تازہ ترین

حکومت صنعتی شعبے کو درپیش مسائل سے باخبر: شرما

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کہاہے کہ حکومت مقامی صنعتوں کو جار ی وباء کی وجہ سے درپیش مسائل سے خوب آگاہ ہے اور اِس ضمن میں کوششیں جاری ہیں جن میں حال ہی میں اعلان کئے گئے صنعتوں کے لئے اِقتصادی پیکیج شامل ہے۔مشیر موصوف جموں وکشمیر صوبوں کی صنعتوں کے نمائندگان کے ساتھ بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ تبادلہ خیال کر رہے تھے جس کے دوران لکھن پور ٹول ٹیکس کی منسوخی سے مقامی صنعتوں پر مرتب اثرات کا تجزیہ اور غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنرخزانہ ارون مہتا ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت منوج کمار دِویدی ، ، ناظمین صنعت وحرفت جموں/کشمیر، جنرل منیجر جے کے سیمنٹ منظور حسین اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔نمائندگان کی پیش کی گئی آرا ٔکی بغو ر سماعت کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ اس ضمن میں کوششیں کی جارہی ہے جن سے صنعتوں کی مشکلات کا ازالہ یقینی بنے گا۔  

انجینئررشید کے ساتھ اہلخانہ کی ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ ملاقات

سرینگر/ /اشرف چراغ// نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں نظر بند سابق ممبر اسمبلی اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید کے اہل خانہ نے14ماہ بعد اُن کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی۔ انجینئر رشید کی والدہ اور اُن کے برادر نے14ماہ کے بعد ویڈیو کانفرنس کے دوران ان سے ملاقات کی،جس کے دوران طرفین جذباتی بھی ہوئے۔انجینئر رشید کے برادر خورشید احمد شیخ نے اپنے برادر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ14ماہ کے طویل عرصے کے بعد انہوں نے برادر سے ملاقات کی۔ انجینئر رشیدکو5اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کے آئین کی تخصیص اور تقسیم کے اعلان کے ساتھ ہی دیگر مین اسٹریم لیڈروں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا،جس کے بعد اگرچہ گزشتہ ایک برس کے دوران وقفہ وقفہ سے بیشتر لیڈروں کو رہا کیا گیا،تاہم انجینئر رشید بدستور دہلی کے تہاڑ جیل میں نظربند ہے،جبکہ سابق وزیر اعلیٰ محبوب

پنچ وسرپنچ وفد کی ملاقات بصیر خان سے ملاقات

سری نگر// جے کے لوکل باڈیز پنچ سرپنچ ایسو سی ایشن کا ایک وفد صدر مولوی طارق کی قیادت میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان سے ملاقی ہوا اور انہیں درپیش مسائل گوش گزار کئے۔مولوی طارق نے انہیں درپیش مسائل کے بارے میں مشیر کو جانکاری دی اور ان کے ازالے کے لئے ان کی ذاتی مداخلت طلب کی ۔ انہوں نے پنچوں اور سرپنچوں کے مشاہرے میں اضافہ کرنے اور ان کے اپنے ہی اضلاع میں رہائشی سہولیات فراہم کرنے کی مانگ پیش کی۔انہوں نے  مطالبہ کیاکہ ترقیاتی کاموں سے قبل اور بعد میں عمل درآمد کے بارے میں بھی انہیں مکمل جانکاری فراہم کی جانی چاہیئے ۔انہوں نے کہا کہ وہ جموںوکشمیر میں جمہوریت کی بنیاد ی سطح پر استحکام کے لئے تن دہی اور لگن سے کام کر رہے ہیں۔ مشیر نے انہیں بغور سنااور انہیں یقین دلایا کہ انہیں حکومت کی جانب سے ہرممکن امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ انہیں متعلقہ ضلع کمشنروں کے سات

