تازہ ترین

ملہ شاہی باغ بجلی کوہل کی مرمت میں تاخیر کاشاخسانہ

گاندربل//گاندربل سے ملحقہ علاقہ پھاک کے درجنوں دیہات میں گرمی کی لہر کی وجہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے،سینکڑوں کنال پر مشتمل زرعی اراضی میں موجود دھان کی پنیری،میوہ کے باغات سمیت سبزی کے کھیت سوکھ گئے ہیں۔علاقہ پھاک کے درجنوں دیہات کو پینے کا پانی اور سینکڑوں کنال کی زرعی اراضی کے لئے میسر پانی ملہ شاہی بجلی کوہل سے فراہم ہوتا تھا لیکن گزشتہ سال نومبر میں ملہ شاہی باغ کے علاقے میں کنال ڈھ جانے سے پھاک علاقے میں موجود بارہ ہزار سے زائد آبادی کے دیہات رنگل،کھلہ مولہ، بسرہ بگ، شہامہ،وارپوہ،باکورہ،ڈیڈی نوبگ، ہاڑورہ، سعید پورہ، کھمبر، چھتر ہامہ اوربٹہ پورہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔سال 1960 میں بخشی غلام محمد کے دور حکومت میں پرنگ کنگن کے مقام پر بجلی کنال تعمیر کی گئی تھی جس کا پانی گاندربل پاور ہاؤس کوفراہم کیا جاتا تھا۔ اس کنال کو مزید وسعت دیکر علاق

سرینگراور بارہمولہ 2افراد غرقآب

سرینگر //سرینگراور بارہ مولہ میں غرقآبی کے الگ الگ واقعات میں دوکمسن لقمہ اجل بن گئے۔اطلاعات کے مطابق آبی کارہ پورہ رعناواری میں وشوابھارتی اسکول میں KLGمیں زیرتعلیم ایک پانچ برس کا بچہ کنوئیں میں گر کر ہلاک ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ پانچ برس کا یہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا اور اپنے گھروالوں سے نانہال لے جانے کی ضد کررہاتھا۔کھیل کے دوران پیر پھسل کر وہ کنوئیں میں جاگرا۔اس موقعہ پراگرچہ مقامی لوگوں نے اُسے فوری طور کنوئیں سے باہر نکال کر اسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قراردیا۔بچے کی موت کی خبر سن کر پوراعلاقے میں ماتم چھاگیا۔پولیس ک مطابق کھیل کے دوران بچہ پاس ہی موجودکنوئیں میں جاگرا۔ادھر دلنہ بارہ مولہ میں پیرکے روزچودہ برس کا حنان جاویدڈارولدجاویداحمدڈارساکن راوتھ پورہ دلنہ ،جوساتویں جماعت میں زیرتعلیم تھا،دریائے جہلم میں پائوں پھسلنے سے ڈوب گیا۔مقامی لوگوں کے مطاب

ریاستی درجہ کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہیں لونگا

سرینگر//دفعہ370کی تنسیخ کے بعد جموں کشمیرکادرجہ گھٹاکر اُسے مرکزی زیرانتظام علاقہ بنائے جانے پرپریشان سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ جموں کشمیرکا ریاستی درجہ بحال کئے جانے تک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔تاہم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں مرکزی وزیررہ چکے عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ اپنی جماعت نیشنل کانفرنس اور جموں کشمیر کے لوگوں کے لئے کام کرتے رہیں گے۔50برس کے عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ ریاستی اسمبلی کے رہنما رہ چکے ہیں جواپنے وقت میں طاقتوراسمبلی تھی۔ میں اب اُس اسمبلی کاممبر نہیں بن سکتاجواس وقت ملک کی سب سے زیادہ بے اختیاراسمبلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ کوئی دھمکی ہے اور نہ بلیک میلنگ ۔یہ کیرے روٹھ جانے کااظہار نہیں ہے۔یہ سادہ اورصاف ہے کہ میں مرکزی زیرانتظام اسمبلی کی رہنمائی نہیں کرسکتا جس کاکوئی اختیار نہیں ہے ۔آئین کی دفعہ370کی تنسیخ تنقید کرتے ہوئے انہوں نے

