تازہ ترین

وادی کے مختلف اضلاع میں74ویں یوم آزادی کے سلسلے میں تقاریب

سرینگر//وادی کے سبھی اضلاع میں 74ویں یوم آزادی کی تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا۔ا ِن تقاریب کے دوران ترنگا لہرایا گیا اورمارچ پاسٹ پر سلامی لی گئی جبکہ ثقافتی اورتمدنی پروگرامات بھی پیش کئے گئے۔اننت ناگ میں گورنمنٹ ڈگری کالج بائز کھنہ بل میں تقریب منعقد ہوئی جہاں ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا نے ترنگا لہرایا۔ آر پی ایف ، ایگزیکٹو پولیس ، آئی آر پی ، ڈسٹرکٹ لیڈیز پولیس ، ہوم گارڈز اور ڈسٹرکٹ پولیس بینڈ نے حصہ لیا لیکن کووِڈ۔19 کے حالات کے پیش نظر کسی پریڈ کا انعقاد نہیں کیا گیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف شعبوں کے تحت ضلع کی کامیابیوں کو اُجاگر کیا ۔ اس موقع پر ڈی آئی سی اننت ناگ کی کلچرل ونگ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے۔کولگام میںڈسٹرکٹ پولیس لائنز میںتقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے ترنگا لہرایااور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

جواہرنگرمیں فورسز اہلکار کے مس فائر سے افراتفری

سرینگر//جواہرنگرسرینگر میں سنیچر کو ایس ایس بی اہلکار کی سروس رائفل سے حادثاتی طورگولی نکلنے سے محکمہ اطلاعات و عوامی رابطہ عامہ کی ناظم سحرش اصغر کا ڈارئیو غلام نبی شدید زخمی ہوا۔حکام نے بتایا کہ سری نگر کے جواہر نگر میں جے 55 گورنمنٹ کوارٹر میں تعینات ایس ایس بی کے 10 ویںبٹالین کی ڈی کمپنی سے وابستہ اہلکار کی رائفل حادثاتی طور پر چل گئی اور اس سے گولی نکلنے کے نتیجے میں ڈائریکٹر انفارمیشن کا ڈرائیور زخمی ہوا۔حکام نے بتایا ، ’’ڈرائیور کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جارہا ہے ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس بی  اہلکار کی رائفل کیسے اچانک چلی ،اس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس بی  اہلکار کے ہتھیار سے نکلی گولی جو پہلے دیوار سے ٹکر ائی اور بعد میں ڈرائیور کو لگی۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی حالت مستحکم

لیفٹینٹ گورنر کا عصرانہ،حکام اور مقتدرشخصیات شریک

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہانے  سہ پہر ایس کے آئی سی سی میں74ویں15اگست تقریبات کے سلسلے میں عصرانہ کی میزبانی کی۔اس موقعہ پر جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس گیتا مِتل، ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، لیفٹیننٹ گورنر کے مشران ،چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، 15کارپس کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، وائس چانسلر ، سابق قانون ساز  کے علاوہ معزز شہری ، پولیس،  فوجی آفیسر ، سابق فوجی اور مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں کے رہنمائوں نے عصرانہ میں شرکت کی۔مرحوم سجاد احمد کھانڈے سرپنچ ووسو اننت ناگ اور سیاسی کارکن ، شیخ وسیم باری کے اہل خانہ جنہیں جنگجوئوں نے مارا تھا، کے علاوہ وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی انشا بشیر بھی اس تقریب میں بالخصوص مدعو کئے گئے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مہمانوں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں یوم آزادی کی مبارک باد دی۔ادھرلیفٹیننٹ گ

مہلوک کھانڈے اور باری کے لواحقین سے ایل جی ملاقی

جموں //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مرحوم سجاد احمد کھانڈے سرپنچ ویسو، اننت ناگ جس کوجنگجوئوں نے حال ہی میں ہلاک کیا تھا، کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی۔اُنہوں نے اس کے علاوہ سیاسی کار کن شیخ وسیم باری جنہیں باپ او ربھائی کے ساتھ گزشتہ مہینے جنگجوئوں نے ہلاک کیا تھا، کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار خاندان کے ممبران کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ راج بھون میں لواحقین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے انہیں یقین دِلایا کہ حکومت مرحومین کے لواحقین کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی جنہوںنے جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم اس موقعہ پر موجود تھے۔  