ترال میںروز گار سے محروم 52 دکانداروں کا احتجاج

ترال//بس اسٹینڈ ترال میںسرکار کی انہدامی کارروائی سے متاثر ہوئے 52 دکانداروں نے 7ماہ سے ان کی باز آباد کاری کے لئے کوئی بھی قدم نہ اٹھانے کے خلاف زوردار احتجاج کیا ۔احتجاجی دکانداروں نے بتایا کہ وہ بنک کے علاوہ دیگر قسم کے قرضہ جات تلے دب گئے ہیں جس کے نتیجے میں وہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔جمعہ کی صبح بس اسٹینڈ ترال کے اِن 52دکانداروں نے اپنی باز آباد کاری کے حق میں ترال چوک میں زور دار احتجاج کیا۔متاثرہ دکانداروں نے بتایا کہ مارچ 2020ء میں سرکار نے بس اسٹینڈ ترال میں قائم52دکانوں کوگرانے کے لئے بلڈوزر استعمال کر کے انہیں مکمل طور زمین بوس کیا ۔انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے اس وقت ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ان کی باز آباد کاری کے لئے ایک بہتر منصوبہ بنایا جائے گا۔احتجاجی دکانداروں نے بتایا کہ7ماہ گزر جانے کے باجوود تاحال اُن کی بحالی کا کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا، جس کے نتی

فلو ویکسین کی قیمت غریب لوگوں کی اسطاعت سے باہر

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے وادی کشمیرمیں صحت عامہ کے حاکموں پرزوردیا ہے کہ وہ غریب لوگوں کو فلو کاٹیکہ مفت فراہم کریں ۔ایک بیان میں ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ اس سے فلو کاٹیکہ لینے میں اضافہ ہوگاا ورقیمتی انسانی جانیں بچ جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ غریب لوگ ٹیکہ نہیں لگاتے،کیوں کہ ویکسین کی قیمت آڑے آتی ہے ۔ایک فلو ویکسین کی قیمت1860روپے ہے ۔ٹیکہ یاویکسین کی زیادہ قمیت کی وجہ سے یہ غریب لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے ۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ فلوویکسین کی قیمت اِسے غریب عوام کیلئے ناقابل رسائی بناتی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ویکسین لینے کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کی جانوں کوخطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ٹیکہ نہیں لگایا ہوگا وہ نہ صرف اپنی جانوں سے کھیلتے ہیں بلکہ وہ پورے سماج کی صحت کو دائو پر لگاتے ہیں ۔ڈاکٹرس ایسوسی ای

ہماچل میں کشمیری تاجر کی دکان پر مالک نے جبری قبضہ کیا

سرینگر//ہماچل پردیش کے کلو منالی میں کشمیری تاجر کی دکان پر مالک کمپلکس کے مبینہ جبری طور پر قبضے کی وجہ سے دیگر دکاندار خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ہیں،جبکہ انہوں نے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر سے اس معاملے میں مداخلت کرکے انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔کپوارہ سے تعلق رکھنے والے تاجر کی ہماچل پردیش کے کلو منالی کے سٹی ہارٹ کمپلکس میں قائم کشمیری دستکاری کی دکان پر مالک دکان نے قبضہ کیا،جبکہ مالک دکان کا کہنا ہے کہ دکاندار سے پوچھ کر ہی اس کا مال محفوظ مقام پر رکھا گیا۔ کپوارہ کے جہانگیر احمد لون کا کہنا ہے کہ کلو منالی کے سٹی ہارٹ کمپلکس میں اس کی دکان کو مالک دکان نے کسی اور شخص کو دیا ہے۔انہوں نے کہا،’’ مجھے مالک مکان کی جانب سے14ستمبر کو کرایہ کی ادائیگی کیلئے ٹیلی فون کال موصول ہوئی اور میں نے اس سے کہا کہ جب میں وہاں پہنچوں گا تو میں کرایہ ادا کرئوں گا‘‘۔

