جموں و کشمیر بینک چوتھے سہ ماہی مالی نتائج کا اعلان

جموں//جموں و کشمیر بینک نے مالی سال2019-20کے چوتھے سہ ماہی اور اپنے سالانہ مالی نتائج کا اعلان بورڈ آف ڈائریکٹرس کی منطوری کے بعد کیا ہے۔سالانہ مالی نتائج کے حوالے سے بینک کی نیٹ انٹرسٹ انکم (NII)میں سال بہ سال10فیصد بہتری دیکھی گئی ہے جو کہ مالی سال2018-19کے مقابلے میں 3383.93 کروڑ روپے سے بڑھکرمالی سال 2019-20 میں 3706.67 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔بینک کے قرضہ جات کا حجم 64399کروڑ روپے ہے جبکہ ڈیپازٹس 9فی صد کے اضافے کے ساتھ89639کروڑ روپے سے بڑھکر97788کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔بینک کے مجموعی کاروبار میں 4%اضافہ درج کیا گیا ہے جو کہ 162187کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔خراب اور شک آور اثاثوں کی پراوجنگ کیلئے گزشتہ سے پہلے مالی سال کے آخر پر 1053کروڑ روپے  رکھے گئے تھے  جبکہ گزشتہ مالی سال کے لئے یہ رقم 2523کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ اسطرح پراوجنگ سے پہلے کا آپریٹنگ منافع 1525.05کرو

کرغستان اور جلال آباد میں درماندہ طلاب کوواپس لایا جائے: سوز

سرینگر//سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلال آباد اورکرغستان میں درماندہ کشمیری طلبہ کوفوری طور کشمیرپہنچانے میں مددکرے۔ایک بیان میں پروفیسرسوزنے کہا کہ انہوں نے مرکزی وزارت خارجہ کو یہ بات صراحت سے سمجھائی کہ چونکہ آج کل ہوائی پروازوں کی قلت ہورہی ہے اس لئے اس مسئلہ کو فوری طور وزارت شہری ہوابازی کے ساتھ اُٹھایا جائے تاکہ کرغستان کیلئے وقت پر درماندہ کشمیری طلاب کیلئے ہوائی پرواز کاانتظام کیاجائے ۔سوز نے کہا کہ انہوں نے کرغستان میں بھارت کے سفیرآلوک امیتاب ڈمری سے کہا کہ وہ درماندہ کشمیری طلاب کو کشمیر پہنچانے میں اپنی کوششیں تیزکرے تاکہ وقت پرپروازکاانتظام ہوسکے۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں یوٹی انتظامیہ کوباخبررکھاہے تاکہ وہ بھی اس سلسلے میں کچھ  مددکرسکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کرغستان میں

’’ چینی فوج وادی گلوان چھوڑے گی‘‘

سری نگر// یواین آئی//پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے مرکزی حکومت کے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب چینی فوج کو وادی گلوان سے نکلنا پڑے گا۔بتادیں کہ مرکزی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہے۔موصوفہ نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا،’’چینی فوج کو بالآخر وادی گلوان چھوڑنی پڑے گی کیونکہ اب وہ ٹک ٹاک ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ کیا گھر میں گھس کے مارا‘‘۔ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صرف پب جی چینی ایپ ہوتی تو ملک کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے اور ملک کی تعمیر کے لئے کافی وقت میسر ہوجاتا۔   

پٹن میں ٹپر نے شہری کو کچل کر شدید زخمی کردیا

 بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں منگل کے روز ایک 35 سالہ شخص ٹپر کے نیچے آکر  شدید زخمی ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مین مارکٹ پٹن  میں  ایک  35 سالہ شخص شبیر احمد ملک ساکنہ  پٹن ٹپر کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا تاہم اُسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خون میں لت پت اس نوجوان کو میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ سرینگر منتقل کیا جہاں اس کی نازک حالت بتائی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے ڈرائیور کو گرفتارکیاہے۔  

تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں اضافہ کوروکاجائے

سرینگر// اپنی پارٹی نے حکومت سے کہا ہے کہ تعمیراتی میٹریل کی قیمتوںمیں غیر متوقع اضافہ کو روکنے کیلئے مکمل ریگولیٹر ی کمیشن تشکیل دیا جائے کیونکہ لوگوں کو سخت مشکلات سے گذرنا پڑ رہا ہے اور جموں وکشمیر بھر میں ترقیاتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ایک مشترکہ بیان میں سابقہ رکن قانون ساز اسمبلی اور اراکین قانون سازیہ محمد اشرف میر اور عبدالرحیم راتھر نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ہونی چاہئے جس میں  تعمیراتی میٹریل تیار کرنے والی ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی شامل ہوں تاکہ وقتاًفوقتاًتعمیراتی شعبہ کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل نکالاجاسکے۔ اپنی پارٹی لیڈران نے کہاکہ گذشتہ سال کے برعکس امسال تعمیراتی میٹریل جس میں اینٹیں، پتھر، ریت ، بجری وغیرہ شامل ہیں کی قیمتوں میں بلاجواز ریکارڈ60فیصد اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ غیریقینی طور قیمتوں میں اضافہ سے نہ صرف عام آدمی پریشان ہے بلکہ