درجہ کی بحالی مناسب وقت پر ہوگی: بھاجپا

سرینگر//بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی نائب صدراویناش رائے کھنہ نے یہ واضح کردیاہے کہ مناسب وقت پرجموں وکشمیر کاریاستی درجہ بحال کیاجائیگا۔اویناش رائے کھنہ نے عمرعبداللہ کے اس بیان کہ جموں وکشمیرکے مرکزی زیرانتظام علاقہ رہنے تک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،کے تناظر میں کہاکہ بھاجپا اپناوعدہ ضرور پوراکرے گی ۔اویناش کھنہ نے نئی دہلی میں ایک میڈیاادارے کوفون پربتایاکہ ہماری جماعت اورمرکزی سرکار نے جموں وکشمیر کوریاستی درجہ دینے کاجووعدہ کیاہے ،اُس وعدے کومناسب وقت پرعملی جامہ پہنایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ جب وہاں حالات بہتر ہونگے توریاستی درجے کی بحالی عمل میں لائی جائیگی ۔ بھاجپالیڈر نے کہاکہ مرکزی سرکارنے 5اگست2019کوہی یہ وعدہ کیا کہ مناسب وقت آنے پرجموں وکشمیر کوپھرسے ریاست کادرجہ دیاجائیگا ،اورمیں یقین دلاناچاہوں کہ اس وعدے کومرکزی سرکار مناسب وقت پرپورا کرے گی۔اویناش رائے کھنہ کایہ

چرسو اونتی پورہ، لولاب، ڈگڈول اور گندوہ ڈوڈہ میں سڑک حادثات

سرینگر+بانہال+ڈوڈہ//چرسو اونتی پورہ ،لولاب، ڈگڈول اور گندوہ ڈوڈہ میں سڑک حادثات میں 4شہری لقمہ ٔ اجل بن گئے جبکہ5افراد زخمی ہوئے۔ سی این آئی کے مطابق چرسو اونتی پورہ میں ایک سکوٹر کی ٹاٹا موبائل کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سکوٹر پر سوار دوافراد مختار احمد حجام ولد عبدالخالق ساکن گوری پور اور محمد جمال ساکن رازواس پامپور زخمی ہوئے۔ دونوں زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر اونتی پورہ پہنچایاگیا جہاں مختار احمد حجام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔ اونتی پورہ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ ادھر قلی گام لولاب میں 45سالہ  عبدالعزیز بٹ ساکنہ ٹنکی پورہ کھرہامہ کو تیر رفتار ماروتی کار نے ٹکر مار دی  اور اسے سب ضلع ہسپتال سوگام پہنچایاگیا۔ پولیس نے کیس درج کرلیاہے۔اس دوران جموں سرینگر شاہراہ پر ڈگڈول اور ضلع ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں رونما ہوئے 2مختلف ٹاٹاموبائل حادثات کے نتیجہ میں

کورونا سے اموات میں اضافہ تشویشناک: ڈاکٹرکرن سنگھ

سرینگر// ڈاکٹر کرن سنگھ نے جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات اور اموات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سابق صدر ریاست ڈاکٹر کرن سنگھ نے اس مہلک بیماری سے فوت ہونے والے افراد کے لواحقین اور رشتہ داروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ دونوں دارالحکومتوں کے علاوہ اضلاع کے اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کیلئے معقول تعداد میں بستروں اور وینی لیٹروں کا انتظام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان ضروریات کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جانا چاہے۔ڈاکٹر کرن سنگھ نے مشورہ دیا کہ اگر اس حوالے سے ہفتہ وار بنیادوں پر لوگوں کو مطلع کیا جائے تو فائدہ مند ثابت ہوگا۔  

