جموں کشمیر کو الگ سے جامع مالی پیکیج دیاجائے:اپنی پارٹی

 سرینگر// اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے مرکزی وزارت ِ خزانہ پرزور دیا ہے کہ جموں وکشمیر کی تجارتی برادری سے امتیازی سلوک ختم کیاجائے۔ ایک بیان میں بخاری نے کہا کہ  جموں وکشمیر کی صنعتی اور دیگر کاروباری طبقہ جات کو بھی ملک بھر میں متاثراقتصادیات کی بحالی کے لئے حکومت ِ ہند کی طرف سے اعلان کر دہ 20ہزار کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کے تحت ہی فایدہ پہنچانے کی بات کی گئی ہے مگر جموں وکشمیر میں صنعتی شعبہ اور تجارت وصنعت وحرفت کی سرگرمیاں 5 اگست 2019 سے ٹھپ ہیں۔ انہوں نے کہا’’جوکوئی بچی کچھی تجار ت ودیگر کاروباری سرگرمی تھی ، اُس کو بھی کورونا لاک ڈاؤن نے تباہ کر دیا۔ جموں وکشمیر کی اقتصادیات کا  جن شعبہ جات پر انحصار تھا، چاہئے وہ زراعت ہو یا، باغبانی، سیاحت یا ہوٹل صنعت سبھی گذشتہ برس اگست سے شدیدبحران کا شکار ہیں‘‘۔بخاری نے کہا کہ جموں خطہ میں

وادی میں453سٹون کریشر اور ہاٹ مکس پلانٹ

سرینگر //صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ،نے محکمہ جیالوجی اینڈ مائننگ کے افسران کی ایک میٹنگ کے دوران محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ کووِڈ-  19 لاک ڈائون کے تناظر میں صوبہ کشمیر میں تعمیراتی سامان کی دستیابی کے علاوہ محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے یہ میٹنگ طلب کی گئی تھی ۔میٹنگ میں چیف انجینئر پی ایچ ای، آر اینڈ بی اور پی ایم جی ایس وائی کے علاوہ مینیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی، جوائنٹ ڈائریکٹر جیالجی اینڈ مائننگ ،اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے افسرا ن کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران محکمہ کے افسران نے صوبائی کمشنر کو پاور پوئنٹ پزیزنٹیشن کے ذریعے کشمیر وادی میں لائسنس یافتہ ،وغیر لائسنس یافتہ سٹون کریشروں اور دیگر پلانٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی میں 453سٹون کریشر اور ہاٹ مکس پلانٹ موجود ہیں، جبکہ 113مائنر منرل یونٹ

درنگ بدرکوٹ سڑک کی حالت ناگفتہ بہ

 ٹنگمرگ//درنگ بدرکوٹ رابط سڑک پر ایک مقام پر درخت گر آئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں گزشتہ کئی مہینوں سے گاڑیوں کوآمدورفت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر زمین دھنس جانے سے بھی اب سڑک کی حالت مزید خراب ہوگئی  ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے چونکہ درنگ ایک سیاحتی مقام ہے اور لاک ڈائون میں نرمی کے ساتھ ہی لوگ درنگ کارخ کرنے لگے ہیں تاہم درنگ کو بدرکوٹ سے ملانی والی رابط سڑک پر درختوں کی موجودگی سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں ہوئی شدید برفباری اور حالیہ تیز بارشوں سے یہ سڑک متعدد مقامات پردھنس جانے سے ا ب مکمل طور ناقابل آمدورفت بن گئی ہے۔  

