تازہ ترین

معاوضہ کی عدم فراہمی سے اراضی مالکان برہم | کنڈ کولگام میں سڑک پر کام روک دیا،حکام سے مداخلت کی اپیل

اننت ناگ //کنڈ علاقہ میںکسانوں نے معاوضہ نہ ملنے کے نتیجے میں زیر تعمیر سڑک پر کام روک دیا ہے۔کولگام ضلع کے کنڈ علاقہ میں مرکزی معاونت والی اسکیم (پی ایم جی ایس وائی )کے تحت تعمیر ہورہی سڑک پر کسانوں نے معاوضہ کی عدم فراہمی کے باعث تعمیری کام روک دیا ہے ۔9.50کلو میٹر لمبی سڑک پر قریباََ2کلو میٹر حصے میں آنے والے کسانوں کو حکومت کی جانب سے آج تک معاوضہ فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔متاثرہ کسانوں نے حکومت کے تئیں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اُنہیں موجودہ قیمت کے تحت معاوضے کی رقم اب تک ادا نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی کشادگی سے کہیں کسانوں کی ساری زمینیں چلی گئی ہے اور اب معاوضہ حاصل کرنے کے چکر میں وہ گذشتہ کئی برسوں سے دفاترکے چکر کاٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں معاوضہ فراہم نہیں کیا جاتا ہے سڑک پر میکڈم بچھانے کی اجازت نہیں دی جائے گئی ۔انہوں نے حکومت سے معاو

بارولہ کنگن میں آگ،رہائشی مکان خاکستر

کنگن//بارولہ کنگن میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہوگیا۔بارولہ میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ہلال احمد پرے ولد غلام احمد پرے کے ایک منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے رہائشی مکان مکمل طور خاکستر ہوگیا اور مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔ ادھر فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے پر قابو پالیا۔  

محمد اقبال آہنگر دوبارہ کارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب

اننت ناگ//میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ کے صدر و کارڈی نیشن کمیٹی اربن لوکل باڈیز کے چیئرمین محمد اقبال آہنگر دوبارہ کمیٹی کے چیئر مین منتخب ہوئے ۔بینکٹ ہال سرینگر میں ایک تقریب ہوئی جس میں میونسپل صدور نے شرکت کی ۔اس موقع پر باتفاق رائے محمد اقبال آہنگر کو کارڈی نیشن کمیٹی کا چیئر مین دوبارہ مقرر کیا گیا ۔کمیٹی کے ممبران نے نومنتخب چیئر مین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں ۔  

جہلم میں کان کنی | مقامی لوگوں کے سلسلے میں حکومت کا فیصلہ خوش آئند:منتظر محی الدین

سرینگر//اپنی پارٹی کے ریاستی سیکریٹری منتظر محی الدین نے جہلم میں 58کان کنی بلاک مقامی لوگوں کو الاٹ کرنے کے متوقع حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے کیونکہ بیرون ِ جموں وکشمیر کی کمپنیاں مقررہ مدت کے اندر ضروری ماحولیاتی کلیرنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منتظر محی الدین نے کہاکہ کئی ماہ سے اپنی پارٹی نے معدنیات کی کان کنی کے حقوق مقامی لوگوں جن کے کنبے  اِس کام سے جڑے ہیں، کو دینے کے حق میں جامع مہم شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا’’میں لیفٹیننٹ گورنر قیادت والی انتظامیہ کا شکرگذار ہوں کہ انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے دیرینہ مطالبہ کو حل کیااور مقامی لوگوں کو معدنیات نکالنے میں پہلی ترجیحی دی گئی اور اُن کے حقوق بحال کئے گئے، میں اپنی پارٹی کی طرف سے لوگوں خاص کر اُن کنبہ جات جوکہ اِس سے متاثر ہوئے تھے، کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اُنہی

شہری بلدیاتی اداروں کے کیپکس بجٹ کے ایکشن پلان پرتبادلہ خیال | کشمیرصوبہ کی میونسپل کمیٹیوں اور کونسلوں کو304کاموں کیلئے 5.25کروڑ منظور