بھاجپا جموں کشمیر کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے درپے

سرینگر//جموں وکشمیر میں جمہوریت کو اُسی روز ابدی نیند سلا دیا گیا جب نئی دلی نے یہاں کی آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا اور ایک گھناونی سازش کے تحت جموں و کشمیر جیسی تاریخی ریاست کو دو پھاڑ کرکے مرکزی زیر انتظام علاقے بنا ڈالے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کا جوابات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں براجمان بھاجپا سرکار نے پہلے 370کولیکر جھوٹا پروپیگنڈا چلایا اور یہاں کی خصوصی پوزیشن کو تعمیر وترقی ،سرمایہ کاری اور ملی ٹنسی کیخلاف آپریشن میں رکاوٹ قرار دیا اور اسی بہانے کی آڑ میں جموں وکشمیر کے دو ٹکڑے کردیئے۔ انہوںنے کہاکہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ریاست کے دو حصے کرکے مرکزی زیر انتظام علاقے بنائے گئے ہوں۔ اُنہوںنے کہا کہ بھاجپا جموں وکشمیر کو مذہب کی بنیاد پر بانٹنا چاہت

پٹن میں اراضی تنازعہ قتل پر مُنتج

 بارہمولہ // نہال پورہ پٹن میں 2بھائیوں کے درمیان اراضی تنازعہ پر توتو میں میں ہوئی جس نے بعد میں جھگڑے کی صورت اختیار کی ۔ ا س دوران چھوٹے بھائی نے 60 سالہ بھائی کو مبینہ طور قتل کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے 5افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق 24 جولائی کو نہال پورہ میں قطعہ اراضی پر تنازعہ شروع ہوا جس نے جھگڑے کی صورت اختیار کی جس کے دوران چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی بشیر احمد یتو ولد عبدالرحیم یتو کے سر پر حملہ کیا جس کے سبب وہ شدید طور زخمی ہوا۔مذکورہ شخص کو فوری طور ٹراما ہسپتال پٹن پہنچایا گیا جہاں سے اسے صورہ میڈیکل انسٹچیوٹ منتقل کیاگیا ۔ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد سوموار کوبشیریتو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑبیٹھا۔پولیس تھانہ پٹن نے پٹن ہسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا۔ ایک پولیس آفیسر نے کشمیرعظمی کو بتایا کہ اس سلسلے میں 5 افراد ، محمد الطاف یتو ،

فلاحی ادارے ضرورت مندوں کی مدد کریں: قیوم وانی

سرینگر//سول سوسائٹی فورم چیئرمین عبدالقیوم وانی نے کورونا کی وجہ سے گھمبیر صورتحال کے تناظرمیں فلاحی اداروں سے ضرروت مندوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ قیوم وانی نے حکومتی اداروں سمیت تمام فلاحی اداروں کو آگے آنے کی اپیل کی ہے کہ وہ اس گھمبیر صورتحال میں اپنے فلاحی کاموں میں تجدید کریں۔ انہوں نے خاص کر اتھ روٹ،یتیم فاونڈیشن، یتیم ٹرسٹ، سخاوت سینٹر ، ہیلپ پور فاونڈیشن سے اپیل کی کہ وہ بدلتے حالات کے پیش نظر اپنے لائحہ عمل میں تبدیلیاں کرکے، کووڈ بیماروں کے اہل خانہ، عام بیماروں، بیواوں اور ناداروں کے سامنے آکر انکے آنسوں پونچھیں۔انہوںنے کہاکہ ان سے دریافت کریں کہ انکی ضرورتیں کیا ہیںجنہیں پورا کیا جائے ۔قیوم وانی نے ملازمین تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی تعاون جاری رکھ کر سماج کی نیا کو ڈوبنے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی فورم یقین رکھتی ہے کہ جس طرح جموں کشمیر کے لوگ سابقہ

