تازہ ترین

ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر کے کے شرما ریاستی الیکشن کمشنر مقرر

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سبکدوش آئی اے ایس افسر کے کے شرما کو آئندہ5برسوں کیلئے جموں کشمیر کا ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔ سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کے کے شرما ،جس روز سے عہدہ سنبھالیں گے،اس روز سے وہ آئندہ5برسوں یا65 برس کی عمر تک پہنچنے ، جو بھی پہلے ہو ،تک سٹیٹ الیکشن کمشنر کا قلمدان سنبھالیں گے۔ مزید کہا گیا ہے کہ سٹیٹ الیکشن کمشنر اس عہدے پر تب تک تعینات رہیں گے جب تک وہ کسی بھی وقت اپنے ہاتھ سے تحریری طور پر لیفٹیننٹ گورنر کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے مکتوب روانہ نہیں کرینگے،یا انہیں جموں کشمیر پنچایتی راج قانون مجریہ1989کے دفعہ36بی کی رو سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’ جموں کشمیر پنچایتی راج قانون مجریہ 1989 کے دفعہ36اے اور ایس ائو 338 محررہ 30اکت

’’کشمیر ریشم ‘برانڈ متعارف کرنیکا اعلان

 لیفٹیننٹ گورنر کا وادی کے ڈی ڈی سی چیئرپرسنوں کیساتھ بھی تبادلہ خیال    سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راجباغ سرینگر میں جدید اَپ گریڈ شدہ گورنمنٹ سلک ویونگ فیکٹری کا اِفتتاح کیا جوکہ جموںوکشمیر یوٹی میں ریشم صنعت کی بحالی اور جامع ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔گورنمنٹ سلک ویونگ فیکٹری سال 1937 ء میں قائم کی گئی تھی۔ایک عرصے کے دوران زیادہ تر مشینری متروک ہو چکی تھی اور فیکٹری کو 2014 ء کے تباہ کن سیلاب میں بنیادی ڈھانچے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔بحالی کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر صدی پرانی گورنمنٹ سلک ویونگ فیکٹر راجباغ کو اَپ گریڈ اور جدید بنایا گیا ہے جس کی لاگت 23.54 کروڑ روپے آئی ہے۔ اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت جدید ترین اور بنائی مشینری والی نئی فیکٹری لگائی گئی ہے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم جلد ہی راجباغ ر

دفعہ370اور 35 اے کی منسوخی کے 2سال مکمل،سیاسی جماعتوں کا ملاجُلا ردعمل

  جموں وکشمیر نے حقیقی جمہوریت دیکھی: جے شنکر سری نگر//وزیرخارجہ سبرامنیم جے شکرنے کہاہے کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر نے حقیقی جمہوریت دیکھی ہے۔ وزیرخارجہ نے خصوصی آئینی پوزیشن کی تنسیخ اورجموں وکشمیرکی تقسیم وتنظیم نوکے 2سال مکمل ہونے کے موقعہ پرکہاکہ مرکزی علاقہ جموں وکشمیر نے دفعہ370کی منسوخی کے بعد’ حقیقی جمہوریت ، ترقی ، اچھی حکمرانی اور بااختیاری‘دیکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے2 برسوںنے ہندوستان  کی وحدت اور سا  لمیت کو مضبوط بنانے میں مدد کی ہے۔نیا جموں کشمیر کے ہیش ٹیگ کے ساتھ جے شنکر نے ٹویٹ کیا ’جموں و کشمیر نے پچھلے2سالوں میں حقیقی جمہوریت ، ترقی ، اچھی حکمرانی اور بااختیاری دیکھی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق اس کے نتیجے میں ہندوستان کی وحدت اور سالمیت بے حد مضبوط ہوئی ہے۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ 5 اگست

سروس سلیکشن بورڈ میں خالی اسامیاں

سری نگر//پرنسپل سیکریٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ( ایس ڈی ڈی) ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی )کے چیئرمین خالد جہانگیر کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں محکمہ میں مختلف نان گزیٹیڈ اَسامیوں کی بھرتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ میں سیکرٹری ایس ڈی ڈی ناظم ضیاء خان ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سُدرشن کمار ، جوائنٹ ڈائریکٹر پبلک لأ افسران اور محکمہ کے اَفسران نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے چیئر مین سے کہا کہ محکمہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً بھرتیوں کے لئے حوالہ دیا گیا ۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ اِنسٹرکٹروں کی اَسامیوں کو جلد از جلد پُر کریں تاکہ اِداروں میں ماہرین تعلیم متاثر نہ ہوں۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ معیاری اَفرادی قوت کی بھرتی کے لئے میرٹ واحد اَصول ہونا چاہیئے ۔انہوں نے اُن سے کہا کہ وہ صرف مناسب چینل کے ذریعے لوگوں کو محکمہ میں شامل کرنے کے حق میں ہے۔اُنہوں ن

