تازہ ترین

سڑک کی کشاد گی نامکمل ،میکڈم بچھانے کا عمل شروع | نارستان ترال کی آبادی برہم، حکام سے مداخلت کی اپیل

 ترال//ترال کے دور افتادہ علاقے نارستان میں ڈرنیج سسٹم اور سٹرک کی کشاد گی کے بغیر ہی سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے ،جس پر مقامی لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ قصبہ ترال سے تقریباً20کلو میٹر دورنارستان (نرگستان)علاقے میںرابطہ سڑک خستہ حال ہونے کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سرکار نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھ کر علاقے کے لئے مرکزی معاونت والی اسکیم (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت سڑک تعمیر کرنے کی منظوری دی۔جس کے بعدکئی کلو میٹر لمبی سڑک تعمیر کرنے کا کام شروع کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ تعمیراتی ایجنسی کے ٹھیکیدار نے سڑک پر ابتدائی مرحلے کا کام شروع کیا لیکن کئی مقامات پر سڑک کی کشاد گی عمل میں نہیں لائی گئی اورنہ ہی ڈرینج سسٹم کا انتظام کیا گیا

احساس ِذمہ داری کا فقدان | ٹنگمرگ کا فیروز پورہ نالہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں نالہ فیروز پورہ میںمقامی لوگوں اور محکمہ فلڈ کنٹرول کی عدم توجہی کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں مقا می لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ فیروز پورہ کو کوڑے دان میں تبدیل کیا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف سے حکام کرونا وائرس کی وجہ سے ہر علاقے کو صاف ستھرا بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے وہیں اس علاقے کو ڈمپنگ ائریا میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ اس سلسلے میں کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ سے اپیل کی گئی کہ وہ صفائی مہم شروع کریں تاکہ اس عمل کو روکا جاسکے تاہم اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی طرف فوری توجہ دی جائے اور ان افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے جو اس نالہ کی آلودگی کیلئے ذمہ دار ہیں۔  

سڑک تعمیر کرنے میں اڑچن | ٹنگمرگ میں محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاج

 ٹنگمرگ// کہچی پورہ اور مادم کو ملانے والی رابط سڑک کی تعمیر میں محکمہ جنگلات کی طرف سے اعتراض کرنے پر مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات ٹنگمرگ کے خلاف احتجاج کیا۔انہوں نے کہا کہ سڑک تعمیر کرنے سے دو دیہات آپس میں جڑ جائیںگے ۔ڈی ایف او ٹنگمرگ شوکت احمدا یتو نے اس سلسلے میں بتایا کہ سڑک کی تعمیر میں اس وجہ سے رکاوٹ کھڑا کی گئی کہ پی ایم جی ایس وائی نے از خود کہچی پورہ سے مادم تک تعمیر ہونے والی رابط سڑک کیلئے محکمہ جنگلات کی اراضی پر جے سی بی لگائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمہ نے سڑک تعمیر کرنے  کے لیے محکمہ جنگلات سے کوئی رابطہ بھی نہیں کیا ۔ڈی ایف او کے مطابق یہ سڑک غیر قانونی طور تعمیر کی جاری ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔

اوڑی میں بزرگ شہری ریچھ کے حملے میں زخمی

اوڑی//اوڑی میں منگل کی شام اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک75 سالہ شہری کو ریچھ نے حملے میں زخمی کیا۔اس موقع پر مذکورہ شہری کے بیٹے نے ذاتی بندوق سے گولی چلا کر ریچھ کو ہلاک کر دیا۔نظام الدین ولد نور الدین جنجو ساکن صدوانی دردکوٹ کو ریچھ نے اپنے گھر کے  سامنے حملہ میں شدید زخمی کر دیا۔اس موقع پر اُس کا بیٹاشبیر احمد جنجو نے باپ کو بچانے کیلئے ذاتی بندوق کا استعمال کیا اور ریچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔اس سلسلے میں وائلڈ لائف اور پولیس کی ایک ٹیم نے موقعہ پرجا کرصورتحال کا جائزہ لیا۔اوڑی پولیس نے شبیر احمد کے خلاف ایک کیس زیر نمبر86/2020کے تحت درج کیا ۔زخمی شہری کو گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ سے صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ منتقل کیا گیا جہاں اْس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔  

این ایچ ایم ملازمین کا’ ایجیک‘ ہڑتال کی حمایت کااعلان

 سرینگر //نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن نے 6جون کو ایجیک کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ترجمان روف احمد نے بتایا کہ کیجول ورکرس،نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز اور دیگر عارضی ملازمین کی حمایت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ جموں و کشمیر سرکار نے عالمی وباء کے دوران بھی نیشنل ہیلتھ میشن ایمپلائز کی مانگوں پر کوئی توجہ نہیں دی‘‘۔ رئوف احمد نے بتایا کہ عالمی وباء کے دوران نیشنل ہیلتھ میشن کے 12ہزار ملازمین فرنٹ لائن پر کام کرہے ہیں اور لوگوں کی جان بچانے میں پیش پیش ہیں لیکن جب این ایچ ایم ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی بات ہوتی ہے تو حکومت خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔ روف احمد نے بتایا کہ پچھلی سرکاروں نے بھی نیشنل ہیلتھ میشن ایمپلائز کے ساتھ کئی وعدے کئے اور وہ تمام وعدے سراب ثابت ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے انجمن 6جولائی کو دی گئی ہڑ

