آج پبلک پارکس اور باغات کھول دیے جائینگے

سرینگر// جموں وکشمیر حکومت نے آج یعنی8 جولائی بدھ سے تمام پبلک پارکس اور باغات کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم پبلک پارکس اور باغات میں داخل ہونے والے افراد کو داخلی پوائنٹس پر تھرمل سکریننگ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا اور انہیں ماسک کا استعمال کرنے کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خاصا خیال رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک اور سینی ٹائزرس کا استعمال کر کے سماجی دوری اختیار کریں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ ان افراد کیخلاف جرمانہ عائد کریں جو احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کریں۔انہوں بتایا گیا کہ باغات اور پارکس دروازوں پر سینتی ٹائزرس دستیاب رکھیںجائیں۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے رواں برس مارچ کے تیسرے ہفتے میں کورونا وائرس کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے تمام پبلک پارکس اور باغات کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ لیفٹینن

اینٹی کرپشن بیورو کی فعالیت،2ایس ایس پی سمیت 13پولیس افسرتعینات

جموں //حکومت نے کرپشن کے خلاف اقدامات کیلئے اینٹی کرپشن بیورو کومزید فعال بنانے کے مقصد سے 2ایس ایس پیز سمیت 13پولیس افسران کو تبدیل کرکے بیورو تعینات کیاہے ۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک حکمنامہ کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک جموں سٹی جوگیندر سنگھ م ایس پی نارتھ سرینگر الطاہر گیلانی، ڈی وائی ایس پی اینٹی ہائی جیکنگ جموں ڈاکٹر اشوک شرما، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر پونچھ ظفر اقبال نواز، سیکشن افسر ڈی آئی جی راجوری پونچھ رینج ساگر سنگھ، ڈی وائی ایس پی آئی آر 9بٹالین محمد یوسف ،ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر کشتواڑ سنی گپتااور لاوڈا سرینگر ڈی وائی ایس پی رئیس احمد میر کو تبدیل کرکے اینٹی کرپشن بیورو تبدیل کیاگیاہے ۔دریں اثناء ایس ایس پی زبیر احمد ، ایس پی امیت گپتا، ایس پی فیصل قیوم اور اے ایس پی سندیپ گپتا کو بھی اینٹی کرپشن بیورو تبدیل کیاگیاہے۔  

محکمہ ڈاک میں 442 اسامیاں

 جموں//بھارتیہ محکمہ ڈاک نے جموں کشمیر سرکل میں ڈاک سیوک اسامیوں کی بھرتی کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں اس ضمن میں جاری ایک مراسلے کے مطابق برانچ پوسٹ ماسٹرس، اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹرس اور ڈاک سیوکوں کی 442 آسامیوں کو مشتہر کیا گیا ہے ۔ خواہشمند اُمیدوار آن لائین سرکاری ویب سائیٹ http://appost.in/gdsonline/Home.aspx. پر اپنی درخواستیں بھیج سکتے ہیں ۔ اُمیدواروں کو درخواستیں آن لائین پیش کرنے سے قبل نوٹیفکیشن کا بغور مطالعہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ آن لائین درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 5 اگست 2020 مقرر کی گئی ہے ۔     

ہمارے حال پر ترس کھائیں | کپوارہ کے چھاپڑی فروشوں کا انتظامیہ سے مطالبہ

کپوارہ// لاک ڈاون کے دوران ضلع کپوارہ میں جہاں زندگی کا ہر شعبہ متا ثر ہوا وہیں قصبہ میں چھاپڑی فروشوں کا کام کاج بھی متا ثر ہوا ۔ ان چھاپڑی فروشو ں کا کہنا ہے کہ وہ وہ لاک ڈاون سے قبل دن بھر محنت کرکے اپنی روزی رو ٹی کماتے تھے لیکن اب نوبت فاقہ کشی پر پہنچی ہے ۔چھا پڑی فرشو ں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں نر می کے ساتھ ہی انہو ں نے دوبارہ اپنا کام کاج شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ  لاک ڈاون میں نرمی کے بعد اگرچہ قصبہ میں بڑے بڑے دکاندار اپنا کام کاج بغیر خلل کرتے ہیں تاہم انتظامیہ انہیں کام کرنے سے روک دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا روزگار خطرے میں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف چھاپڑی فروشوں پر ہی دبائو ہے اور گزشتہ کئی روز سے انہیں تنگ کیا جارہا ہے جو ان کے ساتھ سر اسر زیادتی ہے ۔انہو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چھا پڑی فروشو ں کے حال پر ترس کھائیں اور انہیں اپنا کاروبار جاری رکھنے کی ا