برف میں دبے فوجی کی لاش8 ماہ بعد برآمد

ٹنگمرگ+کولگام//گلمرگ میں 8ماہ بعد برفانی تودے کے نیچے دب جانے والے فوجی اہلکار کی لاش کو برآمد ہوئی ہے۔ادھر کولگام میں ایک کمسن غرق آب ہوا۔  گلمرگ میں سنیچر کو ایک فوجی اہلکار کی لاش اْس کے لاپتہ ہونے کے آٹھ ماہ بعد بر آمد کی گئی۔مذکورہ فوجی اہلکار آٹھ ماہ قبل ایک برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد لاپتہ ہوا تھا۔ 11گڈوال سے وابستہ راجندر سنگھ نامی فوجی اہلکار کی لاش کوگلمرگ میں روشنی فسٹ پوسٹ کے مقام سے بر آمد کیا گیا۔وہ اس سال8جنوری سے لاپتہ تھا، اگرچہ ُاس وقت 11 گڈوال فوجی یونٹ نے کئی روز تک لاپتہ فوجی کو بازیاب کرانے کے لئے زبردست برفباری کے باوجوداُس کی تلاش کی، تاہم تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے باوجود بھی اُسے بازیاب کرنے میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوئی تھی جس کے بعد متعلقہ فوجی یونٹ نے فوجی حولدار کی گمشدگی کی رپورٹ گلمرگ پولیس تھانہ میں درج کی تھی۔ فوجی اہلکار کی لاش،

ریاستی درجہ اور4جی کی بحالی قیام امن سے مشروط:اشوک کول

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے ہفتے کے روز بی جے پی کے بغیر دیگرمین اسٹریم لیڈروں کے بارے میں کہاکہ جب چنائو کا اعلان ہوگا تو وہ مینڈکوں کی طرح اچھلتے ہوئے آئینگے۔بھاجپا ہیڈ کواٹر میں15اگست کی مناسبت سے پرچم کشائی کرتے ہوئے بھاجپا کے جنرل سیکریٹری(تنظیم) اشوک کو ل نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ہوں گے اور وہاں وزراء اور وزیر اعلی ہوگا۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ہو،جبکہ حد بندی کی مشق پہلے سے ہی جاری ہے اور جب یہ اختتام پذیر ہوگی ، اسمبلی انتخابات ہوں گے ‘‘۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کچھ مین اسٹریم لیڈران کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات میں شرکت نہیں کریں گے ،تو کول نے کہا جب پنچایتی انتخابات ہوئے تھے ،تو انہوں نے اس وقت بھی یہی کہا تھا۔کول کا کہنا تھا’’ انہوں

2041 پولیس اہلکاروں کو ترقیوں سے نوازاگیا

 سرینگر // 15اگست کے موقعہ پرکشمیرکے صوبائی پولیس سربراہ نے 642ہیڈ کانسٹیبلوں، 1096 سلیکشن گریڈ کانسٹیبلوں اور303 کانسٹیبلوں کے حق میں ترقیوں کے احکامات صادر کئے۔ محکمانہ پرموشن کمیٹی کی سفارشات  پر صوبائی پولیس سربراہ کشمیر وجے کمارچیئر مین محکمانہ پرموشن کمیٹی نے 2041 پولیس اہلکاروں کے حق میں ترقیوں کے احکامات صادر کئے جن میں 642  ہیڈکانسٹیبلوں کو بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 1096 سلیکشن گریڈوںکو ہیڈ کانسٹیبل اور 303 کانسٹیبلوں کو سلیکشن گریڈ کانسٹیبل بنایا گیا ۔  صوبائی پولیس سربراہ نے ترقی  پانے والے پولیس اہلکاروں  اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے پولیس اہلکار جموں و کشمیر  میں امن و سکون کی بحالی ، عوام کے مفادات اور مستقبل کیلئے مزید جوش و جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔  

۔15اگست تقریبات میں کانگریس قیادت کو مدعو نہ کرنے کاالزام

 جموں//جموں کشمیرپردیش کانگریس کمیٹی نے یوٹی انتظامیہ پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو15اگست تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے مدعو نہ کرنے کاالزام عائد کیا ہے ۔ایک بیان میں پارٹی ترجمان رویندرشرما نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ یوٹی انتظامیہ نے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرغلام احمدمیرسمیت،پارٹی کی قیادت کوجموں اور سرینگرمیں15اگست تقریبات میں شرکت کی دعوت نہیں دی ۔انہوں نے کہا کہ کئی سابق وزراء اور اراکین قانون سازیہ کو تاہم ذاتی حیثیت میں ان تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے مدعو کیا گیاتھا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے 15اگست تقریبات سری نگر اورجموں میں پارٹی صدردفاترکے علاوہ ضلع وبلاک دفاتر پرمنعقد کیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر غلام احمد میرجو ویری ناگ میں تھے،کو سرینگر میں پارٹی صدردفتر پرپرچم کشائی تقریب میں حصہ لینے کیلئے حفاظتی وجوہات کی بناء پر جانے نہیں دیاگیاجہاں ضلع صدرسرینگرعبدا