متعدد وَفود بصیر خان سے ملاقی،مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمدخان سے متعدد وَفود اور اَفراد نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور انہیں اَپنی شکایات اور مطالبات گوش گزار کئے۔وَفود نے اَپنے اَپنے علاقوں کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اُٹھائے اور مشیرسے مداخلت کی درخواست کی۔جے کے ٹی ڈی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے ایک وَفد نے مختلف مسائل اُجاگر کرتے ہوئے اَپنے مطالبات کی ایک فہرست پیش کی اور ان کے فوری ازالے کی مانگ کی۔بانڈی پورہ کے ایک اور وَفد نے دیگر مسائل کے علاوہ اَپنے علاقے میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن کا مسئلہ اُٹھایا۔اِسی طرح ایک اور وفد نے اَپنے علاقے میں مختلف سہولیات کی اَپ گریڈیشن کا مسئلہ گوش گزار کیا۔سری نگر اور دیگر علاقوں کے کئی وَفود اور اَفراد نے بھی مشیر موصوف سے ملاقاتکی اور مختلف محکموں بشمول پی ڈی ڈی ، دیہی ترقی ، سیاحت اور دیگر محکموں سے متعلقہ اَپنے معاملات اُٹھائے۔مشیر بصیر خان نے تمام وفود اور

دلباغ سنگھ نے زیون اور سرینگر علاقوںکا دورہ

سرینگر// ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے یوم آزادی پریڈ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آرمڈ پولیس کمپلیکس زیون کے علاوہ ضلع سرینگر کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران دلباغ سنگھ نے پولیس کنٹرول روم سرینگر میں افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔دلباغ سنگھ نے ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر رینج امیت کمار کے ہمراہ آرمڈ پولیس کمپلیکس زیون میں یوم آزادی پریڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پریڈ کی مکمل ریہرسل کا معائنہ کیا جس میں بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی ، جے کے اے پی ، آئی آر پی ، جے اینڈ کے لیڈیز پولیس ، ڈسٹرکٹ پولیس سرینگر ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، یو ٹی ڈی آر ایف اور فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے دستے بینڈ کی دھنوں پر پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوںنے پریڈ دستوں کے کمانڈروں ، جے کے اے پی/آئی آر پی بٹالین کے نوڈل افسران کو ہدایت دی کہ یوم آزادی پریڈ کے تم

یوم آزادی کی تقریبات

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جمعرات کو 75 ویں یوم آزادی منانے کیلئے محکمہ تعلیم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اجلاس میں پرنسپل سکریٹری سکول ایجوکیشن بی کے سنگھ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین میر، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں روی شنکر شرما، ایڈیشنل سیکریٹری ایس ای ڈی اور محکمہ کے دیگرحکام جبکہ بطور چیف ایجوکیشن آفیسرز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھٹناگر نے افسران پر زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسکولوں میں تمام انتظامات پہلے سے موجود ہیں اور دیگر مواد بھی جلد سے جلد سکولوں میں رکھا جائے۔مشیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اسکولوں میں تقریب کو قومی ترانہ گانے اورترنگا لہرانے کے ساتھ منائیںاور اس دوران کووڈ مناسب رویے پر سختی سے

آرم پورہ براٹھ کلان سڑک خستہ حال

سوپور//شمالی قصبہ سوپور کے آرم پورہ سے براٹھ کلان تک رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو عبورومرور میں مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس رابطہ سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہوچکی ہے کہ گاڑیوں میں سفر کرنا دور کی بات پیدل چلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس رابطہ سڑک پر 12سال قبل میکڈم بچھایا گیا تھا تاہم تب سے لیکر آج تک اس کی مرمت نہیں کی گئی۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ گزشتہ سال سڑک کی کشادگی اور مرمت کا کام شروع ہوا تھا مگر بعد میں نا معلوم وجوہات کی بناء پرنامکمل ہی چھوڑ دیا گیا۔ ابرہیم کالونی آرمپورہ کے ایک باشندے جاوید احمد سیرو نے بتایا کہ اس سڑک کے بیچوں بیچ گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور معمولی بارشوں کے ساتھ یہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے۔اس رابطہ سڑک پر ٹریفک کی نقل وحرکت بھی سڑک کی خستہ حالی سے کم ہوچکی ہے۔ انہوں نے

