کی لاش کو پاکستان زیرانتظام گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے سب ڈویڑن چھوربٹ میں دریائے شیوک سے 6 ستمبر کو مقامی لوگوں نے برآمد کر کے حکام کے سپرد کیا تھا۔متوفی خاتون کے لواحقین نے کہا کہ ہم نے لاش حاصل کی ہے اور اب اپنے گاؤں کی طرف محو سفر ہیں ہم اتوار کی شام تک گھر پہنچ سکتے ہیں۔دریں اثنا گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹری محمد علی رندھاوا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دریائے شیوک سے برآمد ہونے والی لداخی خات

مزید خبرں

جموںکشمیرمیں منتخب عوامی حکومت کا قیام ناگزیر سرینگر //پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ نے عوام اورانتظامیہ کے درمیان پائی جانے والی خلیج پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے جموں کشمیرمیں ایک منتخب عوامی حکومت کے فوری قیام پرزوردیا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے۔ایک بیان کے مطابق پیلزڈیموکریٹک فرنٹ کے ورکروں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین حکیم محمد یاسین نے کہا کہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کیلئے جموں کشمیرمیں ایک منتخب عوامی حکومت کا قیام ناگزیر ہے کیوں کہ زمینی سطح پرعوام اورانتظامیہ کے درمیان قریبی رابطہ اور تال میل نہ ہونے کی وجہ سے عوامی مشکلات میں روزاضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت کے اس دعوے کہ جموں کشمیرمیں دفعہ370کی تنسیخ کے بعد تعمیروترقی کانیا دور شروع ہوگا،کوسراب سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ا