بانڈی پورہ کے دکانداروں کیلئے کووِڈٹیسٹ لازمی

بانڈی پورہ//ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے قصبے کے بازار میں اُن ہی دکانداروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کافیصلہ کیا ہے جن کا کووِڈ- 19ٹیسٹ منفی آیا ہو۔قصبے کے بازار کادورہ کرتے ہوئے ضلع کمشنرظہوراحمدمیر نے دکانداروں کودرپیش مسائل کی جانکاری حاصل کی اوران کے ازالے کیلئے اقدام کرنے کایقین دلایا۔ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں سے کہا کہ ان ہی دکانداروں کو دکان کھولنے کی اجازت دی جائے گی جن کی کووِڈ- 19رپورٹ منفی آئی ہو۔انہوں نے کہا کہ نسو سے لیکر کلوسہ تک اورخادم مارکیٹ سے لیکرآجر تک تمام دکانداروں کیلئے کوروناوائرس ٹیسٹ کرنالازمی ہوگا۔انہوں نے تمام دکانداروں اوربیوپارمنڈل سے وابستہ لوگوں کواس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے دیگر بازاروں کے دکانداروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بھی ٹیسٹنگ کے عمل میں اشتراک کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے لوگوں سے بھی تلقین کی کہ وہ بغی

کپوارہ کے اسپتالوں میں تمم طبی سہولیات میسر:سی ایم او

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں کورونا مخالف لڑائی میں محکمہ صحت نے اچھی کا ر کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متا ثرین کو ہر طرح کی طبی سہولیات میسر رکھیں ۔اس بات کااظہارچیف میڈیکل آفیسر کپوارہ ڈاکٹر کو ثر امین نے نامہ نگارو ں کو گزشتہ 3مہینو ں کے دوران محکمہ صحت کی طرف سے کورونا مخالف لڑائی کی تفصیلات دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مہلک بیماری کی روکتھام کے لئے طبی ٹیمو ں نے صف اول پر کام کر کے اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ۔چیف میڈیکل آفیسر نے مزید کہا کہ ضلع میں کووِڈ19-متاثرین کی تعداد 537تک جا پہنچی جن میں اب تک407مکمل طور شفایا ب ہو کر اپنے گھرو ں کو چلے گئے، جو خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں متا ثرین کی تعداد گھٹ کر 124رہ گئی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ بہتر طبی امداد اور محکمہ کی طبی ٹیمو ں کی نگرانی کی وجہ سے مزید متا ثرین شفا یا ب ہو رہے ہیں ۔ضلع میں اس وقت ریڈ زون علاق

اسکولی فیس کی ادائیگی | حکومت کافیصلہ آنے تک فیس ادانہ کرنے پر والدین کی انجمن کازور

سرینگر// لاک ڈائون کے دوران طلاب کے اسکولی فیس کی ادائیگی پر مخمصہ جاری ہے،جبکہ نجی اسکول منتظمین کی ایسو سی ایشنوں اور طلاب کے والدین کی انجمنوں کے درمیان یہ معاملہ باعث تنازعہ بن گیا،جس کے نتیجے میں طرفین میں ٹکرائو کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ والدین انجمن’’پاپا‘‘ نے حکومتی فیصلہ آنے تک اسکول کی فیس ادا نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کے ازالہ کیلئے فاسٹ ٹریک کمیٹی تشکیل دیں۔ وادی میں کرونا لاک ڈائون کے نتیجے میں مارچ سے نجی تعلیمی ادارے مقفل ہیں،جبکہ والدین نے بھی فیس کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ نجی اسکول منتظمین کی انجمنوں اور طلاب کے والدین کی انجمن’’پیرنٹس ایسو سی ایشن آف پرائیوٹ ایڈمنسٹریٹیڈ اسکولز‘‘ کے درمیان کئی رائونڈوں کی میٹنگوں کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مستحق طلاب کے والدین کو فیس میں راحت دینے کے فیص

مزید خبرں

جموں وکشمیرمیں درمیانی شدت کازلزلہ  سرینگر//جموں کشمیرمیں منگل کی شب درمیانی شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلوں سے متعلق قومی مرکز نے بتایا کہ جموں کشمیرمیںمنگل کی شب 11 بجکر 32 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی زلزلہ پیما پرشدت4.6درج ہوئی اور یہ سطح زمین سے پانچ کلومیٹر نیچے آیا۔فوری طور کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔     ڈاکٹروں کا قومی دن  | اسٹیٹ لیگل سروس اتھارٹی کے اہتمام سے آن لائین تبادلہ خیال جموں//جموں کشمیر ایس ایل ایس اے کی سرپرستِ اعلیٰ چیف جسٹس گیتا متل کی بصیرت افروز رہنمائی اور جموں کشمیر ایس ایل ایس اے کے ایگزیکٹو چئیر مین جسٹس راجیش بندل کی فعال نگرانی میں یہاں جے کے ایس ایل ایس اے کی جانب سے ڈاکٹروں کا قومی دن منایا گیا جس کا مرکزی خیال’’ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات میں کمی لائی جائے ‘&lsqu