پولیو کبھی کمائی میں آڑے نہیں آیا،لاک ڈائون میںگھر کا چولہا ٹھنڈا نہ پڑنے دیا

سرینگر //یہ حقیقت ہے کہ ہر انسان دنیا میں اپنی ضرورتیں لیکر پیدا ہوتا ہے اس کو کھانے کیلئے غذا ،پینے کیلئے پانی ،رہنے کیلئے گھر چاہئے یہ انسان کی بنیادی ضرورتیں ہوتی ہیں اس کیلئے ایک نارمل انسان کو کافی محنت اور مشقت بھی کرنا پڑتی ہے لیکن سماج میں ایسے لوگ بھی ہیں جو اپاہچ کی زندگی گزارنے کے باوجود بھی حلال کمائی شام کو گھر لیکر جاتے ہیں تاکہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔کورونا لاک ڈائون کے بیچ اس وقت جہاں ہزاروں لوگوں کا روزگار چھن گیاہے، بیکاری نے لوگوں کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا، تو ایسے میں کرناہ کے لونٹھا گائوں کا اپاہچ شہری ذاکر حسین تپتی دھوپ میں محنت اور لگن سے ریڈہ لگا کر اپنے گھر کا چولہاجلا رہا ہے ۔پورے کرناہ میں لاک ڈائون ہے، دکانیں ،بازار اور کاروباری ادارے بند ہیں لیکن ذاکر کا ریڈہ لگا ہے ،سماجی فاصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے ذاکر ان دنوں ریڈے پر چپل بیچتا ہے ۔ذاکر اپنے کن

مرکزی حکومت عوامی جذبات کے کھلواڑ نہ کرے: حکیم

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ چیئرمین حکیم محمد یاسین نے کہا ہے کہ ریاستی تشخص جموں وکشمیر کے لوگوں کا آئینی حق ہے جس کو بغیر کسی تاخیر کے بحال کیا جانا چاہیے۔ ایک بیان میں حکیم یاسین نے مرکزی قیادت خاصکر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں کئے گئے وعدے کے مطابق جموں وکشمیر کے ریاستی کردار کو فوری طور بحال کریں تاکہ لوگوں کے کھوئے ہوئے اعتماد اور بھروسے کو بحال کرنے میں مدد مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ ریاست کی سبھی  سیاسی پارٹیوں میں جموں وکشمیر کا ریاستی کردار بحال کرنے، اراضی پر مالکانہ حقوق قائم رکھنے اور سرکاری نوکریوں کے تحفظ کے بارے میں یکساں رائے پائی جاتی ہے اور اب یہ ملک کی سیا سی قیادت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے انکی مانگوں کو پورا کریں تاکہ جموں وکشمیر میں منجمد پڑی سیاسی و جمہوری

۔15اگست کو ریاست کا درجہ اور 5اگست کو4جی بحال ہوگا

 سرینگر//کانگریس لیڈر طارق حمید قرہ نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ مرکز نے پہلے ہی لیا ہے ۔طارق حمید قرہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا پیغام درج کرتے ہوئے اس بات کاانکشاف کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ پہلے ہی کیاہے اور اس کا عمل 15اگست سے شروع ہوگا جبکہ4جی انٹر نیٹ 5اگست سے بحال ہوگا ۔طارق حمید قرہ نے ٹویٹ میں کہا ’’انتہائی قریبی دوست نے مجھ سے کہا کہ جموں وکشمیر سے بعض سیاسی لیڈران کی جانب سے اچانک اسٹیٹ ہوڈ (ریاستی درجے کی بحالی) کے حوالے سے طوطے کو بولی بولنا شروع کردیا ہے جبکہ ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ حکومت نے پہلے ہی لیا ہے اور اس کیلئے 15اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا عمل 15اگست سے ہوگا اور5اگست سے 4۔جی انٹر نیٹ کی بحالی ہوگی ،یہ در اصل &r

کوکرناگ اور سوپور میں آتشزدگی وارداتیں

 اننت ناگ+سوپور//کوکر ناگ میں آگ کی ایک واردات میں دکان خاکستر ہوگئی جبکہ سوپور میں رہائشی مکان خاکستر ہوگیا ۔اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو شہنواز احمد گنائی نامی دکاندار کی دکان میں آگ نمودار ہوئی ۔ آگ لگنے کی وجہ سے دکان میں موجود لاکھوں روپئے کاسازوسامان راکھ ہوگیا۔ اس بیچ محکمہ فائر سروس اور مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کارروائی عمل میں لائی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ۔ادھر جلال آباد سوپور میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا ۔پیر کی صبح سابق ایڈوکیٹ مشتاق احمد پنڈت ولد مرحوم حبیب الا پنڈت کے دو منزلہ مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے پورے مکان کوآناً فاناً اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اگر چہ جب تک فائر سروس عملہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا تب تک مکان کی اوپری منزل مکمل طور خاکستر ہوچکی تھی ۔اس سلسلے میں ایس ایچ او سوپور عازم خان