تعلیمی اداروں میں ضروری سہولیات کی فراہمی

سرینگر// پرنسپل سیکریٹری سکولی تعلیم و سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے تعلیم کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے سلسلے میں ضلع کٹھوعہ کے پنچایت نمائندوں اور ممتاز شہریوں سے ایل جی شکایتی سیل پر موصولہ شکایات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ اے پی بھگت ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا ارون منہاس اور دیگر افسران ومحکمہ تعلیم کے افسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ڈاکٹر سامون نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سائٹوں کا دورہ کرنے کے بعد اس کی قابلیت سے متعلق ہر شکایات کا جائزہ لیں اور اسی کے مطابق کارروائی کا آغاز کریں۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ تمام سکولوں میں پینے کے صاف پانی ، بجلی ، باؤنڈری وال ، کھیل  میدان اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے ان سے فنڈس کو زیادہ سے زیادہ اسی مقصد کے لئے استعمال کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے ان سے کہ

بابر قادری ٹنگمرگ میں سُپرد خاک

 ٹنگمرگ//معروف ایڈوکیٹ بابر قادری کو جمعرات کو رات دیر گئے اپنے آبائی مقبرہ شیخ پورہ کنزر میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میںسپرد خاک کیا گیا۔موصوف نے 15 ستمبر 1980 کوپیدا ہوئے تھے۔انہوں نے 1994 میں گورنمنٹ ہائی سکول ٹارہامہ سے دسویں جماعت پاس کیا اور1995میں حول سرینگر میں رہائش اختیار کی ۔اُن کے والد انیمل ہسبنڈری محکمہ میں ملازم تھے ۔اس دوران بابرقادری نے کشمیر یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور بحیثیت وکیل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔مرحوم اپنے پیچھے دو مصوم بیٹیاں شریک حیات، والدین اور دو بھائیوں کو چھوڑ کر گئے۔اُن کے آبائی گھر شیخ پورہ میں جمعہ کو دن بھر تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری رہا جس میں ہزاروں لوگوں نے قادری خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ ادھر بار ایسوسی ایشن ٹنگمرگ نے بابر قادری کی ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج عدالت میں کام کاج کا بائیکاٹ کیا اور مرحوم کے گھر جاکر پسماندگ

امشی پورہ شوپیان ہلاکتیں

سرینگر// پی ڈی پی نے شوپیاں فرضی جھڑپ میں ملوثین کے خلاف سخت اور تیزی کے ساتھ کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو شفاف اور معیاد بند وقت کے دوران ا نصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی ترجمان اور میڈیا صلاح کار سہیل بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں بھی ’’تمغوں کے عوض قتل‘‘کے متعدد واقعات کی اصل بنیاد قتل و غارت گری کو فروغ دینے کی پالیسی رہی ہے اور اب موجودہ وقت کی حکومت کو یہ موقع مل گیا ہے کہ انصاف کو یقینی بنانے اور استحکام پیدا کرنے کے لئے شوپیان کے واقعے کو ایک مثال بنادیں۔ انہوں نے کہا،’’فوج اور پولیس کے بیانات کے ساتھ ساتھ حتمی فارنسک رپورٹس سے ، یہ بات بالکل واضح ہے کہ شوپیاں میں جو کچھ ہوا، وہ ایک منصوبہ بند جھڑپ تھی جس میں راجوری کے بے گناہ نوجوان جو مزدوری کرکے روزگار کمانے کے لئے شوپیان آئے تھے، کو قتل کیا گیا او

کپوارہ،ترال اور سوپور میں سڑک حادثات

سرینگر// کپواڑہ میں فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ستورہ ترال میں ایک نوجوان اپنے ہی ٹریکٹر سے گر کر ہلاک ہوا،اس دوران سوپور میں پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ٹریفک حادثے میں شدیدزخمی ہوا۔ کپوارہ کے علاقے ناد بیک کے قریب فوج کی ایک گاڑی زیر نمبر (98E-9308) ڈرایئور کے قابو سے باہر ہوکر ایک نالے میں جاگری،جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 7 دیگر زخمی ہوگئے جن میں تین فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس نے حادثے میں جانبحق شہری کی شناخت دولت احمد خان ولد اسدالدین خان ظاہر کی ہے۔جبکہ زخمی ہونے والے 4 افراد کی شناخت نوید قاسم خان ، جاوید عالمگیر خان ، اشفاق بشیر خان ساکنان مارسری چوکی بل اور ارشاد بشیر شامل ہے۔ حادثے میں زخمیوں کو سب ضلع اسپتال کرالپورہ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں اعلیٰ علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال ہندواڑ

