لاک ڈائون کا66واںدن،منگل کو بھی وادی بند رہی

سرینگر// ملک گیر لاک ڈائون کے 66ویں روز عید الفطر کے بعد وادی میںصرف نجی گاڑیوں کی آمد و رفت کسی حد تک جاری ہے تاہم ان میں سے بھی بیشتر شہر سرینگر میں چل ری ہیں جبکہ دیگر قصبوں میں ان کی تعداد بہت قلیل ہے۔عید سے ایک روز قبل ہی وادی میں سخت ترین بندشیں عائد کی گئیں جو اتوار عید کو بھی جاری رہیں اور پیر دوسری عید کو بھی ان میں کوئی نرمی نہیں برتی گئی۔عید کے دن شہر سرینگر سمیت وادی بھر کے قصبوں میں بڑی مساجد، خانقاہوں اور امام باڑوں میں عید نمازوں کے اجتماعات منعقد نہیں ہوسکے اور عید گاہ بھی خالی رہے۔شاید تاریخ میں پہلی بار اس طرح کی صورتحال  ہوئی ہو جب عید نمازیں بھی ادا نہیں کی جاسکیں۔حکام نے سخت ترین پروٹوکال نافذ کیا تھا اور سماجی دوری اختیار کرنے کی تلقین کی تھی۔حالانکہ متحدہ مجلس علماء نے پہلے ہی لوگوں سے اس بات کی تاکید کی تھی کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل پیرا ہوکر نماز عید کے

کووِڈ- 19؛جموں کشمیرمیں سب سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں:کنسل

سری نگر// حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے ملک  میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ جموں و کشمیر میں کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس کے لئے ہورہے ٹیسٹوں کی شرح ملک کی تمام ریاستوں و یونین ٹریٹریوں سے سب سے زیادہ ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ ہماری کورونا ٹیسٹ کرنے کی گنجائش کافی بڑھ گئی ہے پہلے ہم روزانہ ایک سو لوگوں کا ٹیسٹ کرتے تھے جبکہ آج آٹھ ہزار لوگوں کا فی دن ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔روہت کنسل نے گذشتہ شام جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا،’’'جموں وکشمیر کی ٹیسٹنگ شرح پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے، ہم اس میں سر فہرست ہیں، ہماری ٹیسٹنگ گنجائش کافی بڑھ گئی ہے پہلے ہم روزانہ ایک سو لوگوں کا ٹیسٹ کرتے تھے لیکن آج آٹھ ہزار لوگوں کا ہر روز ٹیسٹ کیا جاتا ہے‘‘۔موصوف ترجمان نے کہا کہ گھریلو ہوائی سف

عمر عبداللہ کے سیاسی مشیر کے مضمون سے نیشنل کانفرنس میں ہلچل

سری نگر// نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے سیاسی مشیر تنویر صادق کے وادی کے ایک انگریزی روزنامے میں شائع مضمون نے پارٹی کے اندورنی حلقوں میں خلفشار پیدا کیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور سابق وزیر آغا سید روح اللہ مہدی نے اس مضمون کے ردعمل میں موصوف مشیر سے مخاطب ہو کر کہا کہ اگر میں غلط نہیں ہوں تو آپ بنیادی طور پر مرکز سے فور جی موبائل انٹرنیٹ کی بحالی اور ایک سیاسی عمل کے شروع کرنے کی اجازت طلب کررہے ہیں۔سیاسی مشیر کے مضمون کا آخری پیرا بحث اور اختلاف رائے کی وجہ بن گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے،’’مفاہمت اور جموں و کشمیر کے لوگوں تک پہنچنے کا وقت آگیا ہے اور نقطہ آغاز کے طور پر ڈومیسائل قانون پر نظر ثانی، ما بعد پانچ اگست نظر بند سیاسی قیدیوں کی عید سے قبل رہائی، انٹرنیٹ اور ٹیلی مواصلات خدمات پر پابندیوں کا خاتمہ اور متوازی خطوط پر

گوٹلی باغ میں آلودہ پانی فراہم

گاندربل//گاندربل کے کئی علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔چھانہ ہار گوٹلی باغ اور بابا وائل نامی بستیاں 400 چولہوں پر مشتمل ہیں جن کیلئے 2002 میں جل شکتی محکمہ کی طرف سے بابا وائل میں پانی کے ذخائربنائے گئے جن میںگوٹلی باغ بجلی کنال کا پانی جمع کیا جاتا ہے اوریہی پانی فلٹر کئے بغیر لوگوں کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ اٹھارہ سال گزرنے کے باوجود آج تک فلٹریشن پلانٹ تعمیر کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی بلکہ حد تو یہ ہے کہ یہ ذخائر بغیر ڈھکن کے ہیں۔مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ ہزاروں کی آبادی مضر صحت پانی استعمال کررہی ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں مختلف بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔مقامی شہری منظور احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ’’ ان آبی ذخائر میں مردہ جانوراورگندگی کی موجودگی پر قابو پانے کیلئے ان ذخائر پر کم از کم ڈھکن ہی لگائے جاتے