کپوارہ اور بانڈی پورہ میں پولیس پبلک میٹنگوں کا انعقاد

سرینگر//عوام کے ساتھ بہتر تال میل بنائے رکھنے کی خاطر کپوارہ اور بانڈی پورہ میں پولیس کی جانب سے پولیس پبلک میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا ۔کپوارہ میں اجلاس کی صدارت ایس ایس پی ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے  پولیس پوسٹ درگمولہ میںکی۔ میٹنگ میں تحصیلدار درگمولہ ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ، ڈی ڈی سی نتنسو اور بی ڈی سی بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں معزز شہریوں ، پنچوں ، سرپنچوں ، ٹریڈ فیڈریشن کے ممبران ، نمبرداروں اور علاقے کے چوکیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی کپوارہ نے کہا کہ اس طرح کی میٹنگوں کا مقصد بہتر پولیسنگ کے لیے لوگوں کی تجاویز اور مدد مانگنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنے اور قیمتی تجاویز فراہم کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے علاقے میں امن دشمن عناصر کی نشاندہی میں تعاون طلب کیا۔بانڈی پورہ میں سمبل تھانے میں ایک پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی

ٹیکہ کاری وبائی بیماری روکنے کا بہترین حل: ڈپٹی کمشنربڈگام

بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ضلع میں اِس وقت 74مثبت معاملات سرگرم ہیں ۔ صحتیابی کی شرح99فیصد سے اوپر پہنچ گئی جبکہ مثبت معاملات کی شرح 0.3فیصد سے نیچے ہے۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر نے میڈیا کو ضلع میں موجودہ کووِڈ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کے دوران کیا۔اُنہوںنے کہا کہ ٹیکہ کاری مہم آسانی سے جاری و ساری ہے ۔ کسی بھی نئے انفکیشن کا سراغ لگانے  کے لئے بڑے پیمانے پر نمونے بھی لئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں سے کچھ نئے مثبت معاملات کی رِپورٹ ملنے کے بعد کیسوں میں غیر معمولی اِضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر علاقے کنٹرول میں ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں سے پھر ایل بار اپیل کی کہ کووِڈ ۔19 کا خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اس لئے عام لوگوں کو صد فیصد کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگانے کی فوری ضرورت ہے ۔اس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے تمام لازمی کووِ

دیہی معاشرے کی ترقی کیلئے زراعت کی اہمیت

سرینگر //آریانز گروپ آف کالجز راجپورہ چندی گڑھ کے شعبہ زراعت نے ’’دیہی معاشرے کی ترقی کیلئے زراعت کی توسیع کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر رشی کیش سائنسدان زرعی توسیع کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (CSIR) نے آریانز کے طلباء سے خطاب کیا جن میں B.Sc آنرز اور ڈپلومہ زراعت شامل ہوئے۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ ، چیئرمین ، آریانز گروپ نے ویبنار کی صدارت کی۔ڈاکٹر رشی کیش نے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیہی کمیونٹیز میں توسیعی پروگرام کسانوں اور دیگر اداکاروں کو دیہی ترقیاتی ایجنڈے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ زراعت میں ان پروگراموں کی مطابقت بڑی حد تک کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی ان کی صلاحیت پر منحصر ہے کیونکہ وہ نچلی سطح پر اسٹیک ہولڈر ہیں۔طلباء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی توسیعی پروگرام غربت

دیہی معاشرے کی ترقی کیلئے زراعت کی اہمیت

سرینگر //آریانز گروپ آف کالجز راجپورہ چندی گڑھ کے شعبہ زراعت نے ’’دیہی معاشرے کی ترقی کیلئے زراعت کی توسیع کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر رشی کیش سائنسدان زرعی توسیع کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (CSIR) نے آریانز کے طلباء سے خطاب کیا جن میں B.Sc آنرز اور ڈپلومہ زراعت شامل ہوئے۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ ، چیئرمین ، آریانز گروپ نے ویبنار کی صدارت کی۔ڈاکٹر رشی کیش نے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دیہی کمیونٹیز میں توسیعی پروگرام کسانوں اور دیگر اداکاروں کو دیہی ترقیاتی ایجنڈے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ زراعت میں ان پروگراموں کی مطابقت بڑی حد تک کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی ان کی صلاحیت پر منحصر ہے کیونکہ وہ نچلی سطح پر اسٹیک ہولڈر ہیں۔طلباء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیہی توسیعی پروگرام غربت