قمر شاہ آباد سے چوگنڈ تک سڑک کی حالت ناگفتہ بہ

اننت ناگ //ویری ناگ کے ایک دوردراز پہاڑی علاقہ میں سڑک خستہ ہونے کی وجہ سے ناقابل آمدروفت بن چکی ہے ۔قمر شاہ آباد سے  چوگنڈ تک سڑک انتہائی خستہ حال ہے ۔5کلو میٹر پر مشتمل اس سڑک پر گہرے کھڈ بن چکے ہیں ،جس کی وجہ سے اب گاڑیوں کی آمدروفت بند ہو چکی ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بارشون میں سڑک جھیل کا منظر پیش کر تی ہے۔،اگر چہ ہنگی پورہ سے قمر اور چوگنڈ سے ویری ناگ تک سڑک پر گذشتہ ہفتے میکڈم بچھایا گیا تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پریہ 5کلو میٹر کو جوں کا توں ہی چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے اُنہیں سخت مشکلات درپیش ہیں۔اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر آر اینڈ بی ڈورو کا کہنا ہے کہ سڑک مرکزی معاونت والی اسکیم (CRF)کے تحت بن رہی ہے اور میکڈم بچھانے کا کام جس ایجنسی کو سونپا گیا ہے وہ مزید کام کرنے سے قبل واجب الادا رقم واگذار کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز ایجنس

گوری پورہ کنگن اوراچھ بل میں پینے کے پانی کی قلت

کنگن+اننت ناگ//آری گوری پورہ کنگن میں پینے کے پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس روز سے انہیں سخت مشکلات درپیش ہیںاور لوگ مجبوراًآلودہ پانی استعمال کررہے ہیں ۔ عبدالخالق ڈار نامی ایک شہری نے بتایا کہ علاقے میں دس برس قبل ایک ٹینکی بنائی گئی تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے لیکن اس ٹینکی سے اکثر پانی کی سپلائی بند رہتی ہے۔ مقامی لوگوں نے جل شکتی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر گاندربل سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ادھر اچھ بل میںپینے کے پانی کی قلت کے پیش نظر عوام نے جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔تیلی ونی اچھ بل میں دھرنے پر بیٹھیں خخواتین نے ہاتھوں میں خالی برتن لے کر محکمہ کے خلاف نعرے بلند کئے ۔احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ محکمہ اُنہیں پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے ،جس کی

مزید خبرں

ٹنگمرگ میں ریچھ کے حملے میں دو افراد زخمی مشتاق الحسن  ٹنگمرگ //ٹنگمرگ کے گنہ ونی چھاندل میں ریچھ نے ایک حملے میںبلال احمد خان ولد ہلال احمد خان پر اس وقت حملہ کیا جب مذکورہ نوجوان نزدیکی جنگل میں گھوم رہاتھا ۔زخمی نوجوان کو فوری طور ٹنگمرگ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ۔ادھر فیروزپورہ میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول قائم ہوا جب ریچھ نے سبزی کی کیاری میںایک خاتون ساجہ بیگم زوجہ غلام احمد لون پر اچانک حملہ کرکے شدید طور زخمی کردیا ۔ مقامی لوگوں نے خاتون کو فوری طور ٹنگمرگ اسپتال پہنچایا جہاں اسکی ابتدائی مرہم پٹی کرکے صورہ اسپتال منتقل کیا گیا۔    بانڈی پورہ میں میونسپل کونسل کی افتتاحی تقریب عازم جان  بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میونسپل کمیٹی کو میونسپل کونسل کا درجہ دینے کے سلسلے میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اربن لوکل باڈیز کے ڈائریکٹر