خانہ بدوشوں کا وادی وارد ہونے کا سلسلہ جاری

کنگن//کالا کوٹ، راجوری اور دیگر علاقوں سے خانہ بدوش طبقوں کا وارد کشمیر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میںمحکمہ صحت اور شیپ ہسبنڈری نے ناگہ بل، ہاکنارگنڈاورناراناگ اونگت میں سکریننگ کیلئے موبائل ٹیمیں تعینات کی ہیں جو ان افراد کی سکرینگ کرکے انہیں آگے جانے کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ خانہ بدوش گذشتہ کئی دہائیوں سے مئی کے مہینے سے ہی بھیڑ بکریاں لیکر وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں اور چار ماہ تک وادی کشمیر کے جنگلات میں قیام کرنے کے بعد واپس اپنے اپنے علاقوں کی طرف لوٹ جاتے ہیں ۔کنگن کے کئی علاقوں میں ٹھہرے خانہ بدوشوں کے ایک گروہ نے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ راجوری ، کالا کوٹ اور دیگر جگہوں پر گھاس کی کمی اور شدید گرمی کے ساتھ ہی وہ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ گذشتہ کئی دہائیوں سے مئی کے مہینے میں ہی بھیڑ بکریاں لیکر وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لاک ڈائون کے پیش نظر

بانڈی پور ہ میں دو نقب زن رنگے ہاتھوں گرفتار

بانڈی پورہ //بانڈی پورہ پولیس نے مین بازار میں شبانہ چیکنگ کے دوران دو نقب زنوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ 5اور6جون کی درمیان شب تھانہ پولیس بانڈی پورہ کی گشتی پارٹی نے مین بازار بانڈی پورہ میں ایک دوکان کے نزدیک مشتبہ نقل و حرکت پائی ۔ مین بازار بانڈی پور میں رات کا گشت انجام دینے والے پولیس اہلکارفوراََ اس دوران کی طرف گئے اور وہاںدو نقب زنوں کو رنگے ہاتھوں دبوچ لیا گیاجن کی شناخت سمیر احمد ساکن کالوسہ اور مہجور مجید ساکنان باغ بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔ بانڈی پورہ تھانہ میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر60/2020 درج کرلیا گیا ۔ ایس ایس پی بانڈ ی پورہ نے گشت پر معموراہلکاروں کو انعامات سے نوازا ہے۔  

حضرت بابانظام الدین کیانوی ؒکا سالانہ عرس

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ، نائب صدر عمر عبداللہ اور معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹرمصطفی کمال نے بلند پایہ ولی کامل حضرت بابا نظام الدین کیانویؒ (نقشبندی) کے سالانہ عرس پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین کی بدولت ہی کشمیر کا چپہ چپہ اسلام  کے نورسے منور ہوا اور اِن کی عظیم ملی کوششوں کی وجہ سے ہی ریاست کے مسلمان علم قرآن وعلم حدیث سے روشناس ہوئے۔ ایک بیان میںاُنہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیم قرآن اور حدیث پر مبنی ہے اور اِن کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حضرت نظام الدین صاحب ؒ نے ریاست کے آرپار کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی تبلیغی خدمات انجام دیئے اور اُن کی تعلیم وروحانی کمالات ہمارے لئے باعث سعادت ہے۔ ادھر دربارِ بابا نگری کی ایک اطلاع کے مطابق کووِڈ - 19کے پیش نظر امسال عرس مبارک کی تقریب، شب خوانی اور اختتامی دعا

ترال کے3نوجوان گرفتار،کونسلنگ کے بعد رہا

ترال //اونتی پورہ پولیس نے ترال کے تین نوجوانوں کو جنگجوصف میں شامل ہونے سے قبل گرفتار کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تینوں نوجوانوں کو کونسلنگ کے بعد والدین کے حوالے کیا گیا۔ا س دوران پولیس نے علاقے میں جنگجوئوں کے دو اعانت کاروں کوگرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو اس بات کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ترال سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان جنگجوصف میں شامل ہونے جارہے ہیں اور پولیس نے فوری طور دیگر فورسزایجنسیوں کے ساتھ مل کرسخت کوششوں کے بعد تینوں نوجوانوں 21برس کے الیاس امین وانی،17برس کے ابراراحمد ریشی اور19برس کے عبیداحمد شاہ کوگرفتار کیا۔پولیس کے مطابق تینوں کو جنگجو صفوں میں شامل ہونے کیلئے جنگجوئوں کے اعانت کاروں نے راغب کیاتھاجس کے بعد تینوں اس سلسلے میں تیاری کررہے تھے جس کو پولیس نے سخت کوشش کے بعد ناکام بنایا۔پولیس ذرائع نے بتایاتینوں نوجوان