لاء افسروں کی تقرری پر روک

سرینگر//جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ڈبل بنچ نے معاملہ مفاد عامہ کی درخواست کے طور پر ایڈوکیٹ جنرل کے علاوہ قانون افسران کی نئی تقرری کو روکنے والی ایک درخواست کے جواب میں جاری کردہ سنگل بینچ کے عبوری حکم کے اثر اور عمل پر روک لگا دی ہے۔چیف جسٹس ، جسٹس پنکج متل اور جسٹس پونیت گپتا پر مشتمل ڈبل بنچ نے عبوری حکم امتناعی کو روک دیا ۔ ڈبل بینچ  ایل پی اے کی سماعت کر رہا تھا۔ مذکورہ حکم میں فاضل واحد جج نے پٹیشن کی خوبیوں پر کچھ مشاہدات کرنے کے بعد کہا کہ’’اس لیے میں یہ سمجھتا ہوں کہ سرکاری وکلاء  کی شمولیت کی پالیسی ہر سطح پر نئی نظر کی مستحق ہے اور یہ ضروری ہے کہ یہ مصروفیات میرٹ کی بنیاد پر ہوں اور آئین ہند کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی نہ ہو ‘‘۔درخواست کو عوامی مفاد کی درخواست کے طور پر لیا جائے اور جیسا کہ اس کو چیف جسٹس کے سامنے پیش کیا جائے۔ سنگل

نوجوان کرنٹ لگنے سے فوت

سرینگر//سرینگر کے صنعتی علاقہ میں بدھ کونوگام شانگس اننت ناگ کا25سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا جبکہ اونتی پورہ میں کھمبے سے گرکر شہری فوت ہوا۔ پولیس کے اعلی حکام کے مطابق جواد احمد بٹ ولد علی محمدساکنہ نوگام شانگس اننت ناگ ،سرینگر کے صنعتی علاقہ میں موٹر پمپ کی مرمت کرنے کے بعد اسے ترسیلی لائن کے ساتھ جوڑ رہا تھا کہ اسے زوردار جھٹکا لگا اور موقع پر ہی فوت ہو۔ اگرچہ اسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز پہنچایاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد میت کولواحقین کے حوالے کردیا۔اس دوران جے کے این ایس کے مطابق 28سالہ توصیف احمدبٹ ولدغلام رسول ساکنہ جائوبہرار اونتی پورہ کھمبے پرچڑھ کرکیبل کی مرمت کررہاتھاکہ اوروہ اچانک کھمبے سے گرگیا۔مذکورہ نوجوان کونازک حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور منتقل کیاگیا لیکن ڈاکٹروں نے اس مردہ قرار دے دیا۔  

مزید خبرں

کپوارہ فرضی حملہ کامعاملہ عدالت میں سابق بھاجپا ضلع صدر کی ضمانتی مسترد  کپوارہ // اشرف چراغ //کپوارہ عدالت نے سابق بی جے پی ضلع صدر محمد شفیع میر کی ضمانت مسترد کی ۔جمعرات کو محمد شفیع میر اور ان کے بیٹے کے علاوہ ضلع ترجمان بشارت احمد اور 2 محافظوں کو کپوارہ عدالت میں سب جج کے سامنے پیش کیا گیاجہاں ان پر جنگجوئوں کی جانب سے فرضی حملہ کے معاملے کی سماعت ہوئی جس کے دوران سب جج کپوارہ نے ملزمان کی ضمانتی درخواست مسترد کردی ۔واضح رہے کہ 16جولائی کو محمد شفیع میر کے فرزند اشفاق احمد ،ترجمان بشارت احمد گلگام میں غریبوں میں راشن تقسیم کرنے کے لئے گئے جہاں انہوں نے فرضی حملہ کا ڈرامہ رچا کر کہا کہ جنگجوئوں نے اُن پر حملہ کیا تاہم جب پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی تو یہ بات سامنے آئی کہ اشفاق کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کی بندوق سے مس فائر ہوا جس میں محمد شفیع میر کا بیٹااشفاق زخم