سونہ مرگ میں حادثہ ٹل گیا | گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک میں آگ

کنگن//سیاحتی مقام سونہ مرگ میں منگل کو اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب گیس سلنڈروں سے بھرے ایک ٹرک میںاچانک آگ نمودار ہوئی۔منگلوارکو جموں سے کرگل کی طرف جارہے گیس سلنڈروں سے بھرے ایک ٹرک زیر نمبرسے سونہ مرگ میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس کی وجہ سے سونہ مرگ بازار میں افرا تفری پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، دوکاندار اور سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین جمع ہوگئے اور آگ پر قابو پالیا اور ایک بہت بڑا حادثہ رونما ہونے سے ٹل گیا ۔بیوپار منڈل سونہ مرگ کے صدر شبیر احمد لون نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سونہ مرگ میں ایسے ہی واقعات مدنظر رکھ کر ایک فائر سروس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور گذشتہ ماہ صوبائی کمشنر کی نوٹس میں بھی یہ معاملہ لایا گیا ۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ سونہ مرگ میں ایک فائرسروس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔  

پینے کے صاف پانی کا غلط استعمال | ٹنگمرگ میں جل شکتی محکمہ کی کارروائی

 ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں جل شکتی محکمہ نے غیر قانونی طور پانی استعمال کرنے پر صارفین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں پائپ ضبط کیں۔محکمہ کی ایک ٹیم نے کھونچی پورہ نامی گائوں میں ایک چھاپہ مارکارروائی کے دوران صارفین کو سبزیوں اور گھریلو پارکوں میں پینے کا صاف پانی غیر قانونی طور استعمال کرنے پر پائپ ضبط کیں۔ محکمہ کو عوام کی طرف سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی شکایات موصول ہورہی تھیں کہ کھونچی پورہ میں اکثر لوگ سبزیوں اور پارکوں کو پینے کے صاف پانی سے سیراب کرتے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں نے جل شکتی محکمہ کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔  

پونچھ کا شہری ٹنگمرگ میں ریچھ کے حملے میں زخمی

ٹنگمرگ//سیاحتی مقام درنگ ٹنگمرگ میں ریچھ نے پونچھ کے ایک بکروال پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کردیا ۔ محمد رفیق چیچی ولد نقد دین چیچی ساکن پونچھ سریل درنگ ٹنگمرگ میں اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس پر ایک ریچھ نے حملہ کردیا۔ مذکورہ بکروال مویشی چرانے کی غرض سے جنگل میںتھا جب ریچھ نے اپس پر حملہ کیا۔اس کی چیخ وپکار سن کر وہاں دیگر بکروال دوڑپڑے جنہوں نے مذکورہ شہری کو ریچھ کے چنگل سے بچا کر سب ڈسڑکٹ اسپتال ٹنگمرگ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ابتدائی مرہم پٹی کرکے صورہ انسٹچوٹ منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں ۔  

کیونسہ بانڈی پوہ میں دوشیزہ کی پراسرارموت

 سوپور// بانڈی پورہ ضلع میں ایک نوجوان نے اپنے گھرمیں خودکاخاتمہ کردیا جبکہ ایک دوشیزہ کی پراسرارحالات میں موت ہوئی۔کیونسہ بانڈی پورہ  کی ایک لڑکی کی پراسرارحالات میں موت ہوئی۔اطلاعات کے مطابق 20 سالہ دوشیزہ منگلوار صبح کے وقت اپنے کمرے میں بے ہوش ہوگئی، اگرچہ اُس کے گھر والوں نے اُسے فوراً سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور پہنچایا مگر وہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ مہلوک لڑکی گھر والوں نے بتایا ہے کہ اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اُس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مذید َتحقیقات شروع کی۔ قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد پولیس نے لاش کو گھر والوں کو سپرد کیا۔ادھر نینی نارہ سمبل میں منگل شام کو جہانگیراحمدگوروولدغلام محمد گورونے اپنے کمرے میں خود کو پھانسی پر لٹکایا۔تفصیلات کے مطابق گھر والوں نے اُسے کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا اور فوراًسمبل اسپتال پہنچایا جہاں