گاندربل میں پیلٹ گن سے مس فائر،5اہلکارزخمی

گاندربل//گاندربل میںسی آر پی ایف کیمپ میں حادثاتی طور پیلٹ گن سے فائر ہونے کے نتیجے میں پانچ اہلکارزخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق گاندربل سے ملحقہ ڈگنی پھاک میں قائم سی آر پی ایف کی21ویں بٹالین کے کیمپ میں ایک اہلکار کے پیلٹ گن سے اچانک حادثاتی طورفائر ہواجس کی وجہ سیپانچ اہلکارزخمی ہوگئے جن کی شناخت ہیڈکانسٹیبل سنورمال،کانسٹیبل ہریندرسنگھ،کانسٹیبل اتپل دت،کانسٹیبل ہنوی پل کماراور کانسٹیبل امرجیت سنگھ کے طور ہوئی۔زخمیوں کو فوری طور سی آر پی ایف کے اسپتال منتقل کیا گیا۔    

معیار ی ضابطہ کار کی خلاف ورزی کاشاخسانہ

سرینگر//  کولگام میں ایک نجی اسپتال کومعیاری ضابطہ کار(ایس اوپی) کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیاگیا۔اطلاعات کے مطابق کولگام میں ایک نجی اسپتال میں 6جون کو ایک حاملہ خاتون کو علاج کیلئے داخل کیاگیا۔اسپتال میں مذکورہ خاتون کی جراحی انجام دی گئی اور دیگر ٹیسٹوں کے علاوہ اس کا کووِڈ ٹیسٹ کیلئے بھی نمونہ حاصل کیا گیاجس کی رپورٹ گزشتہ روزمثبت آئی۔جونہی یہ خبرضلع انتطامیہ کی نوٹس میں لائی گئی توانہوں نے فوری کارروائی کرکے تحقیقات مکمل ہونے تک اسپتال کو سیل کیااوراسپتال میں کام کرنے والے بارہ ملازمین کو انتظامی قرنطین میں رکھاگیا۔تحصیلدار کولگام نے اس حوالے سے بتایا کہ حاملہ خاتون کاکووِڈ- 19سے متعلق پروٹوکول اورایس اوپی کی پاسداری کئے بغیراسپتال میں آپریشن کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسپتال کو سربمہر کیا گیا۔  

کورونا سے حاملہ خواتین کاتحفظ

کپوارہ//ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کپوارہ نے ضلع انتطامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع میں حاملہ خواتین کوکوروناوائرس سے تحفظ فراہم کرنے اور انہیں اسپتال پہنچانے کیلئے مفت ٹرانسپورٹ سروس مہیا رکھے۔کپوارہ میں حاملہ خواتین کے کووِڈ- 19 کا شکار ہونے کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظرایڈوکیٹ عمرمیر نے لیگل اتھارٹی ایکٹ کے تحت انچارج پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں عرضی دائر کی ۔عدالت نے معاملے کی سماعت کے دوران انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں حاملہ خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔درخواست گزار نے عدالت سے مطالبہ کیاکہ ضلع کے ہر گائوں میں حاملہ خواتین کی سروے کی جائے تاکہ انہیں اسپتال پہنچانے کیلئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کیاجائے۔ عدالت نے چیف میڈیکل افسر کپوارہ کو ہدایت دی کہ وہ ہر بلاک کے میڈیکل افسر کو متحرک کریں اورہرگائوں میں آشاورکروں کے ذریعے حاملہ خواتین کی فہرست مرتب کریں تاکہ حامل