کپوارہ کے جنگلات میں بھیانک آگ

کپوارہ// ضلع کپوارہ کے جنگلات میں اچانک نمودار ہوئی جس نے بھیانک رخ اختیار کیا ہے تاہم محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ کو بجھانے میںشام دیرگئے تک کامیاب نہیں ہوئے۔ضلع کے کامراج فارسٹ اور لنگیٹ فارسٹ ڈویژن کے 3کمپارٹمنٹوں میں ایک ساتھ آگ لگی جس کے نتیجے میں سر سبز درختو ں کو زبردست نقصان پہنچا ۔ضلع کے کنی بیک ہایہامہ علاقہ کے کمپارٹمنٹ 67میں 4روز قبل آگ نموادر ہوئی جس کے بعد آگ نے بھیانک رخ اختیار کیا اور اب تک کئی دیودار اور کائیرو کے درختوں کو سخت نقصان پہنچا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ 4روز گزرنے کے با وجود بھی محکمہ آگ بجھانے میں ناکام نظر آرہا ہے ۔اس دوران لنگیٹ فارسٹ ڈویژن کے کمپارٹمنٹ نمبر25اور31Cمیں بھی آگ لگنے کی خبر مو صول ہوئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی صبح سے ان کمپارٹمنٹوں میں آگ نموادر ہوئی اور اب تک ایک بڑے حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک ان جن

پینے کے پانی کی عدم دستیابی

کپوارہ // ترہگام کے قطب آباد گوگلوسہ نامی گائوںمیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر خواتین نے زور دار احتجاج کیا۔ انہو ں نے فوری طور قطب آ باد گوگلوسہ میں پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا تو وہ زوردار احتجاجی مہم چھیڑیں گے ۔گائوں کی خواتین جمعہ کو کپوارہ کرالہ پورہ سڑک پر جمع ہوئیں اور جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کیاجس کے نتیجے میں سڑک پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل کئی گھنٹو ں تک متا ثر رہی ۔احتجاج میں شامل خواتین نے کہا کہ قطب آباد گوگلوسہ کئی دہائیو ں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور دہائیو ں قبل محکمہ جل شکتی نے اس علاقہ کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی کرنے والی پائپوں کو بچھایا لیکن لوگو ں کو پینے کا پانی سپلائی نہیں ہوااور نتیجے کے طور لوگ پینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں ۔احتجاجی خواتین نے کہا کہ گوگلوسہ میں محکمہ نے پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے ایک واٹر ٹینک کو بھی تعمیر

آر پار تجارت کا معاملہ| 10 تاجروں کی رہائش گاہوں پر NIAچھاپے

سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) نے آر پار تجارت سے وابستہ کئی تاجروں کی رہائش گاہوں پر جمعرات کو پے درپے چھاپے ڈالے۔تاہم چھاپوں کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) مبینہ منی لانڈرنگ معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور ابھی تک30کشمیری تاجروں اور علیحدگی پسندوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔این آئی اے بیان کے مطابق جمعرات کی صبح سرینگر کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ این آئی اے کے ہمراہ سی آر پی ایف اور پولیس اہلکار بھی تھے ۔ ایجنسی نے محمد اقبال لون ساکن پارمپورہ،بشیر احمد لون ساکن ہوکر سر،خورشید احمد لون ساکن پارمپورہ،ظہور احمد بٹ ساکن وزیر باغ،فضل الحق مسگرو عارف حسین مسگر ساکنان باغ سندر چھتہ بل ، اعجاز احمد شیخ و جاوید احمد شیخ ساکنان بژھ پورہ،تجمل مسعودی اور مصدق افضل مسعودی ساکنان باغندر پانپور کے مکانوں پر چھاپے مارے اور

