تازہ ترین

شمالی کشمیر میں حفاظتی صورتحال کا جائزہ

  بارہمولہ // فیاض بخاری// ڈی آئی جی شمالی کشمیر سوجیت کمارنے ضلع پولےس لائےز بارہمولہ مےں اتوار کو سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ سماجی دوری کے اصولوں اور دیگر کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے منعقد کی گئی ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولےس شمالی کشمےر نے امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے سینئر پولیس ،سی اے پی ایف اور آرمی افسران کے ساتھ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور ضلع میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ضلع میں منشیات کی لعنت سے نمٹنے میں بارہمولہ پولیس کے کردار کو بھی سراہا اور امن برقرار رکھنے میں تمام افسران کی محنت کو سراہا اور افسران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے چوکس رہیں۔ قوم دشمن عناصر علاقے میں امن و استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ف

مہم جو سیاحت کافروغ حکومت کا مقصد:سرمدحفیظ

 سری نگر//حکومت نے جموں وکشمیر میں مہم جوسیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کئی اِقدامات اُٹھائے ہیں اور محکمہ سیاحت نے پہلے ہی یہاں نئے ٹریکنگ راستوں کی کھوج اور صلاحیت کو اِستعمال کرنے کے لئے کئی سرگرمیاں شروع کی ہیں۔اِن باتوں کا اِظہار سیکرٹری سیاحت و ثقافت محکمہ سرمد حفیظ نے ممبئی سے کام کرنے والے پیشہ ور اَفراد کے ایک گروپ اور مقامی این جی او کی جانب سے کشن سر، گُنگ بل اور دیگر سیاحتی کی صفائی ستھرائی مہم کے لئے جانے والے گروپ کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کرتے ہوئے کیا۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت ڈاکٹر احسان الحق چشتی ، محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران اور رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اِس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے جموںوکشمیر میں سیاحت کی سرگرمیوں کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی اورکہاکہ اِس سال مہم جو سیاحت کو ترجیح دی

اجس پل کی تعمیر میں سرعت لانے کا مطالبہ

بانڈی پورہ//اجس کی آبادی نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ سرینگربانڈی پورہ سڑک پر اجس کے مقام پر پل کی تعمیر کو مکمل کرانے میں دلچسی نہیں لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پل گزشتہ آٹھ ماہ سے زیرتعمیر ہے اور اس وجہ سے سرینگر اور بانڈی وپرہ کے درمیان سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس پل کی تعمیر میں سرعت لائیں۔  

بودی بگ پٹن کا پل برسوں سے تشنہ تکمیل

بارہمولہ // سنگھ پورہ پٹن کے بودی بگ علاقہ میں نالہ فیروزپورہ پر محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے تعمیر کئے جارہے پل کا کام کئی برسوں سے تشنہ تکمیل ہے جس کے نتےجے مےں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ لمبے عرصے سے اس پل کی تعمیر کام رکا ہوا ہے جس سے کثیر آبادی کو مشکلات درپیش آرہے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ اگر چہ پل کا نوے فیصد کام مکمل ہواہے لیکن کچھ لوگ اب اس پل کو مکمل کرنے میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔جس سے یہ کام تشنہ تکمیل ہے۔ سجاد احمد نامی اےک مقامی شہری نے بتاےا ہے کہ پُل نہ ہونے کی وجہ سے ےہاں کی بےس ہزار آبادی کو سخت مشکلات درپےش ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس معاملے مےں مطلع کےا تھا لےکن بدقسمتی سے اس کی طرف کوئی دھےان نہےں دےا جارہا ہے ۔ اس سلسلے مےں تحصیلدار سنگھ پورہ سید صلاح الدین نے کہاکہ پُل کے سا

کرناہ کا سرکاری شعبہ صحت ہی بیمار

 سرینگر // دور دراز علاقوں میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے دعوﺅں کے باوجود اکثر علاقوں میں ماہر ڈاکٹروں کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ کرناہ سب ضلع ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی کمی کے نتیجے میںمریضوں کو کپوارہ اور سرینگر کے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔اس وقت کرناہ کے کئی ہیلتھ سینٹرایسے ہیں جہاں اَلو بول رہے ہیںان سینٹر وں میں ان سینٹروں کے ساتھ منسلک مریضوں کو معمولی ادویات بھی حاصل کرنے کیلئے ٹنگڈار آنا پڑتا ہے۔ معلوم رہے کہ اس وقت پورے بلاک میں 27ڈاکٹروں کی اسامیاں ہیں جس میں سے 15اسامیاں خالی پڑی ہیں۔پورے ہیلتھ بلاک کی حالت ایسی ہے کہ کل 137پیرا میڈیکل سٹاف کی اسامیاں یہاں منظور ہیں ،لیکن ان میں 70 اسامیوں پر عملہ ہی تعینات نہیں ہے۔ہیلتھ بلاک کرناہ کی حالت ایسی ہے کہ وہاں موجود ملازمین پہلے سے ہی پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ انہیں کام کا اضافی بوجھ پڑ رہا

