تازہ ترین

پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے میڈیکل کالج

نئی دہلی// انڈین میڈیکل کونسل (آئی ایم سی) نے کہا ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں قائم طبی کالجوں سے حاصل کی جانے والی طبی تعلیمی اسناد کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور ایسی اسناد رکھنے والے لوگوں کو بھارت میں میڈیکل پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قبل ازیں سال گزشتہ ماہ مئی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے ایک ایڈوائزری جاری کر کے طلبا سے کہا تھا کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ نہ لیں کیونکہ حکومت ہند انہیں تسلیم نہیں کرتی ہے۔یو جی سی کی ایڈوائزری کے بعد رواں برس ماہ جون میں آل انڈیا کونسل برائے تکنیکی ایجوکیشن کی طرف سے جاری ایک پبلک نوٹس میں جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے طلبا کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ پاکستانی کشمیر کے تعلیمی اداروں بشمول یونیورسٹیوں، میڈیکل کالجوں اورتکنیکی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے سے گریز کریں کیونکہ یہ تعلیمی

فورسز انسپکٹر کی خود کشی کی کوشش

سرینگر// نیم فوجی دستے سی آر پی ایف سے وابستہ ایک انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں فورسز افسر شدید زخمی ہوا ۔ یہ واقعہ شیر گڑ ھی سر ینگر میںپیش آیا۔یہاں تعینات 141بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ انسپکٹر ایم دامودر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے خود پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔   

باغات کالونی سربل بڈن رفیع آباد بجلی سپلائی سے محروم | لوگوں کو مشکلات کا سامنا ، گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

ؓ بارہمولہ//رفیع آبادبارہمولہ کا باغات کالونی سربل بڈن علاقہ ابھی تک بجلی سپلائی سے محروم ہیںجس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو دور جدید میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ باغات کالونی سربل بڈن جوکہ ایک نئی بستی ہے جس میں دس کے قریب رہائشی مکانات قائم ہیں لیکن وہ ابھی تک برقی روسے محروم ہیں ۔ ایک مقامی شہری محمد اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر چہ وہ پہلے بڈن گائوں میں ہی رہائش پذیر تھے جس کے بعد کئی کنبے تین سال قبل یہاں منتقل ہوگئے لیکن محکمہ بجلی استعمال کئے بغیر ہی بلیں ارساںکر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر چہ محکمہ نے کئی علاقوں میں نئے بجلی کھمبے اور ترسیلی لائنیں نصب کی ہیں تاہم انہیںنظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ  سے مطالبہ کیاکہ انہیںبجلی سپلائی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ پی ڈی ڈی کے سپرانٹنڈنٹ انجینئرشمالی کشمیر منیر احمد

ہسپتال نئی عمارت میں منتقل کرنے میں تاخیر | کرالہ پورہ کپوارہ کے لوگ انتظامیہ سے برہم

کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ میں قائم سب ضلع اسپتال کو نئی عمارت میں منتقل کرنے میں تا خیر کے خلاف مقامی لوگو ں نے سخت نارا ضگی کا اظہارکیا ہے۔20سال قبل پرائمری ہیلتھ سنٹر کرالہ پورہ کا درجہ بڑھا کر اُسے سب ضلع اسپتال میں تبدیل کیا گیا لیکن ابھی تک یہ ہسپتال پرانی عمارت میں ہی قائم ہے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق ہیلتھ سنٹرچند کمرو ں پر مشتمل تھا تاہم رہی سہی کسر 2010میں آئے تباہ کن سیلاب نے پوری کر دی ۔ہسپتالی عمارت کا ایک حصہ سیلاب کی نذر ہو گیا ۔مقامی لوگو ں کے مطابق گزشتہ 10برسو ں کے دوران جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ۔مقامی لوگو ں کے مطابق اس وقت اسپتال میں ڈاکٹرو ں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود ہے لیکن جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایک ہی کمرے میں دو ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرتے ہیں ۔ سب ضلع اسپتال کادرجہملنے کے بعد بھی اسپتال میں جدید مشینری نصب نہی