مزید خبرں

قابلِ تحسین خدمات  لفٹینٹ گورنرطلائی اعزازات کا اعلان  سرینگر //حکومت نے سال 2020 کے دیانتداری اور قابلِ تحسین عوامی خدمات کیلئے لفٹینٹ گورنر کے طلائی میڈلوں کا اعلان کیا ۔ جن افسران کو میڈلوں کیلئے منتخب کیا گیا ہے اُن میں ڈائریکٹر موہت گیرا پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ جموں کشمیر ،آنند جین ڈائریکٹر اینٹی کورپشن بیورو جے اینڈ کے ، ڈاکٹر شمیم احمد وانی سپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ،وکاس شرما ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائیننگ جموں کشمیر ،اندو کنول چب ڈپٹی کمشنرریاسی، عبدالسلام میر ڈائریکٹر پشو پالن کشمیر ، رام سیوک ڈائریکٹر محکمہ باغبانی جموں ، ایم وائی ایتو ڈائریکٹر جنرل بجٹ محکمہ خزانہ ، راجیشور سنگھ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، اے آئی جی  پرسنل  پولیس ہیڈ کوارٹر جے اینڈ کے ، ڈاکٹر ششی سودھن شرما پروفیسرو مائیکرو بیالوجی شعبے کے سربراہ جی ایم سی جموں ، ڈاکٹر انجم فرہ

وادی کے طول و عرض میں ہُو کا عالم

سرینگر// وادی میںسرکاری ناکہ بندی اور بندشوں سے 15اگست کے روزاہل وادی گھروں میں محصوررہے جبکہ شہرسرینگراورتمام ضلعی ہیڈ کوارٹروں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے دوران تقریبات منعقد کی گئیں۔ سنیچر کو وادی میں ہو کا عالم رہا۔ سیکورعٹی کے اس قدر سخت انتظامات کئے گئے تھے کہ سڑکیں سنسان اور بازار ویران رہے جبکہ تجارتی اور کاروباری مراکز میں دن بھر الو بولتے رہیں ۔شہرخاص اور سیول لائنز علاقوں میں سخت ناکہ بندی اور سونہ وار کرکٹ اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب کے پیش نظر سرینگر میں پولیس اورسی آرپی ایف نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کررکھی تھیں جس کے نتیجے میں پورے شہرکی سڑکوں پرسناٹاچھایارہا ۔ شہر کی سڑکوں پر صرف فورسز اور پولیس کی گاڑیاں چلتی رہیں ۔ شہر کے داخلہ پو ائنٹوں پر حفاظت کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اوراب اکثر راستے سیل کئے گئے تھے۔ دوپہر کے بعدسڑکوں پر اکا دکا راہ گیر چلتے دیکھے گئے۔

اہل وادی کا گرمی سے بُرا حال، پارہ 34.4ڈگری ریکارڈ

سرینگر// وادی کے درجہ حرارت کی شدت بدستور برقرار ہے اور اہل وادی کا شدت کی گرمی سے برا حال ہے۔ شہرسرینگر میں سنیچر کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.4ڈگری سیلشیس تک جا پہنچا ،جبکہ جمعہ کو یہ 34.3ڈگری تھا ۔شہر میں سنیچر کو ہوا میں نمی کا تناسب 102فیصد تھا ۔کپوارہ ضلع میں ایک بار پھر شدت کی گرمی محسوس کی گئی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 35.3ڈگری سیلشیس رہا جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 17.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ضلع میں ہوا میں نمی کا تناسب 155فیصد تھا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں 32.1، پہلگام میں 28.8 ،کوکرناگ میں 32.0 ،گلمرگ میں 24.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا اور ابھی لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کا کوئی بھی امکان نہیں ہے ۔    

لالچوک اور گردو نواح میں چاک و چوبند خواتین اہلکار تعینات

سرینگر// سرینگر کے لالچوک اور نواحی علاقوں میں پہلی مرتبہ15اگست کے موقعہ پر خاتون سی آر پی ایف اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔سنیچر کو لالچوک اور اس کے گر دونواح میں چاک و چو بند خواتین سی آر پی ایف اہلکار ڈیوٹی پر دیکھے گئے۔ خواتین سی آر پی ایف اہلکاروں کو کوٹھی باغ پولیس تھانے کے حدود میں آنے والے علاقوں میں تعینات کیا گیا تھا۔خواتین اہلکار سی آر پی ایف کی232ویں بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔ان  خواتین سی آر پی ایف اہلکاروں کو امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی کیلئے کشمیر لایا گیا تھا تاہم جو بعد میںکورنا وائرس کے پیش نظر ملتوی ہوئی ۔   

بورڈنصاب میں رعایت

سرینگر//جموں کشمیرحکومت نے جموں کشمیر بورڈآف اسکول ایجوکیشن کی اُس تجویز کو منظوری دی ہے جس کی روسے بورڈ کے تحت لئے جانے والے سالانہ امتحانات کے نصاب میں رعایت دی گئی ہے ۔یہ رعایت دسویں،گیارہوں اور بارہویں جماعت کے طلاب کووادی میں تعلیمی ادارے مسلسل بند رہنے کی بنا پر دی جارہی ہے ۔سکولی تعلیم کے انتظامی محکمہ نے جموں اورکشمیرصوبوں میں رواں سیشن کے دوران تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میںیکساں طور نصاب میں تیس فیصد رعایت کی منظوری دی ہے۔طلاب 70فیصد سوالات کاجواب دیں گے اوراُسے سوفیصد کے برابرسمجھا جائے گا۔