تازہ ترین

مسلسل 5ویں دن بھی تعداد 100 سے زیادہ

سرینگر //جموں و کشمیر میں روزانہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد جمعہ کو 5ویںدن بھی 100سے زیادہ ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 9سفر کرنے والوں سمیت مزید 137افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسطرح جموں و کشمیر میں 25جولائی سے لگاتار متاثرین کی تعداد 100سے زیادہ رہی۔اس سے قبل 25جولائی کو 160، 26جولائی کو 102، 27جولائی کو 107،28جولائی کو 160،اور 29جولائی کو 181افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔  اس دوران جموں صوبے میں مزید ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ہے اور اسطرح جموں و کشمیر وائرس سے جان گنوانے والے افراد کی مجموعی تعداد 4378ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 137افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 58جموں اور 79کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 79افراد میں سے 1بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر لوٹا جبکہ دیگر 78افراد مقامی سطح

۔75واں یوم آزادی:چیف سیکریٹری نے تیاریوں کا جائزہ لیا

سری نگر// چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے 75ویں یوم آزادی کے جشن کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔چیف سیکریٹری نے دونوں دارالخلافائی شہروں سری نگر او رجموں میں یوم آزادی کی تقریبات کے لئے تمام ضروری تیاریوں سے متعلق اَفسران سے تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے پی آر آئی نمائندوں سے تمام ضلع ، سب ضلع ، تحصیل صدر مقامات اورپنچایتوں پر قومی پرچم لہرانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ قوم کی تعمیر میں شہریوں کی شراکت کو یقینی بنائیں اور اِس سلسلے میں مثالی کارناموں کے حامل اَفراد کو شامل کریں۔اُنہوں نے عوامی فلاح و بہبود میں نمایاں شراکت کے ساتھ شہریوں کے احترام اور دادِ تحسین کے نشان کے طور پر 75 سڑکوں اور سکولوں کی نشاندہی کرنے کے لئے کہا جو ان کے نام پر رکھے جائیں۔دیہی ترقی محکمہ سے کہا گیا کہ75ویں یوم آزادی تک تمام شناخت شدہ کامو

یرقان کی بیماری پر قابو پانے کی ضرورت

اونتی پورہ// یرقان کی بیماری کے عالمی دن کے موقع پراسلامک یونیورسٹی کے سید منطقی میموریل کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجی کی جانب سے وادی کے مختلف اسپتالوں میں جانکاری پروگراموں کا انعقاد کیا ۔’’ یرقان انتظار نہیں کرسکتا ‘‘ کے موضوع پر منعقد کئے گئے پروگراموں میں سکمز صورہ، جی ایم سی اننت ناگ، ذہنی امراض کے اسپتال رعناواری نے بھی اشتراک کیا اور یرقان کے بارے میں جانکاری پروگراموں میں تیزی لائی ہے۔ پروگرام کا انعقادکالج کی پرنسپل عصمت پروین کیا جس کے دوران کالج کے تدریسی عملہ نے بچوں کو یرقان کی بیماری کو قابو کرنے کی تربیت اور جانکاری فراہم کی۔ اس کے بعد بحث و مباحثے کے دوران میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سکمز ڈاکٹر فاروق احمد جان،جی ایم سی اننت ناگ سے ڈاکٹر اقبال صوفی اور ذہنی امراض کے اسپتال کاٹھی دروازہ سے ڈاکٹر اعجاز احمد بابا بھی موجود رہے اور وہاں موجود طلاب کو ی

وزیر اعظم کی خصوصی سکالرشپ سکیم

 سری نگر//سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سشما چوہان نے  وزیر اعظم اسپیشل سکالر شپ سکیم ( پی ایم ایس ایس ایس ) جموں و کشمیر 2021-22 پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک ورچول میٹنگ کی صدارت کی ۔ سیکرٹری نے نوڈل پرنسپلز محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں اور سرینگر کی طرف سے اسکیم کی وسیع تشہیر پر زور دیا ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام سہولیات اور دستاویزی مراکز کو فعال بنایا گیا ہے اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالجوں اور متعلقہ اداروں کے پرنسپلز کے ساتھ ساتھ طلباء ، والدین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلئے تربیتی پروگرام اے آئی سی ٹی ای ٹیم کے تعاون سے آنے والے دنوں میں منعقد کئے جائیں گے ۔ محکمہ جموں و کشمیر میں اس اسکیم کے نفاذ کیلئے ایک نوڈل ایجنسی ہونے کی وجہ سے ہو ممکن کوشش کر رہا ہے کہ اس کا فائدہ یو ٹی کے ہر کونے تک پہنچے ۔ واضح طور پر پی ایم ایس ایس ایس جموں و کشمی

ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت

سرینگر// حکومت نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر ہفتے میں دو روز اپنے حدود میں آنے والے دوردراز علاقوں کا دورہ کرے سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹ جمع کریںجبکہ انتظامی سیکریٹریوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ایام میں ڈپٹی کمشنروں کو میٹنگ کا شیڈول نہ رکھے۔ محکمہ عمومی انتظامی کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جمعہ کو جاری حکم نامہ میں کہا گیاوقتا فوقتا ہدایات جاری کی جاتی رہی ہیں کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں خاص طور پر دور دراز ، دور دراز اور مشکل علاقوں میں دورے کریں جبکہ انتظامیہ کو دروازوں تک پہنچانے کے علاوہ ، اس طرح کے دورے بہت سے مسائل کو موقع پر حل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’ تمام متعلقین ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر حقیقی روح کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ‘‘آرڈر میں کہا گیا ہے’’ڈپٹ

سرکاری محکموں میں افرادی قوت کی جانچ پڑتال

سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر کے مختلف محکموں میں آڈیٹ کیلئے افرادی قوت کے نفاذ کی نگرانی کے لئے پرنسپل سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کے تشکیل کو منظوری دی ہے۔ محکمہ انتظامی عمومی کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے جمعہ کو اس حوالے سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں پرنسپل سیکریٹری داخلہ کی سربراہی والی کمیٹی میں پرنسپل سیکریٹری مکانات و شہری ترقی،کمشنر سیکریٹری محکمہ عمومی انتظامی،کمشنر سیکریٹری محکمہ شہری رسدات امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور ڈائریکٹر جنرل کوڈس ممبر ہوںگے۔ اس کمیٹی کوجموں و کشمیر میں مختلف محکموں کے لئے افرادی قوت کے آڈٹ کے کام کے دائرہ کار کو حتمی شکل دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔حکم نامہ کے مطابق5رکنی کمیٹی سائنسی ساز و سامان کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اور پیشہ ورانہ انداز میں افرادی قوت آڈٹ کروانے کے لئے کسی سرکاری ونجی ایجنسی کو

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی تشکیل نوعنقریب

سری نگر//بھاجپا ترجمان اورمرکزی وقف کونسل کی رکن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہاہے کہ مرکزی وقف ایکٹ کے مطابق جلد ہی جموں و کشمیر وقف بورڈ کی تشکیل نو کی جائے گی جس کیلئے حال ہی میں مرکزی اقلیتی امور کی وزارت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار شفاف وقف مینجمنٹ نظام ہوگا۔جے کے این ایس کے مطابق وزارت اقلیتی امور کی چیرپرسن وقف ترقیاتی کمیٹی ، مرکزی وقف کونسل رکن اور بی جے پی کی ترجمان ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے تلنگانہ کے حیدرآبادشہر میں میڈیا سے گفتگو کی۔ ڈاکٹر اندرابی کے ساتھ وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ارکان اور تلنگانہ کے بی جے پی لیڈر بھی تھے۔ انہوں نے ملک کی متعدد ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں وقف املاک پر زبردستی قبضہ اور تجاوزات پر گہری رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ہندوستان میں وقف جائیدادوں اور اثاثوں کے معائنہ کے دوران یہ پتہ چ