واکورہ طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان

گاندربل//واکورہ گاندربل میں قائم پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی میںسخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔واکورہ، گزہامہ، واسکورہ،بٹہ وینہ،ڈب نارائن باغ،ززنہ،بادام پورہ،سمیت دیگر علاقوں میں واکورہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کی حیثیت رکھتا ہے جہاں 60کی دہائی میں پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کیا گیا تھا تاہم یہ طبی مرکزمحکمہ صحت کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی وجہ سے تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔اس طبی مرکز میںنہ بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔مقامی آبادی کے مطابق ہسپتال میں نصب الٹرا سونوگرافی کی مشین اور ایکسرے پلانٹ کئی مہینوں سے بیکارہیں اور لوگوں کو گاندربل یاسرینگر کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے اس کا درجہ بڑھانے کی مانگ کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر گاندربل ڈاکٹر معراج الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ طبی عملہ کی کمی کو دور کرتے

مامر کنگن میں ناصاف پانی کی فراہمی سے لوگ پریشان

کنگن//مامرکنگن میں ناصاف پانی سپلائی ہونے کی وجہ سے لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔ مامر کنگن کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ علاقے میں دس برس قبل ایک فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا گیا جس کے بعد مامر کنگن کے لوگوں سے کہا گیا تھا کہ ان کو اسی فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ ایک مقامی شہری ثناء اللہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ابھی تک مامر کو اس فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں کی وجہ سے ان کے علاقے کوناصاف پانی سپلائی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے جل شکتی محکمہ کے افسران کے ہمراہ فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ مامر علاقے کو اسی فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا مگر آج تک اس فلٹریشن پلانٹ سے وہ وعدہ وفا نہیں ہوا۔  

پیر جلال لدین کے انتقال پرتعزیت پُرسی | ڈاکٹر فاروق ، حکیم یاسین ، مولانا ہمدانی اور پی ڈی پی کاخراج عقیدت

سرینگر//نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی ،پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ،جمعیت ہمدانیہ اور حقانی میموریل ٹرسٹ نے بٹہ مالو کے معروف روحانی بزرگ پیر جلال الدین المعروف لالہ صاحب کی رحلت پر رنج وغم کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لالہ صاحب کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے جملہ سوگوران ، اہل خانہ اور مریدوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ انہوںنے مرحوم کے برادر گریٹر کشمیر و کشمیر عظمیٰ کے ایچ آر پریذیڈنٹ محمد صدیق کیساتھ بھی خصوصی طور پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر و سابق ایم ایل اے بٹہ مالو عرفان احمد شاہ اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی بھی اس سانحہ ارتحال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پیپلزڈی

مزید خبرں

بہبود ی معاملات کو بروقت حل کریں: فاروق خان | اننت ناگ میں تعمیراتی کامگاروں کیلئے35لاکھ روپے کی چکیں تقسیم  اننت ناگ//لیفٹیننٹ گورنرکے مشیر فاروق خان نے تعمیراتی کامگاروں اور فوت شدہ کامگاروں کے لواحقین میں35.48لاکھ روپے کی مالیت کی چکیں تقسیم کیں۔ اس موقعہ پراپنے خیالا ت کا اظہارکرتے ہوئے فاروق خان جوکہ محنت و روزگارمحکمہ کے سربراہ بھی ہیں ،نے کہا کہ خطے میں کووِڈ ۔19 سے پیدا شدہ مشکلات کو کم کرنا جموںوکشمیر انتظامیہ پُرعزم ہے۔ مشیر موصوف نے محنت و رزگار محکمہ کے اَفسران کی میٹنگ طلب کر کے ضلع میں مختلف محکموں کی جانب سے چلائی مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ضلع میں محکمہ محنت وروزگار کی جانب سے درج حصولیابیوں کو بھی اُجاگر کیا۔میٹنگ کے دوران مشیر کو بتایا گیا کہ ضلع میں جموںوکشمیر بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ویلفیئر بورڈ میں 21664 تعمیراتی کامگاروں کا اندراج ک