حاجی بل بارہمولہ میں سپلائی لائن متاثر

 بارہمولہ//قصبہ بارہمولہ سے14 کلو میٹر دور ایک پہاڑ پر واقع حاجی بل علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں نے جل شکتی محکمہ پر الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ محکمہ ہذا کے افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی لائن بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔منظور احمد نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ اگر چہ علاقے میں ایک ٹینکی نصب ہے تاہم متعلقہ محکمہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے وہ کافی خستہ حال ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹینکی کے کئی حصوں میں سراخ بھی ہوگئے ہیںاور اُس میں گندہ پانی جمع ہوا ہے لیکن بدقسمتی سے محکمہ کا کوئی اہلکار یہاں تعینات نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ گائوں میں موجودچشمے بھی خشک ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کودور ایک نالے سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جو ناقابل استعمال ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاق

دفعہ144کی خلاف ورزی

گاندربل+ترال//دفعہ144کی خلاف ورزی کی پاداش میں گاندر بل ضلع میں 21موٹر سائیکل اور گاڑیاں ضبط کی گئیں۔گزشتہ تین روز کے دوران گاندربل ضلع کے پولیس تھانہ گاندربل،کنگن،لاراور کھیربھوانی کے حدود میں دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پولیس نے21موٹر سائیکل اور گاڑیاں ضبط کیں ۔پولیس بیان کے مطابق کووِڈ- 19کی وباء کی روک تھام کیلئے لوگوں کو گھروں تک ہی محدودرکھنے کیلئے دفعہ144کا نفاذ عمل میں لایا گیااور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرناپڑے گا۔ادھراوتنی پورہ میں پولیس نے لاک ڈائون میں مزید سختی لاتے ہوئے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں5گاڑیوں اور26موٹر سائیکلوں کو ضبط کیاہے ۔جنوبی کشمیر کے پولیس ضلع اونتی پورہ میںعید کے بعد جاری لاک ڈائون میں مزید سختی لاتے ہوئے 31گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ پولیس کے مطابق ضبط شدہ گاڑیوں میں26موٹر سائیکل اور4گاڑیاں شامل ہیں۔ اس دوارن

اقامتی قانون کو نئے دور کا آغاز قرار دینا عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندسنگھ کے اُس بیان کوگمراہ کن قراردیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کرنے اوراقامتی قانون لاگو کرنے سے 70سال سے ہورہی ناانصافی کاخاتمہ ہوگیا۔ایک بیان میں پارٹی کے معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال اور رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمداکبر لون نے کہا کہ وزیرموصوف اقامتی قانون کو جموںکشمیرمیں ایک نئے دور کا آغا ز قرار دے رہے ہیں ،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مرکز میں بھاجپا نے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کاخاتمہ کرکے جموں کشمیر کواندھیروں میں دھکیل دیا ہے ۔تاریخ بھاجپاحکومت کے اس اقدام کوجبری،غیرجمہوری اور غیرآئینی کے طور یاد کرے گی اورآنے والی نسلیں اس کیلئے بھاجپا کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جتندر سنگھ دعویٰ کررہے ہیں کہ بھاجپا حکومت نے جموں وکشمیر میں ناانصافی کو ختم کردیا جبکہ

ترہگام اور درگمولہ کو ’ریڈ زون ‘سے مستثنیٰ کئے جانے کامطالبہ

کپوارہ//کپوارہ میں کورونا وائرس سے متا ثرہ علاقہ ترہگام ،درگمولہ اور منی گاہ کے لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کو’ ریڈ زون‘ علاقوں کے زمرے سے مستثنیٰ کیا جائے کیونکہ اب ان علاقوں میں سب کچھ ٹھیک ہے ۔ضلع کے 7دیہاتو ں جن میں مقام شاہ ولی اندرہامہ ،منی گاہ ،ترہگام  ،دلدار ،گونل اور باغ بیلا شامل ہیں، کو ضلع انتظامیہ نے اُس وقت ریڈ زون قرار دیا، جب اِن علاقوں میں کورونا وائرس سے  متا ثرہ لوگ پائے گئے ۔مقام شاہ ولی اندرہامہ میں متا ثرہ مریضوں کی تعداد 27تھی،جبکہ منی گاہ میں2،ترہگام میں ایک اور کرناہ میں 7مریضوں کو کورنا وائرس سے متاثر پایا گیاتھا تاہم بعد میں کرناہ کے 7مریض صحت یاب ہوگئے اور کرناہ کے ان دیہات کو ریڈ زون علاقوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا ۔ترہگام اور مقام شاہ ولی درگمولہ میں گزشتہ ایک مہینے سے سب کچھ ٹھیک ہے اور ان علاقوں سے کوئی بھی مریض