سرینگر میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کا اجلاس

سرینگر//کشمیر ڈویژن کی ضلعی ریڈ کراس کمیٹیوں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو یہاںانڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹر ریڈ کراس روڈ ، سرینگر میں ضلع ریڈ کراس کمیٹیوں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدرات سوسائٹی کے جنرل سکریٹری کفایت حسین رضوی نے کی۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی۔جنرل سکریٹری نے کوویڈ 19 کے دوران ریڈکراس کی ضلع کمیٹیوں کی طرف سے بہترین امدادی کاموں کی تعریف کی ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ ضلع کمیٹیوں نے کوویڈ مراکزمیں ماسک ، سینی ٹائزر، صابن ، فوڈ کٹس ، بیڈ شیٹ اور دیگر سامان کی تقسیم کاری کی ۔اس کے علاوہ ان کمیٹیوں نے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے فراہم کئے گئے 44870 عدد 3 پلائی ماسک ، 9700 عدد کپڑے کے ماسک ، 11756 جوڑے کے دستانے ، 29000 عدد صابن اور 240 عددپی پی ای کٹ عام لوگوں میں تقسیم کئے ۔جنرل سکریٹری نے ضلع کمیٹیوں پر زور

حکومت ِ ہند کو پختہ سیاسی عزم ظاہر کرنے کی ضرورت:الطاف بخاری

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو ملک کی دیگر ریاستوں کی طر ح بنانے کیلئے حکومت ِ ہند کو پختہ سیاسی عزم ظاہر کرنی کی ضرورت ہے ۔سرینگر پارٹی دفتر میں متعدد عوامی وفود کو سننے کے بعد بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ میں مشکلات کا بھنڈار ہے جس کا حل صرف اعلیٰ سطح پر ملکی قیادت کے پختہ سیاسی عزم سے کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا’’ چونکہ یہاںکوئی منتخبہ حکومت موجود نہیں،عوام کو درپیش مشکلات خاص طور سے جموں وکشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری  سے لوگوں کی مجموعی نفسیات پر سنگین اور منفی اثرات مرتب ہیں اور اس تشویشناک صورتحال کے فوری ازالہ کی ضرورت ہے‘‘۔بخاری نے کہاکہ حکومت ِ ہند کو چند پختہ اعتماد سازی اقدامات کے ساتھ آگے آنے کی ضرورت ہے جس کی شروعات ریاستی درجہ کی بحالی سے کی جاسکتی ہے اِس سے ایک اُمید پیدا ہوگی ا

لولاب ، بنگس ، دراس اور بڈگا م میں سڑک حادثات

 کپوارہ+گاندربل// لولاب ، بنگس اور دراس میں دلدوز سڑک حادثات کے دوران 1مزدور سمیت ٹریکٹراور ٹرک کے ڈرائیور لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 3فوجیو ں سمیت 11افراد شدید مضروب ہوئے ہیں ۔اس دوران بڈگام میں ایک ٹپر گاڑی نے سکوٹر کو ٹکر مار کر سوار کو شدید زخمی کر دیا ۔بنگس وادی کے قریب بڑی بہک علاقہ میںاُس وقت ایک فوجی گا ڑی کو حادثہ پیش آیا جب وہ فوجی پوسٹ کی طرف جارہی تھی، گا ڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی ۔حادثہ میں ایک مزدور دولت حسین ولد امیر الدین ساکن مارسری موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ گا ڑی میں سوار 3فوجی اور 4مزدور شدید طور زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کیلئے ہسپتال بھرتی کرایا گیا ۔پولیس تھانہ کرالہ پورہ نے معاملہ کی نسبت ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔اس دوران لولاب وادی کے کلاروس علاقہ میں ایک ٹریکٹر الٹ گیا جس دوران فاروق احمد میر ولد غلام قادر میر ساکنہ کلاروس