اگلے قدم کے بارے میں کچھ نہیں معلوم

سرینگر//سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہاکہ ہم وقت کیساتھ ساتھ خودکونئی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے تیار کرتے ہیں ۔انہوں نے  کہاکہ خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے بعدکشمیر میں ایک نئی سیاسی حقیقت جنم لے چکی ہے ۔شاہ فیصل نے کہا’دوران نظر بندی میں نے بہت سوچ بچار کیا،اورمجھے احساس ہواکہ میں وہ شخص نہیں جولوگوں سے یہ وعدہ کرسکوں کہ میں پانچ اگست 2019کے فیصلوںکوبدلنے کی جدوجہد کرئونگا۔انہوں نے کہا’’ میرا نظریہ اس پر صاف ہے کہ1949میں دفعہ 370 کوآئین ہندمیں شامل کرتے وقت سیاسی اتفاق رائے تھا، 2019میں اس آئینی دفعہ کی منسوخی عمل میں لاتے وقت بھی ویساہی سیاسی اتفاق رائے موجود تھا‘‘۔شاہ فیصل کے بقول میں نے خود سے کہاکہ میں جھوٹے خواب دکھاکر سیاست نہیں کرپائوں گا،اورنہ لوگوں سے یہ کہہ پائوں گاکہ مرکز کے فیصلے بدلے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق بیو

پانی کی عدم دستیابی پرترال ستورہ میں لوگوں کا احتجاجی دھرنا

ترال /لرو آری پل ترال میں مقامی لوگوں  نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔ احتجاجی  لوگوںمیں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایاکہ دو محلے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔احتجاجی مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی ایک بڑی تعدادسڑک پر جمع ہوئی ۔احتجاج کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ کے کئی افسران یہاں پہنچے اورجل شکتی محکمہ کے افسران کو موقع پر بلا کر عوام کو یقین دلایا کہ آپ کامسئلہ فوری طور حل کیا جائے گا جس کے بعد مظاہرینپرامن طور منتشر ہوئے ۔  

ہانجی ویرہ پٹن میں محکمہ اریگیشن کا پمپ 4 سال سے بـیـکار

بارہمولہ //شمالی قصبہ پٹن کے ہانجی ویرہ علاقے میںزرعی اراضی کی سینچائی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں کنال پر پھیلی دھان کی فصل تباہ ہوگئی ہے۔اریگیشن محکمہ کی جانب سے ایک پمپ نصب تو ہے لیکن وہ چار سال سے بیکار پڑا ہے ۔ کسانوں نے محکمہ اریگیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  2017 میں محکمہ نے علاقے میں ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے ایک پمپ نصب کیا لیکن وہ بیکار پڑا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ 2017 میں ایک مرتبہ اس پمپ سے زرعی اراضی کو سیراب کرنے کی شروعات کی گئی تھی لیکن چند روز بعد وہ خراب ہوگیا اور تب سے لیکر آج تک اُسے ٹھیک نہیں کیا گیا ۔جاوید احمد نامی ایک کسان نے بتایا کہ اس پمپ پر محض چار سے پانچ لاکھ روپے صرف کئے گئے ہیں باقی رقم کہاں گئی؟کسانوںکی سال بھر کی کمائی ضائع ہونے کے قریب ہے۔ کسانوں کے مطابق اگر فوری طور پراس زمین کو سیراب کرنے کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو ا

پیر جلال الدین کے انتقال پرمذہبی،تجارتی اور سماجی جماعتوں کا اظہار افسوس

سرینگر// خدمت خلق فائونڈیشن ،حقانی میموریل ٹرسٹ،کشمیر تریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن،کشمیر بیکرس اینڈ کنفیکشنریز ایسو سی ایشن،کشمیرٹریڈ الائنس نے نے پیر جلال الدین کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری شاہد حسین نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق ادارہ انکی سبراہی میں ہمیشہ مستحق و مفلس افراد کی مدد میں پیش پیش رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ادارے کیلئے ایک مشعل راہ تھے،جبکہ انکی کمی کو پُر کرنا مشکل ہے۔اس دوران کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن(بقال) اور کشمیر بیکرس اینڈ کنفکشنریز ایسو سی ایشن نے بھی پیر جلا الدین المعروف لالہ صاحب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے بھی لالہ صاھب کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مرد حق قرار دیا،جن کا دل ہمیشہ مظلوموں اور غریبوں کیلئے دھڑکتا تھ