تباہ کن سیلاب میں گمشدہ افراد کی بازیابی

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گاندربل کے وائیل ، نونر، گوٹلی باغ اوراس کے ساتھ ساتھ بجبہاڑہ، ترال ، خمریال، لولاب اور کرگل میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ہوئے جان و مال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کااطہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوںکے ساتھ دلی اظہار یکجہتی کیا۔ انہوںنے کہاکہ ان ناگہانی آفات کے نتیجے میں جہاں قیمتی جانوں کی اتلاف ہوا،وہیں املاک اورفصلوں کی بھی تباہی ہوئی ۔انہوں نے سوگواروں کے ساتھ تعزیت کی اور جن کی املاک، رہائشی مکانات اور خریف فصلوں کو نقصان پہنچا، کے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ انہوںنے متعلقہ انتظامیہ سے کہاکہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری میں اپنا رول اداکریں اور ہنگامی بنیادوں پر ان کی مدد کی جائے۔ ڈاکٹر فاروق نے انتظامیہ خصوصاً کشتواڑ دچھن میں گزشتہ دنوںکے تباہ کن بادل سے گمشدہ افراد کی فوری بازیابی کیلئے انتظامیہ کو سرعت لانے کی

ماتمی جلوس سے قبل جامع مسجد میں جمعہ اجتماعات کی اجازت دیں:روح اللہ

 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے شیعہ لیڈرآغا روح اللہ مہدی نے جموں و کشمیر انتظامیہ کو تجویز دی ہے کہ وہ 3 دہائیوں کے بعد محرم کے ماتمی جلوس کی اجازت سے پہلے جامع مسجد میں جمعہ کے اجتماع کی اجازت دیں۔ انتظامیہ کی جانب سے محرم کے جلوس کی اجازت دینے کی خبروں کی بازگشت کے بعد سابق کابینہ وزیر آ غاروح اللہ اس نے اتوار کو سلسلہ وار7ٹویٹوں میں کہا ” فیصلوں کی فہرست گردش کر رہی ہے اور اگر میرا یہ حکم نامہ پڑھنا درست ہے”انتظامیہ نے 10 ویں محرم کے جلوس کو 30 سال کا وقفہ کے بعد آبی گزر سے لال چوک (2018 میں تجویز کردہ عارضی اور متبادل راستہ) کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔“ یہ فیصلہ اس وقت آیا ہے جب انتظامیہ نے آفات سماوی انتظام قانون نافذ کیا، امرناتھ یاترا کو منسوخ کردیا ہے۔ اس سال عید کی نماز جامع مسجد اور دیگر اہم مقامات پر ادا کرنے کی اجازت نہیں۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا&

بارہمولہ میں اپنی نویت کا پہلا اور منفرد ڈرائیونگ ٹیسٹ

سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے روایتی ڈرائیونگ ٹیسٹ کے بجائے منفرد انداز میں آن روڑ ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا گیا۔اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر بارہمولہ انجینئرمبشرجان نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں پانچ روزہ ڈرائیونگ ٹیسٹ ضلع کے سات مقامات پرلئے اور اس کا انعقاد سیکھنے والوں کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمند افراد کے لئے بھی کیا گیا تھا۔ ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کے علاوہ اس پروگرام کا مقصد عوام کو ڈرائیونگ کرتے وقت بہت سارے معاملات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ اس ڈرائیونگ ٹیسٹ مہم نے مقامی لوگوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا ۔ اے آر ٹی او نے کہا کہ انہوں نے ڈرائیونگ ٹیسٹوں کے لئے مختلف سڑکوں کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم سینٹرل موٹر وہیکل رول 1989کے تحت ٹرانسپورٹ سکریٹری ہردیش کمار ٹرانسپورٹ کمشنر اور ڈی سی بارہمولہ کی

ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ نے شمالی کشمیر کا دورہ کیا

بارہمولہ//ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار نے شمالی کشمیربارہمولہ ضلع کا تفصیلی فیلڈ دورہ کیا۔اُنہوں نے وہاں آئی ٹی آئی پٹن،سوپوراوربارہمولہ گورنمنٹ پولی تکنیک بارہمولہ کا معائنہ کیا ۔اِداروں کے سربراہوں نے ڈائریکٹر کو اداروں کے مجموعی کام کاج ، مختلف سکیموں اور کاموں کے بارے میںجانکاری دی۔ اُنہوں نے گورنمنٹ آئی ٹی آئی پٹن کے مجموعی کام پر اطمینان کا اِظہار کیا۔ڈائریکٹر نے آئی ایم سی ، ممبران، سول سوسائٹی ،شراکت داروں اور باغ مالکان کے ساتھ زمینی مسئلے اور کمپاﺅنڈ والنگ کم اپروچ روڈ کے مسئلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور 15 دِن کے اَندر تنازعہ کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی نے پالی ٹیکنیک بارہمولہ کے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کی اور ادارے کے کام کاج اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے حال ہی میں ادارے میں قائم کردی اِنونشن ، انوویشن ، انکیو

گاندربل میں موسلادھار بارشوں سے بھاری نقصان

گاندربل//گاندربل کے نونر اورگوٹلی باغ میں گزشتہ روز موسلادھار بارشیں ہونے کے سبب پادشاہی کنال میں پانی کی سطح بڑگئی اور کنال کا حفاظتی باندھ ڈہہ گیا جس کی وجہ سے نچلے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پادشاہی کنال کا باندھ ٹوٹ جانے سے پانی کا تیز ریلا پائین علاقوں میں موجود بستیوں میں داخل ہوااورژپر گنڈ سے مڈل سکول نونر تک سرینگر لیہ شاہراہ کا کچھ حصہ ہی اکھڑگیا جس کے نتیجے میںدوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود ہوکے رہ گئی۔ادھر طغیانی آنے کے نتیجے میں، چھانہ ہار، گوٹلی باغ، سہ پورہ، وائل وڑر،ژپر گنڈ اور نونر بی میں موجود ہزاروں کنال پر مشتمل زرعی اراضی جس پردھان اورمکئی کی کاشت کی گئی تھی، مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔سہ پورہ ،وائل وڑر،ژپر گنڈ اور نونر بی میں متعدد رہائشی مکانات میں پانی داخل ہونے سے مال اسباب کو نقصان پہنچا ۔پانی کے تیز بہاو نے بیشتر اندرونی

ڈاکٹر غضنفر علی غزل کے تیسرے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی

سرینگر//کشمیر مرکزادب وثقافت کی طرف سے ڈل جھیل کے آغوش میں واقع کراﺅن آف انڈیا ہاﺅس بوٹ میں ’شام غزل‘ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب پر معروف معالج پروفیسر غضنفر علی غزل کے تیسرے شعری مجموعے ’گل بن خیال‘کی باضابطہ رسم رونمائی انجام دی گئی ۔ اس خوبصورت اور پروقار تقریب کا انعقاد اس لہاظ سے اہم تھا کہ ڈل جھیل کشمیری ثقافت کی پہچان اور شناخت ہے۔ ادبی تقریب جو سنیچروارکی شام کو شروع ہوئی ، تین نشستوں پر مشتمل رہی۔ پہلی نشست میں سنیچر وار کو ”شام غزل“کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر شاد رمضان نے کی ۔ تقریب پر دور درشن کیندر سرینگر کے شعبہ خبر کے سربراہ قاضی سلمان اور محمد امین بٹ ، صدر ادبی مرکز کمراز بطور مہمان ذی وقار تھے۔ تقریب میں جن شعرا ءنے حصہ لیا ان میں پروفیسر محمد زمان آزردہ،ڈاکٹر غضنفر علی غزل، یونس وحید، مشتاق محرم، پروفیسر فاروق فیاض، عن

مزید خبریں

گلگت بلتستان کیلئے صوبے کا درجہ  پاکستانی حکام نے قانونی مسودہ تیار کرلیا اسلام آباد//پاکستانی حکام نے دفاعی اہمیت کے حامل گلگت اور بلتستان کوصوبائی درجہ دیئے جانے کے قانون کوحتمی شکل دی ہے۔بھارت نے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت جموں کشمیراورلداخ مکمل طور قانونی اورناقابل تنسیخ الحاق کی رو سے بھارت کااٹوٹ حصہ ہےں۔بھارت کا ماننا ہے کہ حکومت پاکستان اور اس کی عدالت کااس کے جبری زیر تسلط علاقہ پر مداخلت کاکوئی حق نہیں ہے۔ اخبار’ڈان‘ کے مطابق مجوزہ قانون کے مطابق گلگت بلتستان کے سپریم اپیلیٹ کورٹ کو ختم کیاجائے گااور خطے کے الیکشن کمیشن کو پاکستان کے الیکسن کمیشن میں ضم کیاجائے گا۔وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق بل جسے26ویں آئینی ترمیمی بل کا نام دیاگیا ہے ،وزیراعظم عمران خان کو بھیج دی گئی ہے ۔ جولائی کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم نے وفاقی وزیر بیرسٹرفارق