تازہ ترین

نجی اسکولوں کی انجمن کااعلان

سرکاری ملازمین اوراُن والدین جن کی آمدنی متاثر نہیں ہوئی ،کو فیس ادا کرناہوگا   سرینگر// کرونا لاک ڈائون کے دوران مقفل شدہ نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلاب کو راحت دیتے ہوئے والدین ایسوسی ایشن ، تاجروں اور اسکول منتظمین کے درمیان اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ بندشوں کے نتیجے میں جن طلاب کے والدین متاثر ہوئے اُن کافیس معاف کیا جائے گا۔ایوان صحافت کشمیر میں نجی اسکولوں میں زیر تعلیم طلاب کے والدین،اسکول انجمنوں اور تاجروں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نجی اسکولوں کی انجمنوں نے اعلان کیا کہ مستفید طلاب کیلئے جامع فیس معافی اسکیم کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔ پرائیوٹ اسکولز ایسو سی ایشن آف جموں کشمیر کے صدر انجینئر غلام نبی وار،شوکت احمد چودھری اور پیرنٹس آف پرائیوٹ ایسو سی یٹیڈ اسکولز کے محسن گونی نے بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے طرفین میں میٹنگوں کے کئی رائونڈ ہوئے

اقامتی اسناد کی اجرائی پیچھے سیاسی مقاصدکارفرما:سنجے صراف

سرینگر// حکومت پر اقامتی اسناد کی اجرائی کی تشہیر میں سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے کشمیرامور کے انچارج سنجے صراف نے سوال کیاہے کہ دفعہ370کی تنسیخ کے بعد جس تعمیر و ترقی کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ کیا ہوا؟۔ سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بیروکریٹوں کو اقامتی اسناد دینے میں مصروف ہے اور ترقیاتی کاموں کو پس پردہ ڈال دیا گیا ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بندوق کا راستہ ترک کریں جبکہ سرکار کو نوجوانوں سے بات کرنے کی صلاح دی۔حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میںنئی بھرتی عمل کے آغاز کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے صراف نے ڈیلی ویجروں و کیجول لیبروںکو پس پردہ نہ ڈالنے کا مشورہ دیا۔انہوںنے کہا کہ60ہزار کے قریب عارضی ملازمین کے معاملے کو اگر حل نہیں کیا گیا تو ایک انسانی بحران پیدا ہوگا،جس کے نتیجے میں پہلے سے نان شبینہ کی

اقامتی اسناد کی وسیع پیمانے پر مذمت

جموں کشمیرکے مسلم اکثریتی کردار کاخاتمہ:مولاناہمدانی سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اجرائی پر زبردست تشوش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس  کو فوری طور پر کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ قدم جموں و کشمیر کی 80فیصد مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کا ایک حربہ اور ناپاک سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں نے اس قانون کو مسترد کیا ہے، یہاں تک جموں  اور لداخ کے لوگوں نے بھی اس قانون کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسائل قانون کا مقصد جموں وکشمیر کے تینوں خطوں کے پشتینی باشندوں کے حقوق پر شب خون مارنا ہے جس کی جتنی بھی مذمت اور ملامت کی جائے ،کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہند کو فوراً سے پیشتر  ڈومیسائل قانون اور جاری کی گئی اسناد کو کالعدم قرار دینا

موسمی تبدیلی سے کوروناوائرس ختم ہونے والانہیں

سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرنے کہا ہے کہ وادی میں کوورناوائرس کے پھیلائو میں گرمی کی وجہ سے کوئی کمی نہیں ہوئی ہے اور درجہ حرارت میں اضافہ کے بعد بھی یہاں پر کووِڈ- 19 کیسوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔سی این آئی کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ جیسا کہ اُمید کی جاتی تھی کہ درجہ حرارت میں اضافہ کے بعد کوروناوائرس کے کیسوں میں کمی ہوگی اور گرمی کی وجہ سے اس وائرس کا اثر بھی کم ہوتا جائے گا، تاہم وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافہ کے باوجود بھی کوروناوائرس کے معاملات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ماہر فلو ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ وادی میں روزانہ سینکڑوں نئے معاملات سامنے آرہے ہیں اور گزشتہ 26دنوں میں چار ہزار  نئے کیس سامنے آچکے ہیں ۔ انہوںنے کہا ’’لو یا زیادہ درجہ حرارت ‘‘ کی وجہ سے و