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے یہاں ایک میٹنگ میں شہری بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے ساتھ اَربن لوکل باڈیز کشمیر کے کیپکس بجٹ سال 2021-22 کے ایکشن پلان پر تبادلہ خیا ل کیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر یوایل بی کشمیر مطہورہ معصوم ، چیئرمین کوآرڈی نیشن کمیٹی یو ایل بی کشمیر محمد اِقبال ، میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں کے صدور، نائب صدر ایم سی اور یوایل بی محکمہ کشمیر کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شر کت کی۔اِبتداً پرنسپل سیکرٹری کو صوبہ کشمیر میں ’ میرا قصبہ میرا فخر‘ پروگرام کے تحت کئے جانے والے کاموں کی صورتحال سے متعلق جانکاری دی گئی۔ناظم یوایل بی کشمیر نے پرزنٹیشن دینے کے دوران میٹنگ کو بتایا کہ ایم اے ٹی ایم پی کے تحت سال 2021-22 کے لئے کیپکس بجٹ کے تحت 25کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے جس کے دوران 89 کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے 53 کاموںکے ٹینڈر نکا

دیوسر میں خاتون پر مبینہ تشدد کرنیوالا شوہر گرفتار

اننت ناگ//دیوسر میں خاتون کو مبینہ طور تشدد کا شکار بنانے والے شوہر کوپو لیس نے گرفتار کیا ہے  ۔جوزی جان زوجہ ہلال احمد شاہ  نے زخمی حالت میں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی کہ اُس کو شوہر نے تشدد کا شکار بنایا ہے ۔پولیس نے زخمی خاتون کو فوری طور علاج معالجہ کے لئے ضلع اسپتال  کولگام منتقل کیا ۔اس بیچ خاتون کا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں خاتون شوہر پر تشدد کا الزام لگا رہی تھی ۔پولیس نے معاملہ کی حساسیت کو مدنظر رکھ کر خاتون کے شوہر ہلال احمد شاہ کو گرفتار کرکے معاملہ کی نسبت کیس زیر نمبر37/21 US 498A,309,109,323IPCکے تحت درج کیا ہے ۔  

مزید خبریں

سی آر پی ایف سربراہ کادورہ کشمیر | آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا نئی دہلی//نیم فوجی دستوں سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے سنیچروار کو وادی کا دورہ کیااور نیم فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیاتاکہ خطے میں اندرونی سلامتی اور امن وقانون کے فرائض کو انجام دیا جاسکے۔انہوں نے پہلگام میں 116ویں بٹالین کے کیمپ کا بھی دورہ کیا۔سی آرپی ایف کے سربراہ نے اعلیٰ فورسزحکام جو کشمیر میں تعینات ہیں،ست بھی ملاقات کی اور سینک سمیلن سے خطاب کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تجاویزکی حوصلہ افزائی کی ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے وہاں اہلکاروں کے ساتھ کھانے میں شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے مابعد اونتی پورہ میں جنوبی کشمیر کے سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر کابھی دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فورسز سرینگر جموں شاہراہ کے ایک حصے کوتحفظ فراہم کررہے ہیں اور انہوں نے اسے محفوظ بنایا

کورونا کی لہر میں ٹھہرائو،71روز بعداموات 5سے کم | 75روز بعد 600سے کم متاثر،نئے521کیسز ، 4فوت، متوفین 4238

سرینگر /جموں و کشمیر میں 75دنوں کے بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 600سے کم ہوگئی ہے۔سنیچر کو 16سفر کرنے والوں سمیت مزید 521افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں( اس سے قبل 6اپریل کوجموں و کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران 561افراد متاثر ہوئے تھے)۔متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 11ہزار 209ہوگئی ہے۔ اس دوران 71دنوں کے بعد اموات کی تعداد 5سے کم ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ 9اپریل کو 4اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ سنیچر کو جموں و کشمیر میں مزید 4متاثرین وائرس کا شکار ہوگئے اور اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 4238ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 47ہزار 616ٹیسٹ کئے گئے جن میں 521افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 175جموں جبکہ 346کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 346متاثرین میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 344افراد مقامی سطح پر رابطے میں

تازہ ترین