ٹنگمرگ میں خاتون ریچھ کے حملے میں ہلاک

ٹنگمرگ // ٹنگمرگ میں ایک ریچھ نے بزرگ خاتون پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی ۔ٹنگمرگ قصبے سے 7 کلو میٹر دور تمبر ہامہ میں جمعرات کے روز ریچھ نے ایک خاتون پر اُس وقت حملہ کر دیا جب وہ اپنے میوہ باغ میں موجود تھی ۔ بزرگ خاتون کی شناخت زونی بیگم زوجہ حاجی محمد اکبر ملک عمر 65 سال کے بطور ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ بزرگ خاتون دو لڑکیو ں کے ساتھ اپنے باغ میں بیٹھی تھیں تو اس دوران اچانک باغ میں ریچھ نمودار ہوا ۔دونوں جواں سال لڑکیاں اگرچہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئیں تاہم بزرگ خاتون فرار نہ ہوسکی اور ریچھ نے بزرگ خاتون پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھی ۔یہ خبر جیسے ہی تمبر ہامہ گائوں میں پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگ ڈنڈے اور لاٹھیاں لیکر جائے حادثہ کی طرف دوڑ پڑے اور خاتون کی لت پت لاش برآمد کی ۔  

سرما میں بجلی کی ضرورت کیلئے جامع عبوری منصوبہ مرتب کرنے پر غور و خوض

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنرکے مشیر بصیر احمد خان نے جمعرات کو محکمہ بجلی کی جانب سے سرما کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔دوران میٹنگ مشیر نے افسرو ںکو موسم سرما کی بجلی کی ضروریات کیلئے ایک جامع عبوری منصوبہ مرتب کرنے کیلئے کہا۔ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئرکے پی ڈی سی ایل کشمیر اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجو دتھے۔مشیر نے افسران کو اپنی تیز رفتار ٹیموں کو تیا ررکھنے کیلئے کہا ،جو ہنگامی صورتحال کے دوران کام میں لائی جاسکے ۔مشیر نے متعلقہ حکام کو کہا کہ ایک واضح کٹوتی شیڈول مرتب کریں تاکہ لوگوں کو بے وقت کی کٹوتی کا سامنانہ کرنا پڑے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ایک ٹھوس منصوبہ مرتب کرنے کیلئے کہاجس کے تحت میٹر والے علاقوں میں بجلی کی کم کٹوتی یقینی بنے گی جس سے میٹرکے بغیر علاقوں کو میٹر تنصیب کی ترغیب ملے گی۔مشیر نے سرینگر اور جموں شہ

قاضی گنڈ پولیس کی کارروائی

اننت ناگ //ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقہ میں 9آر آراور ایس او جی اہلکاروں نے جواہر ٹنل کے نذدیک بلیرو گاڑی زیر نمبر JK13B-4213کو روک کر تلاشی کارروائی کے دوران اے کے 47 سمیت کافی مقدار میں ہتھیار و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں سمیع اللہ ولد بشیر احمد چک ساکنہ وہیل نوگام شوپیاں اور نثار احمد لون ولد عبدالسلام لون ساکن ہف شیر مال شوپیاں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے معاملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بر آمد شدہ ہتھیاروں کی سپلائی کی تحقیقات جاری ہے ۔  

شاہراہ پر مسافروں کے ساتھ جانوروں والا سلوک بند کیا جائے :ڈاکٹر ویری

 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے سرینگر جموں شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو جگہ جگہ روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور فورسز کی طرف سے مسافر گاڑیوں کو بار بار چیکنگ ،دوسرے بہانے بنا کر روکنے اور ٹریفک جام سے 6گھنٹوں کا سفر 18گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر کشمیریوں کیساتھ جانوروںجیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی خستہ حالی کے باوجود بھی پہلے گاڑیاں سرینگر سے جموں کی مسافت6سے10گھنٹے میں مکمل کر لیتی تھیں لیکن اب بیشتر شاہراہ اچھی ہونے کے باوجود یہ مسافت طے کرنے میں کم از کم 18گھنٹے لگتے ہیں جس کی واحد وجہ جگہ جگہ چیکنگ کیلئے گاڑیوں کو روکنا اور اس سے پیدا ہونے والا ٹریفک جام ہے۔ڈاکٹر ویری نے کہا کہ گاڑیوں میں مریض اور حاملہ خواتین بھی ہوتی ہیں لیکن ٹریفک جام کی وجہ سے ان مریضوں کو بھی گھنٹوں