گاندربل میں تعلیمی اداروں کو خالی کرنے کاعمل

سرینگر/ /محکمہ فوڈ اینڈ سپلائیز کے بعد گاندربل پولیس نے واضح کر دیا کہ ضلع میں تعلیمی ادارو ں کو فورسز کیلئے خالی کرنے کا عمل محض امر ناتھ یاترا کیلئے ہے اور لوگوں کو افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے ۔ سی این آئی کے مطابق گاندربل میں پولیس پبلک میٹنگ کے بعد میڈیا کے سوالوں کے جواب میں ایس ایس پی گاندربل خلیل پسوال نے بتایا کہ ضلع میں فورسز کیلئے تعلیمی ادارے اور اسپتالوں کوخالی کرنے کے حکمنامہ سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ عمل صرف امرناتھ یاترا کیلئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی امرناتھ یاترا کی شروعات ہوتی ہے، تو حفاظتی انتظامات کیلئے ہمیں اسکولوں اور اسپتالوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کی کمیونیکیشن ہم روز انتظامیہ کو لکھتے ہیں اور اس میںکوئی نئی بات نہیںہے اور نہ ہی کوئی گھبرانے والی بات ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شرپسند عناصرکی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

لاک ڈائون ضابطوں کی خلاف ورزی

 بارہمولہ //قصبہ بارہ مولہ میں کورونالاک ڈائون کے قواعدکی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں تین ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرنے کا ضلع مجسٹریٹ نے پولیس کوحکم دیا ہے۔حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ مین مارکیٹ بارہ مولہ میں واقع تین ہوٹلوں کو کورونالاک ڈائون کے معیاری ضابطہ کارکی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ،اس لئے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس سے کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب تینوں ہوٹلوں کیخلاف فوری طور ایف آئی آر درج کی جائے۔  

فیس معاف اسکیم کا ناجائزفائدہ اُٹھانے کی کوشش

سرینگر//طلبہ کی فیس معاف کرنے کی اسکیم کاغلط استعمال کرنے پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے نجی اسکولوں کی انجمن نے کہا کہ سرکاری ملازمین نے بھی فیس کی ادائیگی نہیں کی جبکہ کئی اسکولوں پرحملے بھی کئے گئے۔انجمن نے کہا کہ تمام والدین نے فیس کی ادائیگی کا سلسلہ روک دیا ہے جس کی وجہ سے اسکولوں پر بند ہونے کے خطرات منڈلارہے ہیں ۔نجی اسکولوں کی انجمن نے ایک بیان میں کہا کہ انجمن نے معاشرے کے متاثرہ طبقے کی مددکیلئے اسکولوں میں مستحق بچوں کی فیس معاف کرنے کی اسکیم کومتعارف کرایاتھاتاہم کچھ لوگ اسے مکمل فیس بائیکاٹ کی صورت میں استعمال کرتے ہیں۔انجمن نے کہا ،’’سرکار کی طرف سے بچوں کی فیس معاف کرنے کیلئے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیاتھا،حتی کہ اسکولوں کو بچوں سے فیس وصول کرنے کی بھی اجازت دی گئی تھی،تاہم سماج کے تئیں نیک جذبے کو مدنظر رکھ کرہم نے لوگوں کو کچھ راحت دینے کافیصلہ کیا،تاہم بدقسمتی

کووِڈ- 19اموات؛ مردوں کی شرح خواتین کے مقابلے زیادہ:ڈاک

 سرینگر//وادی کشمیرمیں کوروناوائرس کی عالمگیر وباء سے مرنے والوں میں عورتوں کی مقابلے میں مردوں کی زیادہ اموات ہورہی ہیں ۔اس بات کاانکشاف ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرنے ایک بیان میں کیا ہے۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرنے کہا ہے کہ وادی میں کووِڈ-  19کے نتیجے میں 72فیصد مردوں کی موت ہوئی ہے جبکہ خواتین کے اس وائر س سے اموات کی شرح وادی میں کم ہے ۔ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ وادی میں اس مرض کی وجہ سے اب تک88افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 72فیصد مرد اور28فیصد خواتین شامل ہیں.۔انہوں نے کہ اعدادوشمار کے مطابق 30جون تک اس وائرس سے مرنے والوں میں71.59فیصد مردہیں جبکہ 28.40فیصد خواتین کی اس مرض سے موت واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ 88اموات میں63مرد تھے جبکہ25خواتین اس وبائی مرض کاشکار ہوئیں۔ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ70فیصد مرنے والوں میں 60سال سے زائد کے مردشامل ہیں اور ان می