مغل باغات کی شان رفتہ کی بحالی کیلئے غیر مقامی کمپنی کی خدمات

سرینگر//سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے مغل باغات کی شان رفتہ کو بحال کرنے کیلئے مقامی ماہرین کی رائے لینے کے بجائے ایک نجی کمپنی کی خدمات بھاری رقم کے عوض حاصل کرنے پرتعجب کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا،’’مجھے یہ بات بڑی عجیب لگتی ہے کہ لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ نے مقامی طور تجربہ کار لوگوں کی ماہر انہ رائے حاصل کرنے کی بجائے مغل باغات کو زیادہ بہتر شکل و صورت دینے کیلئے بہت بڑی رقم خرچ کر کے ایک پرئیویٹ کمپنی جندل ساوتھ ویسٹ فائونڈیشن کی خدمات حاصل کی ہیں۔مجھے لگتا ہے کہ یہاں مقامی طور ماہرین اور تجربہ کار لوگ موجود ہیں ،جو اس حوالے سے ذیادہ بہتر رائے دے سکتے ہیں۔‘‘انہوں نے بیان میں مزیدکہا کہ یہ نہایت ہی بدقسمتی کی بات ہے کہ اس وقت کچھ بیورو کریٹ مل بیٹھ کر اپنی محدود معلومات کی بنا پر ایسے فیصلے لیتے ہیں جن سے عوام مقامی ایڈمن

چھانہ کھن سوپورمیں32برس کے شخص کی مبینہ خودکشی

 سوپور//غلام محمد//سوپور میں ایک 32برس کے شخص نے مبینہ طور خود کو پھانسی پرلٹکا کرخودکشی کرلی۔معلوم ہوا ہے کہ چھانہ کھن سوپور میں ایک شخص (نام مخفی)کواپنے گھر میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔گھروالوں نے اُسے فوری طور نیچے اُتار کرسب ضلع اسپتال سوپور پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔  

کشمیرمیں خودکشیوں میں اضافہ باعث تشویش:قیوم وانی

سرینگر// کشمیرمیں خودکشیوں کے واقعات میں اضافے پرسول سوسائٹی فورم نے تشویش کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے کہاکہ کشمیر ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگوں کا ماننا تھا کہ اگر کبھی آسمان سرخ رنگ اختیارکرتا تھا تووہ سمجھتے تھے کہ کہیں کسی معصوم کاخون ہوا ہے لیکن اب وقت بدل چکا ہے اور لوگوں کی برداشت ختم ہوچکی ہے اور وہ ناکامیوں کوبرداشت کرنے کے بجائے مرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ انہوں نے تمام متعلقین سے اپیل کی ہے کہ وہ خودکشیوں کے تمام داخلی اور خارجی وجوہات کوکھوج کر ان کاحل تلاش کریں تاکہ کشمیرمیں خود کشیوں کے رجحان کو ختم کیا جائے اورجموں کشمیرکے نوجوانوں کو بچایا جائے۔   

احسان پردیسی نیشنل کانفرنس کے نائب صوبائی صدر مقرر

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے یوتھ لیڈر احسان پردیسی کو صوبہ کشمیر کیلئے پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ مدثر شاہ میری کو معاون صوبائی ترجمان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ایک بیان کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یوتھ نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر صوبہ احسان پردیسی کو صوبہ کشمیر کیلئے پارٹی کی پیرنٹ ونگ کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔ احسان پردیسی عملی سیاست میں کافی مدت سے سرگرم ہیں اور انہوں نے پارٹی کی یوتھ ونگ میں کئی کلیدی عہدوں پر فائز رہ کر اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کیساتھ نبھائیں اور مشکل ادوار میں بھی پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنے کے علاوہ عوام کے مشکلات و مصائب حل کرانے میں پیش پیش رہے۔پارٹی کے یوتھ لیڈر مدثر شاہ میری کو پارٹی کے معاون صوبائی ترجمان کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔   

بانڈی پورہ میں مٹیالے پانی کی فراہمی سے عوام برہم

بانڈی پورہ //بانڈی پورہ اور ملحقہ دیہاتوں میں حالیہ بارشوں کے بعد عوام کومٹیالے پانی فراہم ہورہاہے جس کے باعث صارفین نالاں ہیں۔لوگوں کاالزام ہے کہ آرم پورہ سنر وانی اور بانڈی پورہ فلٹریشن پلانٹ صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہورہے ہیں۔ قصبہ بانڈی پورہ کلوسہ ،وٹہ پورہ ،قاضی پورہ ،عاجر ،آیت مولہ، چکریشی پورہ ،سنر وانی ودیگر بستیوں کی وسیع آبادی کوپینے کے صاف پانی کیلئے بڑے پیمانے پر پاپڑبیلنا پڑ رہے ہیں اور صاف پانی کیلئے لمبی مسافت طے کرکے چشموں کا رخ کرناپڑرہاہے۔ سراپا احتجاج لوگوں کاالزام ہے کہ محکمہ جل شکتی کروڑوں روپیے ہر برس صرف کررہی  ہے لیکن معمولی بارشوں کے بعد صاف پانی سپلائی کرنے والی سکیمیں بے کار ہوکر مٹیالی پانی فراہم کیا جاتا ہے جو کہ صحت کیلئے مضر ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ آرم پورہ سنر وانی میں پرانے فلٹریشن پلانٹ کے متصل جدید فلٹریشن پلانٹ خطیر رقم خرچ کرکے تعمیر ک