’پہاڑی زبان بولنے والے لوگ‘

سرینگر// اپنی پارٹی نے حکومت پرزور دیا ہے کہ پہاڑی بولنے والے طبقہ سے وابستہ افراد کو پی ایس پی (پہاڑی زبان بولنے والے لوگ)سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے بصورت دیگر وہ تازہ بھرتی عمل میں ریزرویشن فوائد حاصل کرنے سے محروم رہ جائیں گے۔ ایک مشترکہ بیان میں اپنی پارٹی لیڈران وسابقہ اراکین قانون سازیہ ظفر اقبال منہاس، راجہ منظور ، جاوید بیگ اور جاوید احمد مرچال نے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو پرزور دیا ہے کہ انتظامیہ خاص طور سے محکمہ مال کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ پہاڑی طبقہ کے افراد کو’’پی ایس پی‘‘ سرٹیفکیٹ جاری کی جائے جنہیں اپریل 2020کو ریزرویشن زمرہ میں لایاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ مال افسران پہاڑی طبقہ کے افراد کے ساتھ بہانہ بنا کر ریزرویشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرٹیفکیٹ کی اجرائی میں کی جارہی غیر ضروری تاخیر سے ہز

تہارجیل میں شبیر شاہ سخت علیل

سری نگر//یواین آئی// ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ نے کورونا کے بڑھتے قہر کے پیش نظر تہاڑ جیل میں مقید اپنے شوہر کی جموں و کشمیر کے کسی جیل میں منتقلی کی اپیل کی ہے۔ڈاکٹر بلقیس نے کہا ہے کہ تہاڑ جیل میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وبا سے اگر شبیر شاہ کو کچھ ہوا تو ہم اس کو جان بوجھ کر کیا جانے والا ایک قتل قرار دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر تہاڑ جیل سے بدنام زمانہ مجرموں کو پیرول پر رہا گیا ہے لیکن صرف کشمیری قیدیوں کو رہا نہیں کیا جارہا ہے۔موصوفہ ڈاکٹر جو جواہر لال نہر میموریل ہسپتال سری نگر میں ریذیڈنٹ میڈیکل افسر کے بطور تعینات ہیں، نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں کیا ۔انہوں نے لکھا ،’’مجھے اپنے شوہر شبیر شاہ جو تہار جیل میں بند ہیں ، کی کال موصول ہوئی، وہ کافی علیل ہیں،وہ کئی عارضوں جیسے ذیابیطس، ہائپر ٹینشن

کورونا وائرس: مفت طبی مشورے اور ایمبولنس سروس

سرینگر //کشمیر میں لوگوں کو طبی مشورے اور مفت ایمبولنس سروسز فراہم کرنے کیلئے ریاستی سرکار نے ٹول فری نمبرات جاری کئے ہیں اور ان ٹول فری نمبرات پر بخار،کھانسی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا لوگ مشوروں کیلئے ڈاکٹروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ سرکار نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں، تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2