پولیس سربراہ سے اپیل

 سرینگر//’بسنل‘کی ناقص کارکردگی سے پریشان لوگوں میں گزشتہ برس اُس وقت اُمیدکی کرن جاگ اُٹھی جب ریلائنس مواصلاتی کمپنی نے جیوفائبر نصب کرنے کااعلان کیا لیکن 5اگست2019کوانٹرنیٹ اور ٹیلی فون مواصلات پرپابندی کی وجہ سے ان کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا۔حکومت نے جب مرحلہ وار ٹیلی فون اورانٹرنیٹ خدمات کی بحالی کافیصلہ کیاتوعمرآباد،بسم اللہ کالونی ،پرے پورہ اورابراہیم کالونی کے مکین اتنے خوش قسمت نہیں تھے۔جس طور سے کچھ نامعلوم افراد نے علاقے میں جیوفائبر کی لائینوں کونقصان پہنچایااُس نے جیوکو علاقہ میں جیوفائبر کی لائنوں کو چالوکرنے سے روک دیا۔اس وجہ سے طلاب،ٹیوشن مراکز،آئی ٹی پیشہ وروں اوران لوگوں جو ملک بھر سے اپنے گھروں کو واپس وادی آئے ہیں اور جنہیں گھروں سے ہی دفتر کا کام کرناتھا،حیران اور پریشان ہیں۔جیوحکام کوئی خطرہ مول کر اپنی بلا خلل خدمات کی شبیہ خراب کرنا نہیں چاہتے

کپوارہ کی متعدد سڑکو ں کی حالت ناگفتہ بہ

کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کی متعدد رابطہ سڑکو ں کی خستہ حالی پر مقام لوگو ں میں متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ترہگام قصبہ سے پوشپورہ تک سڑک اس قدر خستہ ہے کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے جبکہ کئی سال گزر نے کے با وجود بھی اس سڑک پرمیکڈم نہیں بچھا یا گیا ۔ترہگام بازار کے تاجرو ں کا کہنا ہے کہ سڑک پر گہرے کھڈ ہو چکے ہیں اور دھوپ میں اس سڑک سے گرد و غباراُن کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہے اوربارشوں میں یہ سڑک جھیل کامنظر پیش کرتی ہے ۔پوشہ پورہ کنن کے لوگوں نے بتا یا کہ ترہگام پوشپورہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں پوشپورہ سے کپوارہ تک گاڑیو ں میں جانا پڑتا ہے اورپھر وہا ں سے ترہگام کی راہ لیتے ہیں کیونکہ اس سڑک پر ٹرانسپورٹرو ں نے سروس روک دی ہے ۔ادھر وارسن کرالہ پورہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ریشی گنڈ سے وارسن تک سڑک کی حالت اس قدر ناگفتہ بہ ہے ک

راجواڑ کے متعدد علاقوں میں آ وارہ کتو ں کی ہڑ بونگ

کپوارہ//ہندوارہ کے راجواڑ علاقہ میں آ وارہ کتو ں نے نصف درجن افراد کو کا ٹ کھایا ہے جس کے نتیجے میں پورے راجو اڑ میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے ناگرا نا ڑ ۔چھانہ پورہ اور بدھر میں منگل کو آ وارہ کتو ں کا ایک جھنڈ بستی میں نمودار ہوا جس نے نصف درجن افراد پر حملہ کر کے انہیں زخمی کردیا ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتو ں کے حملو ں میں بختی زوجہ خضر محمد نجار کے علاوہ دیگر افراد کو کا ٹ کھایا جس کے بعد انہیں ہندوارہ اسپتال میں دا خل کیا گیاجہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں تشویشناک حالت میں سرینگر منتقل کیا ۔

مولانا احمد اللہ ہمدانی کا یوم وصال

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف مبلغ مولانامجاہد احمد اللہ ہمدانیؒ کے یوم وصال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے تحریک حریت کشمیر میں جو سنہری اور تاریخ ساز رول ادا کیا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔عمر عبداللہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کو انصاف اور عزت کا مقام دِلانے میں جو جدوجہد کی وہ تاریخ کشمیر میں ایک سنہری باب ہے۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال ،سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر ،چودھری محمد رمضان، پیرزادہ احمد شاہ، مبارک گل، شریف الدین شارق اور میاں الطاف احمد نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہی ریشم خانہ اور زالڈگر کی مزدور تحریک میں بھی پیشوائی کی۔ انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید اح