گیلاس اور اسٹرابیری کو باہر کی منڈیوں تک پہنچایا جائے

سرینگر // اپنی پارٹی لیڈر اور سابقہ وزیر غلام حسن میر نے حکومت پرزور دیا ہے کہ کاشتکاروں کو رواں برس بھاری مالی نقصان سے بچانے کے لئے گیلاس اور اسٹرابیری کی جموں وکشمیر سے باہر مارکیٹ میں ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنانے کے لئے ریفریجریٹڈ وین کو استعمال میں لایاجائے۔میر نے شہر ِ خاص کے کاریگروں کے لئے بھی خصوصی مالی پیکیج کا مطالبہ کیا ہے جنہیں کووِڈ- 19 لاک ڈاؤن سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ اہے۔ ایک بیان میں میر نے کہا کہ گیلاس اور اسٹرابیری کواتارنا شروع ہوچکا ہے اور فی الحال کاشتکاروں کی جانب سے ڈبل گیلاس اور اول درجہ کاشت کی جارہی ہے لیکن بدقسمتی سے کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اس سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ گیلاس اور اسٹربیری میوہ جو جلدہی خراب ہوجاتے ہیں، کوجموں وکشمیر سے باہر منڈیوں تک پہنچانے کیلئے کولڈ سٹوریج سہولت والی ٹرانسپورٹیشن کو بروئے کار لایاجائے۔

سوزکا شہری ہوابازی کے وزیرکومکتوب

سرینگر//کانگریس رہنمااورسابق مرکزی وزیرپروفیسرسیف الدین سوزنے شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیرہردیپ سنگھ پرایک مکتوب میں زور دیا ہے کہ قازقستان میں درماندہ 80کشمیر ی طلبہ کوائر انڈیاکے ذریعے دہلی کے بجائے براہ راست سرینگر پہنچایا جائے۔ایک بیان کے مطابق پروفیسرسوزنے ایک مکتوب میں مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی کوبتایا کہ انہوں نے یہ مسئلہ وزیرخارجہ ڈاکٹرسبھرامنیم سوامی کے ساتھ بھی اُٹھایااوران کی مددبھی اس سلسلے میں طلب کی ۔سوزنے کہا کہ انہوں نے ہردیپ سنگھ جی کو بتایا کہ وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری انچارج (ایروایشیاء) منیش پربھات اور قزاقستان میں بھارت کے سفیر پربھات کمار نے اس سلسلے میں بڑی مدد بہم پہنچائی ہے جس کے نتیجے میں معاملات طے ہونے لگے ہیں۔سوزکے مطابق انہوں نے وزیر موصوف سے گزارش کی کہ وہ ان 80 کشمیری طلباء و طالبات کو دہلی کے بجائے سرینگر کے ہوائی اڈے پر پہنچانے کے سلسلے میں بھر

آستان عالیہ باب الحوائج حملے کی مذمت

سرینگر//انجمن شرعی شیعیان نے آستانہ عالیہ باب الحوائج چھتہ بل سرینگر پر پٹرول بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ بادام واری سرینگر میں مسجد علی ؑ،مکتب قرآن اور آستانہ شریف سمیت ایک امام بارگاہ پر اس طرح کے حملوں کو ایک ہی منصوبے کی کڑیاں قرار دیا۔انجمن کے صدر آغا حسن نے کہ ان حملوں کا مقصد وادی میںفرقہ وارانہ رواداری کے ماحول کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے ان حرکات کا سنجیدہ نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیا۔انجمن نے وادی کے مختلف مسالک کے اکابرین و معززین بالخصوص متحدہ مجلس علماء سے ان واقعات کا سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کی۔دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چھتہ بل کا دورہ کیا۔ وفد میں تنظیم کے سرکردہ اراکین جن میںآغا سید عابد حسین الحسینی، ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی، غلام محمد ناگواور سید طاسین موسوی شامل تھے۔ وفد نے پٹرول بم حملے کے بعد علاقہ میں پیدا شدہ ص