لاپتہ بچے کی لاش نالہ مدھومتی سے برآمد | پلوامہ کے گم ہوئے ڈرائیور کی لاش دریائے جہلم میں تیرتی پائی گئی

بانڈی پورہ//کلوسہ بانڈی پورہ میں سوموارشام کو لاپتہ ہوئے 6 برس کے بچے کی لاش منگل کو نالہ مدھومتی سے جبکہ پلوامہ میں تین روزقبل گم ہوئے ڈرائیور کی لاش کو دریائے جہلم سے برآمدکیاگیا۔اطلاعات کے مطابق محمدانیس لون ولدرفیق لون ساکن سملرنانہال میں تھااوراس دوران سوموارشام کواچانک لاپتہ ہوگیا۔ اگرچہ پولیس اورمقامی لوگ اُسے رات بھرتلاش کرتے رہے ،تاہم منگل کی صبح بچے کی لاش نالہ مدھومتی سے برآمد کرلی گئی ۔پولیس نے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا۔ادھرسی این ایس خبررساں ایجنسی کے مطابق پلوامہ کے ایک لاپتہ ڈرائیور کی لاش منگل کو پانپور میں دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی۔دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران پتل باغ پانپور میں کچھ لوگوں نے ایک لاش کو پانی پر دیکھا اور انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔مابعد  لاش کی شناخت 37سالہ مظفر احمد راتھر ولد غلام نبی ساکن مونگہ ہامہ پل

مزید خبرں

 کامگاروں اور ان کے لواحقین کے حق میں 4.67کروڑ روپے امداد منظور  بہبودی اقدامات لاگو کرتے وقت مقررہ مدت کا خیال رکھاجائے:بصیرخان  سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج وفات و آخری رسومات امداد اور دائمی امراض کے لئے مالی معاونت کے تحت جموںوکشمیر کے مختلف اضلاع کے تعمیراتی کامگاروں اور اُن کے لواحقین کے حق میں 4.67کروڑ روپے منظور کئے۔سکیم کے تحت ، جوکہ جموںوکشمیر بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ ( جے کے بی سی ڈبلیو ڈبلیو سی ) کی جانب سے چلائی جارہی ہے 50فیصد منظور شدہ رقم مستحقین کے حق میں واگزار کی گئی جبکہ باقی ماندہ رقم آنے والے دنوں میں فراہم کی جائے گی۔مشیر نے اِس ضمن میں منعقدہ میٹنگ میں رقم منظور کی جس میں سی ای او جے کے بی او سی ڈبلیو ڈبلیوبی، مشیر کے او ایس ڈی اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔وفات و آخری رسومات اِمداد سکیم کے تحت مشی

مزید خبرں

سینئرصحافی ونود دوا کی گرفتاری پر 15جولائی تک روک نئی دہلی// سپریم کورٹ نے وطن سے غداری کے معاملے میں سینئر صحافی ونود دوا کی گرفتاری پر حکم امتناع کو 15 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ہماچل پردیش پولس کو مہر بند لفافے میں اب تک کی گئی تحقیقات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس ادے امیش للت، جسٹس ایم ایم شانتن گودر اور جسٹس ونییت سرن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ونود دوا کو پولس کے ضمنی سوالنامے کا جواب دینے سے منع کیا۔ عدالت عظمی میں ونود دوا کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل وکاس سنگھ نے دلیل دی کہ ہماچل پولس تفتیش کے نام پر انہیں ہراساں کررہی ہے ۔ایڈوکیٹ وکاس سنگھ نے بتایا کہ پولس نے دوا کو ایک سوالنامہ بھیجا تھا جس کا انہوں نے جواب دے دیا ہے ، لیکن اب پولس انہیں ہراساں کرنے پر اتر آئی ہے اور ایک کے بعد ایک سوالنامے بھیج رہی ہے ۔      کیرلہ کے چیف سیکریٹری ایم شیو

تازہ ترین