مومنٹ پاس اجر اء نہ کر نے کا شا خسا نہ

 سرینگر// حکومت کی طرف سے ملازمین کو ڈیو ٹی پر لوٹ آ نے کے حکم کے بعد پاس اجرا ء نہ کر نے کے باعث کشمیر میں تعینا ت ملازمین اپنی ڈیوٹی پر واپس جانے سے قا صر ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ پریشان ایسے ملازمین ہیں، جو جموں میں تعینا ت ہیں اور اب واپس جموں کا سفر کرنا چاہتے ہیں ۔ادھر ڈویژ نل کمشنر کشمیر کا کہنا ہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے طے شدہ اصولوں کے مطابق صو بائی انتظامیہ کشمیر صرف کشمیر میں تعینات ملازمین کو مومنٹ پاس جاری کررہی ہیں تاہم  اگر ایسے ملازمین جو جموں خطے میں تعینات ہیںاور وادی میں درماند ہ ہو گئے ہیں ،تو ان کا معاملہ بھی جی اے ڈی کے ساتھ اٹھا یا جا ئے گا ۔ سی این ایس کے مطابق مارچ کے مہینے میں کووِڈ19 پھیلنے کے پیش نظر حکومت نے ، مختلف مقامات پر تعینات ملازمین ، جنہیں اپنے دفتروں کو جانے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا، کے بعدان کو اپنے آبائی اضلاع میں و

کھیربھوانی میلہ منسوخ

گاندربل//کروناوائرس وبائی بیماری کی وجہ سے سالانہ میلہ کھیر بھوانی منسوخ کردیا گیاہے۔.جموں کشمیر دھرم ارتھ ٹرسٹ نے کشمیر عظمیٰ کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 30 مئی کو سالانہ کھیر بھوانی میلہ منعقد ہونا تھالیکن عالمی سطح پر کروناوائرس وبائی بیماری کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاون نافذ ہے جس کی وجہ سے میلہ کھیر بھوانی بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس بار صرف چند افراد جن میں اکثریت پجاریوں کی ہوگی، کوپوجا پاٹ اور بھجن کرنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ عوامی سطح پر میلہ کھیر بھوانی منسوخ کردیا گیا ہے۔  

ڈاکٹروں کے ساتھ مبینہ نارواسلوک

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان (ر) جسٹس حسنین مسعودی نے پولیس ناکے پر امراض  قلب کے سینئرمعالج ڈاکٹر سید مقبول کومبینہ طور زدکوب کئے جانے کے بعد تھانہ میں بند کرنے کے واقعہ پر زبردست تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تباہ کن وبائی صورتحال میں ڈاکٹروں کا رول سب سے اہم ہے اورڈاکٹر اس بیماری کیخلاف جنگ میں صف اول پر کام کررہے ہیں ۔ایک بیان میں حسنین مسعودی نے اس واقعہ کی فوری اور تیزترغیرجانبدانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اس  وقت اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچارہے ہیں اوراگر ڈاکٹروں کے ساتھ انصاف نہ وہو ،تویہ بڑی ناانصافی ہوگی۔ادھرانجمن شرعی شعیان نے بھی سرکردہ معالج ڈاکٹر سیدمقبول اورچیف میڈیکل افسر بانڈی پورہ کے ساتھ پولیس کے نارواسلوک کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ۔انجمن نے مذکورہ ڈاکٹراور سی ایم اوبانڈی پورہ کے ساتھ زیادتی کرنے والے

مزید خبرں

منڈ ی میں شیر خوار بچی سمیت120 نمونے حاصل   عشرت حسین بٹ پونچھ//پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ ٹیسٹنگ سنٹر میں ایک شیر خوار بچی سمیت 120افراد کے نمو نے حاصل کئے گئے ۔ تحصیل منڈی کے سب ضلع ہسپتال منڈی میں قائم کردہ سنٹرمیں منگل کوایک سالہ بچی سمیت 120 کورونا نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کیلئے جموں منتقل کر دیا گیا ۔ بیرونِ جموں و کشمیر اور دیگر اضلاع سے سفر کرنے والے تمام افراد کے کورونا نمونے حاصل کرنے کے لئے منڈی سب ضلع ہسپتال میں کووڈ 19 نمونہ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر منگل کو ایک سالہ شیر خوار بچی کے علاوہ پولیس کے آفیسران اور اہلکاروں کے ساتھ ساتھ آرمی اہلکاروں اور سیول لوگوںکے نمونے حاصل کئے گئے جن کو مزید جانچ کیلئے جموں بھیج دیا گیا ہے ۔ بلاک میڈیکل آفیسر منڈی سیّد مشتاق حسین شاہ نے بتایا کہ سب ضلع ہسپتال منڈی سے اب تک قری

تازہ ترین