مخدومی خانوادے کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

سرینگر//گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے پرنٹر و پبلشر رشید مخدومی کی والدہ کے انتقال پر منگل کو بھی تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری رہاجس کے دوران مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ زکورہ میں ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس کے دوران سجادہ نشین سید محمد منطقیؒ کے سجادہ نشین پیرزادہ عبدالحق اویسی نے فلسفہ موت و حیات پر روشنی دالتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعاے مغفرت کی اوپسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیاجبکہ مجلس کی نظامت مخدوم ٹرسٹ کے چیئرمین شاہد جیلانی نے کی ۔انہوں نے کہاکہ مخدومی خانوادے نے اسلام کے آفاقی پیغام کی ترویج کو اجاگرکرنے میںاہم رول ادا کیا۔شاہد جیلانی نے کہا کہ مرحومہ کے خاوند نے عمر بھر تبلیغ دین میں عمر صرف کی۔تقریب سے جمعیت ہمدانیہ کے سینئر لیڈر میر غلام محمد ساقی نے والدین کے حقوق بالخصوص ماں کی شفقت و عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ ریاض ہمدانی کی جانب سے

مزید خبرں

اِنتظامیہ کو لوگوں کی دہلیز تک لانا موجودہ حکومت کا مقصد : بصیر خان سرینگر//عوامی شکایات کے وفود کو سنتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ عوامی شکایات کا ازالہ بہتر اِنتظامیہ کی روح ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ کو لوگوں کی دہلیز تک لانا موجودہ حکومت کا مقصد ہے۔اِس موقعہ پر کئی وفود اور اَفراد مشیر سے ملے اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ طلب کیا۔ان میں فروٹ گروئورس ایسو سی ایشن کا وفد بھی شامل ہے جنہوں نے این اے ایف ای ڈی کے تحت اس سال بھی مارکیٹنگ اِنٹرونشن سکیم جاری رکھنے کی مانگ کی ۔اُنہوں نے گذشتہ سال بے وقت برف باری سے متاثرہ باغ مالکان کے حق میںکے سی سی قرضہ جات کو معاف کرنے کی مانگ کی۔چرار ِشریف کے علمدار ٹریڈرریس ایسو سی ایشن نے جامع مسجد کی تعمیر کی فوری تکمیل، زیارت گاہوں اور اس کے گردو نواح کی دیدۂ ذیبی ، شاپنگ کمپلیکس کی تکمیل ، نئی ہسپتال عمار

۔2نظر بندوں پر عائد پی ایس اے

سرینگر//جموں کشمیرت ہائی کورٹ نے گزشتہ برس دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد نظر بند 2اسیروں پر عائد پی ایس اے منسوخ کرنے کے احکامات صادر کئے۔ جسٹس سندھو شرما کی سربراہی والے بینچ نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ مبشر احمد راتھر ساکن آونیورہ شوپیان اور منظور احمد ایتو ساکن در پورہ شوپیاں کو فوری طور رہا کریں، اگر وہ کسی اور معاملے میں ضرورت نہیں ہیں۔ راتھر اور ایتو دونوں کوگزشتہ برس10اگست کو ضلع مجسٹریٹ شوپیان کی جانب سے جاری دو علیحدہ پی ایس اے احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ایڈوکیٹ شفقت نذیر کی طرف سے عدالت میں یہ دلائل پیش کئے گئے کہ دونوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ۔عدالت نے دونوں نظربندوں پر عائد پی ایس منسوخ کیا۔مبشر احمد راتھر پر عائد پی ایس اے منسوخ کرنے کے دوران عدالت نے کہا’’ریکارڈ کی حمایت میں  نظربندی سے متعلق پہلے والے بنیادوں کو دوبارہ پیش کیا گیا ہے،اور

عالمی تھنک ٹینک’ انٹرنیشنل کرائسس گروپ ‘کی رپورٹ جاری

جموں کشمیرکے ریاستی درجہ کی بحال پرزور سرینگر//عالمی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر کے تئیں اپنے اپروچ پر دوبارہ نظر ثانی کرکے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کو بحالی کرے تاکہ کشیدگی اور تنائو کم ہو۔مذکورہ گروپ نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ جارحانہ طرز عمل سے باز رہیں اور 2003 میں باہمی رضامندی سے ہونے والی جنگ بندی کا احترام کریں۔کے این ایس کے مطابق عالمی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) نے اپنی نئی رپورٹ میں بھارت کو مشورہ دیا کہ کشمیر کے سیاسی طبقے سے دوبارہ بات چیت کرے اور وادی میں سیکورٹی فورسز کی بدانتظامیوں کو ختم کریں اور نئی دہلی کے بین الاقوامی شراکت داروں اور اتحادیوں پر زور دیا کہ انہیں اس کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) نے ہندوستان کے بین