کیرن اور نوگام سیکٹرپھر دہل اُٹھے

کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے کیرن اور نوگام سیکٹر وںمیں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا اور در اندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ  بھی کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 اور 30 جون کی درمیانی شب کیرن سیکٹر میں فرکیا ن گلی کے نزدیک  7سے 8 جنگجوئوں  پر مشتمل ایک گروپ نے سرحد عبور کر نے کی کوشش کی تاہم ڈیو ٹی پر تعینات فوجی اہلکارو ں نے انہیں للکارا جس کے بعد جنگجوئوں نے فوجی پارٹی پر گولیا ں چلائیں ۔ فوج نے جوابی کارروائی کے دوران جنگجوئوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ فوج نے علاقہ کے ایک وسیع حصے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔ ایک روز قبل  ہی کرناہ سیکٹر کے حد متارکہ پر ہند و پاک افواج کے درمیان گولہ باری ہو ئی تھی۔ادھر نوگام سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہد

اوڑی میں کیمونٹی بینکروں کی تعمیر

اوڑی// حاجی پیر سیکٹر اوڑی میں کیمونٹی بنکروں کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ آر اینڈ بی اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر امتیاز احمد نے بتایا کہ تھاجل میں، تلاواڑی میں ، چرنڈہ میںاور موٹھل میں7بنکر تعمیر کئے جائیں گے۔اْنہوں نے بتایا کہ دو ہفتے قبل اْنہوں نے اوڑی اور بونیار علاقے کیلئے 44 کیمونٹی بینکروں کے لئے ٹینڈر نکالے تھے، جن میں 4 چوٹالی بونیار کیلئے اور 40 اوڑی حاجی پیر سیکٹر کے لئے، لیکن 32 بینکروں کے لئے ٹھیکیداروں نے کاغذات جمع کئے،جنہیں  کام الاٹ کیا گیا ۔ انکا کہنا تھا کہ 7پر کام شروع ہوگیا ہے اور مزید 25 پر جلد شروع کیا جائے گا۔امتیاز احمد نے بتایا کہ یہ کیمونٹی بینکر دو کمروں پر مشتمل ہونگے جن کا سائز 15×10 ہو گا جن میں قریب دس کنبے پناہ لے سکتے ہیں اور دو بیت الخلا بھی ساتھ ہونگے۔

گاندربل میں پولیس دربار

سرینگر //ایس ایس گاندربل خلیل احمد پسوال کی صدرات میںڈسڑکٹ پولیس آفس گاندربل میں عوامی دربار منعقد ہوا جس میں ضلع گاندربل کے ذی عزت شہریوں کے علاوہ ڈی ایس پی ڈار عمر رشید ، ایس ایچ او گاندربل خورشید احمد، چوکی آفیسر ناگہ بل وسیم گل کے علاوہ ٹرانسپوٹر ،تاجر ، مساجد کمیٹیوں کے ذمہ دار، محلہ کمیٹی ممبران نے بھی شرکت کی ۔ اس پولیس پبلک میٹنگ کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے بیچ بہتر مراسم قائم و دائم رکھنے مطلوب ہیں تاکہ اس طرح کے دربار انعقاد کرنے سے عوام لوگوں کے مسائل کا حل بہتر انداز میںنکالا جائے۔ اس دربار میں کووڈ 19. سے بچنے کیلئے بہتر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دربار میں امرناتھ یاترا کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے کئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔ ایس ایس پی نے شرکا پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو اخلاقی تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ مستقبل میں ایک بہتر انسان بن سکیں۔ 

مزید خبرں

 کووڈ 19 رہنما خطوط میں 3 جولائی تک توسیع  جموں//نیوز ڈیسک//حکومت جموں کشمیر نے کووڈ 19 رہنما خطوط و پابندیوں کو0 3 جولائی تک توسیع دی ہے ۔ اس ضمن میں سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق رہنما خطوط اور ہدایات جو  لاک ڈاؤن کے سلسلے میں 7 جون کو جاری کی گئی تھی0 3 جولائی تک جاری رہیں گی ۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکز کی جانب سے تازہ ہدایات کی جموں کشمیر میں کووڈ 19 کی روکتھام کیلئے مفصل تجزئے اور مشاورت کی ضرورت ہے ۔      فورسز افسر اور اہلکار مختلف واقعات میں لقمۂ اجل   ارشاد احمد گاندربل// مانسبل میں ایک فورسز افسر عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا جبکہ سرینگر میں ایک فورسز اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ 169 بٹالین بی ایس ایف  اسسٹنٹ سب انسپکٹر رام لال ولد گنپت لال ساکن راجستھان بلٹ نمبر 8

تازہ ترین