مزید خبرں

بانڈی پورہ مزید3مثبت بندشوں میں سختی بانڈی پورہ//عازم جان //بانڈی پورہ میں سنیچرکوکوروناوائرس سے متاثرہ 3 مثبت معاملات کے سامنے آنے کے بعد ضلع میں سخت بندشیں عائد کی گئیں۔اطلاعات کے مطابق سنیچروار کوپٹھکوٹ میں دو اورقصبہ کے وارڈ نمبر5میں ایک بچے کا کووِڈ- 19ٹیسٹ مثبت آیاجس کے بعدانتظامیہ نے قصبہ بانڈی پورہ کے علاوہ داچھی گام،کلوسہ،مگنی پورہ،اجس،بنہ کوٹ،پتھکوٹ،اہم شریف،خیار،گنڈپورکے علاوہ تلیل اور گریز میں بھی سخت بندشیں عائد کیں۔ انتظامیہ اور پولیس ضلع میں لاک ڈائون پرسختی سے عمل کروارہے ہیں اور لوگوں کو رہنماخطوط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیلیں بھی کررہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ضلع میں کووِڈ- 19کے15 معاملات مثبت آئے جبکہ تین روز کے دوران مثبت کیسوں کی تعداد35ہوگئی۔       کسانوں کو نظراندازکیا جارہا ہے،کسان مزدور مہاسنگھ کاالزا

وادی میں لگاتار تیسرے روز بھی قہر انگیز ژالہ باری

 سرینگر //وادی میں سنیچر کو لگاتار تیسرے روز بھی متعدد علاقوں میں شدید ژالہ باری نے تباہی مچا دی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ روز تک دوپہر بعد موسم جوں کا توں رہنے کا امکان ہے۔سنیچر کی شام ہوائیں چلنا شروع ہوئیں اور اسکے ساتھ ہی شدید بارشیں اور ژالہ باری ہوئی۔ بڈگام سے اطلاع ہے کہ ضلع کے متعدد علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے بعد ژالہ باری ہوئی ۔ضلع کے آری زال ، گوری پورہ ، لال پورہ ، گمبورہ ، پوشکر ، خوسپورہ ،گوہر پورہ ، نوپورہ ، کنیرہ ، زانیگام اور دیگر ملحقہ علاقوں میں میوہ باغات اور فضلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کئی منٹوں تک جاری رہی جس نے بڑے پیمانے پر دھان کی پنیری ، سبزی کی کیاریوں، اخروٹ اور دیگر میوہ کی فضل کو نقصان پہنچا۔گاندربل سے ارشاد احمد کے مطابق ضلع میں شام دیر گئے کالے بادل چھا گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے گرج چمک کے ساتھ بارش

سرکاری دفاتر اڑھائی ماہ بعد کھل گئے

سرینگر// جموں وکشمیر حکومت کے حکمنامے کے تحت ہفتہ کے روز زائد از اڑھائی ماہ بعد یونین ٹریٹری میں تمام سرکاری دفاتر باقاعدگی سے کھل گئے تاہم جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین دفاتر میں حاضر ہونے سے قاصر رہے وہیں تمام تعلیمی اداروں میں سناٹا چھایا رہا۔ حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ 6 جون 2020 سے تمام افسران اور تمام سطح کا عملہ اپنے اپنے دفاتر میں باقاعدگی سے حاضر ہوں گے۔ تاہم عمر رسیدہ ملازموں، حاملہ خواتین اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ملازمین کو زیادہ احتیاط سے کام لینے کی تاکید کی گئی ۔دریں اثنا ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور جموں وکشمیر کیجول ڈیلی ویجرس فورم نے حکومت سے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دوردراز علاقوں سے وابستہ ملازموں کو اپنے اپنے اضلاع میں ہی تعینات کر

تازہ ترین