جموں کشمیرکی سنگین صورتحال

سرینگر//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کے تدارک کیلئے اپنا جائز کردار ادا کرے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دئیے گئے حق خودارادیت کا استعمال کرسکیں۔ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی عزائم کے بارے میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز کو آگاہ کیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس کے منتخب صدر وولکن بوزکر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال پانچ اگست کے بعد سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، کشمیری عوام کے انسانی حقوق کو منظم انداز میں سلب کرنے کی جاری کارروائیوں اور وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ

لیفٹینٹ گورنرمین اسٹریم قیادت کے اعتراضات پرغور کریں:سوز

سرینگر//سابق مرکزی وزیر اورکانگریس رہنما پروفیسر سیف الدین سوزنے جموں کشمیرکے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا پر زوردیا ہے کہ وہ مین اسٹریم قیادت کے اعتراضات پرغور کرکے مذاکراتی عمل کی طرف قدم بڑھائیں۔ایک بیان مین سوزنے کہا،’’جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹینٹ گورنر شری منوج سنہا نے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ وہ سیاسی سطح پر مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں۔یہ ایک خوش آئند قدم ہو سکتا ہے۔لگتا ہے کہ ریاست میں سیاسی بات چیت کا دروازہ کھولنے کا وقت آگیا ہے۔‘‘سوزنے بیان میں مزیدکہا ،’’ تاہم اس سلسلے میں شری منوج سنہا کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں کوئی مفید کام انجام نہیں دے سکتے ،اگر وہ بیروکریسی کو بھی اس عمل میں شریک کریںگے۔اُن کو چاہئے کہ وہ چیف سیکریٹری شری سبھرامنیم کا وہ بیان غور سے پڑھیں جس میں اُنہوں نے دعوی

سیاسی کارکنوں پر حملے جنگجوئوں کی مایوسی کا عکاس

سری نگر// سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے سیاسی کارکنوں پر ہو رہے حملوں کو جنگجوئوں کی مایوسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کو روکنے کے لئے عوام کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ سیاسی کارکن پر حملہ عوام پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں جنگجوئوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نے ایک انٹریو میں بتایا،’’سیاسی کارکنوں پر جو حملے ہو رہے ہیں یہ جنگجوئوں کی مایوسی کا نتیجہ ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ جنگجو مخالف آپریشنز کو مزید تیز کیا جائے اور جن کارکنوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ان کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام کو اٹھ کھڑا ہونا چاہئے کیونکہ سیاسی کارکن پر حملہ عوام پر حملہ ہے‘‘۔شمالی کشمیر میں ملی ٹنٹوں کی سرگرمیاں بڑھ جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے

میوہ اُگانے والوں کی مشکلات دور کی جائیں

سرینگر //پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم یاسین نے نئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر زور دیا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں میوہ صنعت کو وبائی بیماری کرونا وائرس کی وجہ سے درپیش سخت مشکلات کے ازالہ کی طرف اپنی  توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے مانگ کی کہ میوہ اگانے والوں اور میوہ تاجروں کو اپنا مال بغیر کسی رکاوٹ کے فروخت کرنے کے لیے  پچھلے سال کی طرح رواں موسم کے دوران بھی مارکیٹ انٹرونشن  (   MIS ) سکیم کو لاگو کریں۔ انھوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے تقریباً 52 لاکھ نفوس  بلواسطہ یا بلا واسطہ طور میوہ تجارت کے ذریعے اپنا روزی روٹی حاصل کرتے ہیں اس لئے اس صنعت کو موجود مالی بحران سے بچانا وقت کی ضرورت ہے۔ایک بیان میں حکیم یاسین نے کہا کہ گزشتہ سال 5 اگست کے نا خوشگوار واقعات اور اب  اس سال وبائی بیماری کرونا وائرس کی وجہ سے میوہ صنعت کے ساتھ وابستہ کسانوں اور تاجروں