عارضی ملازمین کی مستقلی میں تاخیر

سرینگر//ملازمین اتحاد ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عارضی ملازمین کی مستقلی میں تاخیر کے خلاف6جولائی کو سرینگر میں سیکریٹریٹ کھلنے کے موقعہ پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ایجیک کی ایک میٹنگ جس کی صدارت فیاض شبنم کر رہے تھے،میں روزانہ اجرات پر کام کرنے والے ملازمین، آئی ٹی آئی ورکرس ، این ایچ ایم ملازمین ، سیزنل اور مختلف قسم کے عارضی ملازمین کو مستقل بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیاض شبنم نے کہا کہ مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین گزشتہ25برسوں سے مستقل نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ قدرتی آفات اور نامساعد حالات کے دوران صف اول پر کام کرتے ہیں۔ اس کے باوجود انہیں معمولی تنخواہ دی جاتی ہے جس سے وہ اپنے کنبوں کی کفالت کو پورا نہیں کر پاتے اور وہ بھی فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ اُجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین کو باقاعدہ بنانے کے لئے مختلف معاہدے

کپوارہ میں جنگجوئوں کے 2اعانت کار گرفتار

 کپوارہ//کپوارہ پولیس نے جنگجوئوں کے دواعانت کاروں سے65کروڑ روپے مالیت کی تیرہ کلوہیروین اوراسلحہ برآمد کرکے ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبیر کر نے بتایا کہ پولیس اور17راشٹریہ رائفلز کی ایک خصوصی ٹیم نے کرالہ پورہ علاقہ میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر منشیات کے دھندے میں ملو ث جنگجوئوں کے دو اعانت کاروں جن کی شناخت منظور احمد لون اور غلام محمد لون کے طور ہوئی ،کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے 13.5کلو گرام منشیات کی کھیپ ضبط کی جبکہ 2پستول ،4میگزین ،55گولیا ں 4ہتھ گولہ بھی بر آمد کئے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی ہیروین کی قمیت 65کرو ڑروپے ہے، جبکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث گرفتار کئے گئے افراد جنگجو ئوںکو اسلحہ فراہم کرتے تھے ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 51/2020US7/25,13,18,39UAPA ,Act درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔  

دریائے جہلم سے ریت نکالنے کامعاملہ

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ نے دریائے جہلم کے مختلف حصوں سے ریت نکالنے کا کام ٹھیکے پرغیرمقامی باشندوں کو الاٹ کرنے اورغیرریاستی باشندوں کو اقامتی اسناد اجراء کرنے کے عمل پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ایک بیان میں پارٹی کے چیئرمین حکیم محمدیاسین نے کہا کہ دریائے جہلم سے ریت نکالنے کا کام غیرمقامی باشندو ں کو ٹھیکے پر دینے سے مقامی باشندوں کی روزی روٹی چھین لی گئی ہے جودہائیوں سے  اپنا اوتاپنے کنبوں کا پیٹ پالنے کیلئے دریائے جہلم سے ریت نکالنے کاکام کرتے آئے ہیں۔حکیم یاسین نے حکومت پرزوردیا کہ وہ دریائے جہلم سے ریت نکالنے کاٹھیکہ حسب سابق مقامی لوگوں کیلئے ہی مخصوص رکھیںتاکہ ان کے روزگار کو بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم سے ریت نکالنے کا کام غیرریاستی باشندوں کو الاٹ کرنا،اُن ہزاروں لوگوں کے روزی روٹی پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے جوا س پیشے سے وابستہ ہیں .۔حکیم یاسین نے کہا ک

مزید خبرں

دویدی جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کے انتظامی سیکریٹری مقرر جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت منوج کمار دویدی اب جنرل ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کا چارج بھی سنبھالیں گے ۔ اس ضمن میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک حکمنامے میں بتایا گیا کہ انتظامیہ کے مفاد میں کمشنر سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت منوج کمار دویدی اب انتظامی سیکرٹری ،جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل جموں و کشمیر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر فاروق احمد لون کی 30 جون 2020 کو سبکدوشی کے پیش نظر اضافی چارج سنبھالیں گے ۔      قصبہ سوپور میں کورونا وائرس کیسوں میں اضافہ  لاک ڈائون ازسر نونافذ، تمام تجارتی سرگرمیاں ٹھپ  غل