سولر سٹریٹ لائٹس نصب کرنے میں لیت ولعل

کنگن// ضلع گاندربل کے بلاک گنڈ میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے 105سولر لائٹس عید گاہوں اور مساجد کے باہر نصب کرنی تھیں لیکن گنی ون سے گگن گیر تک 80لائٹس نصب کرنے کے بعدسربل، سونہ مرگ، شتکڑی اور نیلہ گراٹھ میں آج تک ان لائٹوں کو نہیں لگایا گیا۔ ان علاقوں میں مقیم لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک سولر لائٹ کی قیمت 22500روپے ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس نومبر میں گگن گیر تک جو لائٹس نصب کی گئیں ان میں پتھری بل گگن گیر میں نصب سولر لائٹ تین ماہ کے بعد بیکار ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس بارے میں مقامی سرپنچ کو بھی آگاہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس سلسلے میںبی ڈی سی چیئرمین بلاک گنڈ مولوی محمد رفیق نے بتایا کہ بلاک گنڈ میں محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے ایک ٹھیکیدار کو 10

خواجہ حبیب اللہ نوشہریؒکا415واں عرس آج

سرینگر//وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت خواجہ حبیب اللہ نوشہری کا 415واں سالانہ عرس آج یعنی 31 جولائی بروز سنیچر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں اُن کے آستان عالیہ واقع نوشہرہ میں صبح صادق سے ہی پُر وقار اور روح پرور مجالس کا انعقاد ہوگا جس میں ختمات المعظمات ، درود ازکار اور خاصکر مولود خوانی کی روح پرور مجلس منعقد ہوگی۔ نمازِ ظہر کے بعد میر واعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی درگاہ واقع نوشہرہ میں حسب قدیم وعظ فرمائیں گے اور حضرت خواجہ حبیب اللہ نوشہری کے تاریخ ساز اسلامی کارکنوں خصوصاً حضرت حُبی کے علمی ، روحانی کمالات پر روشنی ڈالیں گے۔ ادھر نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر صدر عمر عبداللہ نے وادی کے بلند پائے ولی کامل عظیم المرتبہ اسلامی شاعر خواجہ حبیب اللہ نوشہریؒ (حُبی) نوشہرہ کے سالانہ عرس مبارک پر جموں و کشمیر کے لوگوں خصوصاً مسلمانوں کو

مزید خبرں

گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلاب  اپنی پارٹی کی عزت افزائی سرینگر//اپنی پارٹی جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے جمعہ کو اُن دس طلبا کی عزت افزائی کی جنہوں نے تعلیمی سال 2020-21کے دوران مختلف شعبہ جات میں گولڈ میڈل حاصل کئے اور اُنہیں صدر جمہوریہ نے کشمیر یونیورسٹی کے کنووکیشن میں ایوارڈ سے نواز اتھا۔ اننت ناگ کے گاؤں سالیہ سے تعلق رکھنے والی شاہین غلام جس نے جیو انفارمیٹکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، کا ذکر کرتے ہوئے میر نے کہاکہ یہ نہ صرف والدین بلکہ اننت ناگ میں ہرشہری کیلئے فخر کی بات ہے ، شاہین غلام اُن طلبا کے لئے ایک تحریک ہوں گی جو زندگی میں بڑی منزل کے متلاشی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ سبھی والدین اور اُساتذہ کے لئے باعثِ افتخار ہے جنہوں نے ایک بار پھر تعلیمی میدان میں کشمیر کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا ’’نوجوانوں  میں وسیع صلاحیتیںموجود ہیںاور مجھے اُمید

تازہ ترین